Baaghi TV

Category: تعلیم

  • خوشاب کی طالبہ نے صوبہ بھر کے تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی

    خوشاب کی طالبہ نے صوبہ بھر کے تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے گورنمنٹ جوہر ڈگری کالج برائے خواتین جوہرآباد کی فورتھ ا ئیر کی طالبہ زویہ اکبر کو صوبہ بھرمیں اردو تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا -ڈپٹی کمشنر نے طالبہ کی محنت کو سراہا اور ضلع کا نام روشن کرنے پر مبارکبار دی -سرٹیفکیٹ دینے کا اہتمام ڈی سی آفس میں کہا گیا تھا -اس موقع پر وہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نادیہ شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمد قریشی اور طالبہ زویہ اکبر کے والدین بھی موجود تھے –

  • یونیورسٹی آف میانوالی میں جونئیر پروفیسر کی بطور وائس چانسلر تعیناتی

    یونیورسٹی آف میانوالی میں جونئیر پروفیسر کی بطور وائس چانسلر تعیناتی

    سرگودہا.میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف میانوالی میں جونیئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی سفا ر ش کیے جانے کا انکشاف
    ایچ ای ڈی نے فل ٹائم گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بجائے قائمقام گورنر سپیکر پرویز الہی سے سمری منظور کرا لی، قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الیاس طارق پر بطور میانوالی سب کیمپس ڈائریکٹر کے ہراسمنٹ اور کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ڈاکٹر الیاس طارق کو تحقیقاتی کمیٹی نے کسی بھی انتظامی عہدہ کیلئے نا اہل قرار دیا،
    وزیر اعظم کے حلقہ میں بننے والی نئی میانوالی یونیورسٹی میں پہلی تعیناتی کی بنیاد ہی کرپشن بن گئی،
    ڈاکٹر الیاس طارق محکمہ فشریز سے ریٹائر جبکہ پشاور، لاہور، کراچی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کی کمیٹی نے ان کو پروفیسر شپ کیلئے نا اہل قرار دیا، ڈاکٹر الیاس طارق میانوالی کیمپس میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کے دوران فی میل سٹاف نے جملے کسنے پر ہراسمنٹ کا کیس کیا، ڈاکٹر الیاس طارق شعبہ کیمسٹری سرگودھا یونیورسٹی کے جونیئر ترین پروفیسر ہیں، گورنر چوہدری سرور کے بیرون ملک دورہ کے دوران ایچ ای ڈی نے سمری وزیر اعلیٰ سے منظور کروا کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی سے بھی منظور کرا لی،

  • تعلیمی نظام مفلوج، گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ، سندھ کا تعلیمی نظام خطرے میں پڑگیا

    تعلیمی نظام مفلوج، گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ، سندھ کا تعلیمی نظام خطرے میں پڑگیا

    سکھر: تعلیمی معیار ہی کسی تعلیمی نظام کی کامیابی یا ناکامی کا محور ہوتاہے ، ویسےتو سندھ کے حوالے سے تعلیمی معیار کی گراوٹ کی خبریں مسلسل آرہی ہیں ، لیکن جو تازہ ترین صورت حال سکھر کی سامنے آئی ہے وہ بڑی پریشان کن ہیں صورت حال یہ ہے کہ سکھر میں تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق سکھر میں 200 سے زائد طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، تعلیمی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ہیں۔

    میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی

    رپورٹ کے مطابق سکھر میں سوالیہ پرچے کے ساتھ جوابات کی کاپی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بی ایڈ کے امتحانات کے پہلے پرچے کے جوابات کی کاپی باآسانی دستیاب ہیں۔بی ایڈ کالج پہنچنے پر عملہ اور طلبا سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے لگے، 3 بجے شروع ہونے والا پرچہ 3 بجکر 40 منٹ تک بھی طلبا کو نہ مل سکا۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امتحان موبائل فون کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ایجوکیشن کالج میں 6 ہزار کے عوض امتحان پاس کرانے کا بھی انتظام ہے۔ مبینہ طور پر ایجوکیشن کالج کی انتظامیہ نقل کرانے میں ملوث ہے، نائب قاصد کچھ پیسے دے کر پرچے چیک بھی کرانے جاتے ہیں

  • ججوں کی ترقیاں مشروط :  پہلے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت پھر ترقی

    ججوں کی ترقیاں مشروط : پہلے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت پھر ترقی

    لاہور : پہلے تربیت پھر ترقی ، اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کے ہر جج کے لیے جوڈیشل اکیڈمی سے ٹریننگ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، دوران سروس تربیتی کورس نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔

    ذرائع کےمطابق ضلعی عدالتوں کے 75 ججز 30 ستمبرسے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ روزہ تربیتی کورس کریں گے۔ جس میں پچیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور پچاس سول ججز شامل ہوں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ججز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر بھی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کریں گے۔

    کمیٹیاں ہی کمیٹیاں:سکولوں سے متعلقہ شکایات کے لیے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

    ججزتربیت کا تیسرا جنرل ٹریننگ پروگرام 30 ستمبر سے شروع ہوگا، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے منظوری دیدی، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کے مطابق دوران سروس تربیتی کورس نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔

  • کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی تعلیم کی عالمی کانفرنس میں شرکت،خطاب،تجاویز اور اقدامات کا اعلان

    کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی تعلیم کی عالمی کانفرنس میں شرکت،خطاب،تجاویز اور اقدامات کا اعلان

    کراچی : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود تعلیم پاکستان میں بہتری کے لیے کوشاں اور مصروف ، آج کراچی میں The Future Summit Conference میں‌شرکت کرکے پاکستان کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے لیے آرا تجاویز پیش کیں

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونی والی The Future Summit Conference in Karachi جو کہ 18 ستمبر سے جاری ہے، اس میں پاکستان کی ممتاز شخصیات نے بھرپورشرکت کی ، اس کانفرنس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے مدعو تھے ، اس کانفرنس میں بیرون ممالک سے بھی بڑی تعداد میں ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور اپنے اپنے نظریات اور تحقیقات پیش کیں‌

    کراچی میں ہونے والی اس کانفرنس میں شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت شہریوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، پاکستان کا معیار تعلیم بہتر کرنے کے لیے نجی شعبے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی نظام میں اصطلاحات کے لیے بہت اقدامات اٹھائے ہیں‌

  • کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    لاہور : کرپشن سیاستدان ہی نہیں کرتے اور بھی جن کا بس چلے وہ کسر نہیں چھوڑتے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا کو تھیسز کے نام پر لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب ، ویب سائٹ کے ذریعے سے طلبا کے تھیسز جمع کرنے کی 12 ہزار روپے تک فیس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس لوٹ مار کا پتہ اس وقت چلا جب طالب علموں نے مذکورہ استاد کے اسکینڈل کا سارا معاملہ وائس چانسلر تک پہنچایا ، خبر یہی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد کا طلبا کو لوٹنے کا منفرد پلان کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلباء کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا۔ لیکچرر احسن بلال اپنی ویب سائٹ بنا کر طلبا کو تھیسز آپ لوڈ کرنے کا حکم کر دیا۔

    وائس چانسلر کو رپورٹ کیے گئے اس واقعہ میں بتایا گیا ہےکہ ویب سائٹ پر تھیسز اپ لوڈ کرنے کے چارجز 12000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلباء کو 12000 روپے چارجز بذریعہ جاز کیش جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئیں۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو ا کہ اس سے پہلے بھی احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ احسن بلال نے مارچ 2019 میں مائی پراجیکٹ فولیو نامی ویب سائٹ بنائی۔ مذکورہ ویب سائٹ بھی احسن بلال کے نام رجسٹرڈ ہے۔

    77 طلبا نے پروفیسر کیخلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • طالب علموں کے لیے داخلہ بھی خواب بننے لگا ، یوای ٹی نے میرٹ لسٹ جاری کردی

    طالب علموں کے لیے داخلہ بھی خواب بننے لگا ، یوای ٹی نے میرٹ لسٹ جاری کردی

    لاہور : تعلیمی معیار بڑھ گیا ، اب طالب علموں کے لیے کسی اچھے تعلیمی ادارے میں داخلہ ہی خواب بن گیا ، اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری، سیلف فنانس کی نشستوں پر پہلی میرٹ لسٹ میں ہی آخری میرٹ 50 فیصد تک آ گیا۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئ ہے جس کے مطابق بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کا میرٹ 80.38 فیصد رہا۔ مکینیکل انجینئرنگ کا 76.86، الیکڑیکل انجینئرنگ 75.10 فیصد، سول انجینئرنگ 75.10 فیصد، کیمیکل انجیئرنگ کا 73.38، پیٹرولیم انجینئرنگ 72.67 فیصد، میڑلرجیکل انجیئرنگ 71.23، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ 70.85 فیصد رہا۔

    ئو ای ٹی حکام کے مطابق الیکڑیکل انجینئرنگ کا میرٹ 66.16 فیصد، میڑلرجیکل انجیئرنگ کا 60.66 فیصد، اینوئرانمنٹل انجینئرنگ کا 61.09 فیصد ،مائننگ انجینئرنگ کا 58.68 فیصد، میکاٹرونکس انجینئرنگ کا 50.75 فیصد میرٹ رہا۔امیدوار متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اپنے ناموں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

  • مہنگائی مار گئی ، پنجاب حکومت بھی غریب ہوگئی ، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے  پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم

    مہنگائی مار گئی ، پنجاب حکومت بھی غریب ہوگئی ، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم

    لاہور : تبدیلی والی سرکار کو مہنگائی لے ڈوبی ، پنجاب حکومت کے پاس پیسے ہی نہیں‌جس سے وہ اپنے صوبے کے طالب علموں کی تعلیمی حالت کو جانچنے کے لیے کوئی اچھا سے امتحان لے لے ، اطلاعات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا پیک کے تحت لیا جانے والا امتحان ختم کردیا،

    بالآخر ڈینگی پکڑا گیا ، محکمہ صحت نے خوشخبری سنادی ، کہاں سے پکڑا گیا اہم معلومات سامنے آگئیں‌

    ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات نہ ہونے کی وجہ سے اب محکمہ سکول ایجوکیشن نے دو طرح کے ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب ایگزامینشن کمیشن اب بچوں کا صرف اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا، ہر سال منتخب اضلاع سے منتخب سکولوں کے بچوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔جبکہ دوسرا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جس میں تمام بچے شرکت کرینگے، سکول کا امتحان پاس کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

    یاد رہےکہ پرانی پالیسی کے تحت پنجاب ایگزمینشن کمیشن پورے پنجاب کے پرائمری اور مڈل کے امتحان منعقد کرتا تھا، جس میں 26 لاکھ سے زائد بچے شرکت کرتے تھے، دوسری طرف والدین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ہمارے بچوں‌کے سینٹر یا بورڈ امتحانات لینے کی اہل نہیں‌تو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے

  • بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ

    بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ

    میاں چنوں:بچوں کو پڑھاتے نہیں‌ مشقت کرواتے ہیں ، میاں چنوں میں مظاہرین کا سرکاری سکول کے خلاف مظاہرہ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول کےٹیچرزبچوں سےمشقت کرواتےہیں

    ڈولفن پولیس اہلکاروں کی مستیاں اور خرمستیاں ، ریس کے شوقین ڈیوٹی سے عاری ، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا

    میاں چنوں سے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول کےٹیچرزبچوں سےمشقت کرواتےہیں ، مظاہرین کا کہنا ہےکہ کئ مرتبہ اساتذہ کو درخواست کی گئی کہ براہ کرم پڑھائی پر توجہ دیں‌اور بچوں کو ذاتی کام کاج کے لیے استعمال نہ کریں‌، لیکن کسی نے ان کی اس بات پر توجہ نہ دی ،

    ذرائع کے مطابق اس اساتذہ کے اس عمل کے ردعمل کے طور پر سرکاری اسکول میں بچوں سے مشقت کروانے پر ورثا کا احتجاج مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے تلمبہ روڈ بلاک کردیا ,مظاہرین کی اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی

  • 2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    لاہور : سستی یا حکمت عملی پنجاب یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ،2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پرچہ جو کہ بی ایس آنرز سیکنڈ سمسٹر میں پاکستان اسٹڈی کا پورا پرچہ 2015 میں بھی آ چکا ہے، حصہ اول کے تمام 10 سوالات اور حصہ دوئم کے تمام 4 سوالات 2015 میں بھی دیے گئے تھے۔

    امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    دوسری طرف طالب علموں‌ کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بعض طالب علموں کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے سوالیہ پرچے کو 4 سال بعد بھی تبدیل کرنے کی زحمت نہ کی۔ جبکہ بعض طالب علموں کا کہنا ہےکہ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کی حکمت عملی ہے اور اس بات کا اختیار بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس کہ وہ نصاب میں جس قسم کا مرضی پرچہ تیار کرے