Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے سی ،فریج مکینک قتل

    گوجرہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے سی ،فریج مکینک قتل

    گو جرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے سی فریج مکینک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔نعش رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرارحسین نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

    چک نمبر275ج ب کا حسن نذیراے سی فریج کا مکینک تھا جس کوتھانہ نواں لاہور کے علاقہ نہر ڈنڈیانوالہ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیااورملزمان فرارہو گئے جس کی شادی چک نمبر277ج ب کے نواز کی بیٹی سے ہوئی تھی

    وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی ایس ایچ او نواں لاہوراور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورنعش کواپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیااورملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

  • سیالکوٹ:سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

    سیالکوٹ:سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار
    سیالکوٹ میں گزشتہ سال قبل کئی موت اور درجنوں زخمیوں کے علاوہ کروڑوں مالیت کے مالی نقصان کے باوجود غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر،محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر ، سیالکوٹ اوردیگر گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کسی بھی وقت مزید کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کے ذمہ داران کی عدم توجہی اور نا اہلی کے باعث شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت کا خوفناک کاروبار کھلے عام جاری ہے۔محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے جاری اس خطرناک کاروبار کے نتیجے میں آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے مقامی رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے کسی بھی وقت مزید بڑے حادثے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ لاحق ہے۔

    ایس او پیز کے مطابق مسجد ، سکول، شادی ہالز ، تہہ خانہ ، فٹ پاتھ وغیرہ پر ایسی دکان نہیں بنائی جا سکتی۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گیس ری فلنگ کا کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، صرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا قوانین کے مطابق کاروبار کر سکتے لیکن سیالکوٹ میں ایسی ایس اوپیز نام کی کوئی چیز نہیں۔

    اس صورتحال میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے کارروبار کو ویران علاقوں یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھ سکیں ، گیس سلنڈرز بارے ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اوچ شریف :اہم ترین گذرگاہ ،ایمن ہسپتال گلی،گٹروں کے ڈھکن غائب ،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف :اہم ترین گذرگاہ ،ایمن ہسپتال گلی،گٹروں کے ڈھکن غائب ،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف اختر کالونی شہر کی اہم ترین گزرگاہ ایمن ہسپتال گلی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ،گاڑیاں اور رکشے مین ہولز میں پھسنے لگے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ناخوشگوار حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کی اہم ترین گزرگاہ اختر کالونی ایمن ہسپتال والی گلی میں گٹروں کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ مکین گذشتہ ایک ماہ سے اذیت نا ک صورتحال سے دوچار ہیں گلی مذکور میں اکثر گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ جو لگے ہوئے ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں گٹروں کے ڈھکن شکست و ریخت کا شکار ہے

    شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، اختر کالونی ایمن اسپتال کے عقب میں جامع محمدیہ مسجد کے سامنے گٹر کے مین ہول کھلا پڑا ہے جس میں اسکول بچوں اور مریضوں سمیت نمازیوں کے گرنے کا خطرہ ہے، ایمن ہسپتال اور نجی اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور اسکول کے بچے ان مین ہولز میں گرسکتے ہیں،

    مسجد کے قریب بھی گٹر کے کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے ان مین ہولوں میں پھنس چکے ہیں جبکہ رات کے وقت شہریوں کے مین ہول میں گرنے کا خطرہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی انتظامیہ پرعائدہوتی ہے‘

    ڈپٹی کمشنر بہاولپور اورا یڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کھلے ہوئے گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان محفوظ ہوسکے

  • حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئےسزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے

    حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئےسزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے ہیں۔گرفتاریوں کے ساتھ زہریلا دھواں چھوڑنے پر  انڈسٹریل یونٹ،اینٹوں کے بھٹے اور گاڑیاں بند ہوں گی۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے سیل،مقدمات اور ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

    فصلوں کی باقیات  جلانے پر 15 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ ہوگا۔کمشنر نے کہا  کہ اینٹوں کے بھٹوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اب مقدمات  کے ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے فضائی آلودگی اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔کریشر  و انڈسٹریل یونٹ بھی خلاف ورزی پر  بند ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 17 روز کے دوران دھواں چھوڑنے والی 86 گاڑیاں بند کی گئیں۔یکم سے 17 ستمبر تک ڈی جی خان ڈویژن میں دھواں چھوڑنے والی 673 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور تین لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ڈویژن میں اینٹوں  کے 685 بھٹے جدید ٹیکنالوجی زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردئیے گئےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج 29 لاکھ روپے جرمانہ،17 اینٹوں کے بھٹے سربمہر اور 14 بھٹہ مالکان گرفتار کئے گئے ۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں 16انڈسٹریل یونٹ سربمہر،تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج ہوئے۔

  • ننکانہ :پنجاب کامثالی ہسپتال،3 بیڈ پرمشتمل چھوٹا کمرہ چلڈرن ایمرجنسی وارڈ بن گیا

    ننکانہ :پنجاب کامثالی ہسپتال،3 بیڈ پرمشتمل چھوٹا کمرہ چلڈرن ایمرجنسی وارڈ بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اندھیر نگری چوپٹ راج،ڈی ایچ کیو پسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ صرف 3 بیڈ پرمشتمل ہے جوکہ محکمہ صحت اور ایم ایس کی نااہلی اور بے تدبیری کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایمرجنسی بچہ وارڈ میں لواحقین کے لیے نہ کھڑے ہونے کی جگہ اور نہ بیٹھنے کی جگہ ،والدین کو علاج کے دوران شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے ایک بیڈ پر کئی بچوں کو علاج کے لیے لٹایا جاتا ہے,والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ننکانہ صاحب میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث روزبروز مسائل جنم لے رہے ہیں سالانہ کڑوروں روپے سرکاری بجٹ ہونے کے باوجود مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے ,ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معتبر ذرائع کے مطابق کمیشن مافیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہوا ہے اور کمیشن مافیا انتظامیہ ،افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے نظر آتے ہیں,

    ٹھنڈے کمروں میں موجود اعلی افسران ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کو اپنے کاغذات اور رپورٹوں میں پنجاب کا مثالی ہسپتال بتاتے ہیں جبکہ حالات اس کے برعکس انتہائی ابتر ہو چکے ہیں,کمرہ نمبر 92 جوکہ ایمرجنسی بچہ وارڈ بنایا گیا ہے ، جس میں صرف اور صرف تین بیڈز ہیں اوراس وارڈ کا کمرہ ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرہ سے بھی کافی چھوٹا ہے ,ایمر جنسی بچہ وارڈ میں مریض بچوں کو علاج کے لیے داخل کیا جاتا ہے تو ایک بیڈ پر دو دو ,تین تین اور کبھی رش زیادہ ہونے کے باعث اس تعداد میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کے باعث تنگ وارڈ ہونے کی وجہ سے نہ ہی والدین کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کھڑے ہونے کی جس کے باعث لواحقین کو شدید کرب اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے,جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈکٹرز اورسٹاف نرسز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,

    ذرائع کامزید کہنا تھا کہ وسائل ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریشن ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے ,ایمرجنسی بچہ وارڈ کو ایک بہترین اور خوبصورت وارڈ بنایا جا سکتا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ معصوم بچوں کو بہترین علاج کی سہولیات دی جا سکیں ,والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،صوبائی محتسب اعلی پنجاب ,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • ضمانت پر رہا اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    ضمانت پر رہا اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    کراچی میں سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضمانت پر رہا اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اویس ہے۔ ملزم سے اسلحہ، رقم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی جبکہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے چار ساتھی ہارون، علی حیدر، جواد اور بلال مفرور ہیں۔

    مفرور ملزمان کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اویس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزم ایک ہفتہ قبل ہی ضمانت پر جیل سے باہر آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    محسن نقوی 5 روزہ دورہ؛ چین کے صوبہ ننشیا پہنچ گئے

    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن سکندر آباد سے پانچ بچوں کی ماں کے مبینہ اغواء ہونے کے معاملے میں آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، مبینہ اغوا ہونے والی شبانہ کا دو ماہ بعد اپنے شوہر سے رابطہ ہوا ہے، شوہر نے کہا کہ پولیس کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔

    جبکہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ شابانہ کو کسی جنگل میں رکھا ہے اُس کی جان خطرہ میں ہے، تفتیشی افسرسہیل کا کہنا ہے کہ جس نمبر سے کال آئی اس کی لوکیشن رحیم یارخان کی ہے۔ شوہر نے کہا کہ پولیس کو رابطے کی اطلاع دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

  • منشیات اسمگنگ کے خلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی

    منشیات اسمگنگ کے خلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی

    اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس کی منشیات اسمگنگ کے خلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ہوۓ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف انٹیلیجنس نے مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بناۓ گئے خفیہ خانوں سے 2 ہزار 330 کلوگرام چرس برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

    جبکہ دوران کارروائی ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی جو کے سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہے تھے انکو بھی گرفتار کرلیا چھوٹی گاڑی میں سوار دو ملزمان ٹرک کو روٹ کلیئر کروانے کا کام کررہے تھے ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا جنکا تعلق قلعہ عبداللہ،کوئٹہ اور چمن سے ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اور اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جسکو اے این ایف نے ناکام بنادیا گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے

  • اوچ شریف: کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

    اوچ شریف: کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق
    ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے بھنڈا واینس میں 2 بھائی محمد یونس محمد بلال مرمتی کام کےلیے کنویں میں اترے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس دوران آدھا گھنٹے سے زائد دورانیہ لگ گیا۔اور دونوں بھائی موقع پر جانبحق ہو گئے دونوں بھائیوں کی وفات کا سن کر اہل علاقہ سوگوار ہو گیا #

  • ڈیرہ: شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کاٹیکہ لگا کرفرار

    ڈیرہ: شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کاٹیکہ لگا کرفرار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ویب نیوز)شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کا ٹیکہ لگا کرفرار،
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی گھائیانوالی کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان رسول بادشاہ ولد گل داد بادشاہ سکنہ بنوں ،شاہ فیاض ولد میر احمد سکنہ بنوں ،رئیس خان ولد عجب خان سکنہ ٹانک ،مسماة کائنات بی بی دختر گل داد سکنہ بنوں ،عمران ولد شریف سکنہ لکی مروت نے گزشتہ ماہ مجھے شادی کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے کی رقم وصول کی اور خاتون مسماة کائنات بی بی کا نکاح وشادی میرے ساتھ کرکے رخصتی بھی کردی ،

    لڑکی 20 روز تک میرے ساتھ رہی بعدازاں شادیوں کا ڈھونگ رچا کرعورتوں کا کاروبارکرنے والے گروہ کے سرغنہ اور لڑکی کے بھائی رسول بادشاہ نے ٹیلی فون کیا کہ والدہ سیدہ بی بی کا پشاور میں آپریشن ہے لہذا آپ میری بہن مسماة کائنات بی بی کو لے کر بنوں آجائیں ،انہوں نے علاج وادویات کے نام پر میرے سے مزید دو لاکھ روپے بطور قرض وصول کیے ، بیوی کو بنوں چھوڑ کر میں واپس گھر آگیا ،ایک ہفتہ انتظار کے بعد میں جب بنوں انکے گھر گیا تو اہل محلہ نے بتایا کہ وہ تو مکان چھوڑ کر جاچکے،نوسر باز گروہ کوکافی تلاش کیامگر میری بیوی کائنات بی بی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

  • پولیس سر پرستی،  موٹرسائیکل چور گینگ کے دو افراد گرفتار

    پولیس سر پرستی، موٹرسائیکل چور گینگ کے دو افراد گرفتار

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کی سر پرستی میں چلنے والے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان عامر اور خالدکو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس حکام ملزمان لیڈی کانسٹیبل وردہ عائشہ کی سر پرستی میں موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور ملزمان کو نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتے تھے اور لیڈی کانسٹیبل ملزمان کی ضمانت اور رہائی کیلئے اقدامات کرتی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں. حافظ نعیم الرحمان
    شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا

    پولیس نے بتایاکہ وردہ عائشہ ملزم عامر کی اہلیہ ہے، ملزم عامر پر پنجاب میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے گروہ میں شامل ایک ملزم وقاص فرار ہوگیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔