Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چونیاں:بجلی کے بقایاجات،چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے افسران کی اہم بیٹھک

    چونیاں:بجلی کے بقایاجات،چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے افسران کی اہم بیٹھک

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) بقایاجات اور بجلی چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے تحصیل کے افسران کی اہم بیٹھک، ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی اور دیگر یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی چونیاں سے اہم ملاقات

    تفصیلات کے مطابق ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی، ڈویژنل چیئرمین چوہدری ہمائیوں فیض رسول، ذیشان حیدر بھٹی اور یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈی ایس پی چونیاں سے ملاقات ہوئی جس میں بجلی چوروں کے خلاف اور محکمے کے واجبات کلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا منصوبہ تیار ہوا یہ آپریشن سٹی چونیاں شہر سے شروع ہو گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ سرپرستی کریں گے اور ڈی ایس پی چونیاں سرور اعوان اپنی نفری کے ہمراہ فل پروف سکیورٹی مہیا کریں گے،

    حالیہ ملک گیر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید احتجاج جاری ہے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسیئن چونیاں نے تحصیل افسران سے میٹنگ کی، بقایاجات اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیار کیا۔ایکسیئن چونیاں نوید احمد بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ جو محکمے کے ڈیفالٹر ہیں کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، بڑے بجلی چور بھی اس شکنجے سے نہیں بچ پائیں گے بجلی میٹر، ٹرانسفارمر اور تاریں بھی اتار لیں گے۔ ملکی فلاح کی خاطر اپنا قبلہ درست کر لیں۔

  • سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا عدالت کا حکم

    سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا عدالت کا حکم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ کوٹلی لوہاراں میں تعینات سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف سینیئر سول جج عثمان سرور نے ایف آئی آر کے آرڈر جاری کر دیے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر ارشد علی نے سینیئر سول جج عثمان سرور کے آرڈر ہوا میں اڑا دیئے ،جس کیس میں جج عثمان سرور نے ملزم کو ضمانت دی ، ذرائع کے مطابق اسی کیس میں ارشد علی نے مدعی سے مبینہ بھاری رشوت وصول کر کے ضمانت لینے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جج عثمان سرور کے سامنے جب پیش کیا

    جب جسمانی ریمانڈ لینا چاہا تو ملزم کے وکیل نے معزز جج کو آگاہ کیا کہ جناب ملزم 2 روز قبل اس کیس میں ضمانت پر ہے جو کے اگلی تاریخ آنے تک یا فیصلہ ہونے تک کیسے پولیس گرفتار کر سکتی ہے ،حقیقت معلوم ہونے پر معززجج نے فی الفور ملزم کو بری کیا اور سخت الفاظ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او کو حکم صادر کرتے ہوۓ کہا کے فی الفور سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ارشد علی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے اور ایف آئی آر کی ایک کاپی عدالت میں پیش کی جائے ورنہ آپ کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ : نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 گھنٹے طویل ریسکیو اپریشن

    سیالکوٹ : نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 گھنٹے طویل ریسکیو اپریشن

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)سمبڑیال وزیر آباد روڈ پر موجود نجی فیکٹری شیخان انڈسٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیمیں فوری جا ۓ وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ،ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موقع پر موجود

    آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہو سکی۔ ریسکیو کی 11 فائربرگیڈگاڑیاں اور 3 ریسکیو وہیکلز، 2 ائیرپورٹ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے علاوہ 100 سے زائد ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے آپریشن میں حصہ لیا۔

    ریسکیو کی بروقت کارروائی سے آگ کو محدود کر کے ساتھ ملحقہ فیکٹری میں جانے سے روک دیا گیا۔ ریسکیورز نے 5گھنٹے کی انتھک کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ مزید کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فیکٹری میں لیدر ویٹ لفٹنگ بیلٹس اور ربر گرپس بنانے کا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے سے ہال کا کچھ حصہ گر گیا۔

  • لاہور،خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    لاہور،خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    سفاک ملزمان نے 24 گھنٹوں کے دوران دو حوا کی بیٹیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس حکام کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم نے 18سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ،سفاک ملزم شعیب نے لڑکی کو گھر میں اکیلے پاکر اس کے گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،مناواں کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنی بیوی سے ملوانے کے بہانے لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش کی، سفاک ملزم عمر نے لڑکی کو اپنی بیوی سے ملوانے کا جھانسہ دیکر گھر لے جاکر جنسی درندگی کی کوشش کی پولیس نے دونوں واقعا ت مقدمات درج کرلیے تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا

    دوسری جانب سمن آباد میں استاد کے تشدد سے طالبعلم کے زخمی ہونے کا معاملہ ،سمن آباد پولیس ٹیم نے مقدمہ درج کرکے سکول کے پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان قاری عبدالودود۔اکاؤنٹنٹ عظیم اور قاری حبیب گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامزد ملزمان نے10 سالہ بچے فیضان پر تشدد کیا ،بچے کو اٹھا کر پٹخا بچے کو پنکھا لگنے سے شدید چوٹ آئی ،بچے پر تشدد بھی کیا گیا جسکے بعد سکول انتظامیہ والدین کو اطلاع کئے بغیر ہسپتال لے گئی ،ہسپتال انتظامیہ نے والدین کے بغیر بچے کے علاج سے معذرت کی ،3 دن کے بعد بچہ اپنے ہوش وحواس میں آیا ،ہوش میں آنے کے بعد بچے نے حقیقت بتائی جس پر والد نے پولیس کو اطلاع کی ،سمن آباد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

    ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

  • ڈہرکی : 17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج

    ڈہرکی : 17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج
    ڈہرکی ایک طرف مہنگائی تو دوسری جانب کاشتکاروں کی کاشت کا مبینہ لاکھوں کا نقصان کیا جانے لگا،ڈہرکی کے نواحی علاقے کھیروہی کے مکین گزشتہ 17روز سے نجی کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،مکینوں کاکہنا ہے کہ کمپنی بلا معاوضہ ہماری زمینوں سے پائپ لائن کراس کرنا چاہتی ہے، ہماری زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،

    مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ کمپنی ان علاقوں سے گیس اور تیل نکال رہی ہے،ان کی مشینری نے ہماری راستوں کو تباہ کردیا ہے،بڑی بڑی پائپ لائن جبری طور پرہماری زرعی زمین سے کراس کی جارہی ہیں جوکہ آنے والے دنوں میں زمینوں کو بنجربنا دے گی –

    احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر قدرت نے ان علاقوں میں تیل دیا ہے ،گیس فراہم کی ہو تو کمپنی کو چاہئے کہ مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں،اسپتال،اسکول،صاف پانی اور روزگار ہمارا بنیادی حق ہے کمپنی فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو کمپنی کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا-

  • ڈیرہ غازیخان :پولیس اقلیتوں کے  حقوق اور تحفظ  کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل

    ڈیرہ غازیخان :پولیس اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازیخان پولیس اقلیتوں کے حقوقاور تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل
    تفصیل کے مطابق امروز کرسچن کمیونٹی کے وفد کی ڈی پی او آفس میں نئے قائم شدہ میثاق سنٹر آمد، پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو مکمل تحفظ اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،

    مسیحی برادری نے آئی جی پبجاب کے اس اقدام کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، انکی عبادت گاہوں کا تحفظ اور انکے جان ومال کی حفاظت ڈیرہ غازیخان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

    بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

    اسلام آباد: حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی-

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی تھی، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں۔

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کیا تھاذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کردی ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے-

    قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل کا کہنا تھا کہ غیرملکی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیاء کے ساتھ ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے لگے ہیں۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

  • ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    فیصل آباد: تھانہ صدر کے علاقے خانوانہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی

    ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو مرغی کا گوشت اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار نہ ہو سکے،تھانہ صدر فیصل آباد میں مدعی محمد عدنان نے مقدمہ درج کروایا، مدعی کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ہوں،29 اگست کو موٹر سائیکل پرگھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 79 کے قریب پہنچا تواچانک سائل کا تعاقب کرتے ہوئے دو نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انکے ہاتھ میں پستول بھی تھا، انکو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا موبائل،نقد رقم، بائیس ہزار اور دو کلو مرغی کا گوشت لے گئے،سائل نے 15 پر اطلاع کی، پولیس آئی اور سارا وقوعہ دیکھا، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    murghi gosh

  • دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل

    دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل

    لاہور کے نواحی علاقہ چوہنگ میں دوہرے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزم نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کو قتل کر دیا تو وہیں خاتون نے شادی کے لئے شوہر کی جان لے لی،شادی پھر بھی نہ ہوئی تو ایک اور قتل کا پروگرام بنا کر خاتون نے دوسرے شوہر کی بھی جان لینے کی کوشش کی

    گرفتا ملزمان میں عثمان اور کشمالہ شامل ہیں، ملزم عثمان نے کشمالہ سے شادی کرنے کیلئے اپنی بیوی کو قتل کیا،ملزمہ کشمالہ نے اپنے آشنا عثمان سے شادی کرنے کیلئے اس کے ساتھ مل کر اپنے ہی خاوند کو قتل کیا،ملزم عثمان اور کشمالہ کی دوہرے قتل کے بعد بھی شادی نہ ہو سکی،ملزم عثمان اور کشمالہ کی دوبارہ علیحدہ علیحدہ کہیں اور شادی ہو گئی،ملزم عثمان اور کشمالہ نے دوبارہ تیسرے قتل کا منصوبہ بنایا ،ملزمہ کشمالہ نے اپنے دوسرے خاوند کو مری لے جا کر پہاڑ سے دھکا دے کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ملزمان کو انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دوسری جانب "1 کروڑ 2 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین”نجی ایمپورٹ ایکسپورٹ کمپنی کے ریکوری افسران نے کسٹمرز سے 1 کروڑ 2 لاکھ کی رقم ریکور کی, تو واپسی پر نیت بدل گئی،نجی ٹریڈر کے مالک نے اپنے ملازمان کے ساتھ ہونے والی 1 کروڑ 2 لاکھ ڈکیتی کی درخواست تھانہ لاری اڈا کو دی،لاری اڈہ پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور کی سب سے بڑی ڈکیتی کا ڈراپ سین کر دیا,لاری اڈہ پولیس نے ریکوری بوائز سے پوچھ گچھ کی توملزمان زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکے، ملزمان سے رقم ایک کروڑ 1 لاکھ 76ہزار اسلحہ اور 4 موبائل برآمد کر لیے,

  • اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

    اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کا سکون چھین لیا
    شہر اور گردونواح میں پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کا سکون چھین لیا، ریڑھی بان ، علی الصبح گدھا گاڑیوں، چنگ چی رکشوں ، موٹر سائیکلوں ، سائیکلوں پر نصب لاؤڈ سپیکر پر اونچی آوازوں میں سبزی، کپڑا، منیاری کا سامان فروخت کرنے کی صدائیں لگاتے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کاسکھ چین غارت ہو کر رہ گیا ہے۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پرعائد پابندی کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں کے بیشتر علاقوں میں چھلی ، سبزی فروٹ ، آئس کریم ، کباڑیا ، بھکاری مافیا، پھیری لگانے والوں نے گدھا گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، چنگ چی رکشوں ، ریڑھیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں جس پر دھڑلے سے اونچی آواز میں سامان فروخت کرنے کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں۔گدھا گاڑیوں پر مشکوک قسم کی عورتیں اپنے ساتھ دو تین چھوٹے چھوٹے مفلوک الحال بچوں کو بٹھا کر علی الصبح اونچی آواز میں بھیک مانگنے کی صدائیں دیتے ہوئے خدا اور رسول کے واسطے دیتی ہیں، حالانکہ حکومت کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر سخت پابندی عائد ہے ، مسجدوں کے امام اور خطیبوں کولوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے ، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران ان ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے