Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • افغانستان سے پاکستان دہشتگردی کیلئے آنے والا”خودکش”بمبار گرفتار،اعتراف جرم

    افغانستان سے پاکستان دہشتگردی کیلئے آنے والا”خودکش”بمبار گرفتار،اعتراف جرم

    دہشتگرد وسیم عرف بلال، جو 2008 میں ننگرہار میں پیدا ہوا، نے 2023 میں قرآن حفظ کیا۔ یہ ایک عظیم کامیابی تھی جو اسے امن اور انسانیت کی خدمت کی طرف لے جا سکتی تھی، مگر اسے جلال آباد کے ایک مدرسے میں تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے گروہ جماعت الاحرار سے وابستہ دہشتگردوں نے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

    اسے 9 مئی 2024 کو اپنے مشن سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔دہشتگرد وسیم نے شونکرے، کنڑ میں دہشتگرد کمانڈروں احمد اور مفتی صدیق کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی، جہاں 20 سے 25 بھرتی افراد اور تقریباً 100 خودکش بمبار موجود تھے۔ یہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کا واضح ثبوت ہے، جس کی نشاندہی پاکستان عالمی سطح پر بارہا کرتا رہا ہے اور جس کی تصدیق حالیہ 37ویں اقوام متحدہ مانیٹرنگ رپورٹ سمیت دیگر رپورٹس میں بھی ہوئی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد وسیم کو پشاور کے حاجی کیمپ بس اسٹینڈ پر گرفتار کیا، جو دہشتگردی کی روک تھام میں پاکستان کی چوکسی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔

    دہشتگرد گروہ جیسے فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرار مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں جبکہ وہ مسلمانوں سمیت معصوم شہریوں، خواتین، بچوں، بزرگوں اور زخمیوں کو قتل کرتے اور ان کے روزگار تباہ کرتے ہیں۔ ان کا نظریہ پاکستانی قوم اور تمام مکاتب فکر کے 1,800 علماء کے متفقہ فیصلے کے مطابق مسترد ہے، جنہوں نے خوارج کے جہادی نظریے کو حرام قرار دیا۔ خوارج انسانیت اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔ پاکستان کے ادارے ریاست اور حقیقی اسلام کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔دہشتگرد وسیم کابل سے اسمگلروں اور ہینڈلرز جیسے کمانڈر سربکف کے ساتھ پاکستان آیا۔ اس کی تعیناتی کے صرف پانچ دن کے اندر گرفتاری پاکستان کی اعلیٰ سطح کی چوکسی کو ظاہر کرتی ہے اور واضح پیغام دیتی ہے کہ پاکستان میں تشدد کے ارادے سے داخل ہونے والا ہر شخص گرفتار اور سزا کا مستحق ہوگا۔

  • ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،امریکی فوجیوں کی ہلاکت،ٹرمپ کا جوابی کاروائی کا اعلان

    ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،امریکی فوجیوں کی ہلاکت،ٹرمپ کا جوابی کاروائی کا اعلان

    ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ دبئی میں امریکی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کرکے 40 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 70 کو زخمی کردیا۔

    ایران کی جانب سے خلیجی علاقوں پر حملے تیز کردیئے گئے ہیں، قطر، یو اے ای، کویت، اردن پر میزائل اور ڈرون سے حملے کئے گئے۔دوحہ میں 5 دھماکے ہوئے، جس سے خوف و ہراس پھیل ہوگیا، یو اے ای پر بھی ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ ہوا، حملہ اس وقت کیا جب 160 فوجی موجود تھے، جس میں 40 ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔

    دبئی کے قریب واقع المِنہاد میں آسٹریلوی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم المِنہاد ایئر بیس کو ایران نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام آسٹریلوی فوجی اہلکار محفوظ ہیں،رچرڈ مارلس کے مطابق اس حملے میں کسی آسٹریلوی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ریاض میں امریکی سفارت خانے نے حملے کی تصدیق کر دی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں 2 نئے دھماکے سنے گئے تھے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے ایرانی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے 178 بیلسٹک میزائل اور 384 ڈرونز کو روکا، قطر نے بھی 2 حملوں کو ناکام بنایا ہے۔اردن میں بھی امریکی اڈوں پر ڈرونز داغے گئے، قطری وزارت دفاع کے مطابق اب تک 101 بلیسٹک، 3 کروز میزائل اور 39 ڈرونز داغے گئے، سیکیورٹی فوسز نے 3 کروز، 98 بلیسٹک میزائل اور 24 ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جَلد جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے اس کے لیے ’زمینی فوج‘ بھیجنے کی ضرورت نہ پڑے،’نیوزنیشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب تک جاری جھڑپوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، حملے اور امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا جواب جَلد دیا جائے گا

    ٹرمپ کا یہ بیان اِن کے پہلے مؤقف سے مختلف ہے کیونکہ اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران میں زمینی فوج تعینات کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا تاہم اب اُنہوں نے اشارہ دیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں شاید اس کی ضرورت نہ پڑے۔

    علاوہ ازیں امریکا اور اسرائیل کی ایران میں خوفناک بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں بچیوں سمیت جاں بحق 150 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ایران کے شہر میناب میں جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،امریکا اور اسرائیل کی اسکول پر بمباری سے بچیوں سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

    دوسری جانب امریکی کمپنی ایمازون نے مشرق وسطیٰ میں ڈیٹا سینٹرز پر حملے کی تصدیق کردی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ہمارے ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا،ایمازون نے بتایا کہ یو اے ای میں ہمارے 2 ڈیٹا سینٹرز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، حملے کے باعث ڈیٹا سینٹر کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، ڈیٹا سینٹر میں آگ لگ گئی، بجھانے کیلئے پانی پھینکا تو مزید نقصان پہنچا،ایمازون کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سینٹر پر حملے کے باعث ایمازون کلاؤڈ سروسز متاثر ہوئیں۔ گزشتہ روز مشرق وسطیٰ میں ایمازون کی سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف

    آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف

    آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے،

    اسرائیلی انٹیلی جنس نے برسوں تک تہران میں ٹریفک کیمرے ہیک کیے رکھے، اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کی اجلاس میں شرکت کی نشاندہی ہونے پر انہیں نشانہ بنایا۔ برطانوی اخبار نے اسرائیل کی خفیہ کارروائی کا پردہ چاک کردیا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای، ان کے محافظوں کی نقل حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی، کیمروں کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں، کمپاؤنڈ کے اندر اور پارکنگ پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی، موبائل ٹاور جزوی غیرفعال ہونے سے حفاظتی عملہ لاعلم رہا۔

  • افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث

    افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث

    افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی

    افغانستان دہشتگرد گروہوں اور پراکسیز کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جس سے پورا خطہ متاثر ہورہا ہے،افغان طالبان کی زیر سرپرستی افغانستان سے سرحد پار دہشتگردوں کے حملے اور دراندازی معمول بن گئی ہے ،ساوتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل اور افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق یورپی یونین نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے بننے سے روکیں،افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، یورپی یونین نے طالبان سے افغانستان میں سرگرم تمام دہشتگرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے،امریکا اور چین نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں پر مکمل حمایت اور اعتماد کااظہار کیا ،

    ماہرین کے مطابق؛افغان طالبان رجیم نےاپنے ناجائز تسلط کو سہارا دینے کے لئے دنیا بھر کے دہشتگرد گروپوں کو سرپرستی فراہم کررکھی ہے، افغان سرزمین مضبوط اور مؤثر حکومت کے قائم نہ ہونے تک دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنی رہے گی،

  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شام کے وقت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

    وزیر اعظم نے آج اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں انہوں نے سعودی قیادت کو پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم نے اس نازک مرحلے پر پاکستان کی تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کی آمادگی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں سے خطے میں جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    امریکی اسرائیلی حملے کے بعد خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ کی تصویر سامنے آ گئی

  • مودی، ہیبت اللہ اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ، تل ابیب میں خفیہ بیٹھک کا بھانڈا پھوٹ گیا

    مودی، ہیبت اللہ اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ، تل ابیب میں خفیہ بیٹھک کا بھانڈا پھوٹ گیا

    مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایک بار پھر خطے میں خفیہ سفارتی صف بندیوں سے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے سے متعلق سنگین اور خطرناک دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

    ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور افغان عبوری قیادت کے درمیان ایک ایسی غیر اعلانیہ منصوبہ بندی ہوئی ہے جس کا مقصد خطے کو افراتفری اور کشیدگی کی جانب دھکیلنا اورمسلم ممالک کو آپس میں لڑانا تھا ۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان مبینہ طور پر تل ابیب میں ایک خفیہ مشاورت ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس مشاورت میں پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے ذریعے مصروف رکھنے اور اسی دوران ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے امکانات پر گفتگو کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جارحانہ عزائم رکھنے والے ان 3 ممالک کی حکمت عملی کھل سامنے آ چکی ہے جس کے اثرات نہایت خطرناک ہو سکتے ہیں۔ پاکستان جغرافیائی طور پر ایک اہم ملک ہے جو ایران اور افغانستان دونوں کے ساتھ سرحد رکھتا ہے، ایسے میں کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر پورے خطے سے زیادہ پاکستان پر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت اور اسرائیل کے دفاعی تعاون پر بحث ہوتی رہی ہے، جبکہ بھارت اور ایران کے درمیان توانائی، بندرگاہی اور تجارتی منصوبے بھی عالمی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔حالیہ سرحدی کشیدگی، خصوصاً 26 اور 27 فروری کو پاکستانی سرحدی علاقوں میں ہونے والے حملوں کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پوزیشن مستحکم رکھی۔ بعض حلقے ان واقعات کو ایک وسیع تر علاقائی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

    افغان طالبان کی حالیہ سرگرمیوں کو بھی بعض مبصرین عالمی طاقتوں کے مفادات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی اور دفاعی دونوں سطحوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔ ایران کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان خطے میں توازن اور امن کا خواہاں ہے۔عالمی سطح پر اب یہ سوال ضرور زیر بحث ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاست کس سمت جا رہی ہے، اور کیا واقعی کوئی نئی صف بندی تشکیل پا رہی ہےم آیا بھارت اسرائیل اور افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کوئی کھیل تو نہیں کھیل رہا ہے، ان سوالات کا جواب آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • ایران کی جوابی کاروائی،فتح خیبر، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے

    ایران کی جوابی کاروائی،فتح خیبر، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے گے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی، اسرائیل کے مختلف شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کے شمالی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے جوابی کارروائی کو "فتح خیبر” کا نام دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائیل داغ دیے گئے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کی ویڈیو بنانے سے منع کردیا، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہی تل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے حملوں کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائل ڈرون حملوں کی پہلی لہرلانچ کردی ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے اور میزائل عراق کی فضائی حدود میں دیکھے گئے۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تقریباً 75 میزائلوں سے حملہ کیاگیا۔

    ایران بھر میں یونیورسٹی کی کلاسز آج منسوخ کر دی گئی ہیں، اور کل سے شروع ہونے والی کلاسیں عملی طور پر ہوں گی۔ ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کی لاجسٹک تنصیب پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ قطر نے ایک ایرانی میزائل مار گرایا ہے، الجزیرہ نے ایک قطری اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ بحرین کے شہر منامہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔خلیج فارس کے ساحل پر واقع ایرانی شہر چابہار پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔ ایران تقریباً کل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا سامنا کر رہا ہے، کنیکٹیویٹی معمول کی سطح کے تقریباً 4 فیصد تک کم ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کیخلاف امریکا اسرائیل مشترکہ کارروائی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے نہیں دی جائے گی۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا، ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے نہیں دی جائے گی۔صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دے گا۔

  • آپریشن غضب للحق جاری،افغان طالبان کے  کانڈکسی بیس  چترال کو شدید نقصان

    آپریشن غضب للحق جاری،افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان

    آپریشن غضب للحق جاری ہے،پاکستان سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔

    افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ہر لمحہ چوکس اور بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں۔

    پاک فوج نے زئوبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہیں۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

    پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان کا سامنا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی، افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا۔ پاک فضائیہ نے ننگرھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹرز کوبھی نشانہ بنایا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ،تہران میں  دھماکے

    اسرائیل کا ایران پر حملہ،تہران میں دھماکے

    اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم دھماکوں کی وجوہات نامعلوم ہیں،ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تہران پر حملہ کیا ہے، ایران پر پیشگی حملےشروع کیے ہیں،

    ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔

    اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھر میں اسکول بند کردیے گئے ہیں، عوام کو گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔

  • پاک فوج کا مؤثر جواب،297 طالبان ہلاک،89 پوسٹیں تباہ،18 پر قبضہ

    پاک فوج کا مؤثر جواب،297 طالبان ہلاک،89 پوسٹیں تباہ،18 پر قبضہ

    آپریشن غضب للحق اور اس کے نتیجے میں افغان طالبان کی حکومت کے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں

    وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں آج دن بھر جاری رہیں۔مجموعی طور پر 297 افغان طالبان، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ہلاک اور 450 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔افغان طالبان کی 89 پوسٹیں تباہ اور اٹھارہ (18) پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔افغان طالبان کی حکومت کے 135 ٹینک تباہ ہو چکے ہیں۔پورے افغانستان میں انتیس (29) مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔الحمدللہ، پاکستان کی جارحیت کا فوری اور موثر جواب جاری ہے۔