میرپورخاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) بس ٹرمینل میرپورخاص پر گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات کے بعد پرانے میرپور تھانے میں خانو مری ضلع ٹنڈواللہ یار کے وائس چیئرمین دریا خان مری اور مری برادری کے دیگر دیگر 15 افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
یاد رہے کہ گذشتہ روزمیرپورخاص بس ٹرمینل پر ٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹر گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق علی الصبح میرپورخاص بس ٹرمینل پر گاڑیوں کے معاملے پر ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار کے گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے تین افراد معشوق چانڈیو ، اسد پٹھان اور فیضان آرائیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے معشوق چانڈیو اور اسد پٹھان کو حیدرآباد ریفر کریا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی فیضان آرائیں میرپورخاص سول ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے
یہ بھی پڑھیں
میرپور خاص :بس ٹرمینل پرٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹرز میں تصادم ،فائرنگ 3 زخمی
فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عأدل میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری بھی طلب کی۔ اس وقت ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج ، ڈی ایس پی پی سٹی فضل حق چانڈیو ، ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن وجے کمار ، ایس ایچ او اولڈ میرپور عابد نون ، ایس ایچ او مہران تھانہ مجید گرگیج ، ایس ایچ او محمودآباد سنجے کمار اور سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی عباس علی عباسی بھی پولیس ہیڈکوارٹر کی اضافی نفری کے ہمراہ بس ٹرمینل میرپورخاص پر موجود رہے تھے.
Category: جرائم و حادثات
-

میرپور خاص :بس ٹرمینل میں ہونیوالا تصادم ،15 افرادکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-

گوجرخان :مندرہ پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا
گوجرخان ،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مندرہ پولیس کی بڑی کارروائی،تابی ڈکیت گینگ کا سرغنہ آفتاب عرف تابی 04 ساتھیوں سمیت گرفتار،28 لاکھ روپے، 05 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد
ملزمان نے دو ماہ قبل جی ٹی روڈ پر واردات کے دوران رقم چھینی تھی، ملزمان نے دوران واردات فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی بھی کیا تھا،
ملزمان کے قبضہ سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ افتاب عرف طابی، عاطف، عاقب محسن اور عبدالمجید شامل ہیںگینگ کے دو ارکان اختر اور حامد کو قبل ازیں گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا چکا ہے،ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات اور مزید بھاری رقم کی برآمدگی متوقع ہے،تابی گینگ کی گرفتاری مندرہ و گوجرخان پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا
مطلوب گینگ کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور مندرہ پولیس کو شاباش
سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے- -

تربت میں کمرے میں سوئے چھ مزدور قتل
تربت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے،
تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدور اپنے کمرے میں سو رہے تھے، اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے نیتجے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کاتعلق پنجاب سے ہے،جاں بحق افراد کے نام رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر ہیں جبکہ غلام مصطفیٰ اور توحید زخمی ہیں، مقتولین 6 میں سے 4 افراد ایک ہی خاندان کے تھے، مقتولین میں 2 سگے بھائی، ایک کزن اور ماموں شامل ہیں.
کسی بلوچ نے پنجابی نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانی شہید کئے ،نگران وزیر داخلہ
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے تربت میں چھ مزدوروں کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی بلوچ نے پنجابی نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانی شہید کئے ہیں، لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی، شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کرتا ہوں،نگران وزیر اعلی بلوچستان نے تربت میں بے گناہ مزردوں کے قتل کانوٹس لے لیتے ہوئے انتطامیہ سے رپورٹ طلب کرلی نگران وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، بے گناہ مزردوں کے قتل پر دلی دکھ ہوا، واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں .ریاست کے اقدامات سے پریشان ہوکر دشمن قوتیں انتشار بد امنی کے مذموم عزائم پر اتر آئی ہیں .پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان میں نفرت کی آگ پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہیں .بلوچستان میں بسنے والے بلوچ پشتون یا پنجابی سمیت تمام شہری پاکستانی ہیں اور ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے.دہشتگرد قاتلوں کو پیچھا کیا جائے گا خواہ وہ پہاڑوں یا زیر زمین کہیں بھی چھپے ہونگے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا .ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ دشمن کی سرکوبی کی ہے.ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ خون ناحق کا بدلہ لیا جائے گا،
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تربت میں مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اسپیکر نے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے،
نیشنل پارٹی نے تربت میں مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اقدام قرار دیا۔ بیان میں عام اور بے قصور نہتے مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنے کے عمل کوافسوسناک اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسےگھناؤنے جرائم کے درپردہ حقائق کو بے نقاب کرکےمجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دینے کے لیئے اقدامات کرے۔ مزدور اور نہتے افراد کے قتل کی جس قدر مزمت کی جائے کم ہے انسانی حقوق اور دیگر انصاف پسند تنظیموں کو انسانیت دشمن اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہیے تاکہ عام لوگوں کو انصاف مل سکے۔ حکومت زخمی افراد کے علاج کو یقینی بنائے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں.
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ
کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے
تربت واقعہ، ایس پی معطل، لاشوں کوخصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا
حکومت بلوچستان نے تربت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقے کے ایس پی کو معطل کر دیا ہے جبکہ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کی لاشوں اور علاقے میں موجود ان کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہیلی کاپٹر اور طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جاررہا ہے ، سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ہفتہ کی علی الصبح سے ہی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان تربت کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر اور طیارہ میتوں ان کے لواحقین اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے تربت پہنچ چکے ہیں جہاں سے انہیں آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کیا جائے گا اور کل علی الصبح انہیں ملتان بھیجوایا جائے گا اس ضمن میں حکومت بلوچستان حکومت پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک ،ضلعی انتظامیہ ملتان سے رابطے میں ہے زخمی مزدوروں کو بہتر سے بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جاں بحق مزدوروں کی میتوں کو سرکاری سطح پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا جائے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ہنگامی اقدامات کے تحت تمام تر منتقلی کے امور کو سنجیدگی سے دیکھا جاررہا ہے اور انتظامی سطح پر پوری توجہ سے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاررہا ہے ، حکومت بلوچستان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور انتظامی سطح پر میتوں کی منتقلی کے بنیادی امور سمیت زخمی مزدوروں کے علاجِ معالجے کے اقدامات میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں حکومت بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے زریعے پاکستان میں بسنے والی برادر اقوام کے مابین نفرتیں پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے جو کسی طور پر کامیاب نہیں ہوگی ، واقعہ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور واقعہ کے محرکات تک پہنچ کر ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا -

سیالکوٹ :پسرور،ڈسکہ ،سمبڑیال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پسرور،ڈسکہ ،سمبڑیال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان پہنچا
تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ڈسکہ سمبڑیال کے علاقوں ڈھوڈا، کلاس والہ، سوکن ونڈ ، بھیلر باجوہ ڈسک گھوئینکی ماجرہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے دھان سمیت باغ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہےہزاروں ایکڑکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں کسان پریشان ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کا مطالبہ
-

سیالکوٹ :رکشہ روک کر ڈکیتی، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)رکشہ روک کر ڈکیتی، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق،ضلع بھرمیں نان سٹاپ بدترین خونی وارداتیں ،ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ضلع میں تاریخ کی بدترین خونی وارداتیں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے ،ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشہ روک کر ڈکیتی ،دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حلیمہ سرور دختر محمد سرور قوم جٹ واہلہ سکنہ واہلے بعمر قریب 21/22سال جو ڈسکہ میں پارلر کا کام کرتی تھی دم توڑگئی ،جاں بحق ہونے والی لڑکی رکشہ پر واپس جارہی تھی ،ڈاکوؤں نے رکشہ روک کر موبائل اور پرس چھینے کے بعد فائرنگ کر دی تھی.
-

سیالکوٹ : جعلی آئی ایس آئی اہلکار ،جعلی پولیس کار ،مشتبہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جعلی آئی ایس آئی اہلکار ،جعلی پولیس کار ،مشتبہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار
تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ساہووالہ پوسٹ انچارج SI محمد یوسف معہ ملازمان کے مطابق دوران گشت و ناکہ بندی انہوں نے پل نہر موترہ ایک مشکوک کار کرولا نمبری CH 3164 جس پر دونوں طرف پولیس لکھا ہوا تھا جسکے ساتھ ایک VIGO ڈالا بھی تھا جنکو روکنے کی کوشش کی جو فرار ہو گئےتا ہم پٹرولنگ پارٹی نے کار کو قابو کر لیا جس میں تین کس سوار تھے جنکے نام و پتہ جات 1۔ منور خان ولد خورشید سکنہ صوابی 2۔ احسان الہی ولد چوہدری نادر علی سکنہ گجرات اور 3۔ حافظ الرحمان سکنہ صوابی معلوم ہوئے جنہوں نے اپنے آپ کو ISI ایجنسی کا رکن ظاہر کیا
جنکی جامہ تلاشی پر احسان الہی کے ہاتھ میں پکڑا ایک میٹرولہ سیٹ 10 راونڈ 30 بور و دیگر نقدی موبائل برآمد ہوئے جبکہ حافظ الرحمان کی جامہ تلاشی پر مذکورہ سے ایک میٹرولہ سیٹ و نقدی موبائل جبکہ ڈرائیور منور خان سے نقدی موبائل وغیرہ برآمد ہوئے جو تین کس اپنے بارے کوئی تسلی نہ کروا سکے لہذا تین کس مشتبہ گان کو معہ ریکوری برائے آئندہ تفتیش حوالے ASI عبدالحمید تھانہ سمبڑیال کیا گیا۔
متذکرہ بالا رپورٹ کے تحت دوران ڈیوٹی SI محمد یوسف 345/PHP ایک مشتبہ گینگ پکڑا جسکو حوالے تھانہ سمبڑیال جن کے خلاف مقدمہ نمبر 23 /8215 مورخہ 23-10-12 کو تھانہ سمڑیال میں اندراج کروایا گیا ہے۔
-

اوچ شریف:نامعلوم تیزرفتارکار موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار کرفرار 2 زخمی
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )نامعلوم تیزرفتارکار موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار کرفرار 2 زخمی
تفصیل کے مطابق جھانگڑا انٹر چینج روڈ پر نو شہرہ جدید کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوا ہے ،حادثہ میں کار سوار موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کرفرار ہو گیاریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار احمد پور شرقیہ موضع انور آباد کے رہائشی ہیں زخمی باپ بیٹ ا ہیں انور آباد کا رہائشی زخمی غلام حسن اور اس کا بیٹا بہاول پور سے دوائی لے کر گھر واپس جا رہے تھے
ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی جانب سے نو شہرہ جدید میں تعینات ریسکیو محافظ نےزخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا
-

رائیٹرز کا ویڈیو گرافر اسام عبداللہ اسرائیلی گولہ باری میں کیسے آیا؟
اے ایف پی کے ایک زخمی نامہ نگار کے مطابق مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں کا ایک گروپ اسرائیلی سرحد کے قریب کام کر رہا تھا جب ان پر گولہ باری ہوئی ہے جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو جنوبی لبنان میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے رائیٹرز کا ایک صحافی جان سے مارا گیا اور اے ایف پی، رائیٹرز اور الجزیرہ کے چھ دیگر صحافی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
اے ایف پی کے دو زخمی نامہ نگاروں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں کا ایک گروپ اسرائیل کی سرحد کے قریب علما الشعب کے مقام پر وموجود تھا جب وہ گولہ باری میں پھنس گئے تاہم لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایک فلسطینی گروپ کی جانب سے سرحد کے لبنانی حصے سے دراندازی کی کوشش کے بعد اسرائیل نے گولہ باری کی تھی۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ہمارے ویڈیو گرافر اسام عبداللہ جان سے گئے ہیں، رائیٹرز کے مطابق اسام جنوبی لبنان میں رائیٹرز کے عملے کا حصہ تھے تاہم رائیٹرز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طاہر السوڈانی اور مہر نازیہ بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور اے ایف پی کی فوٹوگرافر کرسٹینا آسی اپنے ساتھی ویڈیو جرنلسٹ ڈیلن کولنز کے ساتھ اسی علاقے میں کام کر رہی تھیں۔ دونوں کو علاج کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
غزہ میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین سمیت اسکولوں کے 30 طالب علم ہلاکہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
علاوہ ازیں الجزیرہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ان کے دو صحافی بھی شامل ہیں۔ ادارے نے اپنی گاڑی پر اسرائیلی بمباری کا الزام عائد کیا ہے تاہم واضح رہے کہ اے ایف پی کے گلوبل نیوز ڈائریکٹر فل چیٹوائنڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ صحافیوں کا ایک گروپ، جن کی واضح طور پر شناخت کی گئی تھی، کام کرتے ہوئے جان سے گئے اور زخمی ہوئے۔ -

گرفتار سابق انسپکٹر عابد باکسر فرار
لاہور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا لیکن اب وہ فرار ہوگیا ہے اور فرار کی اطلاع آنے سے قبل عابد باکسر کا بتانا تھاکہ مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں ماردیا جائے گا جبکہ لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد باکسرسرکاری رائفلیں چھین کر 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوا ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ عابد باکسر کو محافظوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ عابد باکسراشتہاری ملزمان کےساتھ فرارہوا، ملزم گرفتاری کے بعد پولیس کو للکار رہا تھا۔
تاہم اس سے قبل پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا تھا علاوہ ازیں پولیس کے مطابق عابد باکسر کو ماڈل ٹاؤن میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عابد باکسر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران عابد باکسر کے پندرہ ملازمین کو بھی حراست میں لیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس نے گھر کا سامان اور کیمرے بھی توڑ دئیے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت جانے سے قبل ہی میںبہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
جبکہ دوسری طرف عابد باکسر نے واقعہ کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ میرے گھر پرغیرقانونی طور پر چھاپہ مارا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے محمدعلی بٹ کی قیادت میں ٹیم نے میرے گھر پرچھاپہ مارا تھا۔ انسپکٹر راشد امین بٹ، ماجد بشیر بھی ٹیم میں شامل تھے۔ عابد باکسر کا مزید کہنا تھا کہ راشد امین بٹ میرے گھر پر فائرنگ کرانے والوں میں شامل تھا، میں غیرمسلح ہوں، مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا، میرے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے۔ -

کوٹ مبارک:قبرستان میں کئی سال پرانی قبرکو توڑ کر قبر سے ہڈیاں نکال لیں
کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم کی رپورٹ )قبرستان میں کئی سال پرانی قبرکو توڑ کر قبر سے ہڈیاں نکال لیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک کی حدود میں گھمن قبرستان پتی گھمرانی میں کئی سال پرانی قبر کی بہ حرمتی ہوئی ہے قبر کو توڑ کر قبر سے ہڈیا نکال لی گئیں ،قبرکئی سال قبل فوت والے شخص مہرا خان مرحوم کی بتائی جا رہی ہے قبر کی بے حرمتی کی وجہ زمینی تنازعات پر ممبنی ہے ۔کچھ افراد نے کئی سال قبل فوت والےشخص مہرا خان کی قبر کو توڑ کر ہڈیا نکال لیں علاقہ بھر میں شدید غم کی فضاء اور اہل علاقہ کا ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔قبر کی بے حرمتی کی وجہ زمین کا تنازع بتایا گیا ہے