Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چترال: علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج

    چترال: علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمدفاروقی ) علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج، ہمیں لیز ہولڈر کے ظلم اور غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے، مظاہرین کی دہائی
    چترال کے علاقے بیستی کے عوام نےلیز ہولڈر کے ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے بیستی کی سڑک کوبلاک کیا اور احتجاج کے طور پر دھرنا بھی دیا۔ بیستی کے مین چوک میں اس احتجاجی جلسے کی صدارت مرزا خان کررہے تھے جو تین مرتبہ اس علاقے سے منتحب ہوچکے ہیں۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیستی کے پہاڑوں میں زمرد کے قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کے ذحایر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نامی ایک غیر مقامی شحص نے انوار الدین کے ساتھ مل کر اس کی لیز لی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ معدنیات سے جو بیستی کے کان یعنی پہاڑ کا لیز لیا ہوا ہے وہ کسی کمزور معدنیات کے نام پر ہے مگر یہاں قیمتی معدنیات جیسے زمرد وغیرہ نکلتی ہے۔

    انہوں نے جلسہ عام میں کہا کہ ابھی تک لیز ہولڈر نے یہاں سے تقریبا ایک ارب روپے کا زمرد اور قیمتی پتھر ، معدنیات نکال چکے ہیں مگر وہ یہ مال رات کے اندھیرے میں لے جاتا ہے تاکہ اسے کوئی چییکنگ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیز ہولڈر عمران اور انورا لدین بیستی بالا کے اکتالیس گھرانوں کو رائیلٹی اور سروس چارجز کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے دیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کے مال بردار گاڑیاں سات کلومیٹر تک بیستی پایین کے اندر سے سڑک اور لوگوں کے گھروں سے گزرتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک دیہی سڑک ہے جسے علاقے کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مروجہ قوانین کے مطابق جس علاقے میں کوی قدرتی ذحائر یا وسائل ہوں جیسے معدنیات، قیمتی پتھر، پانی، جنگلی حیات، جنگلات وغیرہ وہاں کے مقامی لوگوں کو رائیلٹی دی جاتی ہے اور سروس چارجز کے مد میں ان کو بھی وہاں سے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ ملتا ہے۔مگر مذکورہ لیز ہولڈر ہمیں اپنے جائز حق سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے گاؤں کے نوجوانوں کو مزدوری کیلئے بھی نہیں بلاتے اور اس نے غیر مقامی مزدوروں کو یہاں لایا ہے جس کی وجہ سے ہماری چادر اور چاردیواری کی تقدس پامال ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چترال ایک عورت آباد ضلع ہے جہاں مال مویشی پالنا اور ان کیلئے چارہ لانے کا کام اکثر خواتین کرتی ہیں مگر ان غیر مقامی مزدوروں کی موجودگی کی وجہ سے یہاں کے خواتین اپنے مال مویشی بھی اپنے کھیتوں میں نہیں لے جاسکتی اور اثر لوگوں نے مجبورا اپنی مال مویشی اونے پونے دام پر فروخت کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیز ہولڈر کے گاڑیاں جب یہ قیمتی معدنیات اور پتھر لاتی ہیں تو ہماری مائیں بہنیں اکثر اپنی مال مویشی کو بچانے کی خاطر کسی دوسرے کے کھیتوں مِیں گھس جاتی ہیں کیونکہ وہ نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ایک سینکچوری علاقہ ہے جہاں ای بیکس، مارخور، تیتر، اور قومی پرندہ چکور اپنی نسل بڑھاتے ہیں پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق پروٹیکٹڈ ایریا میں کسی کو بلاسٹنگ کرنے یا اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے این او سی دینا سراسر غیر قانونی بلکہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔مگر ان لوگوں کو محکمہ جنگلی حیات اور معدنیات وغیرہ نے این او سی دیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

    ان لوگوں کی آمد کے بعد ان قیمتی پتھروں کو پہاڑ یعنی کان سے نکالنے کیلئے بارود سے دھماکہ کرواتے ہیں جس کی وجہ سے یہ حسین اور جنگلی جانور اور پرندے یہاں سے غائب ہوچکے ہیں۔ جبکہ ماضی میں یہاں انگریز آکر ای بیکس کا ہنٹنگ ٹرافی کے تحت باقاعدہ شکار کرتے تھے جس سے اس پسماندہ علاقے کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوا کرتی تھی۔ مگر اب یہ جنگلی حیات یہاں سے غائب ہوچکہ ہے اور وہ پڑوسی ملک افغانستان کو ہجرت کرچکے ہیں جو ہماری سرحد پر واقع ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے کا حسن اور نیچر کو سخت نقصان پہنچا ہےاور اس علاقے کی حسن ناپید ہوچکا ہے۔

    مقررین نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے یہاں کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی کے تلخ دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ جب یہ لیز ہولڈر ہماری غاریوں یعنی چراہ گاہوں میں اگئے تو ان کی آمد کی وجہ سے ہماری خواتین ان چراہ گاہوں میں جانے سے محروم ہوگئی ہیں کیونکہ ہمیں عزت کا مسئلہ درپیش ہے اب ہم ان کی وجہ سے مجبور ہوکر اپنے مال مویشی بھی بیچ دیے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے ساتھ روابط رکھنے کی وجہ سے بستی پایین اور سفید ارکاری کے لوگوں کو سروس چارجز سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ ایک اخلاقی جرم بھی ہے۔

    مقررین نے کہا کہ لیز ہولڈر نہایت غیر سائنسی اور غیر تیکنیکی طریقے سے زمرد اور دیگر قیمتی پتھر اور معدنیات کو پہاڑ یعنی کان سے بلاسٹنگ کرکے نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے گلیشیر بھی گررہے ہیں اور اس کے باعث یہاں سالانہ دریا میں طغیانی اور سیلاب کی وجہ سے فصلیں، زیر کاشت زمین، پھلدار درختو ں کے باغآت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پانیوں کے بیچ گلیشیر یعنی برفانی تودے ہیں جن کو گرایے جاتے ہیں اگر یہ عمل جاری رہا تو چند سالوں میں بیستی کا ذرحیز علاقہ بنجر ہوکر رہ جایے گا اور نتیجے کے طور پر یہاں کے لوگ مزید یہاں زندگی نہیں گزار سکیں گے اور وہ نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔

    عمائدین نے الزام لگایا کہ جب ہم لیز ہولڈر سے اپنے جائز حق کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ ہمیں دھمکیاں دیکر کہتا ہے کہ ان کے بڑے لمبے ہاتھ ہیں اور ان کا اعلے عہدہ داروں تک رسائی ہے جس کی وجہ سے ان کا کوئی بھِی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ یہ احتجاجی دھرنا ڈی ایس پی گرم چشمہ تمیزالدین کی تحریری یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا کہ وہ مذکورہ لیز ہولڈر کو بھی بلاکر مذاکرات کے میز پر بٹھائیں گے اور ان لوگوں کو ان کا جائز حق دلوانے میں کردار ادار کرے گا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پر لیز ہولڈر کے خلاف اور انصاف کی حصول کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے۔ یہ اختجاجی جلسہ بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوا۔

  • شیخوپورہ :ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے  بےہوش

    شیخوپورہ :ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے بےہوش

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد طلال)ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے بےہوش
    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اکبربازار کی ٹیچر مس حجاب نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو تھپڑ مارا جس سے بچی بےہوش ہوگئی ،جس پر سکول میں خوف اور ہراس پھیل گیا، ریسکو 1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ اور طالبہ کو ڈرپ لگائی

    طالبہ کے گھر اطلاع بھی نہ دی گئی بعدازاں جب بچی کو ہوش آیا اور ریسکو اہلکار کو سکول انتظامیہ نے غلط انفارمیشن فراہم کی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیچر اور پرنسپل بچی کے گھروالوں کو کہا کہ ہم نے تو پیار سے ہاتھ لگایا تھا اور طالبہ بے ہوش ہوگی۔

    یاد رہےگزشتہ روز بھی ایم سی سکول بوائز جنڈیالہ روڈ میں الیکڑک کولر کے کرنٹ لگنے سے 10 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا،سکولوں رونما ہونے والے اس قسم واقعات سی ای او ایجوکشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،بچیوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • میرپور خاص: ضلعی پولیس عوام کی محافظ ہے،جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے

    میرپور خاص: ضلعی پولیس عوام کی محافظ ہے،جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ضلع پولیس کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے ، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری

    ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا ہے کہ پولیس ضلع کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کو چیلنج سمجھ کر کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی جانب سے محکمہء پولیس کی بہتر کارکردگی اور میرپورخاص ضلع میں جرائم ، منشیات کے خاتمے ، ڈکیتیوں ، چوریوں ، جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری مال مسروقہ کی برآمدگی کی اعلی کارکردگی پر تعریفی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس سی آئی اے کی مدد سے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے میں ہر وقت تیار رہتی ہے اور کہا کہ میرپورخاص پولیس کی کارکردگی چوری کی واردات میں مال مسروقہ کی ادائیگی میں سندھ بھر کے دیگر اضلاع کی پولیس سے کافی بہتر ہے اور کہا کہ عوام اور نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہنا پولیس کا اعتماد بڑھانا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔

    اس موقع پر سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری نے کہا کہ محکمہ پولیس ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کی سربراہی میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کا سراہا جانا پولیس کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے

    پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت قرآن مجید کی سعادت مقامی صحافی حیات قریشی نےحاصل کی، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد ، صدر قمرالدین ، جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ، سید شاہزیب شاہ ، حیات قریشی ، سینئر صحافی لیاقت علی شاہ ، نظیر احمد چانڈیو ، شاہزیب خاصخیلی اور دیگر نے پولیس کی بہتر کارکردگی پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری اور ان کی ٹیم کو تعریفی ایوارڈ سے بھی نوازا ۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی منظور حسین لکھی ، ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن محمد قاسم ملک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اسلم جاگیرانی ، ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ ، سید لیاقت علی شاہ ، خالد شیخ ، حیات قریشی ، محمد علی بھرگڑی ، سید شاہزیب شاہ ، غلام قادر چانڈیو ، اصغر منگریو ،اعجاز احمد ، سھیل احمد ، ،محمد عارف ، محمد اسلم بلوچ اور دیگر موجود تھے

  • سیالکوٹ : جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ : جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار
    ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر 5 ایجنٹوں و سہولتکاروں سمیت گرفتار،ڈپٹی ڈائریکٹر علی امام زیدی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    نجیب اللہ نامی افغان مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ ملزم فلائٹ نمبر پی کے GF773 سے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔ملزم کی نشاندہی پر ائرپورٹ کی پارکنگ سے 5 ایجنٹوں و سہولتکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد احد، شیراز خان، فیاض خان، وحید اور نعیم شامل۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گرفتار ایجنٹوں کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔

    انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے

  • پانچ افراد کو کچلنے والا گاڑی ڈرائیورگرفتار

    پانچ افراد کو کچلنے والا گاڑی ڈرائیورگرفتار

    شہر قائد کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو کچلنے والے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے

    گلشن اقبال پولیس نے کاروائی کی ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت معاویہ کے نام سے ہوئی ملزم ایل ایل بی کا طالب علم ہے، ملزم نے 27 اگست کو سڑک کنارے کھڑے پانچ افراد کو کچل کر زخمی کر دیا تھا، ملزم ایک گاڑی میں سوار تھا جو کالے رنگ کی تھی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اورپولیس کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس نے ویڈیو کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    اکرام اللہ نسیم نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چار دن ہو گئے کہ اس ویڈیو میں نظر انے والے ویگو ڈالے ڈرائیور نے سجاد ان کی دو بیٹیوں ایک بھتیجی کو روند ڈالا اور ابھی تک گاڑی پکڑی ہے نہ ہی مجرم مولانا سجاد ابھی بھی آئی سی یو وارڈ میں پڑا ہے آپکی ایک ریٹویٹ مجرم کو پکڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ریٹویٹ کریں

    https://twitter.com/realikramnasim/status/1697230310663176512

  • ہسپتال میں علاج کے لئے جانے والی حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی

    ہسپتال میں علاج کے لئے جانے والی حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان کے ہسپتال میں علاج کے لئے جانے والی حاملہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے، خاتون علاج معالجہ کے لئے ہسپتال آئی تو اسے ہسپتال میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشہ آور دوائی دے کر وارڈ بوائے نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج حکام نے حاصل کر لی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، وارڈ بوائے واقعہ کے بعد سے غائب ہے، دوبارہ ہسپتال نہیں آیا

    دوسری جانب راولپنڈی میں 15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار ہوگیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور فرانزک لئے لیبارٹری بھجوا دیئےپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بگاشیخاں کے علاقے میں 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کی ہے،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

     تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات

  • ڈی آئی خان : 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق

    ڈی آئی خان : 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق
    محمد نواز عرف کاکا اور بریگيڈیئر (ر) کامران حیات کے درمیان 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ، کامران حیات بھاری پولیس کے ہمراہ قبضے لینے گئے تو دونوں فریقين میں لڑائی شروع ہوگئی، بیچ بچاؤ میں محمد نواز کی چچی کو کلاشنکوف کا بٹ گردن پر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی

    اہل علاقہ نے ڈیرہ بنوں روڈ پر لاش رکھ کر روڈ بند کردیا،لواحقين کا کہنا ہے کہ مقتولہ شریفاں بی بی کو پولیس نے کلاشنکوف کے بٹ مارے ہیں،
    جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے اہلکاروں نے نہیں بلکہ فریقین نے مارا ہے،

    پولیس کی کوششوں سے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقين کے حوالے کردیا گیا،یہ افسوس ناک واقعہ گاؤں شورکوٹ میں پیش آیا

  • میرپور ماتھیلو:اوباڑو میں دونمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر  کا کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو:اوباڑو میں دونمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو میں دو نمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کریک ڈاؤن اوباڑو میں وائٹ کاربن پیٹرول کے کاروبار کی نشاندہی پر کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے الوزیر پیٹرول پمپ کو سیل کرتے ہوئے پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پچاس ہزار جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وائٹ کاربن پیٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا اوباڑو قومی شاہراہ الوزیر پیٹرول پمپ کو سیل کرتے ہوئے پمپ مالک اسد شاہ کے خلاف مقدمے کا حکم بھی دیا اور پچاس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا تھا کے اوباڑو تحصیل میں ہر دو نمبر کام کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رہے گا

  • میرپورماتھیلو: اوباڑو میں وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا

    میرپورماتھیلو: اوباڑو میں وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا
    اوباڑو جی ٹی روڈ نزد ٹیکسی اسٹینڈ گندگی کا ڈھیر بن گیا، تمام خطرناک صورت حال، بارش کا گندا پانی جمع اور ایکسائز پولیس کی ضبط شدہ گاڑیاں شہر کے آوارہ کتوں کی پناہ گاہ بن گئے، علاقہ ملیریا سمیت اور تمام بیمار کا گڑھ بن گیا۔

    وکیل عباس شاہ بخاری کی اس معاملے پر پیش رفت اور خود فریادی بن کے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی کورٹ میں درخواست دائر کر دی،عدالت نے درخواست پر تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری۔

  • نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں

    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور میں تین لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے واقعات کا مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ایک طالبہ سے دو ملزمان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی ہے، طالبہ کے مطابق ملزمان عدنان اور حسین نے نوکری کے لئے بلایا اور زبردستی جنسی زیاستی کی،

    دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نوکری کا جھانسہ دے کر کر لڑکی کو 2 افراد آفس میں لے گئے اور عزت لوٹ لی، ملزم محبوب نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مصری شاہ کے علاقے میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں شادی شدہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم لیاقت نے خاتون کو نوکری کا کہہ کر بلایا اور گھناؤنا کام کر دیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں واقعات کے مقدمے درج کئے جا چکے ہیں،

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ/نواں کوٹ/ گلشن اقبال/سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں،اے کیٹیگری کے عادی مجرم سمیت 05 عادی مجرمان گرفتار کر لئے،شیراکوٹ پولیس نے اے کیٹیگری کے لسٹڈ عادی مجرم آصف کوگرفتار کیا۔ مفرور اشتہاری ملزم ثاقب کو بھی دھوکہ دہی۔فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔عادی مجرم آصف کے خلاف رابری ۔ڈکیتی۔ راہزنی۔ جھپٹا کے 29 مقدمات درج تھے۔نواں کوٹ پولیس نے چوری۔جھپٹا۔نقب زنی کی 41 وارداتوں میں ملوث عادی مجرم دستگیر کو گرفتار کیا ،گلشن اقبال پولیس نے لسٹڈ عادی مجرم عثمان کو گرفتار کیا عادی مجرم عثمان چوری۔جھپٹا۔راہزنی کی 37 وارداتوں میں ملوث تھا۔سمن آباد پولیس نے رابری کے مقدمات میں ملوث لسٹڈ عادی مجرم محمد عثمان کوگرفتار کیا۔عادی مجرمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج