Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چنیوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    چنیوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کرکے چنیوٹ میں فروخت کے لئے آنے والا مضر صحت دودھ پکڑ لیا ،چنیوٹ میں مضر صحت دودھ کی بڑی ترسیل پکڑی گئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے 208 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا –

    چنیوٹ میں 51 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی،چنیوٹ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ڈھائی ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کو سوا لاکھ جرمانے کیے

  • کمبوڈیا میں ملازمت کی خواہش،نوجوان کے 40 لاکھ لٹ گئے

    کمبوڈیا میں ملازمت کی خواہش،نوجوان کے 40 لاکھ لٹ گئے

    چکوال کا انسانی سمگلر 40 لاکھ بٹور کا رفو چکر ہو گیا، متاثرین ایف ائی اے میں رلنے لگے

    ایم ایسانٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو المصطفی پلازہ سکس روڈراولپنڈی بے روزگار نوجوانوں کو کمبوڈیا کا ویزہ دینے کے چکر میں لوٹ مار کا اڈہ بن چکا ہے اخبار اشتہار میں دیے گئے دونوں فون نمبرز بھی بند ہو چکے ہیں مبین علی نعیم احمد سفیان الظہور عثمان نواز وغیرہ 10 افراد نے ڈائریکٹر ایف ائی اے اسلام اباد زون رانا جبار کو تحریری درخواست دی ہے کہ مذکورہ بالاکمپنی نے اخبار میں اشتہار دیا کہ کمبوڈیا میں پیکنگ کے لیے بندے درکار ہیں جس پر مذکورہ بالا نوجوانوں نے اپنے پاسپورٹس اور فی کس چار لاکھ روپے کمپنی کے ایجنٹ محمد ارسلان ولد محمد احسان ساکن تھنیل کمال تحصیل و ضلع چکوال کو دے دیے جس نے پیسوں کی وصولی کے حوالے سے ایک اسٹام بھی لکھ کر دیا اور پھر کراچی سے کمبوڈیا کے ٹکٹس بھی سائلین کو ای میل کیے لیکن دو دن بعد ٹکٹ کینسل ہونے کی اطلاع دے دی

    درخواست میں کہا گیا کہ اس کے بعد اس ایجنٹ کے نمبرز بند ہو گئے جبکہ کمپنی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے ایجنٹ کو شناخت کرنے سے بھی انکار کر دیا حالانکہ تمام لین دین سکس روڈ پر اس کمپنی کے افس جو کہ المصطفی ٹاور میں ہے ہوتا رہا اب اس کمپنی کے اخبار اشتہار میں دیے گئے دونوں ٹیلی فون نمبر زبند ہو چکے ہیں جب کہ ایف ائی اے کے اسداد انسانی سمگلنگ سیل کے متعلقہ تفتیشی نے بھی اس پر ابھی تک کوئی کاروائی کرنے کی ضرورت گوارا نہیں کی متاثرین نے ڈی جی ایف ائی اے محسن بٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

  • خاتون سے ڈکیتی، تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    خاتون سے ڈکیتی، تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، ایک روز قبل وارث خان میں خاتون سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا،

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کےاحکامات دیے تھے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیےسرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جلد فراری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ایک روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واردات میں ملوث ڈاکؤوں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، جس کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ڈاکو حمزہ کے قبضہ سے پسٹل اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں،

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اور ساتھی کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے خاتون ٹیچر سے واردات کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

    واضح رہے کہ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے خاتون سے ڈکیتی کے دوران اس پر تشدد،ہراساں کیا، خاتون کو مارا گیا اور اسے سامان چھین کر اسے زمین پر گرا دیا گیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے،

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    قبل ازیں ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کےعلاقہ وارث خان میں پیش آنےوالےاس واقعہ پر سینئر افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پرملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،انشاءاللہ جلد ملزمان کوگرفتارکرکےقرار واقعی سزادلوائی جائےگی۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد جہنم واصل

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ملک دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں اہم کاروائی کی ہے جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر شکر دین عرف عمر خالد بھی شامل ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کے مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔واقعہ کی تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ڈاکٹر سدرہ چل بسیں

    باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ڈاکٹر سدرہ چل بسیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ڈاکٹر سدرہ نیازی کی وفات ہو گئی ہے

    ڈاکٹر سدرہ نیازی پنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انکی موت ہو گئی ہے، ڈاکٹر سدرہ کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی کے ہسپتال ریفر کیا گیا تھا وہ نو دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہیں،

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو دس دن قبل اس کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، ڈاکٹر سدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، ڈاکٹر سدرہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کے لئے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھی تا ہم والد یہ نہیں چاہتا تھا، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد والد نے اپنی بیٹی کو گولی مار دی تھی،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے والد عبدالصمد سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی پڑھے لکھے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے لیکن والد کزن سے شادی کرانے پر بضد تھا ، کزن سے شادی کے خلاف دو سال سے احتجاج پر ڈاکٹرسدرہ کے والد نے مشتعل ہوکر بیٹی کے سراور ٹانگوں میں گولیاں ماریں ،

    20 اگست کو عبدالصمد خان ولد خان زمان خان شہباز خیل نے اپنی حقیقی بیٹی ڈاکٹر سدرہ کو گھر میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • میرپورماتھیلو: اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج

    میرپورماتھیلو: اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج
    ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میرپور ماتھیلو کے کرپٹ افسران ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ و آفاق بلوچ کی مبینہ زیادتیوں سے چار دن قبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے سندہ پولیس کے اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے باہر کولاچی برادری کی معزز شخصیت مزمل حسین کولاچی مختیار احمد کولاچی رئیس اسلم خان کولاچی حافظ احمد الدین کولاچی جاوید ہیرو کولاچی نعمت اللہ کولاچی خان محمد کولاچی و دیگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی و محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کا اشیرواد حاصل ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ آفاق بلوچ قربان و دیگر نے رشوت کی بازار گرم کر رکھا ہے جس وجہ سے پرائیویٹ ایجنٹوں کی معرفت ہر جائز کام پر ملازمین سے پچیس سے چالیس پرسنٹ کمیشن وصولی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے

    ان افسران کی زیادتیوں کے باعث چار دن قبل ریٹائرڈ اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں مرحوم عاشق حسین کولاچی کی سروس مکمل ہونے میں 6 سال باقی تھے لیکن سود خوروں کے ظلم کے باعث اس نے ایک سال قبل قرض اتارنے کے لئے ریٹائرمنٹ لی لیکن اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان نے ایک لاکھ روپیہ بطور ٹوکن ایڈوانس حاصل کرنے کے بعد مزید چار لاکھ روپے رشوت طلب کی جس وجہ سے وہ ایک سال تک آفس کے دھکے کھاتا رہا ،چار دن قبل ریٹائرڈ منٹ پینشن نہ ملنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    جس کی موت کے ذمہ دار غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان، غلام سرور چاچڑ اور آفاق بلوچ کو معطل کر کے مرحوم عاشق حسین کولاچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا

  • ڈی جی خان :چیف آفیسر ضلع کونسل کا ٹھیکیداروں سے ناروا سلوک،دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیا

    ڈی جی خان :چیف آفیسر ضلع کونسل کا ٹھیکیداروں سے ناروا سلوک،دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) چیف آفیسر ضلع کونسل کی ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر آفس سے باہر نکال دیا

    تفصیل کے مطابق 30 نومبر 2022 کو ضلع کونسل میں ہونیوالے ٹینڈروں کو تقریباً 10 ماہ کے قریب ہوگئے ہیں دوران بولی درجنوں سے زائد ٹھیکیداروں نے ٹینڈروں میں حصہ لیا تھا،کامیاب ٹھیکیداروں نے اپنے اپنے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے والے ٹینڈروں کی کمپلینشن سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجود بھی مہنگائی کے اس دور میں نصف درجن کے قریب ٹھیکیداروں کی سیکورٹی فیس واپس نہ ہوسکی

    گزشتہ روز ٹھیکیداروں نے اپنے سیکورٹی بلوں کے بارے میں بات کی تو چیف آفیسر آصف قریشی نے متعدد ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے ان کو اپنے آفس کے باہر نکال دیا اور فائیلیں میز پر دے ماریں

    ٹھیکیداروں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا دوسری طرف چیف آفیسر ضلع کونسل آصف قریشی کا موقف تھا کہ میں نے متعدد بار سیکورٹی بلز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے پاس دستخط کرانے کیلئے گیا مگر انہوں نے بلز پر کسی قسم کے کوئی دستخط نہ کیے ہیں ۔

  • ڈیرہ غازی خان : مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن سراپا احتجاج.

    ڈیرہ غازی خان : مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن سراپا احتجاج.

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان ) مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان میں مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران سراپا احتجاج،احتجاج میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک،احتجاج صرافہ بازار میں کیا گیا،احتجاج میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

    ڈیرہ غازی خان میں بجلی کے بلوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا احتجاج میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیمبر اف کامرس ڈیرہ غازی خان کے عہدے داران بھی احتجاج میں شریک ہوئے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل بھی نظر آتش کئے گئے

    اس موقع پر احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے مشکلات میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے عام ادمی کے لیے جینا دو بھر ہو چکا ہے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کوبھی 25 سے 30 ہزار روپے کے بل موصول ہو رہے ہیں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صرافہ بازار سے گولائی کمیٹی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

    بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف موٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، بجلی کے بل نظرآتش،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے گریڈ اسٹیشن سے پل ڈاٹ تک ریلی نکالی ،

    مظاہرے میں گلی محلوں سے سینکڑوں افراد نکل آئے،مظاہرین نے بجلی کے بل جلادیئے، نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز نے ہماری مشکلات بڑھادیں، بجلی کے بلوں کو ادا کرنے کے لیے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں،

    بلوں میں ظالمانہ ٹیکس سے عوام کی کمرتوڑ دی گئی ہے غریبو ں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لے۔

  • مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک  جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث دو نوجوانوں نے خود کشی کی کوشش کی ہے جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بھی ملک بھر کی طرح بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں.

    جبکہ خودکشی کا پہلا واقع اس سے قبل جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا تھا جس میں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جبکہ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا.

    علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے، گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔

  • اوچ شریف: دریائے ستلج سیلاب، تباہ کاریاں جاری، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیرآب

    اوچ شریف: دریائے ستلج سیلاب، تباہ کاریاں جاری، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیرآب

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )دریائے ستلج کے سیلابی پانی کی تباہ کاریاں جاری،متعدد زمیندارہ بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیرآب آگئیں
    سیلابی پانی پانی ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 کے قریب موجود ، موٹر وے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،

    ریسکیو حکام کے مطابق اس علاقہ میں 25 مواضعات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں،37 ہزار 1 سو 51 لوگوں کا یہاں سے انخلا کیا جاچکا ہے ،ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ مزید ایمرجنسی بنیادوں پر مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،231 مکانات سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں ،۔ 3 ہزار 5 سو 52 ایکڑ کاشتہ رقبہ پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں-

    اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ سرکاری بند خستہ حالی کا شکار ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ،جوکسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں ،سرکاری بند ٹوٹنے سے بھاری نقصان کا اندیشہ ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے سرکاری بند کو محفوظ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے-