Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپور خاص :بس ٹرمینل پرٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹرز میں تصادم ،فائرنگ 3 زخمی

    میرپور خاص :بس ٹرمینل پرٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹرز میں تصادم ،فائرنگ 3 زخمی

    میرپور خاص ،باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص بس ٹرمینل پر ٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹر گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
    تفصیلات کے مطابق علی الصبح میرپورخاص بس ٹرمینل پر گاڑیوں کے معاملے پر ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار کے گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے تین افراد معشوق چانڈیو ، اسد پٹھان اور فیضان آرائیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے معشوق چانڈیو اور اسد پٹھان کو حیدرآباد ریفر کریا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی فیضان آرائیں میرپورخاص سول ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے

    فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عأدل میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری بھی طلب کرلی ۔ اس وقت ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج ، ڈی ایس پی پی سٹی فضل حق چانڈیو ، ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن وجے کمار ، ایس ایچ او اولڈ میرپور عابد نون ، ایس ایچ او مہران تھانہ مجید گرگیج ، ایس ایچ او محمودآباد سنجے کمار اور سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی عباس علی عباسی بھی پولیس ہیڈکوارٹر کی اضافی نفری کے ہمراہ بس ٹرمینل میرپورخاص پر موجود ہیں

    باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے حالیہ واقعے میں گرفتاری سے متعلق سوال پر پولیس ذرائع کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی عوام پرسکون رہیں حالات قابو میں ہیں افواہوں پر کان نہ دھر ےجائیں ، جو قانون ہاتھ میں لے گا اس سے سختی سے نمٹا جائیگا –

  • اوچ شریف :پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی، اساتذہ کا بھرپور احتجاج

    اوچ شریف :پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی، اساتذہ کا بھرپور احتجاج

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اساتذہ کا بھرپور احتجاج
    پنشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیر پور ڈاہا خیر پور ڈاہا ۔گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول غلاموں کھاکھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مبارک پور سمیت دیگر سکولوں کے اساتذہ اور طلبا کا احتجاج گرفتار قیادت کی فوری رہائی ، تمام مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ، چیئرمین اگیگا رحمن باجوہ کی لاہور میں اچانک گرفتاری پر تحصیل احمد پور شرقیہ وگردونواح علاقوں کے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کا لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیاگیا

    اساتذہ نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیا تحصیل احمد پور شرقیہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین نے لیو انکیشمنٹ،پنشن رولز میں تبدیلی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی پوری زندگی ریاست کا پہیہ چلانے میں گزار دیتے ہیں لیکن نگران حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے نہ صرف ملازمین کو جیتے جی مار دیا ہے بلکہ ان کے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیاہے۔

    اساتذہ نے کہا کہ وہ پر امن طبقہ ہیں جسکی وجہ سے حکومت ان کے قائدین کے خلاف ایکشن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قائدین کی فوری رہائی اور مطالبات کی منظوری نہ کی گئی تو ملک بھر کے تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر کے ملازمین اور طلبہ و طالبات سڑکوں پر ہوں گے

  • اوچ شریف :ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف :ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کاسلسلہ جاری،سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود تھانہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف رورول ہیلتھ سینٹر سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے، قبل ازیں بھی ہسپتال سے سے متعدد موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں، گورنمنٹ ڈگری کالج سید شمس الدین گیلانی کے پروفیسر جام صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میرا بیٹا دوائی کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف پہنچا تو اس نے اپنا موٹر سائیکل نمبری MNO 1248 سی ڈی ماڈل 2017ہسپتال کی عمارت کے سامنے گیٹ میں کھڑا کیا، 20منٹ بعد جب وہ واپس لوٹا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف سےکئی موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جبکہ اوچ شریف پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے ویڈیوز پیکچرز حاصل کیں لیکن تاحال اوچ شریف پولیس چوروں کو ٹریس نہیں کرسکی ،

    دوسری اوچ شریف پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کاجائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • جھنگ: اندھے قتل کا معمہ حل،بیٹا باپ کا قاتل نکلا

    جھنگ: اندھے قتل کا معمہ حل،بیٹا باپ کا قاتل نکلا

    جھنگ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پولیس نے اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر لیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ نافرمان بیٹا باپ کا قاتل تھا، جس نے 80 سالہ باپ کو جائیداد کے تنازع پر چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

    ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادرنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ تھانہ موچیوالہ کے علاقے چک نمبر 216 میں قتل کی واردات ہوئی، جس میں 82 سالہ ممور خان کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا تھا۔

    ایس پی رحمان قادر نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں مقتول کے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، تاہم جب ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا تو مقتول کا اکلوتا بیٹا ظہیر قاتل نکلا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم ظہیر نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اور بتایا ہے کہ اس سے زمین فروخت کر نے کی اجازت نہ دینے پر حقیقی باپ کو قتل کیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کی جانب سے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے ملزمان کو پولیس حراست میں لینے پر تفتیشی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملزم کا چالان پیش کرکے سخت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

  • فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    خاتون سے فون پر دوستی فیکٹری ملازم کو مہنگی پڑ گئی،

    خاتون نے فیکٹری ملازم سے فون پر بات کرتے کرتے دوستی کی، اور پھر گھر بلا لیا،برہنہ کر کے ویڈیو بنا لی، تشدد بھی کیا اور بلیک میل کر کے پیسے بھی بٹور لئے ، فیکٹری ملازم انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گیا، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر چونیاں کے نواح الہہ آباد کا ہے، فیکٹری ملازم ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا، ایک خاتو ن اس سے فون پر بات کرتی تھی، بات دوستی میں بدلی، خاتون نے اسے گھر بلایا اور پھر گھر میں موجود دیگر افراد کی مدد سے اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے برہنہ کر کے اسے ویڈیو بھی بنا لی،فیکٹری ملازم رشید کے مطابق خاتون سے فون پر ہی دوستی ہوئی تھی اور میں اسے ملنے گھر چلا گیا تھا کیونکہ وہ ملنے کے لئے بلا رہی تھی لیکن وہاں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، خاتون نے کچھ لوگوں کو پہلے ہی بلا کر رکھا تھا جنہوں نے میرے کپڑے اتارے، تشدد کیا اور ویڈیو بھی بنائیں،بعد میں اسے بلیک میل کر کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی لے لی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،

    ایسا ہی ایک واقعہ لیہ کے علاقے میں بھی پیش آیا جہاں تھانہ فتح پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کی طرز پر شہریوں کو اغواء کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا،ملزمان کال پر اپنے شکار کو پھنسا کر گھر بلا کر برہنہ کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔ملزمان لڑکیوں کے ذریعے امیر نوجوانوں کو جال میں پھنسا کر بھاری بھتہ وصول کرتے تھے۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • ٹانک:بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

    ٹانک:بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل )ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
    پیسکو کی جانب سے ضلع بھر میں 20 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ضلع بھر میں 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 بھی نافذ ہے
    بجلی کے 8 فیڈرز بھی مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں8 بجلی فیڈرز کی بندش سے سینکڑوں دیہاتوں کی بجلی 25 روز سے منقطع ہے

    بجلی بندش سے ضلع بھر میں پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا ہے، شہری پینے کیلئے پانی بازاروں سے خریدنے پر مجبور ہیں،شٹر ڈاؤن کی کال ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے، بجلی بندش سے کاروباری طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے

    ٹانک شہر میں آج تمام تجارتی مراکز پرائیویٹ سکول اور کالجز اور دکانیں بھی بند رہیں گے، ضلع بھر سے احتجاجی ریلیاں ٹانک تک نکالی جارہی ہیں
    گل امام اماخیل رنوال گومل وزیر آباد صابر آباد اور ڈیرہ روڈ پر مظاہرین اکھٹا ہونا شروع ہوگئے ہیں

    پیسکو کی جانب سے بجلی سرکاری اداروں اور بعض بجلی فیڈرز پر بھاری بقایاجات کی وجہ سے بند کی گئی ہے، پیسکو ٹانک ایک دہائی سے سینکڑوں دیہاتوں سے ماہانہ کنڈوں کی مد میں لاکھوں روپے بٹورتے چلے آرہے ہیں،دیہی علاقوں سے کنڈوں کی مد میں ملنے والی رقم کے چند لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

    پیسکو ٹانک اہلکار افسران کی آشیرواد سے گھر بیٹھے ریڈنگ لکھتے چکے آرہے ہیں ،پیسکو سرکاری محکموں اور بااثر افراد سے ریکوری کرنے میں ناکام ہے، احتجاج کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے

    شہر جامع مسجد سپین وزیر آباد صابر آباد الہی آباد رنوال اور میاں لال کے مقام پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں،مظاہرین پیسکو ٹانک کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے ہیں، مختلف مقامات پر مظاہرین جمع ہونے کے بعد 9 بجے کشمیر چوک پر جمع ہونگے

    ٹانک شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں

  • کوٹ ادو : تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو : تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی )کوٹ ادو میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
    افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ طلائی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اندھیرا ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرالے سے جا ٹکرائی،

    تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کار میں سوار 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔مرنے والوں کی شناخت اقبال، غلام قاسم، سعید، بلال اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے،

    تمام افراد کا تعلق کوٹ سلطان ضلع لیہ سے ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مشینری کے ذریعے لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی

    چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی

    چونیاں،باغی ٹی وی (عدیل اشرف نامہ نگار)اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں سکولوں کی تالا بندی کر کے دفاتر و دیگر جگہوں پر احتجاجی مظاہرہ، لیوانکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور کے نعرے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی،مسلسل تین روز سے دوردراز سےسکول آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،طلبہ و طالبات کاکہنا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات جلد نپٹائے تاکہ ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، چھانگا مانگا کنگن پور اور دیگر قصبوں میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے کلاسوں کی تالا بندی کر کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دئیے رکھا اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی،مسلسل تین روز سے دوردراز سے آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں رک گئی،

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ مار اجا رہا ہے، لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور ہے، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چونیاں کے اساتذہ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پتلا لٹا کر احتجاجی طور پر فاتحہ خوانی کی اور نعرے لگاتے رہے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن بند کی جائے ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اساتذہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت لیوانکیشمنٹ میں ترمیم اور پنشن پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت ملازمین کے حقوق پر ظلم بند کریں ہمارے ساتھیوں پر گزشتہ رات لاہور میں پنجاب پولیس نے تشدد کیا اور 20 سے زائد سنیئر اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا جو سراسر زیادتی ہے

    سرکاری ملازمین اساتذہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے ان کو فوری رہا کیا جائے۔احتجاج ہمارا حق ہے اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے رہیں گے ہم اپنے ملازمین کے حق کے لیے جلد ایک بڑی ہڑتال کا اعلان کریں گے پنجاب حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے پڑیں گے اگر احتجاج کے دائرہ کار وسیع کی کال دے دی تو ہم پنجاب حکومت کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کریں گے، طلبہ وطالبات کا کہنا ہماری تعلیم کا حرج ہو رہا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرے اور ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری کی جائیں تاکہ ہمارا تعلیمی حرج نہ ہو

  • چونیاں:محکمہ سول ڈیفنس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    چونیاں:محکمہ سول ڈیفنس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(عدیل اشرف نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ شاپس کی بھرمارا سپیشل برانچ کی واضح رپورٹ کے باوجود ضلعی انتظامیہ کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاران و افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر۔شہرکی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تحصیل بھر میں حتیٰ کہ گلی محلوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کی شاپس قائم ہو چکیں ہیں، یہ گورکھ اور خطرناک دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔ جب بھی برائے نام کارروائی کی جاتی ہے تو منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ شاپس کے مالکان کو بذریعہ موبائل فون میسج پہنچا دیا جاتا ہے لاکھوں روپے منتھلیاں اکٹھی کرنے والے سول ڈیفنس اہلکاروں کے خلاف سپیشل برانچ کچھ عرصہ قبل تفصیلی رپورٹ دے چکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کرپٹ اہلکاران تحصیل کے کن کن مقامات سے کتنی منتھلی اکٹھی کرتے ہیں مگر عوامی مسائل میں عدم دلچسپی رکھنے والی ضلعی و تحصیل انتظامیہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے

    اسی طرح سول ڈیفنس اہلکاروں اورپٹرول پمپس مالکان کی ملی بھگت سے شہر بھر کے پٹرول پمپس پر کم پیمانہ اور ایرانی پٹرول کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی اور کرپٹ سول ڈیفنس اہلکاروں کے باعث شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ شہرکی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے ان منی پیٹرول پمپ اور دیگر شاپس کے خلاف فوری طورپر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 1 ارب 37 کروڑ کے اراضی اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

    1 ارب 37 کروڑ کے اراضی اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

    نیب نے 1 ارب 37 کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ ے مطابق ملزم ذاکر حسین پر محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے 250 کنال اراضی اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے جو سیکڑوں کنال قیمتی اراضی مشہور ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ ملحق تھی۔

    علاوہ ازیں نیب کے مطابق ملزم ذاکر حسین محکمہ ریونیو میں تعیناتی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور جعلی کاغذات کی تیاری میں ملوث پایا گیا ہے اور گرفتا ر ملزم جعلی کاغذات کے ذریعے عام شہریوں کی ملکیتی سیکڑوں کنال اراضی ملزم اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرواتا رہا ہے لیکن اب سے پکڑ لیا گیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبرپختونخوا ؛ بجلی چوری میں ہوشربا اضافہ
    نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر 2018 سے شروع کریں گے. شہباز شریف
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    علاوہ ازیں ملزمان جعلی کاغذات کی تیاری میں فراڈ سے جعلی نشان جو مختلف انگوٹھا اور جعلی فرد استعمال کرنے میں شامل تھا جبکہ ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیائی گئی 250 کنال اراضی میں سے 170 کنال بعد ازاں فروخت کردی تھی تاہم نیب تحقیقات میں ملزمان کے نام 80 کنال اراضی تاحال موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، نیب حکام ملزم ذاکر حسین کو جسمانی ریمانڈ کیلیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔