Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ : ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی منتھلی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ : ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی منتھلی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ اگست میں 3757ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 18679افراد کو مدد فراہم کی۔ 648متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی ا مدادفراہم کی، 2832کو ہسپتال میں منتقل کیا اور 15053 افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 26397کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3757 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 16213غیر متعلقہ اورمس کالز، 6294 معلوماتی،74رونگ کالزاور 53فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب121کالز فی دن ہے۔3757 ایمرجنسیز میں 812روڈ ٹریفک حادثات، 2469میڈیکل، 20آگ لگنے کے واقعات، 119 کرائم ، 04 ڈوبنے کے اور333متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

    روڈ ٹریفک حادثات میں 874افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ311 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور554متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 20 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا اور 13رہائشی علاقے پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (10)، گیس لیکج (02)، کچن فائر (02)، دیگر(02) اور لاپرواہی (04) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 1Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 663ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے665 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 493مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 174مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ319افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    دریائے ستلج پر جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران15053 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

  • اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا سنجے دت گرفتار

    اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا سنجے دت گرفتار

    لاہور: اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا سنجے دت گرفتارہو گیا-

    باغی ٹی وی: نشتر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زوہیب عرف سنجے دت کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا-

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرکے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ابتک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں ملزم زوہیب خود کو علاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا،ملزمان زوہیب، عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد ہوئے مقدمات درج کر لئے گئےایس پی ماڈل ٹاؤن کی پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا-

    ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات …

    سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون بھکاریوں کی سرغنہ گرفتار کیا،ملزمہ لاری اڈہ گریٹر اقبال پارک کے گرد و نواح میں بھکاریوں سے بھیک منگواتی تھی،ملزمہ پردیسیوں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد سے بھیک کی آڑ میں رقم بٹورتی تھی،ملزم کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے گرفتار کیا –

    ملزمہ صنم عرف سکینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا، تفتیش جاری ہے اے ایس پی سلمان ظفر نے لاری اڈہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی، عادی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے-

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

  • ننکانہ :ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز  کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

    ننکانہ :ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ صاحب کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا ,لاکھوں روپے کی سی سی گرانٹ کاغذات میں دفن ,عوامی حلقوں کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے فوری نوٹس محکمانہ آڈٹ اور انکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز آفس کے متعلق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب اس وقت کرپشن اور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ,ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوۓ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ آفس میں موجود تمام عملہ کو یرغمال بنارکھاہےاور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ملک مختار احمد کے اختیارات کے سامنے تمام عملہ اس وقت بے بس نظر آتا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی 2022 سے لیکر 31جون 2023 تک اب تک فرنیچر مرمت ,سٹیشنری ,اخبارات اور کتب کی خرید ,پرنٹنگ اخراجات سمیت دیکر آفس اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے بوگس طریقہ سے نکلوا لیے ہیں اور جبکہ عملہ ڈی ڈی سی اپنی جیب سے پنسل تک خرید کر کے آفس ورک کرتا ہے ,ذرائع کے مطابق فرنیچر مرمت کی مد میں تقریبا 20 ہزار اور دیگر اخراجات کی مد میں تقریبا 3 لاکھ چار سو چالیس روپے کے بوگس بل بنواۓ گۓ ہیں ,جس پر عملہ ڈی ڈی سی آفس کی متعدد بار ڈاکٹر ملک مختار احمد سے شدید تکرار ہو چکی ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد اپنے عملہ میں محکمانہ انکوائری کا ڈر اور خوف پیدا کر کے دن رات مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ کرپشن میں مصروف عمل ہیں ,اگر منصفانہ اور شفاف انکوائری کی جاۓ تو مزید انکشافات سامنے آئیں گے

    سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ,ڈی پی آئی کالجز لاہور سید انصر اظہر ,ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور محمد زاہد میاں ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو فوری طور پر ایکشن لے کر انکوائری شروع کرنا ہو گی تاکہ کرپشن کا سدباب کیا جا سکے-

  • کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد  جاں بحق

    کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

    ٹھٹہ : کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق وین کے مالک اور ایک اور شخص کو نازک حالت میں کراچی بھیجا گیا تاہم دونوں زخمیوں کو کراچی لے جانے والی ایمبولینس مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی اور تاخیر سے اسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    دوسری جانب عراق میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات …

  • ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات مطلوب پولیس مقابلے میں پار

    ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات مطلوب پولیس مقابلے میں پار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ایس ایچ او پہاڑ پور آفتاب عالم بلوچ کی بڑی کاروائی، دوران گشت ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد ڈکیتی اور اغوائیگی کے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم فتح اللہ عرف فتحی اور اس کے دیگر ساتھیوں کی طرف سے ان پر اچانک فائرنگ کرنے اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران فتح اللہ عرف فتحی مارا گیا ، دیگر ساتھی فرار ،پولیس نے اسلحہ و غیرہ قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور آفتاب عالم بلوچ سرکاری گاڑی میں پولیس نفری کے ہمراہ لنک روڈ حافظ آباد نزد خاکی پہنچے تو روڈ کنارے موٹرسائیکل کے قریب چند مشکوک افراد کھڑے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران رات کا وقت ہونے کی وجہ سے ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی فصلات میں فرار ہوگئے،

    جب فائرنگ بند ہوئی تو موقع پر ایک ملزم ہلاک شدہ پڑا تھا ، جس کے قریب ایک کلاشنکوف فولڈنگ بلا نمبر بمعہ میگزین اور 7کارتوس ، دو سپیئر میگزین کلاشنکوف جن میں 40 کارتوس برآمد ہوئے، دروان شناخت ہلاک شدہ ملزم بدنام زمانہ ڈکیت اور اغواء کار فتح اللہ عرف فتحی ولد شائستہ خان قوم خیبری بلوچ سکنہ لاڑ سے ہوئی

    پولیس نے موقع پر موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبرRF2462اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس نے دیگر دوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مارا جانے والا ملزم فتح اللہ عرف فتحی ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد اغوائیگی و ڈکیتی وغیرہ کے مقدمات میں مطلوب تھا

  • سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم  پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک

    افریقی ملک کانگو میں سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہے زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی، مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونا بھی لوٹ کرلےگئے، حملہ آور مقامی تھے-

    دوسری جانب عراق میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا۔

    شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

    ایک مقامی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے 18 زندگیاں ضائع ہو گئیں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں افراد عراق میں زیارت کے لیے آتے ہیں جن میں زیادہ تعداد ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوتی ہے، رواں برس بھی اب تک 2.6 ملین زائرین عراق جا چکے ہیں۔

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

  • شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی
    پولیس کے مطابق تھانہ حدود میرعلی میں پتی اڈہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ، ثناء اللہ ولد نسیم خان جانبحق جبکہ ابرار ولد نبی خان سکنہ بوبلی زخمی ہے

    شمالی وزیرستان پولیس ترجمان کے مطابق زخمی آور جانبحق افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں

  • چترال : بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج

    چترال : بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج

    چترال(باغی ٹی وی ) بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج
    وادی بیستی اگر ایک طرف ایک خوبصورت علاقہ ہے تو دوسری جانب نے قدرت نے ان پہاڑوں میں زمرد جیسے قیمتی پتھروں کا خزانہ بھی چھپایا ہوا ہے جہاں سے اربوں روپے کا قیمتی پتھر نکلتا ہے مگر اس کے باوجود یہ لوگ غریب ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے جائز حق کیلئے اختجاجی جلسہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور حکام سے اپنے جائز حقوق دلوانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل چترال سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارگل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنےسے ایک شخص موقع پرجاں بحق دوسرازخمی

    شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنےسے ایک شخص موقع پرجاں بحق دوسرازخمی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) بنک الفلاح نزد کرکٹ اسٹیڈیم نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنے ایک شخص شدید زخمی اور ایک موقع پر جاں بحق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔

    ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے زخمی شخص ریاض ولد سلطان 55 سال ساکن فیروز وٹواں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق نوجوان آصف ولد محمد علی 30 سال ساکن فیروز وٹواں کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں،21 کلو منشیات، 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،21 کلو منشیات، 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    اے این ایف نے چھ کاروائیوں کے دوران 1.6 ٹن سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور 21 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتارکر لئے،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں خیبر کے رہائشی کار سوار کے قبضے سے 100 نشہ آؤر (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، مراد میمن گوٹھ کراچی میں گھر پر چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گھر میں موجود گاڑی سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    سیالکوٹ میں واقع گوڈھ پور چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، قلعہ عبداللّٰہ کے غیر آباد علاقے میں ایک خُفیہ مکان پر اے این ایف نے چھاپہ مارا، دوران کارروائی مختلف اقسام کا 1619 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔حب انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر زمین چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،