Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) سب ڈویژن درازندہ کے علاقے شیخ میلہ کے قریب بھکر سے خانوزئی جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122ٹیم کا بروقت رسپانس، ریسکیو1122 اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن درازندہ کے علاقے شیخ میلہ کے قریب بھکر سے خانوزئی جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلا ع پر ریسکیو1122ٹیم کا بروقت رسپانس، ریسکیو1122 اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تحصیل کلاچی میں مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ شہید ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،

    شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام کی شرکت، شہید سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے وانڈا خالق شاہ نزد مرادن پل پہاڑ پور کا رہائشی پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ شہید ہوگیا،

    واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی بعد میں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیاگیا،

    شہید کانسٹیبل نے اپنے سوگواران میں بیوہ ،1بیٹا اور 3بیٹیاں چھوڑی ہیں ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کی قربانیوں سے ہی امن کی فضا قائم ہوئی ۔ دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔ امن دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

  • باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    بھارت میں دشمنی کی آڑ میں شخص نے تین بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس دوران تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے ملیح آباد علاقے میں پیش آیا ایف آئی آر کے مطابق، وریندر عرف سیتارام سندھاروا گاؤں کے قاضی کھیڑا میں رہتا ہے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے باپ سے ذاتی دشمنی پر اس کے بچوں کو گاڑی سےروندنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    بچوں کے باپ وریندر عرف سیتارام نے ملزم گووندا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق سیتارام کے 3 بچے جن میں شیوانی، سنیہا اور کرشنا گھر کے قریب مارکیٹ کیلئے جارہے تھے کہ جہاں ملزم گووندا نے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی حادثے میں تینوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں گووندا بچوں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد بھاگ رہا ہے تاہم موقع پر موجود لوگوں نے گووندا کو پکڑ لیا پولیس نے گووندا کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے-

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ایک ٹویٹ میں لکھنؤ پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ملیح آباد میں الزامات درج کر لیے گئے ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پیشگی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …

  • دودھ میں چھپکلی گرنے سے دو بچے جانبحق

    دودھ میں چھپکلی گرنے سے دو بچے جانبحق

    ساہیوال میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے دو بچے جاں بحق، جب کہ 3 بچیاں اور ان کے والدین کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق واقعہ ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی، اور گھر والوں نے اسی دودھ سے ملک شیک بنا کر پیا، جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں دو بچوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسپتال انتطامیہ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک بچی جو آپس میں بہن بھائی ہیں، جب کہ ان کی 3 بہنیں اور والدین زیر علاج ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    دوسری جانب مظفرگڑھ: تھرمل کالونی سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں ہیں۔ پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔

    پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔

  • کوئٹہ : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار

    کوئٹہ : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان ) جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژن سریاب انتظامیہ کی جعلی مشروبات بنانے فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار

    اطلاع ملی تھی کہ مشرقی بائی پاس کےعلاقے میں فیکٹری میں معرو ف برانڈز کے جعلی مشروبات بنانے کاعمل جاری ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سے سیکڑوں کی تعداد میں معروف برانڈز کی تیار شدہ بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیاگیا،

    کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی کی زیر نگرانی ٹیم نے کی اس دوران 13 افراد کو گرفتار کرلیاگیا،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی فیکٹری مالک کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام ایسے دکانداروں کا بائیکاٹ کریں اور نشاندہی کریں انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،

  • کوٸٹہ :  تجاوزات مافیا اورگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،17دکانداروں کی جیل یاترا

    کوٸٹہ : تجاوزات مافیا اورگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،17دکانداروں کی جیل یاترا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں۔17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے دیگر عملے کے ہمراہ لیاقت بازار مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا

    ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے نہ صرف ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ شہر کا حسن بھی خراب ہو رہا ہے بارہا دکانداروں کو متنبہ بھی کیا گیا لیکن وہ اپنے روش ترک نہیں کر رہے جس کے باعث ہمیں سختی کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی

    ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان)ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ڈیوٹی کیلئے رکھے گئے جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈز کا خواتین اور بزرگ عورتوں اوران کے ساتھ آنے والے مردوں سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آنا ،انہیں دھکے دینا اوران کی تذلیل کرنا معمول بن گیا ہے،

    ڈیوٹی پر مامور اہلکار گائنی وارڈ کے گیٹ پر لوگوں کو بلاوجہ روکے رکھتے ہیں اگر کوئی خاتون یا مرد ان سے اندر جانے کے لیے ریکویسٹ کرتا ہے تو اہلکار ان کے ساتھ بہت بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپنی جان پہچان والے مرد اور عورت کو تو اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں

    مگر جو بیچارے کوئی سفارش نہیں رکھتے وہ گیٹ پر ذلیل ہوتے رہتے ہیں اور یہ اہلکار بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتے بلا وجہ لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ میڈیکل آفیسر وزٹ کر رہا ہے حالانکہ اس وقت وارڈ کے اندر کوئی وزٹ نہیں ہو رہا ہوتا ذرائع کے مطابق ہسپتال میں میڈیکل انچارج کے وزٹ کا بھی ٹائم ٹیبل ہے لیکن سیکیورٹی اہلکار کا ہر وقت لوگوں کو وزٹ کے نام پر تنگ کرنا باعث تشویش ہے-

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کے ہیں کہ ایسے سکیورٹی اہلکار جو خواتین خاص کر بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ان کے خلاف ایکشن لیں تاکہ دور دراز علاقوں سےآنے والی ہماری مائیں ،بہنیں جوکہ پہلے ہی تکلیف اور بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں وہ یہاں آکر ان اہلکار کے ہاتھوں مزید ذلت اٹھانے سے بچ سکیں-

  • ننکانہ :سویڈن میں”قرآن مقدس” کی توہین ،اقوامِ متحدہ اور او آئی سی نوٹس لے-علامہ اسد مدنی

    ننکانہ :سویڈن میں”قرآن مقدس” کی توہین ،اقوامِ متحدہ اور او آئی سی نوٹس لے-علامہ اسد مدنی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سویڈن حکومت کی سرپرستی میں "قرآن مقدس” کی توہین کے خلاف اقوامِ متحدہ اور او آئی سی اسلامی شعائر کے توہین کے مرتکب ممالک ، تنظیموں اور افراد کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کرے ،علامہ اسد مدنی
    تفصیلات کےمطابق قائد اہلسنت خطیب اہلسنت فخر ننکانہ صاحب مذہبی سکالر علامہ مفتی محمد اسد مدنی امیر جماعت اہل سنت ضلع ننکانہ، ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ رضویہ ننکانہ صاحب،انچارچ شعبہ اخلاقیات پاک گریژن سکول و کالج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ دنوں سویڈن حکومت کی سرپرستی میں اسکے ایک دہشت گرد ملعون شہری نے اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید” کی توہین کی اور یہ کسی بھی صورت معافی کے قابل عمل نہیں ہے ,سویڈن حکومت اور اسکے قابلِ نفرت دہشت گرد شہری کیخلاف عالمی سطح پر کاروائی ہونی چاہیے,

    دنیا میں چند ممالک نام نہاد آزادئ اظہارِ رائے کے نام پر اسلام اور اسلامی شعائر کیخلاف مسلسل حملے کررہے ہیں جس سے دنیا میں موجود ڈیڑھ ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہو رہے ہیں۔ مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس اور قرآن مقدس کی توہین کو کسی صورت ایک لمحے کیلئے برداشت نہیں کریں گے۔ علامہ اسد مدنی نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں ایک فسادی شخص نے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے جس پر اقوامِ متحدہ ،او آئی سی ، دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک کو سامنے آکر سویڈن سمیت دیگر دہشت پسندانہ سوچ کے حامل ممالک ، تنظیموں اور افراد کو اسلام مخالف کارروائیوں سے روکنے کے اقدامات کرنے ہوں گے,

    انہوں نے سویڈن حکومت اور اسکی ناکام انتظامیہ اور فسادی شخص کی شدید الفاظ میں مزمت کی جنہوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت قرآنِ مقدس کی توہین کی ,اسلامی ممالک کے متفقہ فورم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف اور صرف قراردادوں  کو پاس کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ سویڈن کیخلاف تمام معاشی ، سیاسی اور دیگر تعلقات کو فوری طور منقطع کیا جاۓ

  • مظفرگڑھ : بے دردی سے قتل کی جانے والی 3 معصوم بہنوں کا قاتل گرفتار۔۔۔؟

    مظفرگڑھ : بے دردی سے قتل کی جانے والی 3 معصوم بہنوں کا قاتل گرفتار۔۔۔؟

    مظفرگڑھ( باغی ٹی وی) تھرمل کالونی میں تین بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آ گیا۔ قاتل کون ہے پولیس بہت نزدیک پہنچ چکی ہے۔ اس بارے میں جلد بہت ہی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    گزشتہ روز تین سگی بہنیں جن کی عمریں 6 ، 11 اور 13 سال بتائی جا رہی ہیں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شام کو حسب سابق میدان میں کھیلنے گئیں اور پھر لوٹ کے گھر نہ آئیں۔ آج دوران تلاش تینوں سگی بہنوں کی نعشیں ایک غیر آباد کوارٹر میں پائی گئیں۔ جنہیں گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا

    تھرمل کالونی جو کہ مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی ملکیت ایک سرکاری رہائشی کالونی ہے جہاں تھرمل اسٹیشن کے ملازمین رہائش پزیر ہیں۔ اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہے جو بغیر شناخت کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہاں پر تلہ گنگ کے نواحی قصبے ملتان خورد سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں گزشتہ روز لاپتہ ہوئیں اور پھر آج ان کی گلے کٹی نعشیں ایک خالی کوارٹر سے برآمد ہوئیں
    یہ بھی پڑھیں
    ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس
    3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد
    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اج مظفرگڑھ میں میں بے دردی سے قتل کی جانے والی معصوم تین بہنوں کا قاتل بھائی نکلا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھائی شاہزیب آئس کا نشہ کرتا تھا، نشے کی رقم نہ ملنے پر ظالم نے اپنی بہنوں کو چھری سے زبح کر دیا ،تاہم پولیس کی طرف سے ابھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی –

  • پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے،

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکہ ایف سی کی گاڑی کی قریب ہوا گاڑی کو آگ لگ گئی، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے

    ریسکیو1122 ترجمان کے مطابق فیز 6 شلمان پارک کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چھ زخمیوں سی ایم ایچ اور دو زخمیوں کو ایچ ایم سی ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو1122 آپریشن کے دوران 5 ایمبولینسز اور 2 فائر ویکلز نے حصہ لیا، زخمیوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی،
    1۔ ہدایت
    2- زاہد
    3- شیراز
    4- حسین
    5- وہاب
    6- متقی
    7- اسحاق
    8- سیف اللہ