Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ :لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ

    ننکانہ :لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پولیس کانسٹیبل نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈکٹرز کوزدوکوب کرنے اور اغوا کروانے کی دھمکیوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےمزید بجٹ منظور کروایا جائے,ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیبر روم کے باہر پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ,تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی بلیک ریبن ڈے منایا جائے گا,ڈاکٹرجنید خواجہ

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کے وفد نے گزشتہ روز صدر ڈاکٹر جنید خواجہ اور چئیرمین ڈاکٹر عدنان اقبال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری محمد ارشد سے ڈی سی آفس میں تفصیلی ملاقات کی جس میں وائی ڈی اے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع بھر میں موجود ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ وفد نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حدود میں آ کر ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اورپروٹوکول نہ ملنے پر ڈاکٹرز کے ساتھ الجھنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کو اپنے ڈیوٹی کے امور کو انجام دینے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے,

    پروٹوکول نہ ملنے پر واویلاکرنےوالےعناصرکے بارے میں جامع پالیسی بنائی جاۓ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ روز گائنی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ناخوش گوار واقعہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ جس نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹرزکو زدوکوب کیا اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا بھی مطالبہ کیا

    وفد نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہسپتال میں موجود سکیورٹی کمپنی کا آڈٹ کیاجاۓگااور آج سے ہی ہسپتال کے حساس ڈیپارٹمنٹ گائنی لیبر روم کے باہر پولیس وین اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ملاقات میں ڈاکٹرز کی پرموشن کے بعد ڈاکٹرز کی کمی اور نئی تعیناتیوں کا ایجنڈہ بھی زیر غور لایا گیا،وفد نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے کیفےٹیریا کے بعد اب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندرلائبریری کا قیام بھی کیا جائے گاادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید بجٹ منظور کروایا جائے رورل ڈسپینسریز کے ڈاکٹرز کے مسائل ہل کئے گئے

    اساتذہ اور گورنمنٹ ملازمین پر کیے جانے والےظلم کےخلاف ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائے جانے والے رنج اور دکھ سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اساتذہ اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کے حوالے سےآج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کی جانب سے بلیک ریبن ڈے منایا جارہاہے

    ڈپٹی کمشنر نے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ کی کاوشوں کو سراہا اور تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ صاحب کےسینئر نائب صدرڈاکٹر راحیل رضا,ڈاکٹر بلال امین,جنرل سکریٹری ڈاکٹر احتشام عباس,نائب صدر ڈاکٹر فہیم سعید,نائب چئیرمین ڈاکٹر عامر علی,جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمان فنانس سیکرٹری ڈاکٹر بلال اسلم سدھو ,ہوسٹل انچارج ڈاکٹر ایاز راناانچارج گائینی ونگ ڈاکٹر نمراانچارج ویمن ونگ ڈاکٹر عطوفہ غضنفرمیل کووارڈینیٹر ڈاکٹر محمد کاشف ایونٹ آرگنائزرزڈاکٹر سید حمزہ ڈاکٹر سروت,ڈپٹی فنائنس سکریٹری ڈاکٹر محمد قدیرمیڈیا سکریٹری ڈاکٹر ابوذر شوکت ایڈیشنل جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ابراہیم ذکا بھی موجود تھے

  • دستی بم دھماکے میں  متعدد افراد زخمی ہوگئے

    دستی بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

    کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے اور اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک بچی اور دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے.

    تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ان کا فوری اعلاج کیا جائے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مکمل معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کچھ دیر بعد ہی میڈیا آگاہ کیا جاوے گا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

  • اوچ شریف: مرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف: مرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچشریف سمیت دیگر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج ، مرکزی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت ، مطالبات تسلیم کیے جانے تک تدریسی و دفتری امور کا بائیکاٹ ۔
    تفصیلات کے مطابق اوچشریف میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمیت دیگر اسکولوں کے اساتذہ نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر ملازمین کے بنیادی مطالبات لیو انکیشمنٹ/ ایل پی آر کی رننگ بیسک پے پر ادائیگی، پنشن رولز میں ملازم کش ترامیم اور گریجویٹی میں کمی کے خاتمے جیسے مطالبات کی منظوری کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پپلا) اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور مطالبات کی منظوری تک اسکولوں میں تدریسی امور کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا

    احتجاج کے اس موقع پر میاں عمران صدیقی ، اللہ ڈتہ ، طارق مقبول خان ، اکمل خان ، اسحاق جوئیہ ، ملک ظفر ہمشیرہ و دیگر اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ پر ملنے والے ایک اہم بینیفٹ یعنی لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کے خاتمے کے مطالبے کو حکومت پنجاب نے جولائی میں تسلیم کر لیا تھا لیکن بعد میں حسب روایت وہ اپنے وعدے سے مکر گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری بھی کی جا رہی ہے، ان ملازم دشمن اقدامات کا فوری خاتمہ پپلا اور اگیگا کے بنیادی مطالبات میں شامل ہے

  • ڈیرہ غازیخان :تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) تھانہ راکھی گاج میں بی ایم پی اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق
    تفصیل کے مطابق تمن لغاری تھانہ راکھی گاج میں تعینات بی ایم پی(BMP) اہلکار سوار محمد بخش عرف ددو لغاری جاڑانی ڈیوٹی کے دوران روڈ کھولتے ہوے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پاگئے ہیں

    بی ایم پی اہلکار محمد بخش بالکل ٹھیک ٹھاک اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اچانک ڈیوٹی کے دوران ان کو ہارٹ اٹیک ہوا اور موقع پر ہی ان کا انتقال ہو گیا ان کے اس طرح اچانک انتقال پر ان کے ساتھی اہلکاروں نے بہت افسوس کا اظہار کیا

  • ڈیرہ غازیخان : بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    ڈیرہ غازیخان : بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بی ایم پی ایس ایچ او راکھی گاج نے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا،بلوچستان سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمنگلنگ کی کوشش ناکام
    تفصیل کے مطابق بی ایم پی تھانہ راکھی گاج میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او دفعدار لیاقت عباس لغاری کا سمنگلروں کے گرد گھیرا تنگ بلوچستان سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر کی ہدایت پر انچارج چیک پوسٹ راکھی گاج دفعدار لیاقت عباس لغاری نے بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا، سگریٹ ،ٹائیرز وغیرہ کی سمنگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    یہ نان کسٹم پیڈ سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا قانونی پراسیس کے بعد سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا عوامی و سماجی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر بھی چیک پوسٹ راکھی گاج پہنچ گئے لیاقت عباس لغاری اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

    ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کا کہنا تھا کہ سینئر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس مہر شاہد زمان لک اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس زاہد اقبال گجر کی ہدایت پر چیک پوسٹ راکھی گاج پر جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

  • ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی،ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لی گئی،خاتون سمیت دونوں اغواء کار گرفتار کر لئے گئے

    ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے اور ہسپتال سے اغواء کیا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، نومولود بچی نیوٹاؤن پولیس نے ہسپتال میں فیملی کے حوالے کیا، بچی کے والد کا نام فیاض ہے جو جنڈ اٹک کے رہائشی ہیں۔

    نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی، بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • گوجرانوالہ میں اوباش نوجوانوں کے تشدد سے دو فلسطینی طلبا زخمی

    گوجرانوالہ میں اوباش نوجوانوں کے تشدد سے دو فلسطینی طلبا زخمی

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو فلسطینی طلبا پر تشدد کیا گیا ہے،پولیس نے دونوں طلبا کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    پولیس حکام کے مطابق زخمیون کی شناخت خلدون اور عبدالکریم کے طور پر ہوئی، دونوں فلسطین کے رہائشی ہیں اور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں،دونوں طلبا نے ہاسٹل میں رہائش رکھی ہوئی ہے،فلسطینی طلبا کے ساتھ والے فلیٹ میں فلسطینی طالبات بھی رہتی ہیں، کچھ مقامی اوباش نوجوان طالبات کو چھیڑتے تھے اور انہیں ہراساں کرتے تھے،فلسطینی طلبا نے ان کو منع کیا تو وہ باز نہ آئے اور الٹا ان پر حملہ کر دیا ،حملے سے دونوں طلبا زخمی ہو گئے،

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے گا

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

  • پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا بھارتی شہری گرفتار

    پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا بھارتی شہری گرفتار

    رحیم یارخان: غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے بھارتی شہری کو چولستان رینجرز نے حراست میں لے لیا

    17سالہ بپن رات کے اندھیرے میں بھارت راجھستان بارڈر ایریا سے غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا بھارتی شہری کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کیلئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کردیا. تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے زیر دفعہ 3/4 انٹری ایکٹ 1952۔14 فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر لیا. چولستان رینجرز نے ڈیزرٹ ایریا چاہ گھنیاں والا کے مقام پر گشت کے دوران 18سالہ بپن ولد متلہ کو حراست میں لیا.

    تلاشی کے دوران بھارتی شہری کے جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے. دوران دریافت بپن اپنی موجودگی کی کوئی معقول جگہ وجہ نہ بتا سکا. 18سالہ بپن انڈین نیشنیلٹی نے بغیر کسی معقول وجہ کے بارڈر پاکستان کراس کیا ، 18سالہ بپن ولد متلہ کا تعلق صوبہ راجھستان ایم پی انڈیا سے ہے.

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

  • اوچ شریف :نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ،بیٹی زخمی

    اوچ شریف :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ،بیٹی زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )احمدپورشرقیہ قلعہ دراورکے قریب عظیم والا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اورجبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے
    ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم بہاولپور کو کال موصول ہوئی ہے جس میں کالر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو لوگوں کو زخمی کر دیا ہے- جس پرریسکیو کنٹرول نے فوری طور پر 1 ایمبولینس روانہ کروا دی ہے،جب سٹاف جائے وقوع پر پہنچاتو 3بندے موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے،

    جاں بحق ہونے والوں میں مختیارولدشیرخان بعمر35سال جسے سرمیں گولی لگی ہوئی تھی،روبینہ مائی زوجہ مختیارعمر33سال جسے بایاں بازو اور پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی اور بچہ قدیرولدمختیارعمر6سال جسے پیٹھ میں گولی لگی پائی گئی اور 7سالہ بچی زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ریسکیو1122کے مطابق موقع پر موجودلواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہمارے تین بندے موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے جسے ابتدائی طبعی امداد دی گئی ،بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں

    پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا ہے

  • نوری آباد: ایم 9پر 4 تیز رفتار گاڑیوں کی ایک ساتھ  ٹکر،15 سے زائد زخمی

    نوری آباد: ایم 9پر 4 تیز رفتار گاڑیوں کی ایک ساتھ ٹکر،15 سے زائد زخمی

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد کے قریب ایم 9 موٹروے پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتاری کے باعث ایک سوزوکی، 2 کاریں اور 1 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں محمد زمان، نورزادہ، بانو، علیشا، رخسار، عبدالرحیم، خدیجہ، تنزیلہ، محمد عاطف، ردا، ذکیہ، عبدالرحیم اور دیگر شامل ہیں۔

    زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا