Baaghi TV

Category: تعلیم

  • نیب نے بدعنوانی کے مقدمہ میں ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت سرگودہا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرادی

    نیب نے بدعنوانی کے مقدمہ میں ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت سرگودہا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرادی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے 9 کروڑ 41 لاکھ روپے کے چیک سرگودہا یونیورسٹی کے رجسٹرار فہد اللہ کے حوالے کردئیے ۔ سرگودہا یونیورسٹی کیس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری و دیگر ملزمان نے ملی بھگت کرکے لاہور اورمنڈی بہاءو الدین میں غیر قانونی کیمپس بنائے اور طلبہ سے کروڑوں روپے وصول کئے جب کہ غیر قانونی کیمپسز میں ملزمان نے طلبہ سے مختلف کورسز کی متعین کردہ فیس سے زائد وصولیاں کیں اور کامیاب طلبہ کو ڈگریاں بھی جاری نہ کیں ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب لاہور نے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی ممکن بنائی ۔ برآمد کردہ مجموعی رقم سے 5 کروڑ 93 لاکھ روپے یونیورسٹی آف سرگودہا کے طلبہ کو واپس لوٹائے جائیں گے جس کی نگرانی نیب لاہو ر کے حکام کریں گے ۔ مزید برآں یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں غبن کی گئی 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمدگی کے بعد انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کی درخواست ضمانت بھی نا منظور کر رکھی ہے اور ان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ سابق وائس چانسلر کیساتھ شریک ملزمان نے جرم کا اقرار کر کے پلی بارگین کے ذریعے فیسوں اور دیگر مدات میں لوٹی گئی رقم جمع کرائی جس کے بعد یہ رقم نیب لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرا دی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کاوشوں سے پرائیویٹ کیمپسز کے سکینڈل کو بے نقاب کیا گیا اور سابق چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ سابق وائس چانسلرڈاکٹر اکرم چوہدری نے دیگر ملزمان کے ہمراہ لاہور اور منڈی بہاءو الدین میں سنڈیکیٹ منظوری کے بغیر کیمپسز قائم کئے جس میں طلبہ سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا اور دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں ۔ ذراءع کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں 2007ء سے2013ء کے دورانیہ میں پبلک پرائیویٹ اشتراک سے لاہور و منڈی بہاءو الدین سمیت پانچ نجی سب کیمپسز کے قیام اور پنجاب بھر میں 600سے زائد نجی کالجز کے الحاق سے جن میں بیشتر گھوسٹ کالجز تھے کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کی گئی اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل بھی داءو پر لگایا گیا ۔ سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری نے ان کیمپسز کے قیام اور کالجز کے الحاق کیلئے یونیورسٹی قوانین کو پامال کرتے ہوئے لاہور سب کیمپس کو2012ء میں ایمرجنسی اختیارات استعمال کر کے قائم کیا اور سنڈیکیٹ سے باضابطہ منظوری بھی نہیں لی، 2013ء میں چار مزید سب کیمپسز منڈی بہاءوالدین، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قائم کیے جبکہ ان کیمپسز اور کالجز میں معیار تعلیم پر بری طرح سمجھوتہ کیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وی سی اور اس کے چہیتے نہ صرف من پسند افراد کو نوازنے ، حق داروں کی حق تلفی کرنے اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے میں بھی ملوث رہے،غیر قانونی بھرتیوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ پرائیویٹ اداروں کے الحاق کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ان سے ماہانہ کک بیکس وصول کیے گئے ۔ پبلک پرائیویٹ سب کیمپسز میں جاری بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا مقدمہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے اور تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ کیمپسز قائم کرنے کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تجاویز نہیں لی گئیں اور نہ ان کے مشوروں کو زیر غور لایا گیا، جب کہ ان کیمپسز کے لیے قانونی ضابطہ کار کو اختیار نہیں کیا گیا حتیٰ کہ اخبار میں اشتہار دیے بغیر منظور نظر افراد کو نوازا گیا ۔ لاہور کیمپس کی سنڈیکیٹ نے کبھی منظوری ہی نہیں دی ۔ الحاق کمیٹی کی جانب سے منڈی بہاءوالدین کیمپس قائم کرنے کی تجویز کو رد کیا گیا اس کے باوجود سب کیمپس قائم کر دیا گیا ۔ تحقیقات میں یہ بات بھی منظر عام پر آئی کہ نجی کیمپسز نے سنڈیکیٹ سے2012ء میں منظور ہونے والے یونیورسٹی امتحانی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی ۔ کیمپسز نے کم ترین میرٹ پر زیادہ طلبہ کو داخلہ دیا، قوانین پر عمل در آمد نہ کرتے ہوئے خود ہی سمسٹر امتحانات لیے اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ نمبروں سے پاس کیا، جب کہ نجی کیمپسز نے تعلیم یافتہ فیکلٹی بھی بھرتی نہیں کی اور نہ ہی درکار سہولیات فراہم کیں ۔ سابق چیف جسٹس کے احکامات پر قومی احتساب بیورو اپنی تحقیقات میں تیزی لائی جس کے نتیجہ میں سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری، سابق رجسٹرار، لاہور و منڈی بہاءوالدین کیمپسز کے مالکان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور تحقیقات سے الزامات ثابت ہونے پر ملزمان سے کروڑوں روپوں کی ریکوری کی گئی جبکہ سابق وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان کب کریں گے؟

    فیصل آباد( اے پی پی) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال،ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان 19 اگست بروز پیر کوکریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے اور پہلی بار مذکورہ نتیجہ نہ صرف ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہو گا بلکہ کسی طالب علم کا رزلٹ بھی لیٹر آن نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ رزلٹ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے تیار کیاگیاہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ رزلٹ کی سی ڈیز فیصل آباد بورڈ کی مقرر کردہ بینک برانچز میں 200 روپے فیس جمع کروا کر 19اگست کو صبح 10بجے حاصل کی جا سکیں گی۔انہوں نے بتایاکہ رزلٹ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہو گا جبکہ طلباء و طالبات موبائل فون ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ گھر بیٹھے معلوم کر سکیں گے۔

  • پنجاب بھر کے تمام کالجز اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے داخلے شروع

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہوتے ہی فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی کلاسز میں داخلوں کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے رواں سال 10فیصد اضافی داخلوں کا بھی ہدف مقررکیاگیاہے جس کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اورتمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز کے پرنسپلز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان ہوتے ہی طلباء وطالبات کی بڑی تعدا د نے پراسپیکٹس کے حصول کیلئے متعلقہ تعلیمی اداروں کا رخ کرلیاہے جہاں انہیں انتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس وداخلہ فارم فراہم کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء پیرنٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے صدر ایم اے ثاقب نے میڈیاسے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے۔

  • وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا جلد آغاز ہوگا

    وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا جلد آغاز ہوگا

    نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے آغاز کا مقصد نوجوان میں اونٹری پرینورشپ کے رجحان اور اختراع پسندی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
    اس پروگرام کے ذریعے کالجوں اور جامعات کے طلباء کے لیے روایتی اور تکنیکی طریقوں کو استعمال میں لاتے ہوئے اختراع پسندی اور اونٹری پرینورشپ کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

    نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کے گئے اس پروگرام کا اعلان مارچ 2019 میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ناصرف تکنیکی اور پیشہ ورانہ گُر سکھائے جائیں گے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ملازمت کے مواقعوں میں اضافہ ہو۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

    عثمان ڈار اس پروگرام کو چلانے والی 13 رکنی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیم میں اسٹارٹ اپ فنڈنگ کے ماہر عمر جے غنی بھی شامل ہیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 10 لاکھ طالب علموں کے اندراج کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان طلبا کو انٹرن شپ کے دوران مختلف حکومتی اداروں مثلاً نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، پاکستان سیاحتی بورڈ اور وزارت مواصلات وغیرہ میں کام سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

  • جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کب کیا جائے گاخبر آ گئی

    جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کب کیا جائے گاخبر آ گئی

    یجماعت نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 19اگست کو کیا جائیگا، سیکرٹری بورڈ
    سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جماعت نہم کاسالانہ امتحان 2019کے نتیجے کا اعلان 19اگست پیر کے روز کرے گا۔ سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر نے بتایا ہے کہ نتیجے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ امیدوار اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ موبائل فون نمبر سے اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

  • فیصل آباد، محکمہ تعلیم پنجاب نے نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کو داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر الحاق شدہ اور نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کو انٹر میڈیٹ کلاسز میں طلباء و طالبات کے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ میٹرک کا امتحان پا س کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے الحاق شدہ و رجسٹرڈ کالجز میں داخلوں کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ بعد ازاں طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے سمیت انہیں کسی قسم کی مشکل و پریشانی سے بھی بچانا ممکن ہو سکے۔محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر الحاق شدہ و نان رجسٹرڈ پرائیویٹ گرلز اینڈ بوائز کالجز میں طلباء و طالبات کے سال اول کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور تمام نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز کی انتظامیہ کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ اپنے اداروں میں فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلوں سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ تمام نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رجسٹریشن کروانا اور متعلقہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق کرنا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران بہت سے نان رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے مختلف ہائیر کلاسز میں سینکڑو ں طلباء و طالبات کے داخلے کرتے ہوئے ان سے لاکھوں کروڑوں روپے بٹور لئے جبکہ بعد ازاں ان تعلیمی اداروں کے مالکان سٹوڈنٹس سے فیسیں لے کر بھاگ گئے جس سے طلباء و طالبات کو تعلیمی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز طلباء و طالبات کا داخلہ نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ مستقبل میں کسی بھی مشکل یا پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر قواعد کے مطابق متعلقہ ادارہ کی رجسٹریشن چیک کریں اور اس کی تصدیق ڈائریکٹوریٹ کالجز یا محکمہ ہائر ایجوکیشن سے کر لی جائے۔

  • نیب کی ایک اور ڈیل سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    نیب کی ایک اور ڈیل سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اکرم چوہدری پچھلے ایک سال سے پابند سلاسل ہیں ان پر نیب میں مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا نیب حکام کے مطابق ان سے 9کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے ہیں مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ان کا عدالتی ٹرائل ہوا ہی نہیں نہ ہی آج تک ان پر لگنے والے الزامات کسی فورم پر پیش کیے گئے ہیں نہ ہی کوئی ثبوت دکھائے گئے ہیں سب کیمپسز کے مالکان بھی 5,5 کروڑ دے کر بہت پہلے رہا ہو گئے تھے مگر استاد مخترم نے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا اور اب لگتا یہ ہے کہ مسلسل قید و بند سے تنگ آ کر انہوں نے بھی نیب سے ڈیل کر لی ہے جو 9 کروڑ میں فائنل ہوئی ہے انتہائی افسوسناک صورتحال ہے موجودہ حکومت جس کو چاہے الزام لگا کر نیب کے حوالے کر دیتی ہے اور پھر پلی بارگین کی گھٹیا چال چل کے آپ آزاد ہو سکتے ہیں

  • کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کا کل 25 جولائی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

    کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کا کل 25 جولائی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

    کراچی : کل 25 جولائی کو کون فیل ہوگا اور کون ہوگا کامیاب ،کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کل 25 جولائی کو نتائج کا اعلان کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد طلبا نے دسویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئے تھے جبکہ دستاویزات پورے جمع نہ کرانے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبعلم کے نتائج روکے جائیں گے۔

    کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق نتائج ایس ایم ایس موبائل کے ذریعے رول نمبر لکھ کر 8583 سے بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں جبکہ امتحانی نتائج ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

  • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آبادمیں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آبادمیں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری

    ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری ہیں ، جن میں سے متعدد پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بیشتر جلد مکمل ہونگے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ویڈیو کانفرنس اور صوبائی حکومت کے تعاون اکیڈمک بلاک کی تعمیربھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویڈیوکانفرنس روم اور اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا، قبل ازیں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی و اکیڈمک ایڈوائزر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور سابق ڈائریکٹر ٹریننگ ایبٹ آباد یونیو،رسٹی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے ان دونوں منصوبہ جات کا افتتاح کیا اس موقع پر یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے دونوں حضرات کی یونیورسٹی میں تعلیمی وتدریسی و انتظامی حوالوں سے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربہ اور رہنمائی کی بدولت یونیورسٹی نے اپنی ترقی کی منازل انتہائی تیز رفتاری سے طے کی ہیں ، آج سے تین سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو یہ ادارہ تعلیمی ، انتظامی و مالی طورپر غیر مستحکم تھا، پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ سمیت دیگر محنت ملازمین کی بدولت آج یہ ادارہ انتظامی وتعلیمی و مالی طور پر انتہائی مستحکم ہے پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ یونیورسٹی کا شمار اب پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،آج ادارہ نظم وضبط اور تعلیمی میدان میں اپنی مثال آپ ہے واضح رہے کہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے بعد یونیورسٹی میں کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تقریباً پوری ہو گئی ہے جبکہ ویڈیو کانفرنس روم کی بدولت یونیورسٹی گلوبلی دنیا کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے ، سات ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالے اس ویڈیو کانفرنس روم سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء وطالبات بھی مستفید ہونگے ،اور آن لائن لیکچر کی سہولت بھی میسر ہوگئی ۔

  • جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    کراچی :علم کے حصول میں کوشاں ستاروں کے لیے خوشخبری ،جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20 ء) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 جولائی 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے یہ سہولت دی ہے کہ خواہشمند طلبہ 26 جولائی2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں، طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کی وایب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔