Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    نائب صدرمرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے جبکہ ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک ہے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکےامن کی فضاءقائم کی جائے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جبکہ ممتاز عالم دین اور جامعہ ابی بکر کے مہتمم ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے عوام کی جانیں لے رہے ہیں. معتدل اور بےضررعلمائے کرام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ فیصل ندیم کا کہناتھاکہ ملک میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کا بحران ہے۔ اور متعلقہ ادارے ،انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو زبانی خرچ سے بڑھ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیصل ندیم نے مقتدر حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عالم دین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اور کڑی سے کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

  • نوری آباد:18سالہ محنت کش فیکٹری کی مشین میں گردن پھسنے جاں بحق

    نوری آباد:18سالہ محنت کش فیکٹری کی مشین میں گردن پھسنے جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)نوری آباد انڈسٹریل زون میں 18سالہ محنت کش فیکٹری میں ڈیوٹی کے دوران مشین میں گردن پھنس جانے سے جاں بحق ہو گیا،عرفان میتلو ایشیا بورڈ فیکٹری میں مشین پر ہیلپر تھا،

    نوری آباد پوليس اور کمپنی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہ کرتے ہوئے جاں بحق عرفان میتلو کی لاش اس کی آبائی گاؤں راجو خانانی بھیج دی گئی
    نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں تقریباً کسی بھی فیکٹری میں سیفٹی کا نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے فیکٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ایشیا بورڈ کمپنی میں سیفٹی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں

    جامشورو کے لیبر اہلکار رشوت لے کر خاموش ہو گئے فیکٹری انتظامیہ مزدوروں پر ظلم کر رہی ہے نوجوان عرفان میتلو اپنے والدین کا واحد کمانے والا تھا عرفان شادی شدہ تھا اور اس کا ایک بیٹا ہے۔

  • سیالکوٹ : ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری

    سیالکوٹ : ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری
    گورنمنٹ آف پاکستان، منسٹری آف پاور اور لوکل انتظامیہ کی مدد سے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ایس ای گیپکو عامر محمود

    سیالکوٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 55 لوگوں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،- اب تک 45 لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، ایک لاکھ یونٹس جرمانے کی مد میں چارج کیے گئے ہیں، سات لاکھ روپے سے زائد ریکوری کر لی ہے،41 لاکھ روپے ابھی ریکوری کرنا ہے،

    ایس ای گیپکو عامر محمود کے مطابق بجلی چوری کی زیادہ وارداتیں چپراڑ، پسرور اور پسرور روڈ پر کنڈا لگا کر ہوئی ہیں، بجلی چوری میں اگر کوئی گیپکو اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ کسی کے کہنے پر بجلی چوری میں ملوث نا ہوں،

  • ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں

    ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں
    اوچ شریف سے بہاولپور تک جان بچانے والی بیشتر ادوایات ناپید ہوگئیں،بلیک میں وہی ادویات 10 گنا مہنگے داموں فروخت ہونےکا انکشاف ہواہے،
    ادوایات ناپید ہونے سے ہزاروں مریضوں کی جان بھی خطرے میں ہے،مرگی کےمریضوں کی دوا ٹیگرال 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے،شوگرکےمریضوں کی جان بچانےوالی داوانسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں، بیشتر مارکیٹس میں ہیوملن 70/30 بھی دستیاب نہیں ہو رہی۔ دل کے مریضوں کی دوا ہیپارین انجیکشن بھی غائب ہے-

    پھیپھڑوں کے کینسر کی ایڈوانس سٹیج میں استعمال ہونے والی دوالوریک مارکیٹ میں ناپید ہو گئی ہے جبکہ، آئی برینس بھی مارکیٹ میں کمیاب ہے۔ کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی دوا لیپیگیٹ کی قیمت میں دوا کی قلت کے باعث چالیس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔پیراسیٹامول کا 20 روپے والا 10 گولیوں کاپتا 100 روپے تک بکنے لگا-

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات مہنگائی کے مارے عوام کیساتھ بھیانک مذاق ہے ، غریب کاتو اب یہ عالم ہے کہ نہ وہ جی سکتا ہے اور نہ ہی مر سکتا ہے ،مگر زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔اعلی حکام ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کریں

  • اغواء ہونے والا مغوی خود ہی اغواء کار نکلا

    اغواء ہونے والا مغوی خود ہی اغواء کار نکلا

    علاقہ تھانہ شالیمار سے اغواء ہونے والے مغوی وسیم کا ڈراپ سین ہو گیا

    ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے اپنے دفتر انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرر قلعہ گجر سنگھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تھانہ شالیمار سے اغواء ہونے والا مغوی وسیم خود ہی اغواء کار نکلا،اغواء ہونے والا مغوی خود ہی گھر والوں کو مختلف جعلی نمبروں سے کال کرکے کروڑوں روپے تاوان مانگتا رہا،مغوی وسیم آن لائن گیمز کا شوقین تھا جس میں وہ کافی بھاری رقم ہار گیا تھا،

    ڈی ایس پی اغواء برائے تاوان سیل کی سربراہی میں مغوی کی بازیابی ٹیم تشکیل دی گئی،ملزم کو ڈیٹا بیس اور جدید ٹیکنالوجی کی مددسے سندھ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،بازیاب ہونے پر انکشاف ہوا مغوی گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغواء ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا،مغوی مختلف اوقات میں Binance Account کے ذریعے رقم منگواتا رہا، ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،

    دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے شہر منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی، سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اصغر سنیارا گرفتار، 5کلو 52 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم کو موٹرسائیکل پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ،ملزم نے تعلیمی اداروں کے گردنواح میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ،اے ایس پی رائیونڈ سرکل کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

     عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • ڈولی لفٹ پر سوار ہوتے وقت خاتون کی کھائی میں گرنے سے موت

    ڈولی لفٹ پر سوار ہوتے وقت خاتون کی کھائی میں گرنے سے موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے ڈولی لفٹ پر سوار ہونے کے دوران خاتون نیچے گر گئی جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہو گئی ہے

    واقعہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ہرنو میں پیش آیا جہاں خاتون نے ڈولی لفٹ پر سوار ہونا تھا، ابھی خاتون سوار ہو رہی تھی کہ لفٹ آپریٹر نے جلدی سے لفٹ کے چلنے کا بٹن دبا دیا جس کی وجہ سے ڈولی لفٹ چل پڑی اور خاتون نیچے کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری، خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈولی لفٹ کالی مٹی سے دیسال کی طرف جاتی ہے

    واضح رہے کہ علاقے میں ڈولی لفٹس بٹگرام حادثے کے بعد سے حکومتی ہدایات کے تحت بند ہیں تاہم یہ ڈولی لفٹ خلاف قانون چلائی جا رہی تھی ،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے لواحقین کی جانب سے مقدمہ درج ہونےکے بعد قانونی کاروائی ہو گی،

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بٹگرام میں بھی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 8 طالب پھنس گئے تھے جنہیں آپریشن کے تقریباً 15 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا تھا، اور ریسکیو کیے گئے افراد میں عرفان، نیاز محمد، رضوان، گلفراز، شیر نواز، ابرار، عطا اللہ اور اسامہ شامل تھے-

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا 

    بٹگرام چئیر لفٹ حادثے کے بعد خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند کردی گئی ,سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر،دیر اپر، چترال، ہری پور، ایبٹ آباد مانسہرہ میں مقامی چئیر لفٹس چلائی جارہی تھیں ،بٹگرام ، کوہستان اپر، لوئر ، کولائی پالس میں دیگر علاقوں تک رسائی کے لئے سینکڑوں ڈولیاں کیبل تار یا رسیوں سے آپریٹ ہوتی ہیں،خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو مقامی چئیر لفٹس،ڈولیوں کے معائنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چئیر لفٹس بندش سے مقامی افراد کو خوراک کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگا، پہاڑی علاقوں میں دیہات، سکولوں،بازاروں تک رسائی کےلئے مقامی ڈولیاں استعمال ہوتی ہیں،لفٹس بندش سے بیشتر بچے سکول جانے سے قاصر ہو گئے،متبادل راستوں کا مطالبہ کر دیا تا ہم صوبائی حکومت کی جانب سے چیئر لفٹ کی بندش کے بعد متبادل راستہ بھی نہیں دیا گیا

  • اوچ شریف:قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا  ٹینکر الٹ گیا

    اوچ شریف:قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی: (نامہ نگار حبیب خان) قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ سے صادق آباد جانے والا الکوحل سے بھرا ٹینکر اوچ شریف کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے 47 ہزار لیٹر الکوحل ضائع ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ حادثہ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب پیش آیا ، آگ سمیت کسی بھی خدشہ کے پیش نظر شاہراہ کو کارڈن آف کردیا گیا ،ریسکیو فائر وہیکل ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں

  • اوچ شریف: معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج

    اوچ شریف: معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج، مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں تین افراد عنصر، یعقوب اور بلال ایف آئی آر میں نامزد، ملزمان نے قتل کے وقوعہ میں ملوث کرنے کو مخالفین کی سازش قرار دے دیا، گرفتار ملزم بلال کی معمر والدہ حیات مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کو حقائق پر مبنی تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی موضع مانجھی والی کی بستی ثقلین بلوچ میں ہونے والے دس گیارہ ماہ کے معصوم بچے مزمل حسین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقتول کے والد مظہر کی مدعیت میں تین افراد محمد عنصر، یعقوب اور بلال ایف آئی آر میں نامزد ملزم قرار دیئے گئے ہیں جنھیں مدعی کی نشاندہی پر پولیس نے وقوعہ کے فوراً بعد حراست میں لے لیا تھا، جبکہ تینوں ملزمان نے اپنے بیان میں قتل کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے مخالفین کی سازش قرار دیا،

    گزشتہ روز ملزم بلال کی معمر والدہ حیات مائی نے صحافیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے انصاف کیلئے اپنی آواز پولیس کے اعلی افسران تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیٹا بلال جو کہ دل کا مریض ہے اور دیگر گرفتار عنصر اور یعقوب کو زمین کے جھگڑے کی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے قتل کے من گھڑت مقدمے میں گرفتار کرا دیا ہے اس قتل سے ان تینوں کا کوئی تعلق نہیں ہے

    حیات مائی نے کہا کہ پولیس نے خود جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے جہاں سے ملنے والے شواہد پولیس کو اصل ملزمان تک رسائی میں ضرور مدد دیں گے بزرگ خاتون نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او بہاول پور سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ناحق قتل کے الزام میں ملوث اپنے مریض بیٹے بلال سمیت تینوں الزام علیہان کو رہا کرتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی سازش میں مخالفین کو پھنسانے والوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور : تہرے قتل کا معاملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان گرفتار

    قصور : تہرے قتل کا معاملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارطارق نوید) منڈی عثمان والا کے علاقہ میں تہرے قتل کا معاملہ ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا

    ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر اکرم عرف ٹنڈی اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ گروپ میں لڑائی جھگڑا ہوا، دونوں فریقین میں تو تکرار سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا اور بعد ازاں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم ٹنڈی، مقصودعرف صودا اور عمران موقعہ پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو جسم کے مختلف حصوں میں فائر لگے،

    پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل صدیق اور کانسٹیبل عبدالرحمان سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے،انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو بھی ہسپتال میں پولیس گارڈ تعینات کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے

    ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن خود سارے واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

  • قصور: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 3 افراد قتل، 2 شدید زخمی

    قصور: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 3 افراد قتل، 2 شدید زخمی

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو سے )تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ تین افراد قتل، دو شدید زخمی،
    تفصیلات کے مطابق منڈی عثمان والا کے نواحی سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک پولیس اہلکار مبینہ زخمی ہوگئے

    زخمی افراد کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ پر اکرم ٹونڈا نے مبینہ فائرنگ کی جس پر انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے بھی مبینہ جوابی فائرنگ کی، فائرنگ سے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے مخالفین اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے

    انسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹیگیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر فائر لگے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں جس پر کراس فائرنگ سے تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔