Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مینگل قبیلہ کے درمیان جنگ؟

    مینگل قبیلہ کے درمیان جنگ؟

    باغی ٹی وی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مینگل قبیلہ کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے اس لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رکا یے جبکہ تمام ٹرانسپورٹ حضرات اور چھوٹی بڑے گاڑیوں والے حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ وڈھ میں انتہائی گھمسان کی جنگ شروع ہے لہذا اس علاقہ میں سفر سے گریز کریں تاکہ کوئٹہ سے کراچی سفر کرنے والے کوئی مسافر پریشانی نہ ہو یا پھر کوئی جانی نقصان نہ ہو.

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں مینگل قبائل میں تصادم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آزادانہ بھاری اسلحے کا استعمال کسی بڑے نقصان کا سب بن سکتا ہے ۔بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور جنگ بندی کرائیں امن وامان نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سمجھ سے بالاتر ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزراء کے وفد سے ملاقات میں جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر امن وامان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔ملاقات میں مولانا قمر الدین ،سنیٹر مولانا فیض محمد اور اسلم غوری بھی موجود تھے

    https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1681716455862308864
    ادھر سینئر صحافی حامد میر نے گولہ باری اور فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "خضدار کے علاقے وڈھ میں حالات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اداروں کو یہاں سیز فائر کے لئے فریقین سے خود بات کرنی چاہئیے”

    جبکہ اس حوالے سے ذولقرنین نامی صارف نے سینئر صحافی سے شکوہ کیا کہ میں تو کب سے اس مسئلہ پر بول رہا تھا لیکن آپ نے اس وقت بات نہ کی حالانکہ میں آپ کو ٹیگ بھی کررہا تھا. خیال رہے کہ یہ جنگ دراصل دو مینگل خاندانوں کے درمیان کی ہے جس میں ایک طرف سردار اختر مینگل جبکہ دوسری طرف سردار شفیق مینگل گروپ ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    تاہم اس بارے میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے بتایا جارہا ہے کہ حامد میر نے جو ویڈیو اپلوڈ کی ہے وہ بلوچستان نہیں بلکہ شمالی وزیرستان کی ہے لیکن وڈھ بلوچستان میں بھی حالات خراب ہیں اور کچھ قبائل آپس میں لڑ رہے ہیں، صارف کے مطابق بلوچستان میں ہمیشہ بلوچ لیڈرز کو بلوچ ہی سے لڑا کر نقصان پہنچایا گیا آج بلوچستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ہر نواب ،سردار اپنی اپنی تحصیلوں تک محدود ہوچکے ہیں اور زاتی مفاد کا دفاع کررہے ہیں بلوچستان سے زیادہ اب وہ اپنی ہی نشست کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ کہیں آنے والے الیکشن میں ہماری کرسی نہ چلا جائے.

  • سیالکوٹ : ماہ محرم 1122 نے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کر لیا۔ انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ : ماہ محرم 1122 نے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کر لیا۔ انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کر لیا۔ انجینئر نوید اقبال
    تفصیل کے مطابق ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122نے محرم الحرام کے ماہ میں ہونے والی مجالس و جلوس کی کوریج کے لیے ایمرجنسی کوریج پلان کو حتمی شکل دے دی ہے

    جس کے مطابق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اہم امام بارگاہوں و مجالس اور نکالے جانے والے جلوسوں میں ریسکیو ایمرجنسی کوریج مہیا کرے گا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی تیار کر دیں ہیں جو جلوسوں کو میڈیکل کوریض مہیا کریں گئیں۔ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں ریسکیو رضاکاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ریسکیورز ہائی الرٹ ہیں۔

  • میرپورخاص :  شہر میں علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج

    میرپورخاص : شہر میں علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج

    میرپورخاص،با غی ٹی وی ( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص شہر کے اکثر و بیشتر علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج .
    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص لالچند باغ میں آوارہ کتے نے لالچند باغ کے رہائشی محمد ابراہیم کو جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ کر شدید زخمی کردیا، واضح رہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کے غول میرپورخاص کے ریلوے اسٹیشن کے گرد گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور شہر کے اہم شاہراہوں سڑکوں اور گلیوں میں علاقہ مکینوں پر حملے کرنا ،کاٹنا روز کا معمول بن گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے کتوں کو مارنے کی مہم اب تک شروع نہیں کی گئی ہے، شہریوں نے میئر و ڈپٹی میئر میرپورخاص سے شہر میں آوارہ کتوں کے عذاب سے جان چھڑانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

  • میرپورخاص : ہوٹل کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی طبعیت خراب

    میرپورخاص : ہوٹل کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی طبعیت خراب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ مگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے تعلقہ ڈگری میں ہوٹل کا غیر معیاری کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی طبعیت خراب ہونے کی خبر میڈیا پر شائع ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ نے فوراََ نوٹس لیا اور محکمہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلویر سنگھ سوڈھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈوغلام علی روڈ پر نجی ہوٹل پر کارروائی کی، اشیاء کا معیار چیک کیا، صفائی ستھرائی کا نظام بھی چیک کیا ، لائسنس نہ ہونے کے باعث لائسنس کا چالان بنایا اور کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مختارکار ڈگری سید قرار شاہ، ایاز شالمانی، غلام علی نوحانی و دیگر موجود تھے

  • میرپورساکرو:بگھان میں پلاٹ کا تنازعہ پر جھگڑا،مرد وخواتین سمیت 27 زخمی

    میرپورساکرو:بگھان میں پلاٹ کا تنازعہ پر جھگڑا،مرد وخواتین سمیت 27 زخمی

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی):بگھان میں پلاٹ کا تنازعہ پر جھگڑا،مردوخواتین سمیت 27 زخمی
    تفصیل کے مطابق میرپورساکرو:بگھان پلاٹ کا تنازعہ،پيروزانی اورخاصخيلي برادری جھگڑا،فائرنگ اورچاقو کے وار سے مردخواتین سمیت 27افراد زخمی،زخمیوں کو بگھان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جھگڑا بڑھنے کے سبب دونوں برادریاں مورچہ بند ہوگئی ہیں ،بڑی خون ریزی کاخدشہ

    جائے وقوعہ پر ڈی ایس پی گاڑھو غلام سرور وسطڑو،ایس ایچ او کیٹی بند ایٹ بگھان عبدالحمید روڈنائی،انچارج پولیس چوکی بہاراغلام حیدرجانوری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے،متنازعہ پلاٹ کے حوالے سے پیروزانی برادری کا مؤقف ہے کہ یہ پلاٹ ہمارا ہے جو عارفانیوں کے حوالے کیا گیا۔ عارفانی کی شادی کے بعد خاصخیلی برادری نے اس پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے جبکہ خاصخیلی برادری کا موقف ہے کہ یہ اراضی ہمارے آباؤ اجداد کی ہے جس پر ہمارے گھر بھی واقع ہیں۔جس پر پیروزانی برادری زبردستی قبضہ کرنے کوشش میں ہے۔

  • اُوچ شریف:موٹروے پولیس نے روڈ یوزر کاگمشدہ موبائل ڈھونڈ کر واپس کردیا

    اُوچ شریف:موٹروے پولیس نے روڈ یوزر کاگمشدہ موبائل ڈھونڈ کر واپس کردیا

    اُوچ شریف(باغی ٹی وی )موٹروے پولیس نے روڈیوزر کا گمشدہ موبائل ڈھونڈ کر واپس کردیا
    تفصیل کے مطابق موٹروے سنٹرل 2 زون بیٹ 23 موٹروے پولیس نے روڈیوزر کا گمشدہ موبائل ڈھونڈ کر واپس کردیا،شیخوپورہ سے اُوچ شریف سفر کرنے والا حسیب احمد موبائل جلالپور ریسٹ ایریا میں بھول گیا تھاموٹروے پولیس نے موبائل متعلقہ روڈ یوزر کو واپس کر کے ایمان داری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔

    روڈ یوزر حسیب احمد نے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے موبائل کی گمشدگی اور اپنی پریشانی کے بارے میں بتایا۔ سیکٹر 1بیٹ 23 کے وائرلیس آپریٹر نے بذریعہ وائرلیس پٹرولنگ موبائل ٹائیگر 3 اور ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی کو جلالپور ریسٹ ایریا میں موبائل کی گمشدگی کی اطلاع دی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی حسن بھٹی نے فوراً ریسٹ ایریا کے ٹھیکیدار کو کال کرکے گمشدہ موبائل کے بارے بتایا اور پٹرولنگ کار پر ڈیوٹی پر مامور افسران پیٹرول آفیسر محمد عابد اور پیٹرول آفیسر حسان ملک کو ہدایات دی کہ روڈ یوزرز کو لیکر ریسٹ ایریا پہنچیں۔

    جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے روڈ یوزر کو ریسٹ ایریا لے گئے اور موبائل ڈھونڈ کر روڈ یوزر کو واپس کر دیا۔متعلقہ روڈ یوزر نے موٹروے پولیس افسران کا بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔ تاہم بہترین کارکردگی پرسیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے دونوں افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری میں موٹروے پولیس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

  • سیالکوٹ :دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال

    سیالکوٹ :دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال

    سیالکوٹ،باڈی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال
    آج کی تازہ ترین صورتحال ہیڈ مرالہ دوپہر 3 بجے پانی کی آمد188296کیوسک،ڈسچارج پانی 168300 کیوسک،یوسی سی نہر 13023کیوسک،مرالہ راوی لنک نہر6973کیوسک،جموں توی 17298کیوسک،مناور توی 6738کیوسک،دریائے چناب 164260کیوسک

  • پسرور : کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے  کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند

    پسرور : کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند
    تفصیل کے مطابق پسرور کے علاقہ کالا پہاڑ کے قریب بجلی کے چار پول نالہ ڈیک میں گرنے سے درجنوں دیہات کی بجلی منقطع ،واپڈہ اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی

    بجلی کے پول گرنے سے قلعہ احمد آباد فیڈر سے بجلی منقطع ۔ ایکسئین گیپکو انجنئیر عمران بشیر ،بجلی کا لوڈ دوسرے فیڈر پر منتقل کرنے کیلئے واپڈا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ایکسئین عمران بشیر کاکہنا ہے کہ جلد بجلی کی بحالی ہو جائیگی ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم
    ڈیرہ پولیس نے محرم الحرام 2023کا سیکورٹی پلان جاری کردیاصوبے کے حساس ترین ضلع ڈیرہ کو چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم کیا گیا ،ہر زون پرSPاورسیکٹرپرDSPانچارج ہوگا،7774سیکورٹی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے،عبدالرئوف بابر قیصرانی
    کسی بھی مریض کو ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچانے کیلئے خصوصی روٹ ہوگا، یکم محرم سے آٹھ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ نواوردس کو مکمل پابندی ہوگی،ڈی پی او کی بریفنگ

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے محرم الحرام 2023کا سیکورٹی پلان جاری کردیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرؤف بابر قیصرانی نے ضلع کی سیکورٹی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حساس ترین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر زون پر SPرینک کا آفیسر جبکہ ہر سیکٹر پرڈی ایس پی رینک کا آفیسر انچارج ہوگا ،جبکہ 194چھوٹے بڑے جلوسوں اور 642مجالس کے لیے 7774پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ،

    شہر کے مختلف مقامات پر 100کے قریب اضافی ناکابندیاں قائم کی گئیں ،داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر اضافی نفری بھی تعینات کرکے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا۔دوران محرم ضلع ڈیرہ پولیس کے علاوہ اضافی نفری دیگر اضلاع سے طلب کی گئی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال میں اپنے فرائض سر انجام دے گی۔ضلع بھر میں نافذ دفعہ 144کے تحت یکم محرم سے آٹھ محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ نواور دس محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔کسی بھیمریضکو ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچانے کے لئے ایک خصوصی روٹ بھی بنا دیا گیا ہے ۔

  • ڈی آئی خان:پولیس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    ڈی آئی خان:پولیس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی صدر محمدسلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے گاڑی نمبر LES_65 کوچیکنگ کی غرض سے روکا ،گاڑی کی چیکنگ کرنے پر کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں69عدد سمرسیبل واٹر پمپ ،پلاسٹک بیگ145کارٹن ،سیگریٹ پیپر45کارٹن ،شیمپو گلورین 13کارٹن ، ڈونٹ کیک25کارٹن ،ناگن جمبوکریم 90کارٹن ، ہیئر کلر 50کارٹن ،ٹافی 25کارٹن ،کیک 17کارٹن ،رضوی خمیر 44کارٹن ،اعلی کوالٹی کپڑا 6کارٹن ،واٹمیکس شیمپو 40کارٹن برآمد کر کے حسب الحکم افسران بالا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔