Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال قصور سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں، رپورٹ میں تینوں نرسسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : قصور کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے بچی کی اغوا ہونے کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے میں اسپتال کی ہی 3 نرسیں ملوث تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں 21 جولائی کو ایک نومولود بچی کو نامعلوم عورت ایمرجنسی میں چھوڑ کر چلی گئی، اور اسپتال کی نرس گلشن بچی کو لے کر اپنی بھانجی نرس عنبرین کے ساتھ سرکاری گاڑی میں بیٹھ کرچلی گئی بچی کے اغوا کے بعد سکیورٹی گارڈ نے شور مچا دیا، تو نرس گلشن اور عنبرین کچھ دیربعد بچی کو واپس لے آئیں سکیورٹی گارڈ نومولود بچی کو گود لینا چاہتا تھا-

    شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    نرس گلشن نے پانچ رکنی کمیٹی کو بتایا کہ اس کا بھائی ایک اعلیٰ سرکاری افسر ہے اور وہ اپنے بھائی کو بچی دینا چاہتی تھی۔ رپورٹ میں تینوں نرسوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    قصور اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ رفعت، گلشن اور عنبرین تینوں ڈی ایچ کیو کی 17 ویں اسکیل کی نرسیں ہیں، واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ابتدائی انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق تینوں نرسیں بچی کے اغوا میں ملوث پائی گئی ہیں، تینوں نرسوں کےخلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے بچی کو بغیر اجا زت ڈی ایچ کیو اسپتال قصور سے دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر آیاکوبرطرف کردیاگیا۔

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

  • شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کوٹ عبدالمالک کے قریب نامعلوم افراد نے پراپرٹی آفس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جب کہ واقعے میں 3 زخمی ہوئے، ریسکیو کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نوجوان دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سرفراز، مہر علی اور لطیف جب کہ زخمی ہونے والوں میں فیصل وقاص، سعید اور مقصود احمد شامل ہیں۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ڈی پی او شیخوپورہ نے علاقہ کی ناکہ بندی کی ہدایت کردی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

  • 20سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم  آج بھی تازہ ہیں – جزیلہ اسلم

    20سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم آج بھی تازہ ہیں – جزیلہ اسلم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم نے کہا ہے کہ 20 سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم کل بھی تازہ ہیں، سانحہ ڈسٹرکٹ جیل واقعہ انسانیت سوز اور دلخراش ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔زندہ قوموں کی یہ روایت ہے کہ وہ اپنے شہداء کی یاد کو تازہ رکھتے ہیں۔

    25 جولائی 2003ء کو ہونے والے سانحہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کو 20 سال گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ان کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرواتی ہے اصل میں وہ ان کا حق ادا کرتے ہیں ڈسٹرکٹ بار کی اس روایت پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری بار کی مقروض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے 25جولائی 2003 کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں شہید ہونے والے ججز آصف ممتاز چیمہ، شاہد منیر رانجھا،صغیر انور،شہر یار بخاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تعزیتی ریفرنس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر،آصف علی بھلی، سید مجاہد ہاشمی، سید غوث شاہ، شاہد محمود میر، آصف علی باجوہ، اصغر علی بیگ، انجم پرویز نت،جاوید اقبال، میاں ناصر محمود، ناصر محمودنے شہید ہونے والے ججز کے یاد میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد نے کہا کہ 20 سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم آج بھی تازہ ہیں دعائیہ تقریب کے آغاز پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد، سینئر سول جج عبدالستار بوسال،صدر ڈسٹرکٹ بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجرکے علاوہ ایڈیشنل سیشن اور سول ججز نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کے گلدستہ چڑھائے او رخصوصی دعا کی۔

    جنرل سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے شہید ہونے والے چار سول ججز صغیر انور، شاہد منیر رانجھا، شہریار بخاری اور عاصف ممتاز چیمہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سانحہ سیالکوٹ جیل کو ملکی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکو ٹ المناک اور افسوسناک واقعہ ہے جوقابل مذمت ہے۔

  • میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار تفصیل کے مطابق سی آئی اے پولیس میرپورخاص کے انچارج عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن افتخار باجوہ انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو، اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن عبدالحق جونیجو، اے ایس آئی عباس علی عباسی کے ہمراہ ایک اور بڑی کارروائی مہران ، سٹی اور دیگر پولیس اسٹیشنوں کی حدود سے چوری ہونے والی 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد، مزید برآمدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،

    دو موٹر سائیکل چور کوری پھاٹک کے رہائشی اللہ بچایو ماچھی ولد اللہ داد ماچھی ظفر ماچھی عرف بابری ماچھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتارشدگان کے تین ساتھی نعمان ماچھی، راجہ خاصخیلی ماجد ببر فرار ہوگئے،جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس کے مطابق ملزمان میرپورخاص میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے انکے پاس سے موٹر سائیکل لاک توڑنے کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں

  • کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ
    کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جب کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار تینوں ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )پنجاب کے شہروں سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان پر بارش کے باعث راکھی گاج کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گھنٹے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند رہی ،جس سے گاڑیوں لمبی لائینیں لگ گیں

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، تربیلہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ادھرگڈو اور نوشہرہ بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ95 ہزار 152 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد 66 ہزار 325 اور اخراج 41 ہزار 425 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 25 ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 270 کیوسک ریکارڈ کی گئی، سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے ایک لاکھ 81 ہزار 70 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

    بارشوں اور ممکنہ شگاف کے خطرات پرسکھر بیراج سے نکلنے والی 6 کینالز بند کردی گئی ہیں جن میں دادو ، رائس، کیر تھر، روہڑی، خیرپور ایسٹ اور خیرپور ویسٹ کینالز شامل ہیں۔

    مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ایک بار پھر دریائے ستلج کی سطح بلند ہونے لگی ہے اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 71604 اور اخراج 62639 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ہیڈ سلیمانکی اور ضلع بہاولنگرکی حدود میں نچلے درجےکے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں سیلابی پانی سے دریائی پٹی سے ملحقہ درجنوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں جب کہ پانی سے پاکپتن میں دریائی پٹی سے ملحقہ علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، زیرآب آنے والے علاقوں میں ریسکیو کا آپریشن جاری ہے، اب تک 6 ہزار 13لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑپرکاشت فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    اُدھر بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جب کہ بولان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، سندھ بلوچستان اورپنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کے باعث مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جب کہ چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاح پریشان ہیں۔

  • خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تھانہ علی مسجد کے ایس ایچ او گل ولی کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے پولیس کو خود کش حملہ آور کی اطلاع ملی تھی ۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

  • شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار

    شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    سی آئی اے صدر پولیس کی بڑی کاروائی 4 رکنی رابر و ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان کا سرغنہ محمد عارف، شہباز علی،علی بابر اور بلال احمد شامل ہیں، ملزمان سے نقدی 14لاکھ مال مسروقہ، موباںٔل فونز، 4 عدد موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، دوران تحقیقات سٹریٹ کرئم جیسی 30 وارداتوں کا انکشاف کیا، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی ایس پی صدر رضوان منظور کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں پر گھومتے موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردت کرکے فرار ہو جاتےملزمان شریف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ملزمان کو پیشہ ورانہ اور جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی،

    شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار
    ڈیفنس اے پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا کو 2شوٹرز سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی رانی بی بی،آشنا محسن بھٹی، 2شوٹرز شہزاد اور اجمل شامل ہیں،گرفتارملزم محسن بھٹی کے مقتول ظہور احمد کی بیوی رانی بی بی کے ساتھ 3سال سے تعلقات تھے،رانی بی بی نے ملزم محسن بھٹی کے ساتھ مل کر شوٹرز شہزاد اور اجمل کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمان نے گھر سے جاتے ہوئے ظہور احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے،

    سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنیوالا ملزم حسن گرفتار
    انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی کی کاروائی، سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنیوالا ملزم حسن گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنی سوتیلی ماں سائرہ اور خالہ ظہرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم حسن کی اندھا دھند فائرنگ سے اس کا والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،ملزم حسن قتل کر سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،

    انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے 20 سالہ شہری شفقت علی کے اندھے میں میں ملوث ملزم ٹریس کر لیا۔ملزم عتیق نے چند روز قبل فائرنگ کر کے شفقت کو قتل کر دیا تھا،ملزم نے سنگین واردات کے بعد نعش غازی آباد کے علاقے میں لال پل نہر کے قریب پھینک دی تھی،ملزم عتیق کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس سی نے شہری غلام عباس کا قاتل گرفتارکر لیا ملزم علی حسین کی اپنے محلے دار غلام عباس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی،ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے غلام عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا،

    انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی۔ 44لاکھ مالیت کی نقب زنی کرنے والے2ملزم گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان حامد اور برہان نے کال سنٹر اور 35لیب ٹاپ اور9لاکھ نقدی چوری کرنے کی وردات کی تھی،دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے لیب ٹاپ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔انویسٹی گیشن پولیس سرور روڈ نے پیشہ ور نقب زن گینگ کو گرفتارکیا گرفتار ملزمان انیس اور حسن سے 20لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی،

    جوہر ٹاؤن پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن ایف بلاک میں واقع میٹ اپ کیفے سےملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان میں ارسلان ،وقار ،علی حسن ،وحید، محمد حنان، طارق، عطا اللہ، بلال خان شامل ہیں،ملزمان سے 3 حقہ شیشہ، 3 ڈبے شیشہ فلیور اور 6 عدد کوئلے کے ڈبے برآمد کر لئے گئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

  • بچی پر تشدد کا واقعہ،علاج کیلئے 12 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    بچی پر تشدد کا واقعہ،علاج کیلئے 12 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 15سالہ رضوانہ لاہور جنرل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے جہاں اُس کے تفصیلی علاج معالجے کیلئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پروفیسر جودت سلیم کی سربراہی میں پروفیسرز/سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل 12رکنی علیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو اس بچی کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ زخموں اور ضربات کا تعین کرے گا اور اس ضمن میں اپنی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کرے گا۔

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے خود بھی مضروبہ کی عیادت کی اور اُن کے لواحقین کو یقین دلایا کہ بچی کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے رضوانہ کے علاج کیلئے 12رکنی بورڈ قائم کر دیا ہے اور وہ ان تمام معاملات کی خود بھی نگرانی کریں گے تاکہ کم سن بچی کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے مزید بتایا کہ میڈیکل بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچی کے طبی معائنے اور اُس کے علاج سے متعلق سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کا کہنا تھا کہ رضوانہ نامی بچی کوڈی ایچ کیو رہبر ہسپتال سرگودھا سے24 جولائی کو ریفر کیا گیا تھا جسے شام 4بجے کے قریب ایمرجنسی میں لایا گیاجبکہ ڈاکٹرز نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی تاکہ اس کی حالت بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے علاج معالجے اور نگہداشت کے لئے طبی عملہ 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہے اور اسے تمام طبی سہولیات مفت بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا اور بچی کی جلد صحت یابی کے لئے بہترین سے بہترین ادویات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر جودت سلیم میڈیکل بورڈ کے کنوینئیر جبکہ پروفیسر طیبہ گل ملک، پروفیسر سید محمد خالد، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر شہزاد حسین شاہ، ڈاکٹر محمد شبیر احمد، ڈاکٹر غیاث الحسن،ڈاکٹر رضوان فاروق، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی، ڈاکٹر جعفر حسین،ڈاکٹر نادیہ اور محمد نعیم میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلوملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد،سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

    14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد،سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

    مبینہ طور پر جوڈیشل افسر اسلام آباد کی اہلیہ نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا ہے

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ ہمک میں سول جج کی اہلیہ کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ کمسن بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ سے 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار کے عوض سول جج کے گھر ملازم تھی بچی سے ملاقات کیلئے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے ،سول جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت ، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں سول جج کی اہلیہ نے بچی کو ڈنڈوں ، سوٹوں اور چمچوں سے تشدد کا نشانہ بنایا والدہ کو فون کر کے بلایا گیا اپنی بچی لے جاﺅ کام نہیں کرتی ،چی کو لینے گئی تو شدید زخمی حالت میں تھی ،بچی کا والدہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم میرے ساتھ انصاف کریں

    fir islamabad

    دوسری جانب سرگودھا کی 13سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ ،چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ٹیم نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے ملاقات کی، کمسن گھریلو ملازمہ جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ ٹیم نے چئیرپرسن سارہ احمد کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی کروائی

    متاثرہ لڑکی رضوانہ نے ویڈیو بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ڈنڈوں اور چمچوں سے تشدد کیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ بازو میں درد کے باعث اس سے کام نہیں ہوتا تھا جس پر اسے ڈنڈوں اورچمچوں سے مارا پیٹا جاتا تھا ،متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ 14 سالہ بیٹی کو مختار نامی شخص کے ذریعے 6 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کے لیے بھیجا تھا، بیٹی کو سول جج اسلام آباد کی اہلیہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا بیٹی کے سارے جسم پر تشدد سے زخموں کے نشانات واضح موجود ہیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلوملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

    دوسری جانب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات سول جج عاصم حفیظ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی رضوانہ ہمارے گھر ملازمہ تھی بچی نے ایک ماہ قبل گملوں سے مٹی کھائی جس کی وجہ سے اس کی اسکن خراب ہو گئی ,ول جج عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے گوجرانوالہ کے ڈاکٹر سے بچی کی بیماری کی تشخیص کروا کر دوا لگا دی تھی بچی اسکن ٹھیک ہونے کے کچھ دن بعد زخم کو چھیل دیتی تھی مجھے بچی کے سر میں موجود چوٹوں کا علم نہیں ہے کیونکہ بچی سر پر اسکارف باندھتی تھی۔ اہلیہ نے بتایا کہ بچی کام نہیں کرتی تو میں نے کہا اسے اس کے گھر چھوڑ آو میری اہلیہ ڈرائیور کے ہمراہ بچی کو سرگودھا اس کے والدین کے پاس چھوڑ آئی تھیں

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار