Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ :بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام  کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گوجرہ :بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید
    مطابق بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی بلوں کو جمع کرانے کی بجائے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں عوام کن مشکلات کا شکار ہے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں ہے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہو ئے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید سمیت دیگر مقررین نے کیا۔

    شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور تاجر تنظیموں نے بھی ریلیوں کی شکل میں احتجاج میں حصہ لیا۔ مقررین نے کہاکہ سیاست دانوں نے ذاتی مفادات لوٹ مار اور کرپشن کے زریعے ملک کوکھوکھلاکر رکے رکھ دیاہے یہ کہاں کا انصاف ہے، ہمارے ملک میں پیدا ہو نے والاغریب کا بچہ مقروض ہو اور امیر کابچہ عیاشیاں کر تاپھرے،

    مقررین نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملکی خوشحالی ترقی اور غیر ملکی قرضوں سے چھٹکاراممکن نہیں ہے اس لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام لوٹ مار کی سیاست کر نے والے سیاست دانوں کو مستردکریں جماعت اسلامی ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے گی اورغریب کی خوشحالی کا پروگرام لائے گی۔

  • شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.

    شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.
    :نماز جنازہ میں ڈی پی او محمد حسن اقبال ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود، اعلیٰ فوجی و پولیس افسران ، وکلاء اور صحافی سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز لایا گیا. راستہ میں شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا. شہر کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی پی او ، ڈی سی و فوجی اعلیٰ افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

    :پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہید انضمام الحق کے بھائی اور والد سے ملاقات کی اور ان کی دھاڑس بندھائی .پولیس کے بہادر سپوت انضمام الحق کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی،

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.،نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں دھیدووالی روانہ کر دیا گیا.

  • تنگوانی: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ پراحتجاج

    تنگوانی: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ پراحتجاج

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    خبر کے مطابق تنگوانی کے گاؤں ہیبت شہید کے رہائشی میاں بیوی کندھ کوٹ سے اناج گندم فروخت کر کے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ اچانک تنگوانی کے قریب ہیبت شہید ریلوے فاٹک میں ڈاکوؤں نے میان ولی محمد گولو اوراس کی بیوی سکینہ گولو کو بڑی بے رحمی سے تشدد کرنے کے بعد ان سے 6 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان چھینے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے

    دونوں زخمی میاں بیوی کو فوری طورعلاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،اس واقعہ کے فوراً بعد شہریوں نے شٹر بند ہڑتال کرنے کے بعد ٹاہر جلا کر احتجاجاً روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا –

  • 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    مصر میں ایک 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی:مصری اخبار الیوم کے مطابق یہ واقعہ جیزہ کے جنوب میں واقع عاطفیہ سینٹر میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے اور آگ کی لپیٹ میں آنے والے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی،جب پولیس، فرانزک شواہد اور پبلک پراسیکیوشن آگ لگنے کی جگہ پر گئے تو پتہ چلا کہ وہاں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش تھی، جو اپارٹمنٹ کا مالک تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حکام کو شبہ تھا کہ بیوٹین گیس سلنڈر کسی نے جان بوجھ کرکھولا تھا اور یہاں سے جاسوسوں نے حادثے کا معمہ حل کرنے کے لیے سراغ تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دیں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہا تھا سیکیورٹی ذرائع نے لڑکی سے شک کی بان پر تفتیش کی-

    یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک

    لڑکی نےتفتیشی حکام کو بتایا کہ میرے والد ہمیشہ میری والدہ سے جھگڑا کرتے تھے، اس لیے میں نےان سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا، لڑکی نے پہلے گیس کی سپلائی کھولی اور جیسے ہی والد نے "سگریٹ” سلگانے کے لیے ماچس جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ آگ سے جھلسنے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا لڑکی کو گرفتار کر کے سوشل کیئر ہوم میں رکھا گیا کیونکہ وہ قانونی عمر سے کم ہے۔

    لڑکی نے بیان میں کہا کہ اس کے والد نے جھگڑے کے بعد اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا، تھا کیونکہ وہ منشیات کا عادی تھا اور اسے خریدنے کے لیے گھر پر خرچ نہیں کرتا تھا اور مار پیٹ کرتا تھا۔

    یو اے ای تجارتی مرکز کے طور پرکرداراداکریں گے. متحدہ عرب امارات

  • دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

    دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

    اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق چیئر لفٹ کی رسیہ ٹوٹنے سے اس میں سوار تین افراد پھنس گئے مگر ڈیزاسٹر ٹیم نے ڈولی کو کنارے پر کھینچ لیا تھا ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو رسی سے باندھ کر واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بٹگرام میں بھی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 8 طالب پھنس گئے تھے جنہیں آپریشن کے تقریباً 15 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا تھا، اور ریسکیو کیے گئے افراد میں عرفان، نیاز محمد، رضوان، گلفراز، شیر نواز، ابرار، عطا اللہ اور اسامہ شامل تھے-

    دنیا میں پہلی بارآسٹریلوی خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا اور 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جی او سی ایس ایس جی نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی، آرمی چیف کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا، پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پی اے ایف کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی۔

    شاعرہ،ادیبہ اور سینئر پارلیمنٹرین بشریٰ رحمن

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پاک فوج، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغازکیا،ریسکیو آپریشن میں شامل تمام ٹیموں نےاس منفرد آپریشن کوسرانجام دیکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، افواج پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے، افواج پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔

    کھدائی کے دوران 17ویں صدی کے ایک ویمپائر بچے کی باقیات دریافت

  • ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    اے این ایف کو ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور ہوائی ڈرون برآمد کر لیا گیا، انٹیلیجنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی۔گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی۔ کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا۔ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی میں پرانے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی ٹی چوک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے ٹرایفک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے-

    ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

    علاوہ ازیں کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا،سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے،ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں،دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا،زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

  • لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    لاہورپولیس کے اینٹی نارکوٹکس یونٹ کےانچارج ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ ر روپے اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،ڈی ایس پی فرار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے اینٹی نارکوٹکس یونٹ بنایا، گلشن اقبال میں تھانے کے انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال تھے لیکن جب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تو یونٹ کے انچارج ڈی ایس پی کے گھر سے ہی 8 کروڑ کیش،7 کلو آئس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی ۔

    پولیس پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

    دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، اہم کیسوں کی نگرانی کرنے والے کئی افسران تبدیل ہوگئے یہ تبادلےباقاعدہ طور پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے ہوئے ہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں گریڈ 20 کے 7 گریڈ 19 کے 4 گریڈ اور 18 کے 9 افسران شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر مجاہد اکبر خان کا بھی تبادلہ کیا گیا، مجاہد اکبر خان کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی منتقل کیا گیا، یاسین فاروق کو ڈائریکٹر ٹرینگ اسلام آباد سے ڈائریکٹر بی ایم ایس ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹرمنتقل کیا گیا ہے احسان منظور کا ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا، عمران محمد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائم ونگ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون منتقل کیا گیا ہے۔

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نوٹیفکیشن کےمطابق طارق پرویز کا ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن اسلام آباد ہیڈ کوراٹر سے ڈائریکٹر لاء آپریشن ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تبادلہ ہوا جبکہ سید شاہد حسین کا ڈائریکٹر اینڈ ایڈمنسٹریشن سائبر ونگ ایف آئی اےاسلام آباد تعینات کیا گیا انعام اللہ خان گنڈا پور کو ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن ایف آئی اےتعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے مسعود نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں۔

  • احمدپورشرقیہ: نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے

    احمدپورشرقیہ: نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے

    احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی (ملک الیاس کلیار ) نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے
    تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں گورنمنٹ پرائمری سکول جھوک نائچ(مہند شریف) میں چوری کی وردات، چور سکول کی دیوار پھیلانگ کرالیکٹرک واٹرپمپ ،دو چھت والے پنکھے چوری کرکے لے گئے

    چوروں نے سکول میں رکھی الماری کی بھی توڑ پھوڑ کی، ہیڈ ماسٹر وسیم فاروق کی 15 پر کال کی ،جس تھانہ چنی گوٹھ پولیس ایس ایچ او غلام مصطفٰی کی سربراہی نے موقع پرپہنچ کرموقع کا جائزہ لیااورقانونی کارروائی کا آغاز شروع کر دیا.

  • میرپورماتھیلو:اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا

    میرپورماتھیلو:اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا
    اوباڑو ریتی روڈبائی پاس پر قومی شاہراہپر ٹرالر کنٹینر کار پر الٹ گیا،جس کےنتجے میں کار میں سوار ڈرائیور کنٹینر کی زد میں آکر کار کے اندر پھنس گیا، اطلاع پر متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی

    کار میں پھنسے شخص کو ہیوی مشینری کی مدد سے ریسکیو کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر،مقامی پولیس، موٹر وے پولیس اور میڈیکل عملہ بھی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا،اس وقت ریسکیواپریشن جاری ہے