Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:قتل یاخودکشی؟پسرورکےنواحی علاقہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ:قتل یاخودکشی؟پسرورکےنواحی علاقہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)قتل یاخودکشی،پسرورکےنواحی میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
    پسرورکےنواحی گاؤں ڈوگری ہندلاں کا رہائشی بلال ریاض ولد محمد ریاض پُراسرارطور پر ہلاک ہوگیا ہے ،ہلاک ہونے والا نوجوان گذشتہ تین دن سے لاپتہ تھا اس کی نعش ڈوگری ہندلاں اور امین شاہ کے درمیان ایک درخت پر لٹکتی ہوئی پائی گئی.

    پسرور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، قتل یا خود کُشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی. پولیس مصروف تفتیش ہے

  • ڈی جی خان: کم عمر لڑکوں سے منشیات فروخت کرانے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار

    ڈی جی خان: کم عمر لڑکوں سے منشیات فروخت کرانے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان)ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کے نوٹس پر تھانہ گدائی کی حدود میں کم عمر لڑکوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

    منشیات فروخت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے کا ڈی پی او حسن افضل نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر گدائی پولیس نےکارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید وڈانی ولد مٹھو کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار کئے گئے ملزم کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1085/23 بجرمCNSA / 9(1)6C درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او حسن افضل کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے ہماری قوم کامستقبل ہیں۔ ہم منشیات فروشوں کو قوم کے بچوں کے مستقبل سے ہر گز کھیلنے نہیں دیں گے۔کم عمر بچوں کو منشیات کے قبیح دھندے میں استعمال کرنے والے معاشرے کے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

    ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے-

  • اوکاڑہ :ہائر الیکٹرونکس پر 3 مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار

    اوکاڑہ :ہائر الیکٹرونکس پر 3 مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ کے معروف تجارتی مرکزتھانہ اے ڈویژن کی حدوددیپالپور روڑ پرہائر الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے ۔
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں گزشتہ کئی دنوں سے تین رکنی موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ نے شہریوں کا ناک میں دم کررکھاہے سٹی ایریا میں روزانہ کئی واردتیں اس گروہ نے معمول بنا رکھی ہیں

    گذشتہ روز دو سپر سٹور پر ڈکیتی کے بعد آج اوکاڑہ کے معروف تجارتی مرکز دیپالپور بازار میں ہائر الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات میں تینوں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دوکان پر موجود عملے اور کسٹمرز کو یرغمال بناکر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور 4 قیمتی موبائل فون لوٹ لیے ۔

    متاثرہ شہریوں کا کہناہے کہ ڈاکوؤں کے چہرے واضع نظر آنے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کرپارہی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈیرہ غازی خان: شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان: شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان) شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا، گزشتہ 10 دن سے روڈ پر سیوریج کاگندہ پانی روڈ پر ٹھاٹھیں ماررہا ہے جس سے روڈ تباہ ہوچکا ہے، مقامی لوگوں اور شہریوں کو یہاں سے گذرنے میں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مغربی طرف سے ڈیرہ غازی خان شہرکو بین صوبائی کوئٹہ روڈ سے ملانے والا ایک خاص روڈ ہے اور ڈی جی خان سرکٹ ہاؤس بھی اسی مین روڈ کے قریب واقع ہے، نکاسی آب نہ ہونے سے سیوریج کے پانی سے روڈ میں گڑھے پرگئے ،ان گڑھوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں

    شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ خدارا اس اس روڈ پر سیوریج سسٹم کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے فوراََ اس روڈ پر سکر مشین لگا کر پانی کو خشک کیا جائے تاکہ مقامی لوگ اور شہریوں کی تکالیف کاازالہ ہوسکے

  • دو لڑکیوں کو زندہ جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

    دو لڑکیوں کو زندہ جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے

    لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر کی چھت پر دو لڑکیوں کو زندہ جلائے جا نے کا واقعہ، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار نکلا ،ملزم نے طیبہ اورمعافیہ نامی لڑکی کو تین ماہ قبل گھر کی چھت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس سے دونوں کی موت ہو گئی تھی،ملزم عتیق مقتولہ طیبہ کا منگیتر تھا۔عتیق کو شک تھا کہ طیبہ کا کسی اور سے تعلق ہے۔ طیبہ کی بڑی بہن کی شادی عتیق کے بڑے بھائی سے ہوئی ہوئی ہے۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی تھی، پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • کندھ کوٹ :سیپکو کا  بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ :سیپکو کا بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) واپڈا سیپکو کا سٹی ٹو اور سٹی فور میں بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
    سی او سیپکو سکھر ایس ای سیپکو شکارپور ایکسئین کندھ کوٹ ایس ڈی او کندھ کوٹ ون کی ہدایت پر ایل ایس سٹی ٹو اور سٹی فور نور اللہ سومرو اپنی سیپکو ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گورنمنٹ کے بلوں کی ریکوری اور غیر قانونی کنڈا چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا

    آپریشن میں سب ڈویژن کندھ کوٹ ون کے تینوں نے حصہ لیا جس میں عید گاہ محلہ۔ حبیب روڈ۔ بھٹائی محلہ۔ زنگیجہ روڈ۔ گلشیر محلہ۔ ڈگری کالج روڈ سمیت مختلف علاقوں کیا گیا، اس موقع پر ایل ایس نور اللہ سومرو کہنا تھا کہ گورئمنٹ کے بقایا بل ادا نہ کرنے والوں اور غیر قانونی کنڈی کنکشن چلنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جرمانہ کے ساتھ قانون کارروائی کی جائے گی

    ایکسئین سب ڈویژن کندھ کوٹ کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین سے گذارش ہے کہ گورنمنٹ کی اپنے قانونی طریقے سے میٹر سے چلائیں اگر کوئی بھی شکایت اور مشکل درپیش ہو تو فوری ایل ایس کو آگاہ کریں تاکہ وہ بروقت اپنے صارفین کا مسائل حل کر سکیں۔

  • کراچی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کی موت

    کراچی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص کی موت ہوئی، جس کی شناخت حبیب اللہ کے طور پر ہوئی، حبیب اللہ، جماعت اسلامی کا کونسلر تھا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی ہسپتال پہنچے

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے حبیب اللہ اور لاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈٍیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کر رہی ہے واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ سندھ ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک
    تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں عظیم نامی اشتہاری ہلاک ہو گیا ہے عظیم نے اپنے ساتھیوں سلطان عرف شیرا اور صدام کے ہمراہ 28 اگست کو اسی مقام پر پولیس کانسٹیبل انضمام الحق ساہی کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا اور فرار ہو گیا تھا

    واقعہ میں ملوث سلطان عرف شیرا 30 اگست کو اسی مقام پر مارا گیا جبکہ عظیم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزم اور اسکے ایک ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کر دی دو طرفہ فائرنگ رکنے پر عظیم مردہ حالت میں پایا گیا پولیس اہلکار انضمام الحق ساہی کو شہید کرنے والے دونوں ملزمان اسی مقام پر مارے گئے

  • انڈونیشیا میں چیئر لفٹ  کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے صوبے بالی میں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو بالی میں سیاحوں کے مشہور ریزورٹ ایوترا پر چیئر لفٹ کی اسٹیل کیبل ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک افراد میں 2 مرد اور تین خواتین شامل ہیں جو کہ ایوترا میں ہی ہوٹل میں کام کرتے تھے، حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں مرنے والوں میں سے دو کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی اور تین کی بعد میں موت ہو گئی-


    حادثے سے کچھ منٹ قبل کی لفٹ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پانچوں افراد کو چیئر لفٹ میں اوپر جاتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ لفٹ اسٹیل کی کیبل کی مدد سے ٹریک پر چلتی ہے تاہم 100 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر اس کی اسٹیل کی کیبل اچانک ٹوٹ گئی اور لفٹ نیچے آگری۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اسٹیل کیبل اتنی مضبوط نہیں تھی کہ وہ 5 افراد کا وزن اٹھا سکے ، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ہلاک افراد کے اہل خانہ کو سوشل سکیورٹی اور ریزورٹ کے مالکان کی جانب سے اموات کے بعد20 ہزار ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہے۔

    ہوٹل کے ایک باورچی، کیٹوت سویارتا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے پانچ ساتھیوں کے لفٹ میں داخل ہونے کے بعد چیخیں سنی، جس کے بعد کریش ہونے کی آوازیں آئیں۔ اس کے بعد وہ زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کیابالائی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن …

    پیر کو، Ubud کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹیل کے جھولے کی رسی اتنی مضبوط نہیں تھی کہ وزن کو اوپر کی طرف کھینچ سکے، جو کافی بھاری تھا، اور حفاظتی پچر یا بریک کام نہیں کر رہی تھی، اس لیے لفٹ اونچائی پر نیچے کی طرف کھسک گئی لفٹ کے پانچ مسافروں کی موت ہو گئی لفٹ میں ایمرجنسی بریک نہیں لگی تھی۔

  • باجوڑ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    باجوڑ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ خوڑ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےواقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔

    اوچ شریف : میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ نااہلی ،لوڈر رکشہ کھلے مین ہول میں جاگرا

    دوسری جانب اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہول اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہوگئے، کھلے ہوئے مین ہول شہریوں کیلئے ڈیتھ ہول بن گئے،آج بھی میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث ایک لوڈر رکشہ کھلے مین ہول میں جاگرااس سے قبل بھی کئی موٹرسائیکل سوار ان کھلے مین ہولز کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں ،شہریوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر ان کھلے مین ہولز کی وجہ سے کوئی حادثہ یا جانی نقصان ہواتو ہم میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ و دیگرافسران کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے اوران مقدمات درج کرائے جائیں گے اوراب شہری مزید خاموش رہ کر ظلم برداشت نہیں کریں گے-

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی