Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ اسماعیل خان:چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،ویڈیووائرل

    ڈیرہ اسماعیل خان:چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،ویڈیووائرل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،معصوم بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

    ڈیرہ اسماعیل خان۔چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔پچے پر محسن نامی شخص کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،جس جگہ تشدد کیا جا رہا ہے وہ سلیم گلو نامی شخص کی ملکیت ہے ۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بچہ اور اس کے گھر والے گھر سے غائب ہیں
    بچے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا

    سوشل میڈیا پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے ،وڈیو کلپ میں بچے کا سر چارپائی میں جکڑ کر چپلوں سے پیٹا جارہا ہے۔
    تشدد کرنے والا شخص بچے سے زبردستی چوری کا اعتراف کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بچے سے آشیانہ سینٹر میں چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔تقریبا 6 سے 7 سال عمر کا بچہ قسمیں کھا کر چوری سے انکار کرتا نظر آرہا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں آئے روز معصوم بچوں پر تشدد تو کبھی پولیس کی غیر قانونی حراست کے الزامات اعلیٰ حکام کا آئی جی خیبر پختون خواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز ایک باپ اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے آئی جی خیبر پختون خواہ سے انصاف کی اپیل کرتا نظر آیا تو اج دو ظالموں نے معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ بچہ چوریاں کرتا ہے اور ساتھ میں بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے

    عوام دوست پولیس کا نعرہ لگانے والی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ان جرائم کو قابو کرنے اور اپنا قبلہ درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اس قسم کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں یادر ہے یہ کہ معصوم بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے مگر پولیس قانونی کارروائی میں خامیاں چھوڑ کر ملزمان کو رہائی میں بڑا فائدہ پہنچ جاتا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے کس معصوم بچے کی چیخ و پکار اور فریاد پر ان ظالم درندہ صفت انسانوں کو رحم تو نہ ایا مگر بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

  • چترال :خاوند کی موت کا سن کر خاتون نے دریامیں چھلانگ لگاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    چترال :خاوند کی موت کا سن کر خاتون نے دریامیں چھلانگ لگاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )خاوند کی موت کا سن کر خاتون نے دریامیں چھلانگ لگاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا
    چترال کے علاقے کوغذی میں برکت اللہ نامی ایک شحص دل کا مریض تھا۔اور کافی عرصے سے زیر علاج تھا ۔ آج برکت اللہ اپنے کھیت میں معمول کے مطابق کام کررہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا اور موقع ہی پر جاں بحق ہوا۔ جب اس کی بیوی کو اس کی موت کا خبر ملی تو وہ یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور اس نے جاکر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔

    ریسکیو ٹیم کو جب اطلاع ملی تو انہوں نے خاتون کی تلاش شروع کی۔ اور ریسکیو کے غوطہ خور ٹیم نے جگہ جگہ دریا میں اسے ڈھونڈا ۔ تاہم خاتون کی لاش چترال ٹاون کے علاقے جوٹی لشٹ کے قریب ہی دریا سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پوسٹ مارٹم کیلئے لے جایا گیا۔

    آزاد ذرائع کے مطابق برکت اللہ کی بیوی کو مرگی کا مرض لاحق تھا، خاتون کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز عصر کے بعد میاں بیوی دونوں کا نماز جنازہ کوغذی گاؤں میں ادا کیاگیا

    برکت اللہ کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں جبکہ تین بیٹیوں کی شادی بھِی ہوچکی ہیں۔ اس کا ایک بیٹا چترال سکاوٹس میں ملازم ہے جبکہ ایک بیٹا سعودی عرب میں محنت مزدوری کررہا ہے۔ ایک ہی گھر سے بیک وقت دو جنازوں کی نکلنے پر علاقے کی فضاء نہایت سوگوار ہے اور لوگ ان کی المناک موت پر افسردہ ہیں۔

  • میرپورخاص:محمودآباد تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائی

    میرپورخاص:محمودآباد تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں محمودآباد تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،
    ایس ایچ اوتھانہ محمودآباد کامران ہالیپوٹو کی متعلقہ تھانے کی حدود علی ٹالپر ٹاؤن خفیہ اطلاع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، ملزم وزیر ولد لیموں ماچھی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 9mm پسٹل اور 4 عدد زندہ راؤند برآمد.

    ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 68/2023 زیر دفعہ 23ia سندھ آرمز ایکٹ، محمودآباد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری

  • میرپورخاص:ہمارا اپنے بیٹے سے کوئی تعلق نہیں ہے پولیس بلاوجہ ہمیں تنگ کررہی ہے

    میرپورخاص:ہمارا اپنے بیٹے سے کوئی تعلق نہیں ہے پولیس بلاوجہ ہمیں تنگ کررہی ہے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) فرار ملزم کے اہل خانہ کا میرپورخاص پولیس نے جینا دوبھر کردیا ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ خواتین پر پولیس کا تشدد ، ہمارا بیٹے سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں،مگر پھر بھی پولیس ہمیں بلا وجہ ذہنی اذیت دے رہی ہے ہمیں اس اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے، ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی سے متاثرہ خاندان کی میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ اپیل ۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص محمود آباد انڑ چوک کے رہائشی زوہیب انڑ اپنی دل کے مریض والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ میرے بیٹے ملزم جاوید انڑ سے اب ہمارا تعلق نہیں ہے مگر پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ میری بیٹیوں پر تشدد کیا، پولیس کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ ہم جاوید کو پیش کریں ،ہمیں بالکل نہیں معلوم کے جاوید انڑ کہا ہے اور نہ ہی اب ہمارا اس سے تعلق ہے ،

    زوہیب انڑ اور ان کی والدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ دن قبل ایس ایچ او وومین مومل لغاری نے میری بیمار والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی دھکے دیئے اور گالم گلوچ کی ،کونسا قانون اجازت دیتا ہے کہ کسی بیمار خاتون کے ساتھ اس طریقے سے پیش آیا جاۓ ،بیمار خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے سے میرا کوئی تعلق نہیں،

    اس کی اولاد سے میرا تعلق کوئی ختم نہیں کرسکتا میرے پوتا پوتی 13 سالہ علیشا ، 10 سالہ عریشا ، 10 سالہ عبدالرحمان کو میرے بیٹے جاوید انڑ کی سالی ناہید پروین زبردستی گھر سے لے گئی اور ہمیں بچوں سے ملنے نہیں دیتی انھوں نے میرے پوتا پوتی کو اپنے گھر میں تالے میں قید کیا ہوا ہے ان کی تعلیم تباہ ہورہی ہے انہیں پڑھائی نہیں کرنے دی جارہی اگر ہم ان سے ملنے جاتے ہیں تو ہمیں پولیس کے نام کی دھمکی دی جاتی ہے،

    میری ڈی آئی جی میرپورخاص ، ایس ایس پی میرپورخاص سے گذارش ہے کہ ہمیں اس ذہنی تکلیف سے نجات دلائی جاۓ اور پولیس کی جانب سے ہمیں ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جاۓ اور میرے پوتا پوتیوں کو ناہید پروین نامی خاتون سے آزاد کروا کر ہمارے حوالے کیا جاۓ تاکہ ہم انکا بہتر خیال رکھ سکیں

  • میہڑ :یوسی منگوانی کے سیلاب متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا،انڈس ہائی وے مکمل بند

    میہڑ :یوسی منگوانی کے سیلاب متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا،انڈس ہائی وے مکمل بند

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)یوسی منگوانی کے سیلاب متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا،انڈس ہائی وے مکمل بند
    یونین کونسل منگوانی کے سیلاب متاثرین بے یارومددگار ہوکر انڈس ہائی وے پر نکل آئے ،سیلاب متاثرین نے رکاوٹیں ڈال کر انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کر دیا اور ڈی سی دادو اور مختیارکار میہڑ کے خلاف سخت نعرے بازی کی،

    متاثرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دیگر سیلاب متاثر یونین کونسل کوراشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مگر ہماری یونین کونسل کو سیاسی بنیادوں کی وجہ سے نظر انداز کیا جارہاہے ،ایک تو سیلاب نے مکمل تباہ کردیا ہے دوسری طرف حکومت راشن نا دیکر کر بھوک اور بدحالی سےمارنا چاہ رہے

    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل منگوانی کے سیلاب متاثرین کو بھوک اور بدحالی سے بچایا جائے.

  • تنگوانی : دن دیہاڑے ڈکیتی کی 2 وارداتیں

    تنگوانی : دن دیہاڑے ڈکیتی کی 2 وارداتیں

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دن دیہاڑے ڈکیتی کی 2 وارداتیں،ڈاکوؤں کا مزاحمت پرتشدد،موبائل فون،نقدی ،موٹرسائیکل چھین کرفرار
    پہلی واردات تنگوانی کے قریب انڑ اسٹاپ پپ ڈاکوؤں نے جمال تھانے کی حدود میں ذوالفقار بھلکانی سے ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل چھینے لگے تواس نےمزاحمت کی تو اسے گولی مارکر تشدد کرکے موبائل فون ،نقدی اور دیگر سامان،موٹرسائیکل سمیت چھین کر فرار ہوگئے

    دوسری واردات جمال تھانے ہی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ویکسینیٹر خدابخش نندوانی سے سرکاری موٹرسائیکل اور موبائل روک رقم چھین کر فرار ہوگئے،ویکسی نیشن کے دوران ویکسینیٹر سے ہونے والی ڈکیتی پرایس وی سلطان احمد کوسو کا ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد موٹرسائیکل ریکور کرائی جائے ،اگر موٹرسائیکل اور دیگر سامان ریکور نہ ہوا تو ہمیں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں بڑی مشکلات کا سامناہوگا اور ملازمین ویکسینیٹروں سے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے تو کیسے فیلڈ میں جائینگے.

  • سوات،غیر ملکی سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے گرفتار

    سوات،غیر ملکی سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے گرفتار

    سوات: تھانہ مدین پولیس نےچوری میں ملوث افراد کیخلاف گھیراو تنگ کر لیا، بیرون ملک سے آئی ہوئی سیاح خاتون سے لیپ ٹاپ اور پاور بینک چرانے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا،

    گزشتہ روز روس سے آئی ہوئی خاتون مسماۃ لوسی جو کی بلیو واٹر ہوٹل مدین میں زیر رہائش تھی ،اس کے کمرہ سے نامعلوم ملزمان نے ایک عدد لیپ ٹاپ اور پاور بینک چوری کیا تھا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت نوٹس پر ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور پاور بینک برآمد کر لیا

    ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے لیپ ٹاپ اور پاور بینک سیاح خاتون کو حوالے کیا جس پر انہوں نے خوش ہوکر پولیس کی کوئیک رسپانس اور ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے چوری شدہ سامان کو ریکور کرنے پر ڈی ایس پی مدین اور دیگر پولیس ٹیم کے کام کو نہایت سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

  • وردی میں ملبوس اہلکاروں نے میرے ساتھ زبردستی بوس و کنار کیا،خاتون،مقدمہ درج

    وردی میں ملبوس اہلکاروں نے میرے ساتھ زبردستی بوس و کنار کیا،خاتون،مقدمہ درج

    سمندری میں پولیس ملازمین کی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی کوشش، لڑکی کو ہراساں کرتے رہے،

    واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، درج مقدمہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 23 اگست رات ساڑھے آٹھ بجے میں عبداللہ کے ساتھ غوثیہ کالونی جا رہی تھی کہ دو اشخاص پولیس کپڑوں میں اور ایک سادہ کپڑوں میں انہوں نے ہمیں روکا،اور منیاں والا بنگلہ کی طرف لے گئے،وہاں جا کر وردی میں ملبوس اہلکاروں نے میرے ساتھ زبردستی بوس و کنار کیا،اور میری چھاتی کو چھیڑتے رہے،عبداللہ سے آٹھ سو روپیہ چھین لیا،میری عزت لوٹنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے،ڈیڑھ گھنٹے بعد ہمیں وہاں سے چھوڑا ،ملزمان کے نام صہیب اور شجاعت معلوم ہوئے،جو تھانہ سمندری میں تعینات ہیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور لڑکی ہسپتال ملازمہ( نرس) بتائی جاتی ہے ، لڑکا سمندری میں ایک مشہور موبائلز کا بزنس کرتا ہے سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر جملہ ملازمین شجاعت بلوچ اور رانا صہیب اخلاق کو حوالات میں بند کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے

    سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نےسٹی سمندری واقعہ کا نوٹس لے لیا، اور ایس پی صدر شمس الحق سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سی پی او کی ہدایت پر ایس پی صدر نے ایکشن لیا اور مدعیہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی،ملزمان کو فوری کاروائی کرتے ھوے گرفتار کر لیا گیا ،سی پی او کی جانب سی تفتیش میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مجرا ،بوس و کنار کی ویڈیو وائرل ہونے پر مولوی سمیت دیگر "پھنس” گئے

  • خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا

    خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا

    مسلم لیگ کے مقامی رہنما پر خاتون نے کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگایا ہے،

    خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان میری 3 کنال 15 مرحلے کمرشل اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،متاثرہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کو درخواست دے دی ،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یونس، ناصر قریشی، صالحین قریشی، عمران قریشی،شمس اور اشتیاق زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی چھوڑنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا تھا ملزمان کے خلاف اراضی کیسسز کا فیصلہ مختلف عدالتوں سے میرے حق میں آیا،

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تھانہ وارث خان پولیس کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملزمان کو مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور پرویز خان ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس، آرمی چیف اور آئی جی پنجاب انصاف فراہم کریں،

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

  • گوجرہ :بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ  کے خلاف  شہری سراپا احتجاج بن گئے

    گوجرہ :بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے

    گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)گوجرہ میں بجلی کے بلوں میں بے تحاشااضافہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے سمندری روڈ بائی پاس پر محلہ اسلام پورہ کےلوگوں نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا۔

    مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کےخلاف شدید نعرہ بازی کی، شہریوں کے مطابق ان کے گھروں کو واپڈاکی جانب سے اضافہ کے ساتھ بھجوائے گئے بل عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جو جمع کرانے کی ان میں سکت نہیں ہے

    ایک بزرگ شہری کاکہنا تھا کہ گذشتہ ماہ 45 ہزار روپے بل جمع کرایا اس مہینے کا پھر 37 ہزار روپے بل آگیا ہے ،گھر میں صرف ایک پنکھا اوربلب جلتا ہے ،اس بزرگ نے سوال کیا اگرایک بلب اور پبکھے کابل 37یا 45 ہزارہوسکتا ہے جومفت کی بجلی چلارہے ہیں ان کے تو پھر لاکھوں روپے بل بنتا ہوگا،انہیں کس کھاتے اور قانون کے تحت مفت بجلی دی جارہی ہے.

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے ورنہ وہ سڑکوں پر نکلنے پرمجبور ہونگے عوام پر رحم کھایا جائے اور اضافی ٹیکسزختم کئے جائیں-