Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈی جی خان : نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے

    ڈی جی خان : نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے
    تفصیل کے مطابق فورٹ منرو کھر میں رات گئے بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر سمگلنگ کے خلاف ان ایکشن،کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر کی رات گئے فورٹ منرو تھانہ کھر کی حدود میں سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی بھاری مقدار میں لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے ہیں، کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں کی خود ناکہ لگا کر گاڑیاں چیک کرتے رہے ہیں ، نان کسٹم پیڈ ٹائرز کو بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کی قیادت میں سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلروں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ بلوچستان سے پنجاب یا پنجاب سے بلوچستان کسی بھی قسم کی سمگلنگ نہیں ہونے دیں گے ۔

  • اوچ شریف: کم  پیمانہ  پر چلنے والے دو  پٹرول پمپ سیل

    اوچ شریف: کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اسسٹنٹ کمشنر کے پٹرول پمپس پر چھاپے ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور ابوبکر نیازی کے کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل ، چیک کرنے پر پیمانہ کافی کم نکلا ، پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیل بھیجا جائے ، عوام کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کے پٹرول پمپس پر کم پیمانے اور دو نمبر پٹرول کی فروخت کی عرصہ دراز سے شکایات تھیں ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے ایکشن لیتے ہوئے اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل کے پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کے پیمانہ کو چیک کیا تو لیٹر میں سے تین پوائنٹس کم تھے

    اسی طرح ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر کے پٹرول پمپ کو چیک کیا تو اس کے بھی لیٹر میں سے دو پوائنٹس کم تھے ، جس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کم پیمانے پر شہریوں کو لوٹنے والے دونوں پمپس کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کا پٹرول پمپ سیل کردیا ہے ، راو پٹرولیم سروس اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کا پیمانہ چیک کرنے پر کافی کم تھا انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

    دوسری جانب اہلیان علاقہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو چاہیے تھا کہ پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ پیٹرول پمپ مالکان کو بھی جیل کی سلاخوں میں ڈالتے تاکہ مافیا کو احساس ہوتا انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان نے پیمانے میں جان بوجھ کر کمی کی ہوئی ہے پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں ایک خاص چپ نصب کی جاتی ہے جس سے ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی پیشی کی جاتی ہے

    اکثر پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول کی فروخت جس سے گاڑیوں کے انجن اور دیگر پارٹس خراب ہو جاتے ہیں، شہریوں نے ڈی سی بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ تمام پٹرول پمپوں کو اپنی نگرانی میں پیمانہ اور معیار کو چیک کریں خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کے عملہ کی بجائے مالکان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں

  • اوچ شریف: احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ جاری

    اوچ شریف: احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ جاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) تحصیل احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان نظر آتا ہے وہیں آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے ناقص انتظامات نے بھی مریضوں کی زندگیاں خطروں میں ڈال رکھی ہیں، شعبہ صحت خود بیمار ہو تو مریضوں کا علاج کون کرے گا۔
    تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ شہر سمیت اوچ شریف خیر پور ڈاہا ہتھیجی کوٹلہ موسیٰ خان چوک بھٹہ کوٹ خلیفہ طاہر والی چنی گوٹھ میں پرائیویٹ ہسپتال کسی وائرس کی طرح پھیل چکے ہیں، زیادہ تر ہسپتالوں میں عورتوں کے بڑے آپریشنز کا دھندہ کیا جا رہا ہے، گاؤں کی دائیاں. مریض کو گھیر کر پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیج کر اپنا کمیشن بنا رہیں ہیں،

    ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہیں ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان نے اپنے تحفظ کے لئے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو نوکریوں پر رکھا ہوا ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز انتہائی گندے ہیں، آلات جراحی کو جراثیموں سے ٹھیک طرح پاک نہیں کیا جاتا،جسکی وجہ سے آپریشن کے بعد خواتین مختلف جسمانی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہیں، آپریشن کے ٹانکوں میں پیپ پڑنا، پٹھوں کی کمزروی، آلات جراحی کا جسم میں رہے جانا، اوسط عمر میں کمی کیساتھ دیگر مسائل کا سامنا ہے

    ہوٹلوں اور ریستورانوں کے بعد اب یہ بھی معلوم ہوا کہ شہروں میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے نجی ہسپتال بھی بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بن چکے ہیں، نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ہی معیار کے مطابق صاف نہیں اور جراثیم سے آلودہ ہیں نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں گندگی مریضوں کیلئے وبال جان بننے لگی، صحت کا معیار انتہائی ناقص کہ وہاں موجود طبی آلات میں بھی مریضوں کی موت کا باعث بننے والے جراثیموں کا انکشاف ہوا ہے

    نجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ شفا خانوں کا رخ صحت یاب ہونے کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے موت خریدنے کیلئے کر رہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر موت کا پیغام بن چکے ہیں، سماجی حلقوں اور شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے، تحصیل احمد پور شرقیہ پرائیویٹ ہسپتال میں عورتوں کے بڑے آپریشن پر فوری پابندی عائد کی جائے، اور احمد پور شرقیہ کے تمام آر ایچ سی میں گائنی وارڈ بنا کر پرائیویٹ ہسپتالوں کا قلع قمع کیا جائے

  • اوچ شریف: لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف: لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری
    پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی ، اساتذہ کا استحصال بند کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز جیسے ڈاکہ رولز کو واپس اور سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو ختم اور گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے ۔ صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی و دیگر اساتذہ کا خطاب

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف مرکز کے بوائز و گرلز سکولوں کے اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الشمس چوک پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اساتذہ کا استحصال ختم کرنے سکولوں کی نجکاری ختم کرنے کے نعرے درج تھے ، صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ، اساتذہ سڑکوں پر ہیں بچوں کی پڑھائی ٹھپ ہو چکی ہے مگر حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں ، الٹا پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں ،

    انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کلاسز کا بائیکاٹ رکھا جائے گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز واپس لیکر سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لیا جائے ، قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی کے زیر صدارت مردو و خواتین اساتذہ کا احتجاجی اجلاس ہوا جس میں بہاول پور کے اساتذہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی بھرپور مذمت کی گئی اور پنجاب بھر کے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا اور مقدمات خارج کئے جائیں ، اجلاس سے سجاد خان مستوئی ، نائب صدر میڈم ناصرہ فیاض ، تاجر رہنماء عمر خورشید سہمن ، جنرل سیکرٹری فضل عباس ، فنانس سیکرٹری محمد اکمل سومرو ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر عطاری و دیگر نے خطاب کیا

  • مختلف کارروائیوں میں مطلوب  17ملزمان  گرفتار

    مختلف کارروائیوں میں مطلوب 17ملزمان گرفتار

    کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 17ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور پکڑے گئے افراد سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد ہوئی ہے اور پولیس کے مطابق پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں مطلوب ملزم باز محمد کو گرفتار کیا جبکہ سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے ملزمان خدا بخش، رحمت اللہ اور محبت خان کو گرفتار کرکے شراب اور پستول برآمد کی گئی۔

    تاہم کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزم خان محمد کو پکڑا جبکہ بجلی روڈ پولیس نے گرفتار ملزم سعید احمد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی اور نوحصار پولیس نے نصیب اللہ ، ایواد، ایاز خان کو گرفتار کیا جبکہ بروری پولیس نے پکڑے ملزم عبدالاحد کے قبضے سے 440گرام چرس برآمد کی اور اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ملزمان میں غلام حیدر، احمد خان مفرور ملزم انور ، شاہ نواز، حق نواز، صلاح الدین اور جمعہ خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے اور ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 32 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دو افراد بحفاظت بازیاب
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    جبکہ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم کی شناخت ارشاد خان کے نام سے ہوئی ہے واضح رہے کہ ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ دہشتگرد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے، ‎گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے، خیبر پختونخوا پولیس سے رابطے میں ہیں۔

  • سرگودھا:جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

    سرگودھا:جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد
    سرگودھا ریجن پولیس اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے باہمی اشتراک سے جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار یونیورسٹی آف سرگودھا کے نون بزنس ہال میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشیالوجی و کریمنالوجی کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عبا س، پر وفیسر ڈاکٹر غلام یسین چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی و کریمنالوجی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران،اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر اور یونیورسٹی کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر غلام یسین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی و کریمنالوجی نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا ساری دنیا میں جرم کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور اس میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کا جرائم میں ملوث ہونے یا اُن کا شکار بننے کا خطرہ رہتا ہے۔اپنی نوجوان نسل کو جرائم کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تقریب کے مہمان ِخصوصی آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا پولیس کی بنیادی ذمہ داری جرائم کو روکنا،امن و امان کو برقرار رکھنا اور ہونے والے جرائم کی تفتیش کرنا ہے۔پولیس نے محدود وسائل کے اند ربے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جرائم کی نوعیت میں تبدیلی اور اُن میں شدت آجانے کے باوجود پولیس اُن کی روک تھام اور خاتمہ کے لیے تیار ہے جس کا عملی ثبوت ایک ہفتے کے دوران تین دہشت گردانہ حملوں کو کامیاب حکمت ِعملی کے تحت ناکام بنا یا گیا ہے۔پولیس کے اندر بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن کا جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ہمیں بھی بطور شہری اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئےاس کے لیے بطور ذمہ دار شہری ہمیں اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ جبکہ تمام شرکاء میں فرینڈز آف پولیس کے بیجز تقسیم کیے گئے

  • میرپور ساکرو :پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا،بڑے  پیمانے پر منشیات برآمد

    میرپور ساکرو :پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا،بڑے پیمانے پر منشیات برآمد

    میرپور ساکرو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی )پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ کر بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کر لی

    ساکرو پولیس نے ساکرو بھارہ روڈ پر سائی گولائی سے کنٹینر نمبر TLU 097 قبضے میں لے لیا۔ابتدائی طور پر 80 کٹی ہوئی خشک سپاری جن کا وزن 1600 کلو گرام ہے۔

    گاڑی کے ڈرائیور نعمت اللہ ولد مظفر آرائیں جس کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے ٹینٹ بھی کنٹینر میں لگائے گئے، جس میں منشیات چھپا کر سپلائی کی جارہی تھی۔

    پولیس کی کارروائی کے بعد تھانہ میرپور ساکرو میں زیر دفعہ 3.4.5 جرم نمبر 141 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    میرپور ساکرو پولیس کاکہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

  • گوجرخان :مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک

    گوجرخان :مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک
    تفصیل کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 03 ملزمان کی گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ ،ملزمان کی فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم مزمل شاہ زخمی ،زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دم توڑ گیا

    پولیس موبائل کو بھی فائر لگے تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی،فائرنگ کرنے والے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے

    پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارملزم مزمل کو ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمات میں برآمد گی کے لیے لے جایا جارہا تھا،فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 01موٹرسائیکل بھی برآمد

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

  • سیالکوٹ:آسو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:آسو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 7لاکھ سے زائد، ٹرالی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر وقاص اکبر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ محلہ محال مٹانوالہ اور محمد ارباز ولد شہباز علی سکنہ پونگ نارووال حال مقیم سیالکوٹ ہوئی ہے
    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ رقم نقدی 7لاکھ 34 ہزار روپے ،ٹرالی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 1 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو آصف عرف آسو گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:ضلع بھر کے اساتذہ کچہری چوک پر سراپااحتجاج، نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

    سیالکوٹ:ضلع بھر کے اساتذہ کچہری چوک پر سراپااحتجاج، نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ اساتذہ نے نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ احتجاج میں خواتین ومرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

    اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جن قوانین کے تحت ہماری بھرتی کی گئی تھی انہیں قوانین کے تحت ہمیں پنشن دی جائے، اگر حکومت نے نئے رولز بنانے ہیں تو نئے لوگوں کو بھرتی کرے، لیوانکیشمنٹ میں کوئی تبدیلی نا کی جائے، سکولوں کی نجکاری نا کی جائے

    اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے، چوروں اور ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالے، گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حکومت مقدس پیشے کو رسوا نا کرے،

    حکومت ایک نشئی کی طرح ہے جو اپنے ادارے بیچ رہے ہیں،