Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ :ریٹ لسٹ نہ لگانے,ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر جرمانے عائد

    سیالکوٹ :ریٹ لسٹ نہ لگانے,ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر جرمانے عائد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) ریٹ لسٹ نہ لگانے، ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر جرمانے عائد
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے مختلف ایریاز میں پرائس چیکنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنرنے ریٹ لسٹ نہ لگانے/ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر مندر جہ ذیل جرمانے کیے ۔

    1۔ چیز پلس کینٹ پر 1 لا کھ روپے،2۔ آمنہ مارٹ پسرور روڈ پر 50 ہزار روپے،3۔ البقا سٹور پسرور روڈ پر 25000 روپے،4۔ ثقلین فلنگ اسٹیشن پر 50 ہزار روپے،5۔ ولی خاں ڈیفیس روڈ پر 40 ہزار روپے،6۔ حسنات پٹرولیم ڈیفیس روڈ پر 30 ہزار روپے،7۔ پروانہ فلنگ اسٹیشن پر 40 ہزار روپے ،8۔ سیٹھ فلنگ اسٹیشن ایمن آباد روڈ پر 50 ہزار روپے،9۔ نسیم پٹرولیم ایمن آباد روڈ پر 20 ہزار روپے،کل 4 لاکھ 5ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا گیا۔

  • کندھ کوٹ :ضلع بھر سے اغواء ہونے والے  7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

    کندھ کوٹ :ضلع بھر سے اغواء ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) ضلع بھر سے اغوا ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام مغوی ایف سی اہلکار کی بازیابی کیلئے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنا ٹریفک معطل مغوی کی بازیابی کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو پولیس بازیاب نہیں کروا سکی، مغوی کی بازیابی کیلئے ورثاء نے انڈس ہائی وے رانو اسٹاپ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا ،

    مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا ہے اور سخت نعرے بازی کی،دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، مظاہرین کا کہنا ہے 24 روز قبل پاکستان پیٹرولیم گیس فیلڈ کندھ کوٹ کے تیل کے کنوئیں پر سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا اور ڈاکوؤں نے دو مرتبہ تشدد زدہ وڈیو وائرل کر کے تاوان طلب کیا ہے ، ہم تاوان کہاں سے لائیں پولیس اور پی پی ایل انتظامیہ ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے ، ہم مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں

    ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے شہری اور عوام کے محافظ بھی غیر محفوظ بن گئے ہیں مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مغوی ایف سی اہلکار کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رکھا جائے گا، واضح رہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے قید میں ہیں ،اغواء کر وارداتیں اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ،پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔

  • محبوب کوملنے کی تڑپ، لڑکی نے  پورے گاؤں کی بجلی  کاٹ دی

    محبوب کوملنے کی تڑپ، لڑکی نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

    پیار اندھا ہوتا ہے ، محبوب کو اندھیرے میں ملنے کے لئے لڑکی نے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتی تھی

    واقعہ بھارت کا ہے، لڑکی نے اپنے محبوب کو ملنے کے لئے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، دونوں اندھیرے میں ملتے تھے، تا کہ کسی کو پتہ نہ چلے، کئی دنوں سے دونوں کی ملاقات نہ ہوئی ،لڑکی نے محبوب کو ملنے کا پروگرام بنایا اور گاؤں کی بجلی کاٹ دی، یہ سلسلہ چل پڑا اور کئی دن تک ایسا چلتا رہا، سخت گرمی کے موسم میں گاؤں والے پریشان ہوتے رہے کہ بجلی کیوں چلی جاتی ہے، تا ہم ایک دن لڑکی اور اسکے محبوب کو اہلیان علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا،

    لڑکی اور اسکے محبوب پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، کئی لوگ ان دونوں کو بچانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، لڑکی بھی اپنے محبوب کو بچانے کی کوشش کرتی ہے، دونوں کے مابین کئی دنوں سے ایسے ہی بجلی بند کر کے گاؤں میں ملاقاتیں ہو رہی تھیں، لڑکی ،گاؤں کی طرف جانیوالی بجلی کی سپلائی ٹرانسفارمر سے کاٹ دیتی اور پھر اسکا محبوب واپسی پر اسکو جوڑ دیتا، یہ سلسلہ کئی دن تک چلتا رہا،

    واقعہ تھانے پہنچا تو تھانے میں دونوں‌نے اقرار کر لیا کہ وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، دونوں کے والدین کو بلایا گیا وہ بھی شادی پر راضی ہو گئے جس پر دونوں کو پولیس نے چھوڑ دیا،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے

  • سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ پولیس کی موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری.،دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم عدنان اسلم گرفتار کر لیا.

    ملزم کے قبضہ سے 5500 گرام چرس اور 350 بوتلیں ولایتی شراب برآمد. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی پولیس ٹیم کو شاباش سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک جاری کر رکھا ہے.

  • ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس

    ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) ضلع مظفرگڑھ علاقہ تھانہ سٹی میں تین بچیوں کے قتل کا واقعہ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا واقعہ کا سخت نوٹس واقعہ کی رپورٹ طلب ،ڈی پی او مظفرگڑھ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم۔ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع مظفرگڑھ علاقہ تھانہ سٹی میں تین کم سن بہنوں کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ آر پی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے ،تفتیش کی مکمل نگرانی کرنے اور لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

    آر پی او نے مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او کا کہنا تھا وقوعہ میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ واقعہ میں تین کم سن بہنیں اریشہ بعمر 11سال ، زہرہ بعمر 8سال، ابیہ فاطمہ بعمر 7 سال کو تھرمل کالونی مظفر گڑھ میں قتل کر دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔

  • مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

    سی آئی اے لاہور پولیس نے رواں سال کے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،

    سی آئی اے لاہور پولیس نے گزشتہ چھ ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین مقدمات کے 3478 مقدمات چالان کیے ،گزشتہ چھ ماہ میں 4729 ملزمان کو گرفتار کیا ، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ 81 خطرناک گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،سی آئی اے ونگ نے رواں سال کے چھ ماہ میں 36 کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی، 401 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 360 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیے 65 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 67 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں،8 مقدمات میں آںٔس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ،

    دوسری جانب گرین ٹاؤن سے مدرسہ میں پڑھنے والے 2 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بچوں کی بازیابی کا ٹاسک سونپا تھا ،10 سالہ الیاس اور 07 سالہ وقاص مدرسہ میں پڑھتے تھے ،بچوں کے پاس پیسے جمع تھے اور مدرسہ سے گھر جانے کی بجائے گھومنے چلے گئے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج تھا دونوں بچے لاہور سے ڈسکہ پنہچ گئے تھے، بچے ڈسکہ پنہچ کر اپنے چاچا کے گھر کا پتہ بھول گئے ,سوشل میڈیا پر تشہیر کی وجہ سے ڈسکہ پولیس اور لاہور پولیس کے باہمی تعاون سے بچوں کی حوالگی ممکن ہوئی دونوں بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا گیا بچوں کے بحفاظت واپس ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیاڈھیروں دعائیں دیں ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے گرین ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی زیرصدارت اجلاس ہوا،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی اے وی ایل ایس سمیت ایس ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی،عمران کشور نے زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ انکوائریز، روڈز پنڈینسی کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیش تبدیلی کی درخواستوں کی پینڈینسی پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ تمام افسران تفتیش تبدیلی بورڈ سے تبدیل ہو کر آنے والی تفتیش کی بروقت میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں، شوٹرز سمیت اشتہاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن اور کارکردگی خود مانیٹر کروں گا،فنگر پرنٹ، ڈیٹا اینالاسز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لائیں،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ میں ایک مقامی جوڑے نے اپنے کم سن بچوں پر بد ترین تشدد کیا ہے جبکہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک نو سالہ بچے کو تشدد میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ تشدد زدہ بچے کو ہسپتال لانے والی بھی اس کی بد بخت ماں ہی تھی جس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچہ گرم پانی میں گر کر جھلس گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے جب غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ اس کے جسم میں سگریٹ سے جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔

    طبی عملے نے جب اس سے مشکوک زخموں کےبارے میں پوچھا تو خاتون نے آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ ڈاکٹروں کا شبہ مزید بڑھ گیا۔ ایک طبی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اس کہانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد زدہ بچے کو اس کی ماں الکرک کے سرکاری ہسپتال لے گئی تھی۔اس نے دعویٰ کہا کہ اس پر گرم پانی کا ایک جگ گرگیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بچے کے جسم پر پرانی خراشیں اور سگریٹ کے بٹ بجھے ہوئے دیکھے۔

    ماں نے محسوس کیا کہ کچھ گڑبڑ ہے جسے ڈاکٹر اور طبی عملہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ فوراً اپنے بچے کو وہاں اکیلا چھوڑ کر ہسپتال سے باہر بھاگ گئی۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں پبلک سکیورٹی والوں کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی انہیں بچے کے خاندان کی فیملی بک مل گئی۔ علاوہ ازیں فیملی پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ الکرک برانچ نے فرانزک کنسلٹنٹ دعوض الطراونہ کو طلب کیا، جس نے تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کا اس کے چار بھائیوں کے ساتھ معائنہ کیا اور معلوم کیا کہ ان پر مختلف اوقات میں تشدد کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ 50 فیصد دوسرے درجے کا جل چکا ہے جس میں سر، گردن کا اگلا حصہ، کمر، سینے اور اوپری اعضاء شامل ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ بچے کے پاؤں پر رسیوں کے نشانات تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی خراب جسمانی ساخت کے علاوہ اسے طویل عرصے تک بند رکھا گیا۔ درایں اثناء سکیورٹی ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ متاثرہ بچے کی عمر نو سال تھی اور اسے جلانے علاوہ بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بچے کو مزید علاج کے لیے الکرک سرکاری ہسپتال سے دارالحکومت عمان کے البشیر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    سکیورٹی سروسز کی جانب سے واقعے کی وسیع تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ بچے پر ایک سوچے سمجھے منصوبے سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے والدیں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ الکرک گورنری کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں کو ایک ہفتے کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    جعلی دودھ سے بچے بوڑھے نوجوان سب متاثر ہورہے ہیں دودھ کیمیکل سے بنا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے- ڈی جی فوڈ
    تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی،600 لٹر جعلی دودھ تلف، 15 کلو وئے پاؤڈر اور مشینری ضبط کرلی گئی،ملزمان کیخلاف تھانہ صدر رینالہ خورد میں ایف آئی آر درج کروادی گئی،کارروائی کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر کی گئی

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا،ملزمان وئے پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ کرکے سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، جعلی دودھ تیار کرکے رینالہ خورد اور اوکاڑہ شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کی نشاندہی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

  • میرپورخاص :پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

    میرپورخاص :پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہزیب کی رپورٹ)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایسپی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کے حکم کے مطابق ایس ایچ او سلیم سراج سموں نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، امب موری اسٹاپ کے نزدیک منگھراڑ محلے میں کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی بھٹی پہ چھاپہ مار کے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی اور بدنام زمانہ منشیات فروش وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کو گرفتار کرلیاہے اور انکے قبضہ سے 1450لٹر دیسی شراب ضبط کرلی اور شراب بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کردیا گیاہے ڈگری تھانے میں وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کے خلاف منشیات ایکٹ کا کیس درج کرلیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے –

  • میرپورخاص : ایک بچے کی ماں، ہندو خاتون کی پھندہ لگاکرمبینہ خودکشی

    میرپورخاص : ایک بچے کی ماں، ہندو خاتون کی پھندہ لگاکرمبینہ خودکشی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے تعلقہ جیمس آباد ڈیگان بھرگڑی میں ایک بچے کی ماں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گلے میں کپڑے کاپھندہ لگاکر جھول گئی اور خود کشی کرلی ہے

    تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ جیمس آباد ڈیگان بھرگڑی کی رہنے والی ایک بچے کی ماں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی شریمتی "پانی” نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر کپڑے کا پھندہ لگا کر مبینہ طور پہ خود کشی کرلی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال میرپورخاص روانہ کردیا ہے ،