Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،10 خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،10 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اگست کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک کے علاقے میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں ضلع دیر میں 2 خوارج ہلاک کیے گئے، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، خوارج علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وژن "عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں کامیاب کارروائیوں اور 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک کاروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، حکومت اور قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

  • ‎براڈ پیک سانحہ: 9 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، 2 کی تلاش جاری

    ‎براڈ پیک سانحہ: 9 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، 2 کی تلاش جاری

    ‎گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ صدر الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق اب تک 9 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ مزید 2 لاپتہ افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔
    ‎جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الپائن کلب نے بتایا کہ ریسکیو کارروائی کے پہلے روز دو کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ تیسرے لاپتہ شخص کے جسم کے کچھ اعضا بھی برآمد ہوئے تھے۔ بعد ازاں امدادی کارروائیاں مزید تیز کی گئیں اور دیگر لاشوں کو بھی تلاش کر لیا گیا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ پہلے دن برآمد ہونے والی لاشوں میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما اور سلطنت عمان کی ایک خاتون کوہ پیما شامل تھیں۔ پاک فوج نے دشوار گزار علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیے، جن کی مدد سے ابتدائی مرحلے میں پانچ لاشوں کو منتقل کیا گیا۔
    ‎صدر الپائن کلب کے مطابق آج مزید چار نیپالی کوہ پیماؤں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور کوہ پیما کی لاش کی شناخت ہو چکی ہے، تاہم وہ انتہائی دشوار گزار اور ناقابلِ رسائی مقام پر موجود ہے، جس کے باعث اسے فوری طور پر منتقل کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔
    ‎انہوں نے مزید بتایا کہ باقی دو لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور خراب موسمی حالات کے باوجود آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔
    ‎براڈ پیک پر پیش آنے والا یہ سانحہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ کے بڑے حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق تمام لاپتہ افراد کی تلاش اور لاشوں کی منتقلی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

  • ‎فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    ‎فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    ‎راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مستحکم بنانے، پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
    ‎ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون اور دفاعی شعبے میں تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی رابطے اور مؤثر اشتراک ناگزیر ہے۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دفاعی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔
    ‎فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی شعبے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

  • بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

    ‎بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ان کے ایک اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری قومی مہم "ردالفتنہ-3” کے تحت کی گئیں۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں تیز رفتار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کا ہدف بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشت گرد تھے، جن کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
    ‎ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی 5 اگست کو ضلع واشک میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے بعد مؤثر انداز میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
    ‎دوسرا آپریشن 6 اگست کو ضلع مستونگ میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کا ایک محفوظ ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
    ‎آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانا اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان اور "عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

  • پاکستان اورامریکہ کےدرمیان چوتھے انسداددہشتگردی مذاکرات،مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاکستان اورامریکہ کےدرمیان چوتھے انسداددہشتگردی مذاکرات،مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاکستان اورامریکہ کے درمیان 4اگست 2026 کوواشنگٹن ڈی سی میں چوتھےانسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا انعقاد ہوا،

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق انسدادِ دہشتگردی مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی سفیر گریگوری لوگیرفو اور پاکستانی وفد کی قیادت سفیر نبیل منیر نے کی، مذاکرات میں پاک امریکہ انسدادِ دہشتگردی شراکت داری، مشترکہ مفادات اور دہشت گردی کے خاتمےکیلئےباہمی عزم پر زور دیا گیا، وفود نے دہشتگردی کے خدشات، سرحدی تحفظ اور دہشتگردوں کی سہولت کاروں کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ، پاکستان اور امریکہ نے خطے کے امن اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ کارروائیوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا، خطے میں دہشتگردی میں ملوث داعش خراسان،القاعدہ ، ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج)، بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) اور اس سے وابستہ تنظیموں کیخلاف کارروائیاں بڑھانےپر زور دیا گیا، مشترکہ اعلامیہ میں پاک امریکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے ، عوام کےتحفظ سمیت خطے کے امن، خوشحالی اور دہشتگردی کیخلاف تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی زوردیا گیا،

    پاک امریکہ مشترکہ اعلامیہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے

  • وزیراعظم  شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر تاناکا آکیہیکو (Dr Tanaka Akihiko ) کی قیادت میں 9 رکنی وفد کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان اور جائیکا کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط دیرینہ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. امید ہے کہ جائیکا کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا. مشکل معاشی چیلنجز پر ٹیم ورک سے قابو پایا، اب پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے.حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں صرف تین برس میں سرکاری محصولات دگنی ہوئیں. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ہنر، تکنیکی تربیت اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے. معدنیات کے شعبے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں JICA کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کرینگے. چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اور فروغ کے لیے سمیڈا میں اصلاحات کر کے اسے ایک فعال اور مؤثر ادارے بنایا. جائیکا کا سمیڈا کے ساتھ تعاون چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کیلئے مفید ثابت ہو گا.

    وزیراعظم نے صدر جائیکا سے جاپان میں حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا. ڈاکٹر تاناکا آکیہیکو نے وزیر اعظم کی جانب سے جاپان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

    ڈاکٹر تاناکا نے پاکستان میں انکی شاندار مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ جائیکا اور پاکستان کی شراکت داری اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے. جائیکا صحت، تعلیم، شہری و دیہی ترقی، فنی و تکنیکی تربیت اور صنعتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے. وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا. جاپان سمیت عالمی برادری مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور اس کی قیادت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

    اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، حنیف عباسی، سردار اویس احمد خان لغاری، شزا فاطمہ خواجہ، معاونین خصوصی سید طارق فاطمی اور ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

  • بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کا عزم و حوصلہ

    بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کا عزم و حوصلہ

    تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی زخمی ہوگئے۔

    شدید زخمی ہونے کے باوجود لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی نے غیر معمولی حوصلے، جرات اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنایا۔یہ واقعہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے عزم، بہادری، قیادت اور فرض شناسی کی ایک اور روشن مثال ہے، جو ہر مشکل صورتحال میں قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہتے ہیں۔

    خوارج اس جذبے، ہمت اور ولولے کو شکست کیسے شکست دے سکتے ہیں۔ فتنہ الخوارج دہشت، خوف اور بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کر سکتا۔قوم کے تعاون، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کے سامنے اس فتنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

  • چیف جسٹس کا خواتین دوست عدالتی نظام کے فروغ کے عزم کا اظہار

    چیف جسٹس کا خواتین دوست عدالتی نظام کے فروغ کے عزم کا اظہار

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان سے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی خواتین نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دونوں بارز کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر خواتین دوست عدالتی نظام کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی (NJPMC) کے فیصلے کے تحت سال 2026-27 کو خواتین سائلین کی سہولت کا سال قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں خواتین سائلین کو محفوظ، باوقار اور سہولت سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا۔ ان مراکز میں خواتین کی رازداری، تحفظ، عدالتی خدمات تک آسان رسائی، استقبالیہ، انتظار گاہیں، علیحدہ داخلی راستے، معیاری واش رومز، ثالثی و متبادل حلِ تنازعات (ADR)، نجی مشاورتی کمرے، قانونی معاونت، قانونی رہنمائی، نفسیاتی معاونت اور متعلقہ اداروں سے رابطے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ خواتین سائلین اور ملاقات کرنے والوں کے لیے محفوظ اور باوقار ملاقات کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

    چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان نے ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے لیے ملک گیر ڈیزائن مقابلہ منعقد کیا، جس میں بہترین تین ڈیزائن منتخب کیے جا چکے ہیں۔ یہ ماڈل ڈیزائن تمام ہائی کورٹس کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں یکساں معیار کی سہولیات قائم کی جا سکیں۔ملاقات کے دوران خواتین نمائندگان نے انصاف تک رسائی اور قانونی پیشے میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل بھی چیف جسٹس کے سامنے رکھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ہائی کورٹس اور دیگر اداروں سے مشاورت کے بعد ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں آپریشن "11 گرج” کے تحت کارروائی،اہم کمانڈر سمیت 3 خوارج جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں آپریشن "11 گرج” کے تحت کارروائی،اہم کمانڈر سمیت 3 خوارج جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن "11 گرج” کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈرز شاکر ولد اکرام عرف ملنگ آشنا اور حارث عرف ضرار بھی شامل ہیں، جو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے زمینی دستوں کے ساتھ فضائی وسائل کا بھی مؤثر استعمال کیا، جس کے نتیجے میں خوارج کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کا خاتمہ اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام تک انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

  • ن لیگ کے دوستوں کو پیغام،ٹک ٹک ٹک،آپ کی الٹی گنتی شروع،بلاول

    ن لیگ کے دوستوں کو پیغام،ٹک ٹک ٹک،آپ کی الٹی گنتی شروع،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

    بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔ اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے،میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں،میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی، ہمارے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر پر حملہ ہوامگرآپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔