Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپور ماتھیلو :اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    میرپور ماتھیلو :اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
    پانچ دن قبل اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران کی زیادتیوں کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی کے ورثاء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے

    اس سلسلے میں گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمر الدین کولاچی کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن افسران حرکت میں آگئے ہیں گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل افسر محمد رفیق نے گھوٹکی اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ مار کر رکارڈ ضبط کر لیا اور بیس سے چالیس پرسنٹ کمیشن لینے والے افسران غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں

    یاد رہے کہ مرحوم عاشق حسین کولاچی ایک سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے ایک سال تک اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران کی جانب سے ریٹائرڈ منٹ کی رقم نہ دینے پر پانچ دن قبل پریشانی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ورثاء سراپا احتجاج بن گئے ہیں

    دوسری جانب سرکل افسر محمد رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج گھوٹکی نے مرحوم عاشق حسین کولاچی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انکوائری کا حکم دیا ہے آج ہم نے تفتیش شروع کردی ہے بلا وجہ کمیشن کے چکر میں لوگوں کو تنگ کرنے والے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • ڈی آئی خان :دہشتگردی  کا خاتمہ ،مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا- ناصر محمود ستی

    ڈی آئی خان :دہشتگردی کا خاتمہ ،مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا- ناصر محمود ستی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور مختلف مسالک کے اکابرین کے د رمیان مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا، محکمہ پولیس کیلئے بدنامی کا باعث بننے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائیں گے،

    محکمہ پولیس کیلئے نیک نامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا ، پولیس اور عوام کے درمیان خوشگوار روابط کو آگے بڑھایا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،

    ا نہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے ، دہشتگرد ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، دہشتگردی پر قابو پائینگے ، پولیس کی ویلفیئر ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،

    جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ٹی بیسڈ کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائیگا، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائیں گے، سمگلنگ کو روکیں گے،آرپی او ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں پولیسنگ کے نظام میں بہتری لانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینگے ،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے حالات ، کرائم کے لحاظ سے اور آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ جات کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ،تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال،خوش قسمتی بم پھٹ نہ سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ،تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال،خوش قسمتی بم پھٹ نہ سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ، دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال ، خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا، پولیس کی موثر جوابی فائرنگ سے دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن پر گزشتہ شب 10سے 12دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا، دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی ، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے ایک دستی بم بھی تھانہ پر پھینکا گیا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،

    پولیس کی جانب سے فائرنگ کرکے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دینے پر دہشتگرد موقع سے فرا ہوگئے۔

  • سیالکوٹ :مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ :مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج
    سیالکوٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذیشان اعوان اور جنرل سیکرٹری ثاقب بٹ نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافی ٹیکسوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اور سفید پوش پاکستانی شہری پہلے بھی مہنگائی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اوپر سے ظالمانہ بلوں کے ٹیکسوں نے عوام کے جینا حرام کر دیا ہے

    ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنی پاکستانی شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے فوری اقدامات کرے اور جو ظالمانہ ٹیکس بلوں میں لگائے ہیں ان کو واپس لیا جائے تاکہ شہری اپنی زندگی معمول کے مطابق چلا سکیں اور مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن صدر ملک ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ مقررہ تاریخ پر کی جائے تاکہ شہری باسانی اپنےمتعلقہ تاریخ پر بل ادا کر سکیں

    ان کا کہنا تھا کہ فی یونٹ بھی سستا کیا جائے اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ محکمہ پاکستان کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام اپنی روز مرہ کی زندگی آسانی سے گزار سکے

    مون سٹوڈیو سے شہاب پورہ گیپکو آفس تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی اور آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی-

  • سرگودھا:  میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار

    سرگودھا: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا،ان کالونیوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، ریونیو کو مراسلہ جاری

    غیر قانونی قرار دی گئی کالونیوں میں روز ویلی، آئیڈیل گارڈن، الفجر ہومز، بسم اللہ ہومز، آرائیں کالونی ، عبد اللہ سٹی،سابق مئیر اسلم نوید کی خیابان نوید ، پیراگون ویلی ، ڈریم لینڈ ، رضا گارڈن،غوث گارڈن ،قرطبہ فیز 11، رائل آرچرڈ ، شاہین انکلو، شادمان سٹی، گرین ہومز ، شالیمار سمارٹ سٹی وغیرہ شامل ہیں

    میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز میں تعمیر مکانات، گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا کہنا ہےکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں

  • گوجرہ :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    گوجرہ :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق کہ چک نمبر347ج ب کے محمد اصغر کے گھرکی دیواریں پھلانگ کرگاؤں کے عباس او روسیم وغیرہ اسلحہ سے مسلح ہوکر اس کے گھر داخل ہو ئے اورملزمان نے اصغر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

    قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی ایس ایچ او نواں لاہور پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچے اور مقتول کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور منتقل کیااور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ملزمان تھانہ نواں لاہور میں درج قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بیان کئے جاتے ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • میرپور خاص :بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    میرپور خاص :بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    میرپور خاص باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم میرپوررخاص کی جانب سے مارکیٹ چوک پر بڑھتی ہوئی بجلی کے بلوں میں اضافے اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    مظاہرے میں رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں مختلف ناجائز ٹیکسوں کے خلاف تقریریں کیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ غریب بجلی کے بل کی وجہ سے اعلانیہ خودکشی کرنے پہ مجبور ہوگیا ہے،آئے دن میرپورخاص میں غریب لوگ اپنے بیوی بچوں سمیت خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں

    مظاہرے میں کھلم کھلا کہا گیا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو بجلی کے بل نہ بھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی زیرغور ہیں ، مظاہرے میں میرپوررخاص کی تاجر برادری کے کامران میمن ،سول سوسائٹی کے واجد لغاری، دستگیر فاؤنڈیشن کے محمود صابری، علماء کرام میں علامہ حافظ محمد صادق سعیدی ،سینئر صحافی شہزاد خان کے علاوہ معززین شہر اور میرپورخاص کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

  • تنگوانی : رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے

    تنگوانی : رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ ) رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے
    تنگوانی شہر کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ڈیلیوری ہونے کے بعد 2 نومولود جڑواں بچے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے،تنگوانی شہر مدرسہ محلہ کے رہائشی معشوق علی ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ان کی بچوں نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ہے،جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کا اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہو نے کے وجہ سے انہیں دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا تھا

    تنگوانی تحصیل کے سرکاری ہسپتال جو کہ کئی عرصہ سے اب تک رورل ہیلتھ سنٹر کی درجہ پر قائم ہے جس میں سرکاری ملازمین اور ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کا انتظام پی پی ایچ سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن اس ہسپتال کی انتظامیہ حالات اور علاج معالجہ پہلےسے بھی بدتر ہیں جبکہ کہ اس ہسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف شکایت سننا والا کوئی نہیں ہے

  • اوچ شریف : ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ

    اوچ شریف : ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ
    ہوس زر اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں کے سکولوں کے طلباء وطالبات سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ ، سکول کے بچوں کو رکشوں میں جانوروں کی طرح لاد کر لایا اور لے جایا جانے لگا،ٹریفک پولیس مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے خبر، حادثات رونما ہونے کے خدشات

    اوچ شریف شہر وگردونواح کےعلاقوں میں واقع سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشہ ڈرائیور جو کہ دیہاتسے معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لادا جاتا ہے ،نیز رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے،اس علاوہ بچوں رکشوں کی چھتوں اور پائیدان پر بھی کھڑا کردیا دیا جاتا جس کے باعث رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں اور اس باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں

    مقامی پولیس، ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے اور ان با اثر سکولوں کے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے، شاید کسی بڑے حادثہ کا انتظار کیا جارہا ہے

    ٹریفک پولیس اہلکار بھی اوور لوڈنگ پر کارروائی نہیں کرتے ، رکشوں اور ویگنوں میں بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے صورتحال سے پریشان والدین اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے

  • ایشیا کپ، سکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

    ایشیا کپ، سکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

    ایشیا کپ، سکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہو گیا

    نجی کمپنی کے مینیجر ملک محمد عباس نے تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کرا دی ، تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی کے حکم پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی، ایف سی کالج انڈر پاس تا اچھرہ پل نامعلوم ملزموں نے ضروری سامان چرا لیا، ملزموں نے گزشتہ رات گئے بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لیا ,چوری شدہ سامان کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہے،ملزموں نے سکیورٹی انتظامات کو نقصان پہنچایا، کارروائی کی جائے،

    کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے،لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے لئے فول پروف ٹریفک کی تیاریاں شروع کردیں، پہلا میچ 03 ستمبر، دوسرا 05 ستمبر اور تیسرا میچ 06 ستمبر کو کھیلا جائے گا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا اور ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کےلئے مختص کئے گئے ہیں، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،