Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میرپورماتھیلو:ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس

    میرپورماتھیلو:ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس
    گزشتہ روز نامعلوم مسلحہ ملزمان نے 16 سالہ لڑکی اریبہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے،لڑکی کے اغواء ہونے پر ورثاء پریشان،والدہ غم سے نڈھال ہے،

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس اریبہ کی بازیابی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔حالانکہ ہم اریبہ کے اغواء میں ملوث چند سہولت کاروں کے نام بھی پولیس کو دیئے ہیں۔سہولت کاری میں ملوث افراد بااثر ہیں اس لئے پولیس کارروائی نہیں کر رہی،متاثرہ والدین نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر اریبہ کو بازیاب کرانے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے-

  • چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لےکرفرارہوگئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،باڑہ کمپاؤنڈ دھماکے کا زخمی عبد الحادی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبد الحادی کی حالت پہلے سے تشویشناک تھی، اور یہ سرجیکل آئی سی یو کے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا عبد الہادی کے جاں بحق ہونے کے بعد باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پبلک سروس کمیشن میں تعینات افسر ارشد خان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ارشد خان ولد حمداللہ کو سرکاری گاڑی میں دورانپور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، وہ چارسدہ حال دورانپور کے رہائشی ہیں۔

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک …

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے مقتول ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ایگزامینیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد ورثاء کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ

    انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ

    انڈونیشا کے سولاویسی جزیرے میں فیری ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: انڈو نیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فیری میں 40 مسافر سوار تھے جس میں سے 19 اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 6 زندہ بچ گئے ہیں ابتدائی طور پر فیری ڈوبنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے اہلکار محمد عرفہ نے بتایا کہ تمام متاثرین کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زندہ بچ جانے والے افراد اب مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    جنوب مشرقی سولاویسی کے شہر کیندری میں ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عرفہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’19 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-

    بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

    17 ہزار جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی جزیرے میں سمندری حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے گذشتہ سال مئی میں ایک فیری جس میں 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگگارا صوبے کے قریب گہرے پانیوں میں ڈوب گئی تھی اور دو دن تک پھنسی رہی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

    ماسکو کے شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک …

    قبل ازیں جمعے کے روز مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 پناہ گزین ہلاک ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی،کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے-

    دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز

  • بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی تھی ، 12 جولائی کو اس کی بیوی کو 5 افراد نے اغوا کیا ، نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھا جہاں انہوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    شوہر کے مطابق 10 روز بعد بیوی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی،ابتدائی طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا ہے ، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    قبل ازیں قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر صادق آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہےملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیاپریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ نے 6 روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا ملزمہ کی دوسری شادی تھی اس نے اولاد نہ ہونے پر نومولود کو اغوا کیا-

    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

  • ایڈووکیٹ پر تشدد، گاڑی بھی نذرآتش

    ایڈووکیٹ پر تشدد، گاڑی بھی نذرآتش

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی گاڑی کو نذرآتش کردی ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی ہے۔ ایڈووکیٹ علی اختر کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خالی پلاٹ میں لے جا کرتشدد کیا۔ فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ کو تھانے لے کرآئے ہیں، اس نے اپنی اسٹیٹ ایجنسی کھولی تھی، اورنگی الطاف نگرمیں لینڈ گریبرز ہیں، جنہوں نے گاڑی کوآگ لگائی ہے۔ مزید بتایا کہ واقعے کامقدمہ درج کیا جارہا ہے کچھ افراد ہیں جن کی شناخت کی ہے اور واقعےمیں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

    جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی سیکٹر36B میں محمد عثمان بن عفان مدرسہ کے قریب سے خاتون کی برآمد ہونے والی لاش سے متعلق پولیس نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اُتارنے کے بعد لڑکے نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ لاش سے متعلق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی،عینی شاہدین نے بتایا ہے ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    انہوں نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے اس سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ لڑکی کی عمر30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی ہے۔ طارق نواز نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں، پولیس کی تلاش ایب ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ماسکو کے شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک اور10 زخمی

    ماسکو کے شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک اور10 زخمی

    روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شاپنگ مال میں جب گرم پانی کا پائپ پھٹا تو ایک تیز دھماکے کی آواز آئی، پائپ پھٹنے کے بعد عمارت میں پانی بھر گیا جبکہ دروازے سے بھاپ نکلتی بھی دیکھی گئی،واقعہ کے بعد ماسکو کے ہنگامی خدمات کے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں فوٹیج میں پورے مال میں تباہ کن سیلاب اور دروازے سے بھاپ نکلتی دکھائی دے رہی تھی۔


    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے زخمیوں کے گرم پانی سے جھلسنے کی تصدیق کی سوبیانین نے کہا کہ ہم تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا صحت کےحوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان

    جس شاپنگ مال میں پائپ پھٹا یہ مال ورمینا گوڈا (دی سیزنز) کے نام سے جانا جاتا ہے یہ 2007 میں کھلا اور اس میں 150 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔


    روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے چار افراد کی ہلاکت پر فوجداری مقدمہ درج کیا ہے تحقیقاتی کمیٹی کے ماسکو ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان یولیا ایوانوا نے کہا روسی فیڈریشن کے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 238 کے حصہ 3 کے تحت ایک مجرمانہ مقدمہ (خدمات فراہم کرنے میں غفلت جس کے نتیجے میں دو یا دو سے زیادہ اموات ہوئیں) کے تحت ایک جرم کی بنیاد پر کھولا گیا ہے۔

    موسلا دھار بارشیں: حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اپراور لوئرچترال میں بھی ایمرجنسی …

    افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جہاں گرم پانی کے پائپ پھٹنے سے روسی ہلاک ہوئے ہوں روس میں خاص طور پر شدید سردیوں میں گرم پانی کو کام کرنے اور رہائشی عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے پائپ کیا جاتا ہے۔

    جنوری 2020 میں پھٹنے والے پائپ سے تیز پانی یورال کے علاقے میں ایک ہاسٹل میں بہہ گیا، جس سے ایک ماں اور اس کی پانچ سالہ بیٹی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھےسولیکمسک سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ نتالیہ شاٹس اپنی بیٹی ایکاترینا شاٹس کےساتھ قریبی ہسپتال میں دل کی سرجری کے بعد چیک اپ کے بعد ہاسٹل میں رہ رہی تھیں جب وہ تیز پانی کے بہاؤ میں پھنس گئیں-

    بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

  • سیالکوٹ:  خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ: خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ کینٹ میں خاتون کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈاراور فیکٹری مینجر کے خلاف مقدمہ درج ،فیکٹری مینجر نے میرے گھر داخل ہوکر عثمان ڈار اور عامر ڈار کی ایماء پر دھمکیاں دیں

    پولیس ترجمان کے مطابق عثمان ڈار کی فیکٹری کے مینجر نے مجھ پر اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں خاتوں نیلم طارق کاالزام، تھانہ کینٹ پولیس نے خاتون کی درخواست پر عثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

    انٹر نیشنل ائیر پورٹ سیالکوٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ۔
    انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دومختلف کاروائیوں میں 2افراد گرقتار۔پرواز PK_209 سے شاجہ جانے والے ہری پور اور چکوال کے رہائشی دونوں ملزمان گرفتار۔دونوں ملزمان کے پیٹ میں سے 198عدد ہیروئن اور آئس کے بھرے کیپسولز برآمد ۔دونوں سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مذید تفتیش جاری ھے انسپیکٹر عدنان احمد اینٹی نارکوٹکس فورس

  • سیالکوٹ: ہسپتال سے ملزم کے  فرار غفلت  پر 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ: ہسپتال سے ملزم کے فرار غفلت پر 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) سول ہسپتال سیالکوٹ میں ڈکیتی کے ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ،ڈیوٹی سےغفلت برتنے پر گیارہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
    مقدمہ تھانہ رنگپورہ میں سب انسپکٹر یعقوب ناگرہ کی مدعیت میں درج ہوا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی،
    گزشتہ روز تھانہ حاجی پورہ پولیس کی زہر حراست ڈکیتی کا ملزم سول ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا.ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزم کو چھڑوا کر لے گے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں

  • سیالکوٹ :نالہ ڈیک سے 18پاؤنڈ وزنی انڈین ساختہ 3 اینٹی ٹینک مائنز برآمد

    سیالکوٹ :نالہ ڈیک سے 18پاؤنڈ وزنی انڈین ساختہ 3 اینٹی ٹینک مائنز برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہدریاض سٹی رپورٹر) نالہ ڈیک میں سپوال کے مقام سے 18پائونڈ وزنی انڈین ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیں۔
    محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں ایل او سی پر انڈیا کی جانب سے نصب کی جانے والی اینٹی ٹینک مائنز،جوپانی کے بہاؤ کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی علاقہ کی تحصیل ظفروال کے نواحی علاقہ سپوال کے مقام پر نالہ ڈیک کی ریت میں دبی ہوئی 18پاونڈ وزن کی انڈین ساختہ دو اینٹی ٹینک مائنز نکال کر علاقہ مکینوں اور انکے مویشیوں کو کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔

    سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق نالہ ڈیک سے ملنے والی3بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز سیلابی پانی میں بہہ کر آئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور نالوں میں نہانے پر سخت پابندی ہے ۔

  • چترال :طوفانی بارشیں ،دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کاسیلاب،سڑکیں، پن بجلی گھر تباہ

    چترال :طوفانی بارشیں ،دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کاسیلاب،سڑکیں، پن بجلی گھر تباہ

    چترال میں گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ سیلاب نے تباہی مچادی۔ بجلی گھر، دکانیں، سڑکیں، پل اور ضلع اپر چترال کی سڑک مکمل طور پر بند۔عوام پہاڑوں پر چڑھ کر سفر کرنے پر مجبور
    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی کی رپورٹ) گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعد چترال کے محتلف ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی۔ ان ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے بھاری پتھر، لکڑی اور ملبہ آکر دریائے چترال میں جمع ہوتا ہے جس سے دریا کی سطح بلند ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ چترال سے بونی تک سڑک کی کشادگی اور تعمیر کے دوران متعلقہ ٹھیکدار نے بھی سڑک کی کٹائی کا ملبہ دریائے چترال میں ڈال دیا۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق دریا میں ملبہ، پتھر یا کسی قسم کی گندگی ڈالنا قانوناً جرم ہے مگر لگتا ہے یہ اس ٹھیکدار کے بہت لمبے ہاتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، ضلعی انتظامیہ او ر حکام بالا کی معنی حیز خاموشی نے ان کو فری ہینڈ دیا تھا، جس کی وجہ سے دریا کی سطح بلند ہوا۔ نیردیت گول نالے کے قریب بونی کا سڑک ایک کلومیٹر تک مکمل طور پر دریا برد ہوچکا ہے اور اب سڑک کی جگہ دریا کا پانی بہتا ہے۔

    سیلاب کی وجہ سے سینگور میں واپڈا کا ایک پن بجلی گھر بھی تباہ ،جس کی وجہ سے سینگور وغیرہ کے دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بونی روڈپر کئی پل پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں جبکہ9 مکانوں کو بھی سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ پینے کے پانی کی پائپ لائن اور آبپاشی کی نہریں اور ندیاں بھی سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں لوگ پینے کی پانی سے بھی محروم ہیں۔ دریا کے کنارے جتنے ہوٹل اور مکانات تھے ان کے پہلی منزل پر موجود کمروں میں بھی سیلاب کا پانی داخل ہوکر نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ دنین کے مقام پر گاڑیوں کے ورکشاپ والی مارکیٹ بھی سیلاب کی وجہ سے زیر آب آچکی ہے۔

    وادی کیلاش میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے وہاں بھی سیلاب کاپانی کئی گھروں میں داخل ہوکر نقصان کا باعث بنا ہے۔ مقامی لوگوں نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے نہایت مایوسی کا اظہار کیا کہ ابھی تک این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے یا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ان سڑکوں کی بحالی اور متاثرہ لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے کام پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

    چترال کے عوام صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کو آفت زدہ قراردیکر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کی کاموں کو تیز کیا جائے کیونکہ ضلع اپر چترال کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور چین تک جانے والی سڑک مکمل طور پر ایک کلومیٹر تک تباہ ہوچکی ہے اور اگر بین الاقوامی سطح پر چترال کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا تو یہ سڑک بحال کرنے پر کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ضلع اپر چترال کو جانے والا واحد راستہ بونی سڑک سے گزرتا ہے جو اس وقت مکمل طور پر بند ہے اگر صورت حال یہی رہی تو وہاں کے لاکھوں لوگوں کے پاس اشیائے خوردنوش اور ادویات و پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کی صورت میں لوگ فاقہ کشی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

    ضلع اپر چترال کے لاکھو ں لوگ آنے جانے میں نیر دیت گول نالے کے ملبے کے اوپر جاکر انتہائی خطرناک پہاڑی پر چڑھتے ہیں اور وہاں سے پیدل جاکر نیچے دوسرے علاقے میں پہنچ کر سڑک تک پہنچتے ہیں جس میں ان کی جان بھی جاسکتی ہے جبکہ آگے جاکر بھی سڑک پر کئی پُل سیلاب کی وجہ سے بہہ چکے ہیں اور لوگ دور دراز علاقوں سے پیدل سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ پہاڑی پر چڑھنے والوں میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔