Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں کورنگی گلزار کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول لاڑکانہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے پسند کی شادی کی تھی۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والدین کی مرضی کے بغیر شکار پور سے کراچی آگئی تھی اور واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کیے جبکہ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق لڑکی کی برادری سے نکلا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ دوسری جانب لکی مروت میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، لکی مروت میں تھانہ سرائے گمبیلا کے حدود بچکن احمد زئی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ زخمیوں میں پی ایس آئی آصف اقبال، کانسٹیبل حبیب الرحمن، کانسٹیبل جاوید خان شامل ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اشتہاریوں کی اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس سے پی ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھائیوں نے منی لانڈرنگ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب شخص سے بول خرید لیا
    19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں. حافظ نعیم الرحمان
    شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا

    خیال رہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق احمد زئی لوانگ خیل میں 10 سالہ بچے کے حادثاتی طور پر فائرنگ لگنے سے جاں بحق ہونے پر صلح کے لئے جانے والے مشران کو راستے میں پولیس نے روک لیا، پولیس نے مقامی لوگوں سے اسلحہ لینے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث پولیس نے فائرنگ کی جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

  • اسلام آباد؛ پنجاب ہاؤس کے قریب سے مشکوک بیگ سے بم برآمد

    اسلام آباد؛ پنجاب ہاؤس کے قریب سے مشکوک بیگ سے بم برآمد

    اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس کے قریب سے مشکوک بیگ سے بم برآمد ہوا ہے جبکہ مشکوک بیگ سے تین ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پسٹل بھی برآمد ہوئے اور بیگ میں سے تحریک ناموس پاکستان کا اعلامیہ بھی ملا جس میں تحریک ناموس پاکستان کی جانب سے ججز اور جرنیلوں کو سبق سکھانے کی دھمکی دی گئی.

    خیال رہے کہ بیگ کے اندر سے ججز رہائشی گاہوں اور چیک پوسٹوں کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے علاقے کے مختلف مقامات کی چیکنگ شروع کردی ہے اور اسلام آباد پولیس اور رینجرز اہلکار کی جانب سے علاقے کا چارج سنبھال لیا گیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

  • اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرنے سے کار سوار خاندان زد میں آگیا، حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک، چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ طیارہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی:اطالوی میڈیا کے مطابق، اطالوی ایکروبیٹک فضائی ٹیم کا ایک طیارہ ہفتے کے روز شمالی شہر ٹورین کے باہر پریکٹس کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس سے ایک بچی ہلاک ہو گئی ایک 9 سالہ بچے اور والدین کا جھلسنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن سڑک پر طیارہ گرنے سے سڑک سے گزرتی کار میں سوار خاندان اس کی زد میں آگیا، حادثے میں ہلاک ہونے والی5 سالہ بچی کا بھائی اور والدین بھی زخمی ہوئے۔

    برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ،14 افراد ہلاک

    میڈیا کے مطابق اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا، دوران مشق طیارہ گر کر سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سفر کر رہے تھے،طیارہ گرتے وقت پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    یہ حادثہ مبینہ طور پر صنعتی شمالی شہر کے قریب ٹورین کیسیل ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد پیش آیا پائلٹ کی حالت یا حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    Frecce Tricolori اٹلی کی ایکروبیٹک پائلٹوں کی سب سے بڑی ٹیم ہے، جو اطالوی فضائیہ کا حصہ ہے۔ وہ عام طور پر قومی اہمیت کے واقعات میں ڈرامائی فلائی بائی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے اطالوی پرچم کے رنگوں کے لیے سرخ، سبز اور سفید دھوئیں کی لکیریں نکلتی ہیں وہ ایئر شوز کے دوران زیادہ پیچیدہ ایکروبیٹکس کا مظاہرہ کرتے ہیں اسکواڈ اتوار کو اطالوی فضائیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ایک شو کی تیاری کر رہا تھا۔

    ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا ،روس اورچین سے پیچھے

    1988 میں، جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر ایک ایئر شو کے دوران فریس ٹرائیکولوری کے تین طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور زمین پر گر کر تباہ ہو گئے جس میں تقریباً 300,000 لوگوں نے شرکت کی تین پائلٹ اور زمین پر موجود 67 افراد ہلاک ہو گئےسینکڑوں مزید زخمی ہوئے۔

  • تنگوانی: پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی

    تنگوانی: پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی
    پریس کلب کی چھت گرنے کے زوردار دھماکے کے باعث آس پاس کے رہنے والے رہائشی پریس کلب پہنچ گئے ، پریس کلب میں بیٹھے ہوئے صحافی معجزانہ طور پر محفوظ رہے

    تنگوانی پریس کلب کی بلڈنگ کی ٹینڈر اور پیسے ریلیز ہونے کے باوجود بھی کام شروع نہیں کیا گیا ،پریس کلب کے بلڈنگ کی کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ۔

    تنگوانی پریس کلب کے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کر کے جلد تنگوانی پریس کلب کی مرمتی کام شروع کرایا جائے صحافیوں کا مطالبہ

  • اوچ شریف : سیوریج کا گندہ پانی قبرستان میں داخل،درجنوں قبریں زمیں بوس

    اوچ شریف : سیوریج کا گندہ پانی قبرستان میں داخل،درجنوں قبریں زمیں بوس

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر کے نواحی علاقے کا قدیمی زندہ لعل قبرستان بنیادی سہولیات سے محروم، نالیوں اور گھروں کا پانی قبرستان میں داخل، کئی فٹ جمع پانی سے درجنوں قبریں زمین بوس ہوگئیں، متعدد کے نشانات مٹ جانے سے پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ سادات خاندان کے آباؤ اجداد کی قبریں بھی شدید متاثر، چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ناصفائی، نا پانی کی سہولت، نئی قبربنانے کے لیے کھدائی کے دوران زمین سے پانی نکلنے لگا، گندے پانی اور کچرے کے باعث تعفن اور بدبو پھیلنے لگی، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لیے آنے والے عزیز واقارب پریشان شہریوں کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    اوچ شریف کے نواحی علاقے زندہ لعل میں قدیمی قبرستان ضلعی انتظامیہ کی غفلت ونااہلی کے باعث گزشتہ کئی سال سے ناصرف بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلکہ قبرستان کے گرد غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار اور ان گھروں کا کچرہ اور گھروں اور نالیوں کا سیوریج کا گندابدبودارپانی بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث قبرستان میں داخل ہورہاہے جسکی وجہ سے قبرستان کی بڑی اراضی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکی ہے اور جمع شدہ کئی فٹ پانی کے مسلسل جمع رہنے کے باعث درجنوں قبریں زمین بوس ہوچکی ہیں اور بیشتر کوشدیدنقصان پہنچنے کے باعث ان کے نشانات ختم ہونے سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ قبرستان کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

    قبرستان میں روشنی و پانی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے قبرستان آوارہ جانوروں کی بھی آماجگاہ بن چکا ہے اور قبروں کے گرد جنگلی جھاڑیاں اُگ آئی ہیں۔ دوسری جانب قبرستان میں مسلسل پانی جمع رہنے سے نئی قبر بنانے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران زمین سے پانی نکل آنا معمول بن چکا ہے۔ قبرستان میں بدبودار پانی اور گندگی کے باعث قبرستان میں تعفن اور بدبو کے باعث اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے عزیز و اقارب کے لیے فاتحہ خوانی کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

    واضح رہے یہ شہر اوچ شریف کے نواحی علاقے کا اہم اور قدیمی قبرستان ہے۔ دوسری جانب قبرستان کی تباہ حالی کیخلاف شہریوں عبدالقدیر، محمد اقبال، کمال، نورمحمد، صدام حسین ، سہیل احمد، کاشف حسین سمیت دیگر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں قبضوں، سیوریج کے جمع پانی ودیگر سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

  • ڈی آئی خان: سوشل میڈیا پرعدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی پشاور ہائیکورٹ میں طلب

    ڈی آئی خان: سوشل میڈیا پرعدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی پشاور ہائیکورٹ میں طلب

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) عدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی19 ستمبرکو پشاور ہائیکورٹ میں طلب
    ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کو معزز جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ چلانا مہنگا پڑگیا،معزز عدالت ہائی کورٹ پشاور نے محمد عدنان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

    حافظ عدنان نے فیس بک پر پوسٹ میں غیر مہذب الفاظ کا چناؤ کیا جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے سامنے ذاتی طور پر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے 19 ستمبر کو طلب کرلیا

    رواں ہفتے محمد الیاس خان ایڈیشنل سیشن جج-VI ڈیرہ نے چادروچاردیواری کا تقدس پامالی پرفیصلہ سنایاتھا،جس میں ملزم مختیار احمد، ایس ایچ او کو دفعہ 32 کے تحت تین سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی
    ڈی ایس پی کو ابھی تک لیٹر نمبر 879 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

    عدالت عالیہ کی طرف جاری کیا گیا طلبی کالیٹر

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پابندی کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اہلکار اور افسران سوشل میڈیا استعمال کرنے کا واضح ثبوت ہے،سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود اہلکار وا افسران سوشل میڈیا کے استعمال میں ملوث۔

    ڈی ایس پی کی جانب سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ کاعکس

  • سرگودھا: 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    سرگودھا: 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    سرگودھا، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا کے سرکاری ہسپتال مولا بخش کی دیوار کے ساتھ ریڑھی پر سےملیں، پولیس ذرائع کا بتانا ہے کوئی نامعلوم شخص نومولود بچوں کی لاشیں رات کو پھینک کر فرار ہو گیا تھا

    اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو 1122اور متعلقہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ مولا بخش ہسپتال میں کسی نے ابارشن کروایا ہو گا اور یہاں ان بچوں کو پھینک گیا

  • خواتین سے مبینہ زیادتی کیس،سکول پرنسپل کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    خواتین سے مبینہ زیادتی کیس،سکول پرنسپل کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسکول پرنسپل کے خلاف مبینہ طور پرخواتین سے زیادتی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،پولیس کی جانب سے سکول پرنسپل کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پراسے عدالت میں پیش کیا گیا،سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ،پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں

    واضح رہے کہ مذکورہ اسکول رجسٹرڈ نہیں ہے گرفتاری کے بعد ملزم عرفان کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اسٹیل ٹاوٴن پولیس کے اے ایس آئی آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں 25 ٹیلی گراف ایکٹ۔376.509.506 کی دفعات شامل کی گئی ھیں

    ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلشن حدید میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے عرفان میمن نے ایک اسکول کھولا ہوا تھا ایجوکیش سٹم میں ایک غیر اخلاقی کامُ کررہا تھا پولیس نے شکایت ملتے ہی ایکشن لیا ،20 سے 25 ویڈیو سامنے آئی ہیں علی لودھی نے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے وہ غائب ہے اسطرح کے دھندے میں خاتون کی مدد ہوتی ہے ابتدائی طور پر ایک خاتون کا کردار سامنے آیا ہے باریک بینی سے تفتیش کررہے ہیں ایک کیمٹی تشکیل دی گی ہے،تاکہ متاثرہ خواتین سے ملے ایک خاتون پولیس افسر کمیٹی کا حصہ ہوگی ،

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • لاہور میں رواں برس پانچ ہزار کلو چرس،132 کلو ہیروئن برآمد

    لاہور میں رواں برس پانچ ہزار کلو چرس،132 کلو ہیروئن برآمد

    لاہور پولیس کا منشیات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    رواں سال میں 4725 کلو سے زائد چرس، 132کلو سے زائد ہیروئن،44کلو سے زائد آئس جبکہ 1لاکھ 24ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ہے۔سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 7615 مقدمات درج کرکے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث7737 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے1660مقدمات، سول لائنز میں 786، سٹی میں 1599، اقبال ٹاؤن میں 1165، صدر میں 955جبکہ ماڈل ٹاؤ ن میں 1450 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے1677ملزمان، سول لائنز میں 799، سٹی میں 1619، اقبال ٹاؤن میں 1175، صدر میں 980اور ماڈل ٹاؤن میں 1487ملزمان گرفتا رکئے ہیں۔

    سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کردیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں منشیات کے مکروھ دھندے میں ملوث افرادمعاشرے کا ناسور ہیں، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ،جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اہم فریضہ ہے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے،والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں۔ہمارا عزم نشے سے پاک لاہور ہے۔ نوجوان کو نشہ سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔لاہور پولیس قانون کی سربلندی کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتار 

  • چھوٹی بہن نے فوری طبعی امداد سے بھائی کو بچا لیا

    چھوٹی بہن نے فوری طبعی امداد سے بھائی کو بچا لیا

    سعودی عرب میں ایک آٹھ سالہ سعودی بچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے اپنے چھوٹے بھائی کو یقینی موت سے بچا لیا جبکہ وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے صحن میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی۔ اسے سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

    آٹھ سالہ سالہ بہن نے فوری طور پر اپنے چھوٹے بھائی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس نے بھائی کو کمر پکڑ کیا اوپر نیچے اچھالنے کی کوشش کی۔ اس عمل سے چھوٹا بھائی باآسانی سانس لینے لگا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے’ بڑی بہن نے اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے ذہانت اور ہمت سے کام لیا ہے۔

    جبکہ صارفین کا کہنا تھا کہ سکولوں میں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگاہی دی جائے اور ایک صارف نے تحریر کیا کہ شاباش، بچی نے وہ کام کیا جو عام طور پر بڑے بھی نہیں کرپاتے۔ ایسے موقع پر ہوش وحواس کھو جاتے ہیں۔ بچی نے جرات والا کام کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں 2 افراد گرفتار
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    تاہم ایک اور صارف نے تجویز دی تمام لوگ ابتدائی طبی امداد کی تربات لیں اور اسے سکولوں میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنا چاہئے۔