Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا:بھلوال، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

    سرگودھا:بھلوال، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

    سرگودھا, باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے )بھلوال کے علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں محمد آصف نامی شخص کے گھریلو سرینڈر پھٹنے سے والد والدہ اور چھ بچوں سے اٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے،

    تفصیل کے مطابق بھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں رہائشی محمد آصف اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت گھر میں موجود تھے کہ گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے چھ بچے، والد اور والدہ جھلس گئے۔محمد آصف، مریم آصف، مستحاب 12سال، وجیہہ 10سال، امامہ8سال، ثقلین 5سال، علی ہادی 4سال اور علی حسنین 3سال کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا

    جہاں تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہ منتقل کر دیا گیا جبکہ والد محمد اصف والدہ مریم اور ان کے دیگر بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور اور بی ایس پی میاں وقار احمد بھی ہسپتال پہنچ گئے اور طبی امداد کی نگرانی کی

  • سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    سر گودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار۔ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا میں تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
    چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شعیب سے نقدی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور ملزم عثمان سے پسٹل 30 بور 35 گولیاں بھی برآمد، مقدمہ درج

    بہترین کارکردگی کا ڈی پی او سرگودھا کی ایس ایچ او لکسیاں اسد حیات بھوانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش ،انسداد جرائم کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

  • مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے چار غیرملکی باشندے گرفتار

    مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے چار غیرملکی باشندے گرفتار

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں سے 4 کا تعلق نائیجریا سے ہے ،گرفتار ملزمان میں ایڈی ازوبکے، ڈوناٹس چیبیکئو، جیوفرے اموبی، اونیوبسی انتھونی اور محمد تسلیم شامل ہیں، ملزمان کو شمس کالونی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔ملزمان خود کو مختلف بیرون ممالک کے خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔ملزمان نے شکایت کنندہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد پیسے ہتھیائے۔ملزمان نے مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منگوائی۔ملزمان تحائف کی وصولی کے لئے مزید رقم کا تقاضہ بھی کر رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    ایک اور کارروائی میں جعلی پولیس اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم حیدر علی اور علی رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شکایت کنندہ کو جعلی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے رہائی کے لئے پیسے بٹورے۔ملزمان اپنے جھانسے میں پھنسانے کے لئے کال کے دوران وائرلیس کی ریکارڈنگ کا بھی استعمال کرتے تھے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چکرا گوٹھ کیس,بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما عدالت پیش

    چکرا گوٹھ کیس,بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما عدالت پیش

    انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت ہوئی

    ایم کیو ایم لندن کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ،رئیس الدین عرف مما کے وکیل کی جانب سے طبی سہولیات فراہمی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے رئیس مما کو طبی سہولت فراہمی کی درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی دلائل طلب کرلئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری ، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیرعرف فنٹرسمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی

    ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اوراجارہ داری قائم رکھنے کیلیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پرحملہ کیا تھا، فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

  • اوکاڑہ :پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی

    اوکاڑہ :پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید
    پاکپتن روڈ اڈا پیر ولی کے قریب دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، دونوں کیری ڈبے ٹیچرز کو سکول لے جا رہے تھے کہ اوور ٹیک کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے

    حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی جبکہ دوسرے کیری ڈبے کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا

  • میرپورخاص:کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ

    میرپورخاص:کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ

    میرپورخاص ,باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ
    مٹھڑاؤ کینال آفس کا سٹور کیپر اعجاز لغاری دو روز گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا۔اعجاز لغاری کی بیمار والدہ، گھریلو ملازمہ اور مبینہ اغوا کار کے بھائی کا ڈائریکٹر کینال آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،اعجاز لغاری کی بازیابی کا مطالبہ

    2 دن گزرنے کے باوجود پولیس نے اعجاز لغاری کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا۔اعجاز لغاری کے رشتے داروں نے کہا ہے کہ اعجاز لغاری کے اغواء میں محکمہء تعلیم کے ملازم امین مگسی، عمرشر رضوان اور اقبال شیخ ملوث ہیں۔

  • سیالکوٹ :پولیس کے خفیہ کارخانوں پرچھاپے،ہزاروں لٹر شراب برآمد

    سیالکوٹ :پولیس کے خفیہ کارخانوں پرچھاپے،ہزاروں لٹر شراب برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ حاجی پورہ پولیس کی کاروائی شراب کے خفیہ کارخانوں پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر ولائیتی ودیسی شراب برآمدکرلی ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ کی پریس کانفرنس
    ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
    سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا ، ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خفیہ کارخانے سےہزاروں لٹر ولائیتی و دیسی شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے

    سیالکوٹ سے محتلف اضلاع میں شراب سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ شراب و منشیات فروش ملزمان نعیم عرف نونااور فرحان عرف کاکا کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کی بڑی کاروائی نے علاقہ میں شراب و منشیات کی ایک چین کو بریک کر دیا ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق صو بہ سے منشیات و شراب کے خاتمہ کرنا ہے
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نےکاروائی میں شامل پولیس ٹیم کیلیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے

  • سیالکوٹ : پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی )سٹی رپورٹرشایدریاض( پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار
    تفصیل کے مطابق کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کی شکایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث قحبہ خانوں پرچھاپے مارکر خواتین سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیاہے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

    تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے اطلاع پاکر دوبرجی ملیاں ایمن آباد روڈ پر ہیرسلون اور مساج سینٹر کی آڑ میں قائم جسم فروشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر فحش حرکات کرتے ہوئے 8 خواتین اور 2مردوں کو گرفتار کیا

    جبکہ دوسری کارروائی میں پکی کوٹلی کرایہ کے مکان سے 5خواتین اور 2مردوں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

  • ڈیرہ غازیخان:نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان:نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
    تفصیل کے مطابق کے مطابق سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد فرہاد SI معہ ٹیم نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر نان کسٹم غیر ملکی کپڑا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    قانونی کارروائی کے بعد کپڑاکسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے

  • پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچا لیا

    پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچا لیا

    انٹرپول کی ہدایت پر ممبئی پولیس نے گوگل پر خودکشی کا طریقہ ڈھونڈنے والے ایک شخص کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے بچا لیا ہے ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے میڈٰیا کو بتایا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گوگل پر ”خودکشی کا بہترین طریقہ“ تلاش کرنے کی کوشش کی تو انٹرپول نے موبائل نمبر سمیت اس شخص کی اطلاع ممبئی پولیس کو دی، جس نے منگل کو لوکیسن کا پتا لگا کر راجستھان کے مضافاتی ضلع مالوانی سے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا۔

    انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن جسے عرف عام میں انٹرپول کہا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں پولیس کے تعاون اور جرائم پر قابو پانے میں سہولت فراہم کرتی ہے، پولیس اہلکار نے کہا، ’ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے یونٹ-11 نے منگل کی سہ پہر کو انٹرپول کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر بچاؤ آپریشن کیا تھا‘
    اہلکار کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ شخص تناؤ کا شکار تھا کیونکہ وہ ممبئی کی جیل میں قید اپنی ماں کی رہائی کو یقینی نہیں بنا پایا تھا۔ اس کی ماں دو سال قبل ایک مجرمانہ مقدمے کے تحت گرفتار ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ یہ شخص پہلے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ میرا روڈ محلے (پڑوسی تھانے ضلع میں) میں ٹھہرا تھا اس کے بعد وہ ایک مغربی مضافاتی علاقے مالوانی میں شفٹ ہو گیا وہ پچھلے چھ ماہ سے بے روزگار ہے۔

    چونکہ وہ اپنی ماں کی جیل سے رہائی حاصل نہیں کر پا رہا تھا، اس لیے وہ ڈپریشن کا شکار تھا۔ جیسے ہی اس کے ذہن میں زندگی ختم کرنے کے خیالات آئے، اس نے خودکشی کرنے کے طریقے آن لائن سرچ کرنے شروع کیے۔
    واضح رہے کہ اہلکار نے مزید کہا اس نے کئی بار گوگل پر ’خودکشی کا بہترین طریقہ‘ تلاش کیا، جس نے انٹرپول حکام کی توجہ حاصل کی، جنہوں نے اس کے بارے میں موبائل فون نمبر کے ساتھ ممبئی پولیس کو ایک ای میل بھیجی اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معلومات کی بنیاد پر کرائم برانچ کو پتہ چلا کہ موبائل فون کا صارف مالوانی میں ہے جسے پکڑ لیا گیا ہے