Baaghi TV

Category: تعلیم

  • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آبادمیں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آبادمیں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری

    ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری ہیں ، جن میں سے متعدد پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بیشتر جلد مکمل ہونگے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ویڈیو کانفرنس اور صوبائی حکومت کے تعاون اکیڈمک بلاک کی تعمیربھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویڈیوکانفرنس روم اور اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا، قبل ازیں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی و اکیڈمک ایڈوائزر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور سابق ڈائریکٹر ٹریننگ ایبٹ آباد یونیو،رسٹی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے ان دونوں منصوبہ جات کا افتتاح کیا اس موقع پر یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے دونوں حضرات کی یونیورسٹی میں تعلیمی وتدریسی و انتظامی حوالوں سے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربہ اور رہنمائی کی بدولت یونیورسٹی نے اپنی ترقی کی منازل انتہائی تیز رفتاری سے طے کی ہیں ، آج سے تین سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو یہ ادارہ تعلیمی ، انتظامی و مالی طورپر غیر مستحکم تھا، پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ سمیت دیگر محنت ملازمین کی بدولت آج یہ ادارہ انتظامی وتعلیمی و مالی طور پر انتہائی مستحکم ہے پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ یونیورسٹی کا شمار اب پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،آج ادارہ نظم وضبط اور تعلیمی میدان میں اپنی مثال آپ ہے واضح رہے کہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے بعد یونیورسٹی میں کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تقریباً پوری ہو گئی ہے جبکہ ویڈیو کانفرنس روم کی بدولت یونیورسٹی گلوبلی دنیا کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے ، سات ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالے اس ویڈیو کانفرنس روم سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء وطالبات بھی مستفید ہونگے ،اور آن لائن لیکچر کی سہولت بھی میسر ہوگئی ۔

  • جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    کراچی :علم کے حصول میں کوشاں ستاروں کے لیے خوشخبری ،جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20 ء) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 جولائی 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے یہ سہولت دی ہے کہ خواہشمند طلبہ 26 جولائی2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں، طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کی وایب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

  • پڑھا لکھا پنجاب، طلباء کو مزدور بنا دیا گیا

    پڑھا لکھا پنجاب، طلباء کو مزدور بنا دیا گیا

    پڑھا لکھا پنجاب، طلبا کو مزدور بنا دیا گیا،مری کی یونین کونسل پھگواڑی کے ایلمنٹری سکول کے بچے سکول کا بلڈنگ میٹیریل ڈھونے لگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری کی یونین کونسل پھگواڑی میں سکول کے بچوں کو پڑھائی کی بجائے وزنی بلاکس اٹھانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس میں سکول انتظامیہ ملوث ہے، طلبا کو اساتذہ پڑھانے کی بجائے کام پر لگا دیتے ہیں او ان سے وزنی کنکریٹ اٹھوائے جاتے ہیں.

    آبادی کے لحاظ سے مری کی سب سے بڑی یوین کونسل پھگواڑی ہے جس کے نمب رومال کیوریاں کے ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کو سیمنٹ کے بلاکس اٹھانے پر لگا دیا طلبا سارا دن بلاکس / بلڈنگ میٹیریل اٹھاتے رہتے ہیں، سکول میں پڑھائی زیرو ہو چکی ہے،

    باغی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئ سالوں سے یہاں بیش بہا فنڈز منظور ہوئے لیکن اساتذہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے آج بھی یہاں کے سکول کی حالت کھنڈرات جیسی ہے
    محمد اویس

  • تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،

    تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،

    تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا
    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری ریاض قدیر بھٹی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید کی ہدایت پر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں پانچویں‘ آٹھویں‘ نویں اور دسویں کلاسز کے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے والدین کی رضا مندی کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ سمر کمپس کیلئے وقت کادورانیہ صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے دھوپ سے بچاؤ کیلئے بچوں او راساتذہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی ای او نے سمر کیمپ لگانے والے اداروں کو پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے او ر سمرکیمپس کیلئے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہ کرنے کا حکم دیاہے

  • پی آئی اے کی طرف سے طالبعلموں کیلئے اچھی خبر

    پی آئی اے کی طرف سے طالبعلموں کیلئے اچھی خبر

    کراچی: پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا، تمام ڈومیسٹک فلائٹس پر سفر کرنے والے طالبعلموں کو کرایوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف دیا جائے گا
    طلباء کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کے بعد اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس کے زریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کر سکیں گے

  • ایبٹ آباد درجہ چہارم سابق تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئیں

    ایبٹ آباد درجہ چہارم سابق تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئیں

    ایبٹ آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد دفتر میں درجہ چہارم کی 50 سے زائد آسامیوں کیلئے جمع کرائی جانے والی سابق تمام درخواستیں منسوخ کر کے مکمل کوائف کے ہمراہ نئی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈی سیز کوٹہ، سنز کوٹہ، اقلیتی کوٹہ اور معذور کوٹہ سمیت تمام آسامیوں پر امیدواروں سے درخواست وصولی کیلئے 16 اگست حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں جمع کرنے والے امیدواروں کو پذیرائی نہیں ملے گی۔ انتظامیہ کے مطابق قبل ازیں مشتہر کردہ آسامیوں کے جواب میں جمع کروائی گئی درخواستوں میں ضروری کوائف اندراجات میں نقائص کے علاوہ خالی آسامیوں کی نشاندہی بھی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث ان درخواستوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوکریوں کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل میں واقع سکولوں میں موجود آسامیوں کی تصدیق کے بعد متعلقہ آسامی کیلئے مکمل کوائف کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، نامکمل کوائف اور جن یونین کونسلوں میں آسامیاں موجود نہیں ان کے رہائشی امیدواروں سے بھی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ امیدواروں کو سختی سے انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ 16 اگست سے قبل دفتر ڈی ای او (زنانہ) میں درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد کسی امیدوار سے درخواست نہ تو وصول کی جائے گی اور نہ ہی اس کا نام لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

  • میڈیکل طلبہ کی مائیگریشن ، ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    میڈیکل طلبہ کی مائیگریشن ، ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    لاہور:میڈیکل طلبا کی مائگریشن کی منظوری ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت میڈیکل کے طلبہ کی مائیگریشن کیلئے ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نےمیرٹ کی بنیاد پرآٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    لاہور میں ہونےوالے اس اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرمومن آغا، میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نےشرکت کی ، اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کےشعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کیئر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جاسکے، یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کےبجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، ماضی میں ہیومن ڈویلپمنٹ کےشعبےکونظرانداز کیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگرعملے کی استعداد بڑھا کر بہتر نتائج حاصل کیےجا سکتے ہیں، چیف سیکرٹری نےصحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے تجاویز طلب کرلیں۔

  • سکولوں میں بچوں کے لیے فوڈ پروگرام شروع کیا جائے گا ،وفاقی وزیر تعلیم

    سکولوں میں بچوں کے لیے فوڈ پروگرام شروع کیا جائے گا ،وفاقی وزیر تعلیم

    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اسلام آباد میں سکول سے باہر سات ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں حکومت کا مشن ہے اسکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں،سکول سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے ، وفاقی سکولوں میں بچوں کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کرایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز جی سیون گرلز سکول میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کے داخلوں کے سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید،ڈائریکٹر ایف ڈی ای آصف اقبال نیازی، ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان محمود، ایریا ایجوکیشن آفیسر انور خان، ایریا ایجوکیشن آفیسرنازمین سہیل، ایریا ایجوکیشن آفیسر سہیل خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کلاس روم میں موجود بچوں سے گفتگو بھی کی جبکہ ان کا کہنا تھاکہ 3 ماہ میں 7 ہزار بچوں کے داخلے کیے ہیں،حکومت کا مشن ہے اسکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں،شفقت محمودنے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کو داخلہ دلانے کے بعد انہیں سکول میں رکھنا ہمارے اساتذہ کے لےے بڑا چیلنج ہے ،ان سکولز سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے اس لےے حکومت کے تحت اسلام آباد کے سکولز میں طلبائ کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جہاں پران طلبائ کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر سکولز کے نام اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولز سے باہر بچوں کے پروگرام میں معاونت کرنے پر دیگرشراکت داروں کے شکرگزار ہیں۔

    محمد اویس

  • حکومت پنجاب کا فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد حکومت پنجاب فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام بڑے شہروں کے مرکزی علاقوں میں پارک قائم کرکے وہاں بچوں کی تفریح طبع کیلئے تمام ممکن سہولیات و مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کی معاشرتی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں نظر انداز کئے جانے کی بجائے معاشرتی دھارے میں لاتے ہوئے سول سوسائٹی کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ان پارکس میں خصوصی بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جسمانی طور پر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو نارمل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے ان کا احساس محرومی ختم کرنے سمیت ان کا کانفیڈینس بلٹ کرنا چاہتی ہے۔

  • یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات

    یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات،تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن پنجاب کی انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق میٹرک پاس شخص اسسٹنٹ کنٹرولر کی گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہے،جونیئر کلرک اظہار الحق ایڈیشنل رجسٹرار کی پوسٹ پر تعینات ہے جبکہ فیاض الحق،محمد مقصود اور ڈاکٹر بشیر سمیت دیگر کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا،یونیورسٹی سینڈیکیٹ سے ان تقرریوں اور پروموشن کو خفیہ رکھا گیا ، وائس چانسلر اشتیاق احمد اور سابق وی سی ریاض الحق نے غیر قانونی بھرتیاں کیں متعدد بھرتیاں ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بغیر اشتہار دیے غیر قانونی کیں انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی رپورٹ میں وائس چانسلر اور متعلقہ رجسٹراروں کے خلاف کاروائی کرنے کی استدعا