Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • طالبہ سے زیادتی کیس، کہانی کچھ اور نکلی،ملزم  نکاح نامہ سامنے لے آیا

    طالبہ سے زیادتی کیس، کہانی کچھ اور نکلی،ملزم نکاح نامہ سامنے لے آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کی طالبہ نے ایک شخص پر زیادتی و بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے،تھانہ شہر سلطان کی حدود میں یونیورسٹی کی ایم فل کی طالبہ کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا،مرکزی ملزم دوبئی فرار ہوگیا تو طالبہ کی نازیبا ویڈیوز اپنے دوستوں کو دے دیں متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی بلیک میل کرکے اُسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں ملزمان نے ویڈیو اہلخانہ کو بھیج دی اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیں

    تھانہ شہر سلطان تحصیل جتوئی کی ایم فل کی طالبہ سمینہ سبحان سے زیادتی کا معاملہ ،واقعے کا علم ہوتے ہی تھانہ شہر سلطان پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر کا مرکزی ملزم زین دبئی میں جبکہ باقی دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔مرکزی ملزم زین کے ساتھ طالبہ کا 2021 کا کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ سامنے آ گیا۔ طالبہ نے 2 سال قبل ملزم سے نکاح کیا اور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ہراسمنٹ کی رٹ بھی دائر کی۔ ملزم کے گھر والوں کی طرف سے ملزم کی دوسری شادی پر طالبہ کا زیادتی کا بیان سامنے آ گیا۔ مظفرگڑھ پولیس میرٹ اور حقائق پر تفتیش کر رہی ہے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ خود "بے آبرو” ہو گئی،کہتی ہیں دو افراد آئے منہ پر ہاتھ رکھا اور پھر…

    حریم شاہ پر تشدد سے قبل ایسا کیا کام کیا گیا کہ حریم شاہ کہیں کی نہ رہی

  • ڈی جی خان : محسن لغاری کیخلاف اینٹی کرپشن کاشکنجہ تیار،تحقیقات شروع

    ڈی جی خان : محسن لغاری کیخلاف اینٹی کرپشن کاشکنجہ تیار،تحقیقات شروع

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی )ایم این اے و سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن لغاری کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغازکردیاہے
    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راجن پور نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام اپنے لیٹر نمبری 3480 مورخہ 22 جولائی کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں لکھا کہ محسن لغاری ایم پی اے پی پی 293 نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذریعے جام پور میں ٹف ٹائل اور آرسی سی پائپ وغیرہ کی 32 اسکیموں پر کام کروایا-

    رپورٹ کے مطابق تمام اسکیموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی،گلیوں کی تعمیر میں صحیح کمپیکشن بھی نہیں کی گئی جس کے باعث متعدد اسکیمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔32 عدد کاموں کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کی جائے ریجنل ڈائریکٹر کی اجازت کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا-

  • اپر چترال: دو موٹر سائیکل سوار مستوج پل سے دریا میں جاگرے،ایک لاپتہ ،دوسرے کوبچالیاگیا

    اپر چترال: دو موٹر سائیکل سوار مستوج پل سے دریا میں جاگرے،ایک لاپتہ ،دوسرے کوبچالیاگیا

    اپر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) اپر چترال سے مستوج جاتے ہوئے دو موٹر-سائیکل سوار مستوج کے مقام پر پل خراب ہونے کے باعث دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ دوسرے موٹر-سائیکل سوار کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم دریائے چترال میں سرچ آپریشن کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،

    ابتدائی معلومات کے موٹرسائیکل سوار اپر چترال پرواک سے مستوج جارہے تھے کہ مستوج پل میں واقعہ پیش آیا، یاد رہے کہ مستوج پل سیلابی صورتحال کے باعث جزوی طور پر متاثر ہو چکا ہے۔

    یہ پل پچھلے سال بھی سیلاب کی وجہ سے کافی متاثر ہوا تھا مگر متعالقہ اداروں اور حکام نے اس کی حفاظت کیلئے کوئی حاص قدم نہیں اٹھایا۔ اب حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ ایک بار پھر اس پل میں شگاف پڑ گیا اور یہ موٹر سایکل سوار اسی شگاف والی جگہ سے دریائے یارخون میں گر گئے جس کی وجہ سے ایک بندہ جاں بحق ہوا جس کی تلاش جاری ہے اور دوسرے کو زندہ بچالیا گیا۔

  • سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  کا پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال، تیاریوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال، تیاریوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا تحصیل پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے تحصیل پسرور کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ریسکیورز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تحصیل کی سطح پرتیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

    تحصیل انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر کو اسٹیشن کی انسپیکشن کروائی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی ظاہری حالت، ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز اور ریسکیورز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

    ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب اور ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل، ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اور شفٹ انچارج عمران سلیمی بھی ہمراہ تھے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھیں ،تندرست ریسکیورز ہی صحیح معنوں میں عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہ سکتا ہے۔

    ممکنہ سیلابی پیشن گوئی اور مون سون کے سیزن میں ہائی الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی قابل قبول نہ ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل پسرور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

  • میرپورخاص:بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

    میرپورخاص:بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب
    تفصیلات کے مطابق کئی روز شدید ترین گرمی اور حبس ہونے کے بعد آخر قدرت کو میرپورخاص کے شہریوں پہ رحم آگیا اور میرپورخاص میں بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،نشیبی علاقے زیر آب بلدیہ انتظامیہ سکتے میں کہ کام کہاں سے شروع کیا جائے ،بجلی نہ ہونے کے سبب پمپنگ اسٹیشنوں پر موجود پمپوں کو تا وقت نہیں چلایا جاسکا ، جسکی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز

    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نواز مغل) ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ طور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جس میں پاک فوج کے دستوں اور پولیس کی ایلیٹ فورس،RRF اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔ایکسرسائز میں بہترین پشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی پی او کا پولیس لائن کا معائنہ،محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران دیاجانیوالا کھانا چیک کیا

    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی پی او کا پولیس لائن کا معائنہ،محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران دیاجانیوالا کھانا چیک کیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل ) ڈی پی او ڈیرہ کا پولیس لائن کا معائنہ،میس پر محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران پولیس کو فراہم کیے جانیوالا کھانا خود کھا کر چیک کیا،اطمینان کا اظہار۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں محرم الحرام کیلئے پولیس نفری کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کو چیک کیا اور ضلع لائن میں موجود دوسرے اضلاع سے آنیوالی نفری کو بھی چیک کیا ۔ ڈی پی او نے محرم ڈیوٹی کیلئے فراہم کئے جانیوالے کھانے اور میس عملہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  خدمت خلق اور ایمانداری ریسکیو 1122کا طرہ امتیاز

    ڈیرہ اسماعیل خان : خدمت خلق اور ایمانداری ریسکیو 1122کا طرہ امتیاز

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل) خدمت خلق اور امانت داری میں ریسکیو1122 ٹیم بے مثال ،گزشتہ سوموار کے روز ٹانک روڈ پوٹہ کے قریب کار حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے شخص کے لواحقین کو ریسکیو1122 ڈیرہ کی ٹیم نے ایک عدد موبائل بمعہ فون چارجر، 17950 روپے نقد اور قیمتی سامان واپس کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122ٹیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کی ہدایت پر سوموار کے روز ڈیرہ ٹانک روڈ پوٹہ کے قریب موٹرکار حادثہ میں جاں بحق شخص کے لواحقین کو ریسکیو1122کی ٹیم نے جاں بحق شخص سے ملنے والا قیمتی سامان ایک موبائل بمعہ فون چارجر ، 17950روپے نقد اور قیمتی سامان واپس کردیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : ذاکر سید ساغر عباس کی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر،موٹرسائیکل سوار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : ذاکر سید ساغر عباس کی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر،موٹرسائیکل سوار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل )امامیہ مسجد سے عشرہ محرم کی مجلس اختتام کے بعد زاکر سید ساغر عباس کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ، گاڑی کو شدید نقصان ، حادثہ میں ذاکر محفوظ رہے ۔

    تفصیلات کے مطابق امامیہ مسجد سے عشرہ محرم کی مجلس اختتام کے بعد زاکر سید ساغر عباس کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان ابرار ولد یاسین قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگر زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا،جبکہ حادثہ میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار ذاکر سید ساغر عباس شاہ محفوظ رہے ، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی

  • ڈیرہ اسماعیل خان : متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں _کمشنر

    ڈیرہ اسماعیل خان : متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں _کمشنر

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی ( احمدنواز مغل نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ نیشنل اینڈ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں رود کوہی نظام آبپاشی کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے لیئے پچاسی ملین روپے کے منصوبہ جات پر کام شروع کرا دیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سے اس ضمن میں مکمل رابطہ میں ہیں جلد ہی فنڈز ریلیز کردیے جائیں گے

    انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی جانب سے 55 ملین روپے اور ڈی سی ٹانک کی جانب سے 30 ملین روپے کی رود کوہی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال میں گزشتہ سال سیلاب کے باعث جو کٹ لگائے گئے تھے متعلقہ محکمہ کو ایک ہفتہ کے اندر انہیں بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    گومل ذام ڈیم سے پانی کے اخراج کے حوالے سے یہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے کہ ڈیم میں پانی لیول سے دوتین میٹر کم رکھا جائے اور ممکنہ سیلابی اضافی پانی کی سٹوریج کی گنجائش ہو تاکہ سیلابی صورتحال میں دریائے سندھ اور رود کوہی و گومل ذام سے متعلقہ تمام آبی گزرگاہوں میں کنٹرولڈ پانی ہو اور خطرہ کم سے کم ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ مال اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اس حوالے سے فوکل پرسن بنادیئے گئے ہیں اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سب رابطہ میں ہیں۔

    کمشنر نے کہا کہ زمینداروں سے گذارش ہے کہ وہ رود کوہی یا دیگر علاقائی نظام آبپاشی کے حفاظتی بند سے اراضی کی آبپاشی کے لیئے کٹ لگانے سے گریز کریں اور اس حوالہ سے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کریں۔