Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازیخان : بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز  میں2 ترقیاں

    ڈیرہ غازیخان : بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں2 ترقیاں

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں 2 ترقیاں ،حقدار اپنے قانونی حق سے محروم، ایک آفیسرنے اپنے گن مین کو بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے اختیارات میں مداخلت کرتے ہوئے کوارٹر ماسٹر لگوادیا،مبینہ طور پرسابق بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے جعلی دستخطوں سے کیڈر تبدیل،غلط پروموشن سے چہیتے کونواز دیاگیا،اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے کا دوردراز پہاڑمیں تبادلہ کرکے سزادے دی گئی ،

    جعلی کواٹرماسٹر 14اگست کی لائٹنگ کے نام پر لاکھوں روپے ڈکارگیا،بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے کرتا دھرتاؤں کی سرپرستی میں سمگلنگ کانیٹ ورک قائم ،اس نیٹ ورک کو بلاروک ٹوک چلوانے کیلئے کمانڈنٹ بلوچ لیوی و بی ایم پی سے بلوچ لیوی اور بی ایم پی کی مشترکہ چیک پوسٹوں سے بلوچ لیوی کی چیک پوسٹیں زبانی آرڈر کے ذریعے کلوزٹولائن کرادی گئیں ۔

    چہیتے اہلکار انتظامی افسران کی کوٹھیوں میں موج کرنے لگے،بی ایم پی اور بلوچ لیوی کی سرکاری گاڑیوں کاافسرشاہی بے رحمانہ استعمال کرنے لگی،سرکاری پٹرول و ڈیزل انتظامی افسران کے سیرسپاٹوں کے کام آنے لگا،انعامی رقوم ،پروموشن ، ایف ڈی اے اور رسک الاؤنس کے نام پر کلرک بادشاہوں کی لوٹ مار،ذرائع کے مطابق کلرک بادشاہوں کی دوسروں کے ناموں پر بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ،

    محب وطن شہریوں ،عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اعلی پیمانے پر تحقیقات کرکے ملوث افسران اور ان کے نیٹ ورک میں شامل کلریکل سٹاف کیخلاف انضباطی کارروائی مطالبہ کیا ہے۔

    بلوچ لیوی کی میرٹ لسٹ جس میں 17اہلکار نائک گریڈ5سے حوالدار گریڈ 7میں پروموٹ ہوئے ،یہ پروموشن لسٹ 20فروری 2023کو جاری کی گئی۔

    یہ شاہ نواز نامی کے اہلکار وہ آرڈر ہیں جومبینہ طور جعلی ہیں 20فروری کی پروموشن لسٹ میں شاہ نواز نائک سے حوالدار لسٹ میں 11نمبرپر موجود ہے اور دوسرے ہی دن یعنی 21فروری کو کیڈر تبدیل کرکے گریڈ 7سے گریڈ 9 میں ترقی دے دی گئی اور حوالدار کلرک بنا دیاگیا۔

    یہ ہیں وہ آرڈرجو پانچ ماہ بعد موجودہ کمانڈنٹ بلوچ لیوی ملک مشتاق احمد ٹوانہ نے جاری کئے جس میں شاہ نواز نامی اہلکار کو مورخہ13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک بلوچ لیوی بنادیا دیا گیا۔

    یہ ہے وہ درخواست جو ایک اہلکار نے سینئرکمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کو دی جس میں اس اہلکار نے غیرقانونی کیڈر تبدیلی ،قواعد وضوابط سے ہٹ کر پروموشن اور 13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک تعیناتی پر انکوائری کرانے کی اپیل کی گئی ،لیکن اس درخواست پر کارروائی ہونے کی بجائے اسے دبا دیا گیا اور درخواست گذارکا دوردراز پہاڑی علاقہ میں تبادلہ کردیا گیا۔

  • اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل کو پولیس نے خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، آئی جی سندھ رفعت مختار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    جبکہ ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم پر 25 سے زائد اساتذہ، عملے اور دیگر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون میں درجنوں فحش ویڈیوز موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف ماضی میں بھی کئی شکایات درج کی گئی تھیں۔ ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول پرنسپل کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • ڈی جی خان :شہر و گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈی جی خان :شہر و گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی) نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان شہر اور نواحی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ،ڈیرہ غازی خان حدود تھانہ سٹی بلاک 30 سے محمد عثمان کی موٹر سائیکل سی ڈی 70 نمبر 2724 ایم ایل ایم نامعلوم چور گھر کے باہر سے سرقہ لے گئے شہری گھر کسی کام کے سلسلے میں آیا اپنی موٹر سائیکل لاک کر کے گھر گیا کچھ ہی دیر بعد واپس باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی,

    سکول کے تالے توڑ کر 6 عدد پنکھے پانی کی موٹر اور کھڑکیاں چوری جبکہ اسلحہ کے زور پر 3 نامعلوم ملزمان شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون لے اڑے،اسکے علاوہ میڈیکل سٹور پر دوائی کے حصول کےلیے جانے والا شہری فیصان جب واپس آیا تو موٹر سائیکل چوری ہوچکاتھا ۔

    گیس کے میٹر بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے جبکہ گھر میں کام کرنے کی غرض سے آنیوالی نوکرانی نقدی 5ہزار اور انگوٹھی چوری کر کے لے گئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ،انوکھی چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔انکا مطالبہ ہے کہ پولیس اپنے فرائض تندہی سے انجام دیکر شہریوں کو وارداتیوں اور جرائم پیشہ افراد سے تحفظ فراہم کرے

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 49خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران49 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد فیاض’ملاظم حسین’شاہد حسین ‘سیف الدین ‘محمد رفیع اللہ’قاری محمد اطہر ازاورمحمد عربی شامل ہیں’ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان ‘ داعش اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانولہ’ سرگودھا’ فصیل آباد اور بہالپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3100 گرام، ڈیٹونیٹرز 14، حفاظتی فیوز تار 10 فٹ، موبائل فونز 3 اور 20550روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف خوشاب’ بھکر’گوجرانوالہ’فیصل آباداوربہاولنگرمیں6 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے240کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران12230افراد کو چیک کیا گیا،65 مشتبہ افراد کو گرفتار63ایف آئی آر درج جبکہ14بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • سیالکوٹ: پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا

    سیالکوٹ: پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا
    سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن جاری ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں ضرورت مند خاتون کے گھر راشن لے کر پہنچ گئے. بیمار شوہر کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

    چک سروانی کی رہائشی خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس کا خاوند بیماری کی وجہ سے مزدوری کرنے سے قاصر ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ، بچے بھوکے ہیں.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں مہینے بھر کا راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے. خاتون کے شوہر کو ہسپتال لے جاکر ڈاکٹر سے معائنہ کراکے دوائی دلوائی اور مریض کی مکمل صحتیابی تک علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

    ضرورت مند فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوب دعائیں دیں. جبکہ اہل علاقہ نے پولیس کے اس مستحسن اقدام کو خوب سراہا ہے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوبے بھر کے پولیس افسران کو اپنے ارد گرد مجبور اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھنے اور ان مدد کرنے کی ہدایت کی ہے.

  • اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا شروع، محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور ساز باز سے درختوں کی کٹائی سے سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کا انکشاف، ٹمبر مافیا راتوں رات کروڑوں میں کھیلنے لگا، ہریالی کا خاتمہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر،
    تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی سب تحصیل اوچ شریف میں ٹمبر مافیا نے مبینہ سیاسی افراد کی چھتری تلے اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران کی ملی بھگت سے سڑکوں ،نہروں اور سرکاری اراضی سے انتہائی قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سرعام بیچنے کا مکروہ اور قبیح دھندہ شروع کر رکھا ہے ،جس سے سرکاری درختوں کا صفایا ہو رہا ہے ،

    ٹمبر مافیا کی کاروائیوں سے کسی سرکاری ادارے کے درخت محفوظ نہیں ہیں، گذشتہ بیس سالوں میں کیکر ،شیشم، سفیدے سمیت دیگر قیمتی درختوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے بارے انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیاکو تیار کرنے اور سر پرستی میں محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاروں کے علاوہ محکمہ پولیس کی کالی بھیڑوں کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے، جو جائے وقوعہ سے لے کر ملک بھر کی بڑی بڑی لکڑ منڈیوں ملتان ، فیصل آباد اور کراچی سمیت دیگر بڑے بڑے لکڑی ڈپوﺅں تک پہنچنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    رات کی تاریکی میں درخت چوری کی وارداتوں میں مقامی پولیس کے بعض اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے ٹرکوں کے ذریعے بھجوایاجاتا ہے، اگر کوئی بندہ لکڑی چوروں کو پکڑوا بھی لیتا ہے تو جنگلات آفیسران فوراََ پہنچ کر معمولی جرمانہ کی رسید جاری کرکے لکڑی سپر داری کروا کے چلتے بنتے ہیں،

    ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے عملہ کیلئے ہیڈ پنجند تا صادق آباد تک پورا علاقہ سونے کی چڑیا ثابت ہورہا ہے، اس سلسلے میں مقامی شہریوں محمدآصف، محمدفاروق، محمدزاہد، ظہور و دیگرز نے نگران وزیراعظم پاکستان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی وزیر ماحولیات اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ بیس سالوں میں تعینات کئے گئے محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران واہلکاران اور ٹمبر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے اور ان کے نام اثاثہ جات کو چیک کیا جائے، کیونکہ معمولی تنخواہوں والے ملازمین مبینہ طور پر کروڑوں اربوں روپے کے مالک کیسے بن گئے ہیں

  • سیالکوٹ :پسرور لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو نے آگ کو پھیلنے  روک دیا

    سیالکوٹ :پسرور لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو نے آگ کو پھیلنے روک دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تحصیل پسرور نزد جناح گیٹ لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پرریسکیورز نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا اورآگ کو بازار میں مزید پھیلنے سے روک دیا۔

    آگ دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تنگ گلیوں کے باعث ریسکیورز کو آپریشن میں مشکل سامنا کرنا پڑا،ریسکیورز نے 1200 فٹ ہوز کھول کے فائر فائٹنگ کی جس کے باعث آگ پر بروقت قابو پا کے مزید دکانوں میں پھیلنے سے روک دیا گیا۔ دکان کے اندر کپڑا موجود تھا۔

    ریسکیو سیفٹی آفیسر انچارج تحصیل پسرور بھی موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی کمانڈ کی۔ دکان مالک یاسر کے مطابق آگ لگنے سے 2کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 10کروڈ مالیت کا سامان اور بازار کو بچا لیا گیا۔

  • گلی محلوں میں گن پوائنٹ پرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

    گلی محلوں میں گن پوائنٹ پرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، چوری، دھوکہ دہی، لیبر ایکٹ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے،انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے 3 مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان سکندر، فیصل خان اور خالدہ کو گرفتار کیا ،انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے 2مقدمات میں اشتہاری ملزمان عصمت اللّٰہ اور شاہدکو گرفتار کیا ،ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی،

    شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزمان ذوالقرنین اور عبد الوہاب کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 6موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،ملزمان شاہراؤں اور گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے تھانہ ڈیفنس بی کا دورہ کیا ، سی سی پی او لاہور نے صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ، حوالات اور مال خانے سمیت مختلف شعبوں کابھی معائنہ کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ، سائلین سے مسائل بارے دریافت کیا۔ سی سی پی او لاہور نے تھانے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور بجلی کی وائرنگ کے غیر مناسب انتظام پر اظہار برہمی کیا، بلال صدیق کمیانہ نے تھانے کی حالت بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات کیں،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک پر جمع ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور پولیس قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے،اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کےگٹر میں گرنے کے واقعات افسوسناک ہیں لیاری میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کوئی مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، سیاسی مخالفین کو مل بیٹھنے کی دعوت بھی دے دی شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کھلے سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جاسکے۔

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت موخر

  • جڑانوالہ،فائرنگ سے پادری زخمی

    جڑانوالہ،فائرنگ سے پادری زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پادری زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق زخمی پادری ایلیزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے،نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد پادری کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    واضح رہے کہ جڑانوالہ میں چند دن قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی پر جڑانوالہ میں مسیحی بستی، گرجا گھروں کو جلا دیا گیا تھا،واقعہ کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور خود جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا تھا،حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں