Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تنگوانی :سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تنگوانی :سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مھر بیرو چیف Ktn نیوز کوگذشتہ رات سکھر میں اپنی آفس سے نکلتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جس کی جنازہ نماز ان کے آبائی گھر چک شہر میں ادا کی گئی۔ جنازے نماز میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی ہے

    سندھ کے صحافی سراپا احتجاج بن کر مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراََ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

    سینئر صحافی نڈر اور بے باک صحافی جان محمد مہر کے افسوسناک شہادت پر پورے پاکستان کی صحافی برادری کی طرح تنگوانی کے صحافیوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کر کے کہا کہ ہم افسردہ ہیں اس واقعہ کی جتنا مذمت کی جائے کم ہے ،اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پھنچایا جائے

  • تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں جبکہ گڈاپ کے تین نوجوان تالاب میں نہانے کیلئے گئے تھے مگر پھر زندہ واپس نہ آسکے ہیں اور ڈوبنے کے بعد مقامی لوگوں نے تینوں افراد کی لاشیں تالاب سے نکال لیں تھیں جس کے بعد تینوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں یوسف، وقاص اور اللہ بخش نامی نوجوان شامل ہیں ادھر نوجوانوں کے گھروں میں ان کی موت کی خبر پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا ہے اور ان کے اہل خانہ انتہائی رنجیدہ ہیں، تاہم خیال رہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی ان کی میتیں ان کے گھر پہنچائی جائیں گی.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا جبکہ اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی خاندان کے4 افراد نہاتے ہوئے ڈوبے تھے، ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل تھے اور تینوں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے، کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے ڈاکوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ہے.

    ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اور ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جاوے گا، تاہم خیال رہے کہ سندھ کے علاقے شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سال 2021 میں بھی فوج اور رینجرز کی مدد سے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا تھا.

    جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا تھا کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں، اس حوالے سے حکومت کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جبکہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود تھیں جنکے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔

  • مالی فراڈ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

    مالی فراڈ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی ،انسپیکٹر بدر شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں شہباز قلندر، محمد یونس، خالد، ولید خالد، محمد، وحید، حسن جوئیہ اور عبدالکشہ شامل ہیں،ملزمان کو لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان بینک کے نمائندے بن کے سادہ شہریوں کو کال کرتے تھے۔ملزمان نے مختلف شہریوں کو کالز کر کے بینک اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا۔ملزمان نے دھوکا دہی سے شہریوں کے بینک اکاونٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کیں۔ملزمان ویزے کے اجراء کے نام پر بھی فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان نے مختلف شہریوں سے 25 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ کئے۔فراڈ سے حاصل کردہ رقوم 24 مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی، ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

  • خیبر پختو نخوا میں مقامی صحافی کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    خیبر پختو نخوا میں مقامی صحافی کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا جبکہ خیبر پختو نخوا کے شہر ہنگو میں مقامی صحافی فاروق پراچہ کے گھر پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کے شہر ہنگو میں مقامی صحافی فاروق پراچہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے پولیس کے مطابق فائرنگ سے صحافی کی کار اور گھر کے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا، جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،صحافی جان محمد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سمیت دیگر نے واقعے کی مذمت کی اور پولیس سے 24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئی جی سندھ کو صحافی جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی-

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی صوبے کے سینئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ سندھ پولیس صحافی جان محمد مہر کے قتل کے ذمہ داروں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچائےان محمد مہر کی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط صحافتی خدمات قابل قدر ہیں صحافی جان محمد مہرسکھر کی ایک توانا آواز تھے، ان کی غیرجانب دارانہ اور متوازن رائے ملک بھر کے سنجیدہ حلقوں میں مقبول تھی صحافی جان محمد مہر کے اندوہناک قتل پر جملہ لواحقین بشمول کے ٹی این عملے اور سکھر کی صحافی برادری سے بھی اظہار تعزیت کی-

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

  • بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

    بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

    سعودی عرب میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں قبضے میں لےلی گئیں ہیں جبکہ عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کیپٹاگون کی 2,242,560 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھی جنہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹمزاتھارٹی نے بتایا ہے کہ مٹھائی کی ایک کھیپ موصول ہوئی تھی جس میں بکلاوا پیسٹری بھی تھی۔ جبکہ اسکی جانچ کے لیے کسٹم حکام نے جدید طریقہ اپنایا تو اسکیننگ کے دوران پتا چلا کہ بکلاوا پیسٹری کی تہوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی تھیں جنہیں ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    کسٹمز اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ضبطی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد، منشیات کے کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا تاکہ مملکت کے اندر قبضے کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ جبکہ منشیات ضبط کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا تعلق اس کھیپ سے بتایا جاتا ہے اور وہ مبینہ طور پر منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔ جبکہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان : نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن گئی۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس

    ڈیرہ غازیخان : نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن گئی۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آئی سی یو میں داخل مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان اس افسوسناک واقعے پر افسردہ ہے اور اِس انتظامی نااہلی کی پُرزور مُذمت کرتے ہیں۔ایک مریض کو سیریس حالت میں لاہور علاج کےلیے شِفٹ کیا جارہا ہے۔

    نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن چُکا ہے۔آج ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ صحت سے مُطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس نااہل اور کرپٹ پرنسپل کو عُہدے سے ہٹایاجائے/terminateکیا جائے اور ایک اعلٰی درجے کی انکوائری کمیٹی بناکر اِس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لاکرسزادی جائے۔

    اس پرنسپل کے عُہدے پر بیٹھے ہوئے کبھی بھی صاف اور شفاف انکوائری مُمکن نہیں کیونکہ گُذشتہ تین سال میں یہ تیسرا واقعہ ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اموات واقع ہورہی ہیں 1..تین سال پہلے آکسیجن سپلائی بند کرنے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی 2۔ ۔اُس کے بعد آئی سی یو میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی اور چھ گھنٹے ڈاکٹرزاورعملہ اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو مصنوعی سانس دیتے رہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔۔اس انکوائری کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،3.اب نیفرالوجی وارڈ میں سلنڈر بلا سٹ ہواہے،4۔ایک ہفتہ پہلے ٹراما سنٹر کی لفٹ بند ہونے سے ایک شخص موت کے منہ سے بچا ہے،5۔نیو بلڈنگ کی 80 لاکھ مالیت کی ایچ ویک کیبل چوری ہوئی اسکی انکوائری کا نتیجہ بھی نہیں نکلا۔

    ہر دفعہ کِسی جونئیر بے قصور ڈاکٹر کو قُربانی کا بکرا بناکر نوکری سے برخواست کردیا جاتاہے ،اب ینگ ڈاکٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اس انتظامی نااہلی کو چھُپانے یا پردہ ڈالنے سے پہلے پرنسپل کاعُہدے سے ہٹایا جانا/ٹرمینیٹ ہونا انتہائی ضروری ہے اور اس مُطالبے کےلیے ہمیں جِس حد تک احتجاج کرنا پڑا ہم کریں گے۔

    وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان پرنسپل کی ٹرمینیشن اور اُسکے بعد فوراََ صاف شفاف انکوائری کا مُطالبہ کرتے ہیں اور جب تک مُطالبات پورے نہیں ہوتے ہم آؤٹ ڈور (OPD) ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔

  • لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور میں سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: امریکی نژاد خاتون کو قتل کرکے اکیلے ہی قبرستان لے کر دفنانے کی کوشش کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اہلیہ کو قتل کر کے واردات کو چھپانے کے لئے اکیلےہی لاش اٹھا کرقبرستان پہنچ گیا، تاکہ گرفتاری سےبچا جاسکے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں کاظم خان نامی ملزم نے اپنی اہلیہ ڈائینا کرسٹوخان پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، اور ملزم اکیلا ہی بیوی کی لاش دفنانے قبرستان لے کرگیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، جب کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے-

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے علاقے سے 8 سالہ فاطمہ مظہر کو اغوا کے بعد قتل کردیا، بچی ایک روز قبل سے چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، اور گزشتہ روز مدرسے سے واپس گئی لیکن گھر نہیں آئی، جس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی ملی،لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ ملنے کے بعد بچی کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔

    معروف ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا ست دوری کی وجہ بتا دی

  • سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے ) بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون چل بسی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنیادی طبی مرکز بچہ کلاں میں 5 بچوں کی ماں بصرہ بی بی کو علاج معالجہ کی غرض سے لایا گیا، زچہ بچہ کے صحت کے حوالہ سے ڈیوٹی پر موجود عملہ نے حاملہ خاتون کو انجکشن لگا دیا انجکشن لگتے ہی عورت کی حالت غیر ہو گئی

    جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن لایا گیا جہاں پہنچتے ہی خاتون دم توڑ گئی، ورثاء نے نعش ہسپتال کے سامنے رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی، احتجاج کی خبر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز چدھڑ اور انچارج تھانہ میلہ توقیر عباس بلوچ موقع پر پہنچ گئے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا

  • اغوا کیا گیا جنوبی وزیرستان کا مقامی کرکٹر قتل،لاش گھر کے قریب سے برآمد

    اغوا کیا گیا جنوبی وزیرستان کا مقامی کرکٹر قتل،لاش گھر کے قریب سے برآمد

    خیبر پختونخوا: 5 روز قبل اغوا کئے گئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کرکٹ اسٹار کو قتل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کرکٹ اسٹارعثمان محسود کو پانچ روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا،آج صبح اس کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک کھائی سے ملی ہے،کرکٹ اسٹار کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا –

    رحیم یار خان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنگوانی میں سکول ٹیچر کو اغوا کیا گیا تنگوانی شہر کا رہائشی اور مین پرائمری سکول ٹیچر محمد آصف میرانی تین دنوں سے لاپتہ ہوگیاہے اس کے ورثہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ورثہ نے کہا کہ وہ جیک آباد اپنی گاڑی فروخت کرنے گیا تھا اب تین دن سے اسکا فون بند ہے،جس سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے-

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین عسکریت پسند جو خودکش بمبار کو لے جا رہے تھے ہلاک ہو گئے”خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا لیکن اس کے جسم سے بندھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔” آپریشن کے دوران اسپیشل آپریشن کا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ تینوں عسکریت پسند جن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے-

    گوگل کا ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ

    تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں باجوڑ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹی ٹی پی کے درمیان جھڑپ اور ان کے تین ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


    علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے گوادر میں فقیر پل پر چینی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے انجینئرز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئےسیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہےجبکہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ ان کے مجید بریگیڈ نے کیا۔

    تنگوانی:پرائمری سکول ٹیچرتین دن سے غائب، ورثاء کو اغوا کا خدشہ