Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    جامعہ کراچی کے باتھ روم سے ملنے والی طالب علم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد لواحقین لاش کو آخری رسومات کے لئے سوات لے گئےہیں.

    جامعہ کراچی کے ہاسٹل میں مقیم ایم فل کے طالب علم کی گزشتہ روز باتھ روم میں لاش ملی تھی،طالب علم مبینہ طور پر نہاتے ہوئے باتھ روم میں گر گیا تھا، سر میں چوٹ لگنے سے اسکی موت ہوئی،طالب علم گرا تو شام کو واش روم کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا تو وہ مردہ پایا گیا،لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا،

    پولیس حکام کے مطابق پولیس کو شام سات بجےکے بعد لاش ملنے کی اطلاع دی گئی، لاش پر کسی قسم کے کوئی نشانات نہیں،عباسی شہید ہسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم مختار کی موت نہاتے ہوئے گرنے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے آئی،اگر مختار کو فوری طبی امداد ملتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی،

    پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے مطابق مختار کے اہلخانہ لاش کو آخری رسومات کے لئے آبائی علاقے سوات لے گئے

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

  • ڈی آئی خان :رشتہ کاتنازعہ ، گھر میں روٹیاں پکاتی 16سالہ لڑکی قتل

    ڈی آئی خان :رشتہ کاتنازعہ ، گھر میں روٹیاں پکاتی 16سالہ لڑکی قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)رشتہ کے تنازعہ پر پکہ ملانہ میں ملزم نے گھر میں روٹیاں پکاتی اپنی 16سالہ رشتہ دار پر فائرنگ کر دی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ، ملزم موقع سے فرار ، متوفیہ کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ پکہ ملانہ میں نعمت اللہ بھٹی ولد ہاشم سکنہ سگو شمالی نے گھر میں موجود 16سالہ اپنی رشتہ دار حفصہ بی بی دختر عبدالجبار چھینہ جو اپنے گھر کے صحن میں روٹیاں بنا رہی تھی پر پستول سے فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اس دوران متوفیہ کے بھائی 25سالہ عامر چھینہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے بھاگ گیا،

    تھانہ گومل یونیورسٹی میں متوفیہ کے بھائی عامر چھینہ نے اپنے رشتہ دار نعمت اللہ بھٹی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مستورات کے رشتہ پر تنازعہ تھا۔

  • ڈی آئی خان: پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی بس سےبھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا،ڈرائیور گرفتار

    ڈی آئی خان: پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی بس سےبھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا،ڈرائیور گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں بھاری مقدارمیں چھپایا گیا اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوچ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنیوالی مسافر کوچ نمبری P_5486 کو چیکنگ کی غرض سے روکا ،گاڑی کی چیکنگ کرنے پر سیٹوں کے نیچے نصب کئے گئے گیس سلنڈرز بمعہ ٹینکیاں جسے تھال نما چادر سے نہایت ہی مہارت سے چھپایا گیا تھا ۔

    مغل کوٹ پولیس نے فوری طور پر تیز دھار آلہ (کلہاڑی)سے ٹینکیوں پر نصب چادر کو کاٹ کر چیک کیا تو دونوں ٹینکیوں میں سے 10عدد ترکش میڈ رائفل متفرق بور بمعہ 50 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد پولیس نے گاڑی ڈرائیور قیصر خان ولد شیر زادہ مہمند سکنہ متنی ضلع پشاور کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • ڈی آئی خان:  گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    ڈی آئی خان: گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تھانہ درازندہ کی حدود میں گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں گیس اور تیل کی تلاش کرنے والی ”الحاج گیس اینڈ آئل کمپنی ” کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ درازندہ کے ایس ایچ او دین محمد خان بمعہ نفری جائے واردات پر پہنچ گئے،

    دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم مقابلے کے دوران ایف سی حوالدار تاج محمد زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • ننکانہ :ضلع بھرمیں ریسکیو 1122کےکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مقابلے کروائے گئے

    ننکانہ :ضلع بھرمیں ریسکیو 1122کےکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مقابلے کروائے گئے

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو1122کے زیر اہتمام ضلع ننکانہ کی تمام تحصیلوں کے مابین کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے مقابلے کروائے گئے۔محمد اکرم پنوار
    تفصیل کے مطابق ڈ ائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی زیر نگرانی گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان انٹرا ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کروائے گئے

    ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کی درجہ بندی کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا،پانی میں ڈوبنے والوں کا بچاؤ،عمارتوں کے منہدم ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کی تلاش اور آ گ لگنے کی صورت میں فائر فائیٹنگ کے ساتھ ساتھ بکٹ بریگیڈ جیسی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا

    اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شاہ کوٹ کی ٹیم نے میدان مار لیا جو کہ اب پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122کے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہونے والے ساتویں نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم چیلنج میں شرکت کرے گی

    انہوں نے مزید کہاکمیونٹی لیول پر ٹیموں کی افعالیت سے حادثات کی روک تھام کے لئے معاون ثابت ہوگی اور لوگوں میں احساسِ تحفظ اجاگر ہو گا

  • ڈیرہ غازیخان :حقہ،شیشہ فلیور کےمکرہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی

    ڈیرہ غازیخان :حقہ،شیشہ فلیور کےمکرہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر شیشہ\حقہ مختلف فلیور میں نشہ پینے والوں اور اس مکرہ دھندہ میں ملوث اشخاص اور ان کے اڈوں کی سربراہی کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ غازیخان پولیس نے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہیں گذشتہ روز sho تھانہ گدائی معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوۓ میزاب کیفے اور ہائیڈ آؤٹ کیفے پر شیشہ پینے والےیاسر، خضر مبشر، اللہ دتہ، مرسلین، محور، جہانگیر، ساغر، سانول، فرحان، اسجد، شاہ زمان، طلحہ،حمزہ، ارسلان، شاہ زیب، راشد، وجاہت، ذوالقرنین، رضا عباس،، چمن، عثمان، شاہ زیب اقبال، اعزاز، سجاول، نعمان، وقاص وغیرہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور وہاں پر موجود مختلف فلیور میں تمباکو اور حقے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ ملکانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر جو شیشے جیسے لعنت میں نوجوان نسل کر مبتلا کر کے ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

  • ڈیرہ غازی خان:شاہ سکندر  روڈ پر سیوریج کا مسئلہ  شدت اختیار کر گیا

    ڈیرہ غازی خان:شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی ک( نیوز رپورٹرشاہد خان)شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا دکاندار اور اہل علاقہ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے بہت پریشان
    تفصیل کے مطابق شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا دکاندار اور اہل علاقہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے بہت پریشان ہیں اس پانی کی وجہ سے ر وڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دکاندروں کا روزگار بند ہو کر رہ گیا ہے

    عوام کو گذرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے روڈ میں پانی کی وجہ سے بہت بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں روڈ پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اس علاقے کی حالت بہت ابتر ہو چکی ہے
    شہریوں نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • میہڑ  :ایس ایس پی دادو کی جرائم  پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر  پریس کانفرنس

    میہڑ :ایس ایس پی دادو کی جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر پریس کانفرنس

    میہڑ ،باغی ٹی وی ک( نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )ہایس ایس پی دادو کی جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر پریس کانفرنس
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیار نے کہاکہ میہڑ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس میں 6 ڈاکوئوں گرفتار کئے ہیں جس میں 3ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے ہیں اور گرفتار ڈاکوئوں سے شہریوں سے چھینی گئی 12موٹر سائیکلیں لوڈر رکشہ لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات موبائیل فون اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

    ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیارنے ایس ایچ او سید اصغر شاہ اور ایس ایچ اور انور لغاری سی آئی انچارج میہڑ خیرپورناتھن شاہ طارق سولنگی کوکامیاب کاروائیوں پر 20 /20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیارنے کہاکہ میہڑ سمیت پورے ضلع کے اندر جرائم کو ختم کرنے کے لئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے اور امن و امان کی صورت حال پہلے سے اب کافی بہتر ہے

    انہوں نے کہاکہ کہ گرفتاشدہ ڈاکو پولیس مقابلے ڈکیتی اور دیگر سگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے

  • کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن  آٹھویں روز میں داخل

    کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان) کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن بھیو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے بھیو گینگ کے ٹھکانوں کا محاسرہ کرلیا پولیس اور رینجرز کی جانب سے درانی مہر کے کچے کے طرف جانے والے راستوں کو مکمل سیل کرکے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق پولیس رینجرز اور ڈاکوئوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آپریشن میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں راکٹ لانچرز مارٹر گولوں اور جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے خادو بھیو گینگ کے ڈاکوئوں خود کو بچانے کے لیے عورتوں اور بچوں کو ڈہال بنائے ہوئے ہیں

    ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ 8 روز سے چلنے والی آپریشن میں 2 انعام یافتہ ڈاکوئوں کو زخمی کرکے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دوران آپریشن بھیو گینگ کا گھیرا تنگ کیا ہوا انشا اللہ بہت جلد پولیس کو کامیابی حاصل ہوگی پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انشا اللہ جلد ہی ڈاکوئوں کا خاتمہ کرینگے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جو کہ بھیو گینگ کے خاتمے تک جاری رہے گا

  • اوچ شریف :  قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ،  قبروں کی بے حرمتی،علاقہ میں تشویش کی لہر

    اوچ شریف : قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ، قبروں کی بے حرمتی،علاقہ میں تشویش کی لہر

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ، قبروں کی بے حرمتی،علاقہ میں تشویش کی لہر
    اوچ شریف کے نواحی علاقے کا قدیمی قبرستان چار دیواری سے محروم ، آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا ، قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی ، اہل علاقہ میں شدید تشویش ، نگران کا چار دیواری سمیت دیگر اہم تعمیرات کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے خیر پور ڈاہا میں حافظ کمال دین والا کے نام سے منسوب قدیمی قبرستان چار دیواری سے محروم ہے جس کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے اسے اپنا مسکن بنا رکھا ہے جن کی غلاظت اور گندگی قبروں کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے جس کے تعفن سے اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے قبرستان میں آنے والے اہل علاقہ کا جینا محال ہے

    قبرستان کے نگران کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے سے آوارہ جانور قبرستان میں گھس آتے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں جبکہ قبرستان کا رقبہ بھی روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے نگران نے مقامی سیاسی نمائندوں سمیت حکومتی ذمہ دار اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبرستان کی چار دیواری سمیت وضو خانہ ، برآمدہ اور جنازہ گاہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے