خصوصی رپورٹ (کاشف تنویر ) سیاسی آشیرباد سے بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ۔پرائیویٹ سکولوں سے نذرانوں کی وصولی اور کرپشن کی انتہا۔تفصیلات کے مطابق سید توقیر شاہ جو کہ اس وقت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کی اہم پوسٹ پر تعینات ہیں غیر قانونی کام کرنے اور سیاسی پریشر میں آکر درست کام کو غلط کرنے کے ماہر ہیں۔ایک غیر رجسٹرڈ سکول کی رپورٹ جاری کر کے سیاسی پریشر پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ سید توقیر شاہ نے اپنی رپورٹ میں یہ قرار دیا ہے کہ سکول غیر رجسٹرڈ ہے مگر میں کاروائی نہیں کرسکتا اور مجھ پر سیاسی پریشر ہے ۔ پرائیویٹ سکول کی فیس جو کہ لاکھوں روپے میں اکٹھی کی جاتی ہے اس میں سے حصہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران کو بھی جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ۔چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے ۔ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ڈی سی آفس منڈی بہاؤالدین کے سامنے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی
Category: تعلیم

اسلام آباد ،ملک کا بڑا تعلیمی ادارہ منشیات کی زد میں،منشیات فروش کون،خبر آگئی
ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی عام ہو چکی ہے طلباء کو منظم طریقے سے منشیات پہ لگایا جاتا ہے جس کے پیچھے منظم گروہ کام کر رہے ہیں اور یہ عناصر زیادہ تر ان تعلیمی اداروں کے اندر پائے جاتے ہیں ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد پولیس ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
سی آئی اے پولیس نے قائداعظم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس میں منشیات فروشی کرنے والا محمد بشیر نامی منشیات فروش گرفتار کر لیا. منشیات فروش بشیر قائداعظم یونیورسٹی کا ملازم ہے سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے
منشیات فروش کے قبضے سے 12 سو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی. کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر اشتیاق علی معہ جوانوں نے کی. آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کے جوانوں کو شاباش دی.

جامعہ کراچی نے بی اے کے امتخان کی مارکس شیٹ جاری کردی،امتخانات ملتوی
جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کر دی گئی طلبہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے30 دسمبر 2020 ء تک حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔
مارکس شیٹ کے حصول کے لئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی انہیں مارکس شیٹ جاری کی جائے گی۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے پروفیسر اور ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

ٹیسٹ کیلیے آنیوالے طلباء کیلے نیشنل کالج آف آرٹس نے ہدایات جاری کر دیں
نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا، داخلہ ٹیسٹ 29نومبر 2020بروز اتوار ہونگے،داخلہ ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اورکراچی میں مقررہ مراکز میں ہونگے
آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی سہولت کے لئے ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا،ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کوکرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہو گا سٹوڈنٹس ماسک، سنیٹائزراورسوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں
کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیںتفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا،نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا۔ داخلہ ٹیسٹ 29نومبر 2020بروز اتوار ہونگے۔ داخلہ ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اورکراچی میں مقررہ مراکز میں ہونگے۔ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی سہولت کے لئے انکا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کوکرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ سٹوڈنٹس ماسک، سنیٹائزراورسوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں گے۔ رجسٹرار آفس این سی اے کے مطابق کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس مزید معلومات کے لئے این سی اے ویب سائٹ www.nca.edu.pk وزٹ کریں۔


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نوے فیصد طلباء کے کوائف کی تصدیق کر دی
اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں 2020 میں داخلو ں کے امید واروں کے کوائف کی تصدی،نوے فی صد طلبہ کے تصدیق شدہ کوائف یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم
اسلام آباد ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے امید واروں کے کوائف کی تصدیق کا عمل تیز کر دیا ہے۔ نوے فی صد طلباء کے کوائف تصدیق ہو چکے ہیں جب کہ باقی دس فی صد کام اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔ جن پروگرامز کے داخلوں کی کنفرمیشن ہو گئی ہے، یونیورسٹی نے ان امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر (www.aiou.edu.pk) فراہم کر دئیے ہیں۔
یونیورسٹی کے ڈائریکٹر داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل’ ایڈمیشن کنفرمیشن’ فولڈر سے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ ایڈمیشن آبجکشن’ فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف یونیورسٹی کے داخل طلبہ کو کتابوں کی تر سیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وائس چانسلر،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شعبہ داخلہ اینڈ میلنگ پرزور دیا ہے کہ طلبہ کو کتابوں کی ترسیل کا عمل یونیورسٹی کے مقرر کردہ وقت کے اندر یقینی بنائیں۔
داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے طلبہ میٹرک پروگرام کے بارے میں 051-9057431 انٹر میڈیٹ پروگرام کے بارے میں 051-9057432 بیچلرز پروگرام کے بارے میں 051-9057435 ٹیچر ایجو کیشن (پی ٹی سی، سی ٹی)کے بارے میں 051-9057421 اور بی ایڈکے بارے میں 051-9057760 پوسٹ گریجویٹ 051-9057422 نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء کا شدید اجتجاج،وجہ سامنے آگئی
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مبینہ جنسی ہراسانی کے مرتکب افسر کے خلاف طلبا و طالبات کا زبردست احتجاج، ہراسانی میں ملوث افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق قراقرم یونیورسٹی کے افسر کی طلباء کو جنسی خراسان کرنے کے بعد یونیورسٹی طلباء میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کے بعد یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ و طالبات گراؤنڈ میں جمع ہو گئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور افسر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا
انتظامیہ کی افسر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر طلباء نے اجتجاج ختم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یونیورسٹی انتظامیہ متعلقہ افسر کو سزا نہیں دیتی اجتجاج جاری رکھا جائے گا طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کر تے ہوئے یونیورسٹی سے واک آؤٹ کر دیا
یونیورسٹیز میں طلبہ کے ساتھ جنسی خراسانی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے معاشرے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ءکومتی اداروں کو چاہئیے کے مؤثر قانون سازی کرکے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کو ممکن بنائیں ورنہ والدین اپنے بچوں کو یونیورسٹی میں نہ بیجھنے پر مجبور ہو جائیں گے مناسب کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کیا جائے جس سے طلباء کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اس سے پہلے ملتان،کراچی،سرگودہا،لاہور کی جامعات میں بھی جنسی خراسانی کے واقعات سامنے آئیں ہیں جس پر حکومتی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے





حکم پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا؟ ڈی جی ایکسائز پر عدالت کی برہمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
عدالتی حکم پر ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید عدالت میں پیش ہوئیں ،جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز پر اظہار برہمی کیا، ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے،
عدالت نے کہا کہ کیا آپ کی اپیل پر حکم امتناعی جاری ھوا ، جس پر ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ ابھی اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی ۔ عدالت نے کہا کہ ابھی تک آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا ، ڈی جی ایکسائزنے کہا کہ معاملہ پالیسی سے متعلق کمیٹی کے سامنے پیش کر دیں گے ،
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیا باتیں کر رہی ہیں۔ لاء افسر صاحب ڈی جی صاحبہ کو سمجھائیں ،عدالت کے حکم پر ہر صورت عمل ھونا ہے عدالت
ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے ڈیوٹی وصول کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا
ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وفاق کی تجویز مسترد کر دی
وفاق کی24 نومبر سے 31 جنوری تک سکول بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن،سکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے۔کھلے رکھنے کا واضح اعلان ہو چکا ہے۔وزیر اعظم کی طرف سےسیاسی اجتماعات پرپابندی خوش آئیند ہے
کاشف مرزا نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکوو عالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونا خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں،کوویڈمیں7.5کروڑطلباکی تعلیم کاناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں، SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں
پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں،وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات کورکوائیں۔سیاسی اجتماعات سے کرونا پھیلا، کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔
سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے،بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ جاری کر دیا گیا
وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کا خیرمقدم،سکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے،کاشف مرزا
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنےکااعلان ہو چکا ہے۔اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہےوقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی: تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی
سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں،SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں،پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں۔بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے، مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں،سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی وNCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے،سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔کاشف مرزا
سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریں،سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے،بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
تعلیمی اداروں میں تعطیلات موخر کرنے پر چوہدری مونس الہی کاردعمل ،پنجاب میں کوروناوائرس کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے، مگرتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کافیصلہ23نومبرتک موخر کردیا گیا ،صوبائی وزارت تعلیم اس خطرناک صورتحال میں کسی کے مفادکانہیں معصوم بچوں کی زندگیوں اوران کے پریشان والدین کا سوچے،
سیاست نہیں طلباکی حفاظت کومقدم رکھاجائے.
میڈیکل کے طلبہ کیلیے خوشخبری،گورنر پنجاب نے ریلیف دیدیا
میڈیکل طلبہ کے سپلیمنٹری امتحانات کا معاملہ،گورنر پنجاب کا میڈیکل طلبہ کو آئندہ امتحانات میں شامل ہونے کا ایک اضافی موقع دینے کا فیصلہ،کورونا کے دوران امتحانات میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو ایک اضافی موقع دیا جائے گا۔ کورونا صورت حال کے پیش نظر طلبہ کی درخواست پر گورنر پنجاب نے ریلیف دینے کا فیصلہ لیا۔
گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹیز چوہدری محمد سرور نے میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سییز کو ہدایت جاری کردی۔ میڈیکل سٹوڈنٹس کو غیر معمولی حالات میں ایک اضافی موقع دیا جا رہا پے۔
کورونا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا مکمل احساس ہے۔ گلمیڈیکل سٹوڈنٹس نے مشکل حالات میں تعلیم کو جاری رکھا ہے ان کا ساتھ دیں گے۔ کورونا سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے مستقبل میں بھی نقصان ہوگا۔ میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز نے اپنی جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر سے مکمل بچاو کے لیے بھر پور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
عوام سے خصوصی اپیل ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔














