Baaghi TV

Category: تعلیم

  • ناقص کارکردگی ، خوردبرد اور تعلیمی معیار کی گراوٹ پر لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی

    ناقص کارکردگی ، خوردبرد اور تعلیمی معیار کی گراوٹ پر لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی

    لاہور :ناقص کارکردگی ، خوردبرد اور تعلیمی معیار کی گراوٹ پر لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ناقص کارکردگی پر سربر اہان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق ان سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلندرپورہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی پیر عبدالرحمان شامل ہیں، دیگر سکولوں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول برانڈتھ روڈ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول جوڑے پل اور گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ کے نام شامل ہیں، سکول سربراہوں کو نان سیلری بجٹ میں خوردبرد،حاضری رجسٹر کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر نہ کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کی رپورٹ پر پانچوں سکول سربراہان کو 26 ستمبر کو طلب کرلیاہے،سی ای او کا کہنا ہے کہ غیرتسلی بخش جواب پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیجائےگی

  • خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    سرگودہا.خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نےگزشتہ روز.
    انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں جو کم معاوضہ کے ساتھ معاشرے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں -ان اساتذہ کی محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہی بچے بڑے ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں او ر آج کے سیمینار میں بچوں کی مختلف پروگرامز میں شرکت اور اساتذہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں -انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی صلاحتیں کسی دیگر بڑے اداروں کے بچوں سے کم نہیں ہیں -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں -وہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں -سیمینار میں سی ای او ا یجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرغلام شبیر، سکول ہیڈ مٹریس میمونہ احسان،غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی -سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے -اس لیے بچوں کو تعلیم کے ساتھ انہیں پْر اعتماد با کر دار اور ان کی کردار سازی کرنا بہت اہم ہے -ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ضلع بھرمیں غیر رسمی سکولز،داخل شدہ بچوں،تعلیمی نتائج،ٹرانس جینڈراور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کی فراہمی وغیرہ کی تفصیل سے آگاہ کیا -سیمینارمیں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سکولوں کے بچوں نے مخصوص انداز میں مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا سیمینار میں بچوں نے ٹیبلوز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے -سیمینار کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا

  • پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصولی کرنے کے خلاف  "اے ایس پی اے” کا ملک گیر احتجاج

    پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصولی کرنے کے خلاف "اے ایس پی اے” کا ملک گیر احتجاج

    آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصول کرنےاور سپریم کورٹ کے حکم کے باجود فیسیں کم نہ کرنے کے خلاف مک گیر احتجاج کی کال دے دی.
    آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے من مانی اور بھاری فیسیں لینے کے خلاف ملک گیر احتجاج 21 ستمبر کو کیا جارہا ہے . اس سلسلے میں آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کو ملک کے تین بڑے اور مین شہروں‌میں‌منعقد کرنے کی کال دی ہے .. کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں یہ احتجاج کیا جار ہے ، اسلام آباد پریس کلب ، کراچی پریس کلب اور لاہور میں لبرٹی گول چکر کے مقام پر یہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا. اس احتجاج میں ملک بھر کے والدین سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی من مانی فیسوں‌کی وصولی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور حکومت پر زور دیں کے وہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرائے.
    سکول فیس میں اضافے کے سلسلے میں وزیر اعظم سٹی زن پورٹل میں شکایت کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بیکن ہاؤس گلبرگ 3 کے مالک اور پرنسپل کو 21 ستمبر کو طلب کیا ہے . جس کے نوٹیفکیشن کی کاپی درج ذیل ہے.

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی طرف سے زائد فیس وصولیوں کیخلاف کیس کی سماعت پر عدالت نے 21 پرائیویٹ سکولز کو بیس فیصد فیسوں میں کمی کا حکم دے دیا ہے اور 2 ماہ کی چھٹیوں کی فیس کا 50 فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔
    لیکن حکومت سندھ سمیت دیگر صوبوں کی حکومتیں سپریم کورٹ کے ان حکام پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں.سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل درآمد کےلیے آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن 21 ستمبر کو بھر پور احتجاج کرنے جارہی ہے جس میں والدین کو شرکت کی بھر دعوت دی گئی ہے.

  • انکل ہم زندہ واپس آئینگے؟

    قصور
    چونیاں کی ایک ننھی گڑیا کا ویڈیو پیغام
    قصور اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی جنسی زیادتیوں اور اس کے بعد قتل کی وارداتوں سے جہاں والدین تو پریشان ہیں ہی وہیں بچے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اسی عدم تحفظ کی شکار چونیاں قصور کی رہائشی ننھی گڑیا مریم حسین کا ڈی پی او قصور کے نام پیغام

    السلام و علیکم انکل ڈی پی او

    میں مریم حسین چونیاں سے
    ہمیں بتائیں کہ ہم سکول جائیں یا نہیں ؟؟؟
    اگر جائیں تو آپ ہمیں گارنٹی دیں ہم خیریت سے گھر واپس آئیں گے یاں نہیں
    یہ الفاظ سن کر سخت دل لوگوں کے بھی آنسو نکل آئے

  • تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا پر غلبہ پا سکتے ہیں ،ایڈیشنل کمشنر سرگودہا

    تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا پر غلبہ پا سکتے ہیں ،ایڈیشنل کمشنر سرگودہا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) تعلیم واحد ہتھیار ہے جس کو استعمال میں لا کر ہم دنیا پر غلبہ پاسکتے ہیں۔ایڈیشنل کمنشر شہباز حسین نقوی

    پنجاب کا لٹریسی ریٹ سب سے زیادہ 63 فیصد ہے

    صوبے بھر میں 13 ہزار غیر رسمی سکولوں میں ساڈھے چار لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    ضلع سرگودہا میں 385 نان فارمل سکولوں میں غریب خاندانوں ، خانہ بدوش، بھٹہ ورکز، خواجہ سرواں کو تعلیم فراہم کی جاری ہے۔

    پنجاب نان فارمل ایجوکیشن کے تحت صوبے بھر میں پانچ مختلف پروگرامز جاری ہیں۔

    ایڈیشنل کمنشر شہباز حسین نقوی و دیگر کا عالمی یوم خواندگی کے موقع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب۔

    عوام الناس میں تعلیم کے حصول کے بارے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

  • جن قوموں نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنایا، وہ ترقی کے منا زل طے کررہی ہے، صوبائی مشیر تعلیم میرمحمد خان لہڑی

    جن قوموں نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنایا، وہ ترقی کے منا زل طے کررہی ہے، صوبائی مشیر تعلیم میرمحمد خان لہڑی

    کوئٹہ۔(اے پی پی)صوبائی مشیر تعلیم میرمحمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک،قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے،جدید اورترقی کے اس تیز رفتار دور میں جن قوموں نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنایا وہ آج ترقی کے منا زل بڑی تیز ی سے طے کررہی ہے، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لئے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے اقوام نے اپنی معشیت،انفراسٹرکچر، آئی ٹی،شعبہ طب سمیت دیگر شعبہ جات میں عصرحاضر کے تقاضو ں کے مطابق اصلاحات کیں اس طرح اپنی قوم کو دنیا کے طا قتور او ر ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں لا کھڑا کیا ہے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہوئے تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے اس میں موجودہ اور جدیددورکے تقاضوں کے مطابق اہم اصلاحات لانا ضروری سمجھا، بلوچستان کی جغرافیائی وسعت، بڑھتی ہوئی آبادی اور نئے تعلیمی سہولیات کے مراکز میں اساتذہ کی کمی پر قابو پانے اور صحت مند مقابلوں کے رجحان کی پذیرائی کے لیئے نظامِ تعلیم میں جہاں تدریسی عملے کا کلیدی کردار ہوتا ہے وہیں مددگار غیر تدریسی عملے کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کے عمل میں مدد گار عملے ہی کی بدولت اساتذہ کرام ذہنی سکون اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں اور بچوں کو بھی سہولت مہیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوامی ترقیاتی پروگرام کے تحت بتدریج بہتری کے پیشِ نظر صوبہ بھر کے اسکولز کو عمارتی ضروریات کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جسکے تحت 159 ملین روپے کی لاگت سے 200 پرائمری سکولز کو بنیادی عمارت فراہم کی جائیگی جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بیت الخلا جیسی بنیادی ضروریات کی دستیابی کے لیئے 1.3 ملین روپے مختص کی گئی ہے سی تسلسل میں خطیر رقم کی لاگت سے66 ہائی اسکولز کو ماڈل ہائی اسکولز اور257 مڈل اسکولز کو ماڈل مڈل اسکولز کا درجہ دیا جا رہا ہے جس سے بنیادی ضروریات کے ڈھانچے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن تعلیمی میدان میں کام کرنے والے نجی / غیر سرکاری اداروں کو تربیتی، مشاورتی اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ تعلیم میں انتظامی معاملات میں بہتری کے لئے اساتذہ کرام کی سہولت کی پیشِ نظر تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریٹائرمنٹ اور پنشن کے کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے اور پس و پیش کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیئے گئے۔محکمہ ثانوی تعلیم کے زیرِ انتظام تمام اسکولز میں موجود ناکارہ اشیاء کی فوری نیلامی کی گئی جس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو اسکولز کی بہتری کے لیئے استعمال کیا جارہاہے۔ محکمہ کے انتظامی دفاتر اور اسکولز میں موجود ناکارہ گاڑیوں کی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں جنھیں مجاز حکام کی منظوری کے بعد باقاعدہ نیلامی کے لیئے پیش کیا جائے گا اور اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بھی اسکولز کی بہتری کے لیئے استعمال کی جائے گی۔ صوبائی مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر تعلیم کے شعبے کو در پیش مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیئے ہر ڈی ای او کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ نامی فورمز کو فعال بنا یا گیا ہے۔

  • ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا

    ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا

    نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ممبرقومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی براۓ امورخارجہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں مورخہ 21 ستمبر کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے پر دوکروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نورپورتھل جیسے اہم ادارے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں اہلیان تھل کے لیے خصوصی طورپر قائم کۓ تھے۔ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈی پی ایس نورپورتھل کی تعمیر کے لیے ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے عملی اقدامات کوان کی علم دوستی کامظہر قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ مورخہ 21 ستمبر کو ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار کے علاوہ مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندہ سماجی وسیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی فلاح وبہبود کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجراور سابق اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمداحسان اللہ کی مخلصانہ کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا

    خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا

    پشاور (اے پی پی) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا‘ چیئرمین جوائنٹ ایڈمشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ حافظ قرآن ٹیسٹ 7 اور 8 اکتوبر کو ہوگا‘ عبوری میرٹ لسٹ 15اکتوبر جبکہ فائنل 23 اکتوبر کو جاری کی جائے گی، داخلے 25 اکتوبر سے 13نومبر تک ہوں گے۔

  • پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔

    شہباز اکمل جندران

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔پنجاب سے ڈی سی او اور ای ڈی او ایجوکیشن کا عہدہ ختم ہوئے کئی سال بیت چکے ہیں۔لیکن پی سی ٹی بی کی ٹیکسٹ بک میں طلبا آج بھی ڈپٹی کمشنر کی بجائے ڈی سی او اور سی ای ایجوکیشن کی بجائے ای ڈی او ایجوکیشن کے متعلق پڑھ رہے ہیں۔

     

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں الٹی گنگا بہنے لگی۔بورڈ کی طرف سے شائع ہونے والی بارھویں جماعت کی علم التعلیم کی ٹیکسٹ بک میں صفحہ 92پرطالبعلم آج بھی برسوں پہلے ختم ہو جانے والے عہدے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز کے متعلق نہ صرف پڑھ رہے ہیں۔بلکہ جب امتحان میں ان سے سوال کیا جا تا ہے کہ وہ صوبے میں ضلعی سطح پر تعلیمی انتظامیہ کا ڈھانچہ بیان کریں تو وہ ضلع میں انتظامی سطح پر تعلیمی سربراہ کے طورپر2001میں ڈیوو لوشن پلان کے تحت قائم کئے جانے والے نظام میں شامل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر کا نام لیتے ہیں۔حالانکہ ڈ پٹی کمشنرز اور سی ای او گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی سطح پرڈی سی اوز اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر وں کی جگہ لے چکے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہر مضمون کے حوالے سے سبجیکٹ سپیشلسٹ موجود ہیں۔جو ہرسال اپنے متعلقہ سبجیکٹ کے حوالے سے نصاب میں شامل کتاب کو جدیدخطوط پر استوار کیا جاسکے۔اور ضروری ترامیم کی جاسکیں۔واضح رہے پی سی ٹی بی کے ان سبجیکٹ سپیشلسٹس کا ماہانہ پیکج دو سے تین لاکھ روپے ہے لیکن ان کی کارکردگی سوالیہ نشان کی زد میں ہے۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی اس انتظامی کمزوری کے باعث طلبا کو نہ صرف نقصان ہورہا ہے بلکہ وہ ضلعی سطح پر صوبے میں رائج تعلیمی نظام کو سمجھنے اور بیان کرنے سے قاصر ہیں۔
    اس سلسلے میں پی سی ٹی بی کا موقف ہے کہ 2020-21کے کتاب علم التعلیم میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کو ڈپٹی کمشنر سے اور ای ڈی او ایجوکیشن کو سی ای او ایجوکیشن سے ری پلیس کردیا جائیگا۔

  • سرگودہا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی

    سرگودہا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کیمطابق سرگودھا یونیورسٹی نے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر یونیورسٹی کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں سرگودھا یونیورسٹی نے جگہ بنالی ہے، اس رینکنگ میں جامعہ سرگودھا سمیت پاکستان کی14جامعات نے جگہ بنائی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں دنیا بھر کے92سے زائد ممالک کی60ہزارجامعات میں سے معیار پر اترنے والی1400جامعات کو شامل کیا گیا اور سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 1276ویں نمبر پر آئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں کسی بھی یونیورسٹی کی شمولیت 13 اہداف پر منحصر ہے جن میں تدریس، تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تشخص کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں پاکستان کی 14جامعات نے کوالیفائی کیا جن میں قائد اعظم نے�دنیا کی 500بہترین جامعات میں جبکہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت6دیگر جامعات نے1000+کی کیٹگری میں جگہ بنائی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سرگودھا یونیورسٹی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے ایشیا کی500بہترین جامعات میں شامل ہوئی تھی۔2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا نے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اکیڈمک پروفائل میں بہتری لائی اور تعلیمی میدان میں نئے رجحانات متعارف کراتے ہوئے کیو ایس رینکنگ اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء کے طے کردہ اہداف حاصل کرتے ہوئے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔