Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    مصر میں ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کی گورنری میں شلاتین روڈ پر بس میں آگ لگ گئی اور 18 سوڈانی باشندوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ مصری حکام کو شلاتین ابو رماد روڈ پر ایک مسافر بس میں آگ لگنے کی اطلاع ایمرجنسی آپریشن روم سے موصول ہوئی۔ فوری طور پر آگ پر قابو پانے اور مسافروں کو بچانے کے لیے متعدد ایمبولینسز اور فائر فائٹنگ فورسز کو روانہ کردیا گیا۔

    جائے حادثہ پر 18 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔ ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 18 سوڈانی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو شلاتین مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ واقعہ کا ضروری ریکارڈ جاری کر دیا گیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کے لیے مطلع کر دیا گیا۔

    ادھر دووسری جانب مصر میں ایک نئے المناک حادثے میں اسکندریہ گورنریٹ میں چار معروف ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی۔ سول پروٹیکشن فورسز نے 7 فائر انجنوں کی مدد سے آج ہفتہ کی صبح رامل سٹیشن پر لگی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ نے 4 ریسٹورنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو عطارین پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ وسطی اسکندریہ میں رامل سٹیشن کے علاقے میں متعدد دکانوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے پر ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ۔ پہلے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور اس نے اطراف کے ریسورنٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ :ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس

    سیالکوٹ :ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس
    تفصیل کے مطابق اہلسنت علماء کونسل ڈسکہ کے زیر اہتمام ماہ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسکہ کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی

    ڈی ایس پی ڈسکہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی،محمد اسلم بسراء قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمیں صبر اور امن و امان کا درس دیتی ہے امام حسین علیہ السلام کو ماننے والا کبھی بھی دہشت گرد اور انسانیت دشمن نہیں ہو سکتا،کانفرنس کی میزبانی محمد بشیر ناز اور حافظ یامین مصطفائی نے کی-

  • تنگوانی :غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    تنگوانی :غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
    تفصیلات کے مطابق غوث پور شہر میں مصلح ڈاکوؤںنے دکان پر کھڑے باجکانی قبیلے کے افراد پر فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجہ میں عبداللہ باجکانی شدید زخمی ہوگیا ،

    زخمی کو علاج کیلئے فوراََ ہسپتال روانہ کیا گیامگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا،فائرنگ کے واقعہ کے مسلح ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

  • ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ساتھی افسر کو ہوٹل سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اپنے ہی تھانے میں قید کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصِلات کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور پرائیویٹ شخص کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ الزام نمبر1055/23 مجموعہ تعزیزات پاکستان کی دفعہ 384 اور 155 سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشن لاہور علی ناصر رضوی کو برطانیہ میں مقیم ایک شہری نے شکایت کی تھی کہ لاہور میں لارنس روڈ پر واقع ان کے ہوٹل سے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ایک سب انسپکٹر ماہانہ بھتہ طلب کر رہے ہیں جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
    Lahore
    ڈی آئی جی کی ہدایت پر ہوٹل مینیجر نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سہیل اشرف سے رابطہ کیا ہوٹل کے مینیجر محمد مشتاق کے مطابق 17 جولائی کو سول لائن تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین سادہ کپڑوں میں ان کے پاس ہوٹل آئے اور "مختصر دورانیے” کیلئے کمرہ بک کرنے کا کہا اور من مرضی کے پیسے دینے کی آفر کی لیکن کمرہ بک کرنے سے انکار کر دیا جس پر اختر حسین نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ ایس ایچ او کے لیے کمرہ بک کرنا چاہتے ہیں تب بھی انہوں نے کمرہ دینے سے صاف انکار کر دیا، اس پر اختر حسین نے کہا کہ انہیں ایس ایچ او ندیم شیخ نے بلوایا ہے، سب انسپکٹر انہیں گنگا رام اسپتال کی پولیس چوکی پر لے گیا-

    ایس ایچ او نے انہیں کہا کہ آپ ہوٹل میں غلط کاری کرتے ہو لہٰذا مجھے 70 ہزار روپے ماہانہ دیں بصورت دیگر آپ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کاروبار بند کر دوں گا اور اگر کوئی وقوعہ ہوا تو اس کا پرچہ بھی آپ کے ہوٹل پر درج کروں گا امجد حسین نے بتایا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور ہوٹل کے مالک بھی پڑھے لکھے اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ہوٹل پر کبھی کوئی غلط کام نہیں ہوا اور نہ ہوتا ہے جس پر ایس ایچ او نے انہیں ڈرایا دھمکایا اور صاف کہا کہ ہوٹل چلانا ہے تو ماہانہ بھتہ دینا پڑےگا۔

    جب برطانیہ میں مقیم ہوٹل مالکان کی جانب سےاعلیٰ پولیس حکام کو شکایت کی گئی تو اس سلسلے میں اختر حسین سے تحریری درخواست وصول کی گئی اورایس ایس پی آپریشن سہیل اشرف نے منصوبہ بندی کی اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، منصوبہ بندی کے تحت محمد مشتاق رقم لے کر اختر حسین کے پاس پہنچے جو انہیں لے کر ایس ایچ او ندیم شیخ کے پاس گئے۔محمد مشتاق نے جونہی رقم ایس ایچ او شیخ ندیم کو دی تو ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار دیا۔

    نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ایس ایچ او ندیم شیخ اور سب انسپکٹر اختر حسین کے خلاف ہوٹل مینیجر محمد مشتاق کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی مقدمے کے تحت دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاک اپ بھی کر دیا گیا، یہی نہیں گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او اور اس کے ساتھی پولیس افسر کے خلاف انتہائی سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

  • 10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    راولپنڈی: قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر صادق آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہےملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اوکاڑہ : بیوی نے اپنے 3 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کردیا

    قبل ازیں گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا،اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کےساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہےکہ اسی دوران عقب سےآنےوالا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔

    کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

    سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

  • سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
    سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک پر ایک پیدل شخص کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائر ماردئے،جس وہ شخص موقع ہر ہلاک ہوگیا ،جس کی شناخت 26 سالہ وقاص علی ولد محمد اسلم لدھڑ گاؤں سے بتائی گئی ہے

    ریسکیو 1122 نے قانونی کارروائی کرنے کے لئے نعش کو تھانہ صدر پولیس سیالکوٹ کے حوالے کر دیا، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیدل چلتے شخص کوگولی ماری اور فرار ہوگے،پولیس نے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاہے –

  • کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔


    سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

    واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے، گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

  • گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے
    تفصیل کے مطابق گھوٹکی ضلع بھر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ریلی کی قیادت ایس ٹی پی رہنما جام عبدالفتاح نے کی ،ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بھٹائی چوک پر پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی ،شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں قتل اغوا ، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہےء گھوٹکی پولیس امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، کچے میں جنگی بنیادوں پر فوجی آپریشن کرکے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے

  • سیالکوٹ :ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکار پر تشدد

    سیالکوٹ :ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکار پر تشدد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکارپر تشدد
    سیالکوٹ کے سرکاری ہسپتال (گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال) میں زیرعلاج ملزم اللہ رکھا اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
    ملزم کی وہ ہتھکڑی جسے توڑ کر ملزم فرار ہوگیا

    ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی نگرانی پر ایک پولیس اہلکار (عاصم) تعینات تھا، جسے ملزم کے ساتھیوں نے وارڈ میں ہی یرغمال بنایا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
    زخمی پولیس اہلکار عاصم بیان دیتے ہوئے

    ذرائع کے مطابق زیر علاج ملزم اللہ رکھا کے 2 مسلح ساتھی تھے، جنہیں دیکھ کر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ بھاگ نکلے، اور ملزمان آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    واضح رہے کہ ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا، جب کہ ملزم پولیس تھانہ حاجی پورہ کی حراست میں تھا۔

  • چترال :گلیشئیر پھٹنے  سے بڑے پیمانے پر تباہی

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    چترال،باغی ٹ (گل حماد فاروقی ) یارخون وادی میراگرام نمبر2 میں جمعہ کی صبح گلیشئیر جھیل کے پھٹ جانے (گلاف)کے نتیجے میں نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ اور کم سے کم سات گھروں کو نقصان پہنچا ہے 5 گھر مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔مکمل سیلاب برد ہونے والے مکانات میں صدیق الاعظم ، عمر میاں، حیات الآمین، ظفر جان اور آمین کے گھر شامل ہیں ۔جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے دس دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ جبکہ فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔لیکن معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    متاثرین تحصیل و ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف پہنچانے اور دیگر امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ ایک ہفتے سے چترال میں پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں گلیشیر کے پگھلاو سے بننے والی جھیلیں مسلسل پھٹ رہی ہیں ۔ اور دریاوں و ندی نالوں میں زبردست طغانی آئی ہے ۔ جس سے چترال کے مختلف مقامات ایون ، برنس ،کھوژ ، یارخون کےمتعدد مقامات میں مکانات دریا برد ہو گئے ہیں ۔ اور کئی مکانات میں دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے۔ جبکہ بڑی مقدار میں زمینات کھڑی فصلوں سمیت دریا برد ہو گئے ہیں ۔