Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اپر چترال : سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

    اپر چترال : سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی کی رپورٹ)سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    شاہی داس ایمرجنسی پل زمین بوس ہو گیاہے ۔ چتو غونی نالہ جو پیر کے گھر کے پاس ہے اسے عام طور پر پیر نالہ کہتا ہے اس نالے میں بھی شدید طغیانی آئی ہوئی ہے ۔ سیلاب کا پانی اتنی تیزی سے بہہ رہا ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا۔

    گشت کی جانب سے بھِی سیلاب آرہا ہے۔ ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا یا ہے۔ دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر کھڑا ہے کام نہیں کرتا،چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ انہوںے نے مزید بتایا کہ شندور پولو تہوار کیلیے جو صوبائی محکمہ سیاحت نے کروڑوں روپے کا فنڈ دیا تھا اس میں سے چترال سکاؤٹس جو پیرا ملٹری فورسز ہے انہوں نے شاہی داس نالے میں ایک عارضی لوہے کا پل لگایا تھا جو صرف مٹی کے اوپر رکھا گیا تھا اور ناقص کام اور کارکردگی کی وجہ سے وہ پل مکمل طور زمین بوس ہوگیا۔

    دولت حسین کے مطابق اس وقت ان نالوں میں سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شید خطرہ لاحق ہے۔ شاہی داس،پیر نالہ، چتور غونی .شاہی داس سے بائی پاس روڈ پر گشت نالہ میں بھی سیلاب،ہرچین نالے میں بھی پانی زیادہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ناقص کام کی وجہ سے شاہی داس پل مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا اور اب اس کی وجہ سے ضلع اپر چترال کے ہزاروں لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے لوگ پہاڑوں کے اوپر سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر صورت حال یہ رہی تو یہاں کے لوگ بھوک و پیاس اور فاقہ کشی کا بھِی شکار ہوسکتے ہیں۔

  • نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی انتقال کر گئے

    نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی انتقال کر گئے

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ محمد جہانگیر خانجی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔

    نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ جہانگیر خانجی کراچی میں انتقال کر گئے ،جہانگیر خانجی گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،جہانگیر خانجی مرحوم نے بیٹے اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ۔

    مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب جوناگڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کی گئی۔

  • ننکانہ :کمشنر لاہورکا دورہ،محرم الحرام کےانتظامات کا تفصیلی جائزہ

    ننکانہ :کمشنر لاہورکا دورہ،محرم الحرام کےانتظامات کا تفصیلی جائزہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کمشنر لاہورکا دورہ،محرم الحرام کےانتظامات کا تفصیلی جائزہ
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گے انتظامات کا تفصیلی جائزہ،آر پی او بابر سرفراز،ڈپٹی کمشنرمیاں رفیق احسن،صدر انجمن جعفریہ سمیت ممبران امن کمیٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

    کمشنر لاہور کا عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے بہترین اور فول پروف انتظامات پر اظہار اطمینان، جلوسوں کے روٹس اورمجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی سمیت فول پروف سیکورٹی انتطامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت، عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین اور فول پروف انتظامات نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ تمام مذاہب ومسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،ضلعی اورتحصیل کی سطح پرقائم کیے گئے کنٹرول رومزمیں عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایاجائے،کنٹرول رومز میں مجالس و جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، محکمہ پولیس مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے

  • میرپورخاص: پولیس کی پھرتی،گٹکا کے برآمدشدہ 21 کٹے ، 11000 سفینہ پڑیاں بن گئیں

    میرپورخاص: پولیس کی پھرتی،گٹکا کے برآمدشدہ 21 کٹے ، 11000 سفینہ پڑیاں بن گئیں

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ایس ایچ او تعلقہ کی سفینہ گٹکا فروش کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج.
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ کی سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پرکاروائی، ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ نے ٹیم کے ہمراہ تعلقہ تھانے کی حدود نزد لیک سٹی ملزم آصف علی خاصخیلی کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 11000 سفینہ پڑیاں برآمد کرلیں

    ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 59/2023 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممانعت ایکٹ تعلقہ تھانے میں درج ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ دوسری جانب سول سوسائٹی کے اہم رکن واجد لغاری کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت موقع پہ موجود لوگوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے 21 کٹے برآمد کئے ہیں ، پولیس ہر جگہ سے برآمدگی کے اعداد و شمار چھپاتی ہے بالکل اسی طرح یہاں بھی اعداد و شمار چھپا رہی ہے

  • میرپورخاص:دربار ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    میرپورخاص:دربار ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص آصف رضا چانڈیو کی صدارت میں دربار ہال میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکموں کے سربراہان کانٹینجسی پلان بنائیں اور جلد رپورٹ پیش کی جائے

    مون سون کی تیز بارشوں میں نالوں کی صفائی ستھرائی بارش کے پانی کی نکاسی پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، مون سون بارشوں کے دوران تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ الرٹ رہیں ،اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گذشتہ بارشوں میں مسائل کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے بہتر اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے .

    تمام تحصیلوں میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں اور ہر محکمہ اور سماجی تنظیمیں اپنا فوکل پرسن مقرر کر کے ان کے رابطہ نمبر ضلعی انتظامیہ کو فراہم کئے جائیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں رابطہ ہو سکے ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام سماجی تنظیمیں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطے میں رہیں اور تحصیل سطح پر تعلقہ سٹیزن فورم اور تعلقہ فوڈ ریلیف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں

    اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے مختلف تحصیلوں میں ویٹنری کیمپس لگائیں اور ویکسینیشن کے کام کو مزید تیز کیا جائے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو محکمہء زراعت،لائیو سٹاک ، پبلک ہیلتھ،محکمہ آبپاشی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی –

  • میرپورخاص: سڑک میں ناقص مٹیریل،کم سائزکی سیوریج لائن بچھانے پرعوام نے کام بند کرادیا، ڈپٹی میئر کے سامنے احتجاج

    میرپورخاص: سڑک میں ناقص مٹیریل،کم سائزکی سیوریج لائن بچھانے پرعوام نے کام بند کرادیا، ڈپٹی میئر کے سامنے احتجاج

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سڑک میں ناقص مٹیریل،کم سائزکی سیوریج لائن بچھانے پرعوام نے کام بند کرادیا، ڈپٹی میئر کے سامنے احتجاج
    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چاندنی چوک سے قائم سینما تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی،جسکی تعمیر میڈیا کی نشاندہی کے بعد ناقص میٹیریل سے شروع کیگئی،جسکا کام انتہائی سست روی سے جاری تھا، یہ وہ سڑک ہے جو میرپورخاص شہر کو دیہی سندھ سے ملاتی ہے، ہزاروں افراد اس پر روزانہ سفر کرتے ہیں

    ابھی سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا ہی تھا کہ بلدیہ میرپورخاص کے کرتا دھرتاؤں کو اس بات کا خیال آگیا کہ یہاں سے انڈر گراؤنڈ سیوریج کی لائن بھی ڈالی جائے ، لہذا سارا مٹیریل ریموو کیا گیا اور اور انڈر گراؤنڈسیوریج لائن کے لئے 10انچ قطر کی پائپ لائن ڈالنا شروع کی، اس موقع پرعلاقے کی عوام نے کام بند کرادیا اور کہا کہ یہ زیادہ آبادی کا علاقہ ہے یہ پائپ لائن اسکا بوجھ نہیں اٹھاسکتی علاقے کی عوام کا مؤقف یہ ہے کہ یہاں ڈیڑھ فٹ قطر کی پائپ لائن ڈالی جائے، اس موقع پر ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند بھی آگئے، عوام نے انکے سامنے بھی احتجاج کیا آخری خبریں آنے تک سڑک کی تعمیر اور پائپ لائن ڈالنے کا کام بند تھا-

  • ڈیرہ غازیخان:امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتیاز چنگوانی

    ڈیرہ غازیخان:امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتیاز چنگوانی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)عزادارو ں کی سکیورٹی اور امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتیاز چنگوانی
    ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد خان چنگوانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام انتہائی عقیدت سے منایاجاتاہے اور مختلف مقامات پر مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوتاہے عزادارو ں کی سکیورٹی اور امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے

    جس میں ٹریفک پولیس بھی فرائض انجام دیتی ہے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاتاہے انہوںنے ٹریفک پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ محرم ڈیوٹی ایمانداری مستقل مزاجی سے انجام دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی انتہائی اہم اورحساس نوعیت کی ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، بلا نمبر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ضلع ڈیرہ غازی خان کے دریائی کٹاؤ کے علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے تحصیل تونسہ کے نواحی علاقوں جلو والی اور کس قیصرانی کا دورہ کیا،

    اس موقع پر انہوں نے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ویکسی نیشن عمل کی نگرانی بھی کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ ممکنہ سیلاب اور دریائی کٹاؤ کے علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں جانوروں کی ویکسی نیشن میں مصروف ہیں.

  • ڈیرہ غازیخان: فلڈ و محرم انتظامات،پرائس،نکاسی آب،ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان: فلڈ و محرم انتظامات،پرائس،نکاسی آب،ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان)ڈیرہ غازیخان میں فلڈ و محرم انتظامات،پرائس،نکاسی آب،ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ بارے جائزہ اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان لک نے صدارت کی۔

    اجلاس میں محرم انتظامات میں مزید بہتری کیلئے لوگوں سے روابط بڑھانے، فلڈ ایمرجنسی کے باعث فیلڈ میں ٹیموں کو الرٹ رکھنے،ریونیوودیگرسٹاف ہل ٹورنٹس ایریاز کے مقامی لوگوں سے رابطے میں رہنے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیلتھ مراکز کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ غیرحاضر ڈاکٹروں پیرامیڈیکل سٹاف سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

    ضلع ڈیرہ غازیخان کی دیگر معاملات میں کارکردگی تسلی بخش ہے جس میں مزید بہتری لائیں گے،انہوں نے یونین کونسل سطح کے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے ہوتے ہی شہری علاقوں میں میونسپل عملہ ایکٹوہو جائے،کسی جگہ پانی جمع نہ ہو۔ زیرالتوا انتقالات کے جلد ازجلد فیصلے کئے جائیں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر، محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود مشتاق،آصف قریشی،ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان،غلام محمد،سلمان شاہ،ڈاکٹر نظام الدین،خالد کریم قریشی،احمد ظفر،اصغر صدیقی ودیگر شریک تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کردیا گیا

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر کے افسران کو اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،محمد سلمان لودھی، خالد پرویز اور ڈاکٹر منصور بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور دیگر افسران موجود تھے

    اجلاس میں محرم الحرام،پرائس کنٹرول، کپاس کی کاشت،کسان سہولت سنٹرز اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کے معاملات بہتر کئے جائیں ۔افسران عوامی مسائل کے بروقت حل کو ترجیح دیں۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران مراکز صحت کے اچانک معائنے کریں۔کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی کاشت میں اچھا کام ہوا ہے۔ٹارگٹ سے زائد رقبہ پر کپاس کی کاشت ہوئی ہے۔حکومت پنجاب امدادی قیمت پر کپاس کی خریداری کیلئے بھی سخت اقدامات کرے گی۔کمشنرنے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط پر سختی کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد ایوب بخاری،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے۔

  • احمدپورشرقیہ :وکیل اغواء،تشدد، 4گولیاں مارنے کے بعد اغواءکارچھوڑ کر فرار

    احمدپورشرقیہ :وکیل اغواء،تشدد، 4گولیاں مارنے کے بعد اغواءکارچھوڑ کر فرار

    احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک الیاس کلیار)وکیل اغواء،تشدد، 4گولیاں مارنے کے بعد اغواءکارچھوڑ کر فرار
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات11 اور 12 بجے کے درمیان کچھ ملزمان نے گھر کے باہر سے سیف الرحمٰن کلیار ایڈووکیٹ کو گن پوائنٹ پر اغواہ کیا اور نامعلوم جگہ پر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، فجر کے قریب فائرنگ کرکے چار گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،جس کے ملزمان انہیں زخمی حالت میں ماڈل ٹاون A بہاولپور میں چھوڑ کر فرار ہوگئے –

    سیف الرحمن کلیار ایڈوکیٹ نے زخموں کوبرداشت کرتے ہوئے ساتھ مکان کا دروازاہ کھٹکھٹایا جس میں موجود گارڈ نے باہر آکے پولیس کو کال کی،جس پرپولیس انہیں علاج کیلئے ہسپتال لے گئی ،جہاں علاج کے ساتھ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس وقت بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے انصاف کی یقین دہائی کرائی اور ملزمان کو سخت سزادلوائی جائے گی۰