Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایل اے 37جموں فور میں دھاندلی،مرکزی مسلم لیگ نے شواہد میڈیا کو دے دیئے

    ایل اے 37جموں فور میں دھاندلی،مرکزی مسلم لیگ نے شواہد میڈیا کو دے دیئے

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایل اے 37جموں فور میں انتخابی دھاندلیوں،انتظامیہ کی جانب سے ن لیگی امیدوار کی حمایت،انتظامی بے ضابطگیوں کے ویڈیو شواہد میڈیا کے سامنے پیش کردیئے اور کہا کہ ن لیگ سیٹ جیتی نہیں بلکہ جتوائی گئی،مرکزی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عثمان علیم کو واضح برتری ملی،ہمارے امیدوار کے 61 پولنگ سٹیشن کے فارم 24 نہیں دیئے گئے، انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات،کاروائی اور ضرورت پڑنے پر اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ خالد نیگ گجر،مرکزی ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، پیر سید اعجاز الحسن شاہ،جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ نارووال عرفان مہیس،امیدوار ایل اے 37 جموں فور عثمان علیم، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے پریس کانفرنس کی ،اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نارووال میں انتخابی عمل کے دوران سنگین بے ضابطگیاں کی گئیں۔ کاؤنٹنگ کے وقت ان کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا اور امیدواروں و الیکشن ایجنٹس کو کنسولیڈیشن کے عمل سے دور رکھا گیا۔ فارم 45 سے فارم 47 تک کے مرحلے کو شفاف انداز میں مکمل نہیں ہونے دیا گیا، مرکزی مسلم لیگ کے پاس ویڈیوز، فارم اور دیگر دستاویزی شواہد موجود ہیں، جنہیں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے پہلے جمع کرائی گئی شکایات پر بھی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کیا جائے، انتخابی نتائج سے متعلق تحفظات کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر ضروری ہو تو متعلقہ حلقے میں شفاف انداز میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران نارووال میں بڑے پیمانے پر انتخابی بے ضابطگیاں ہوئیں، جن کے مضبوط شواہد ہمارے پاس موجود ہیں،اس موقع پر سات منٹ پر مشتمل ویڈیو میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت کو میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولیس نے پولنگ ایجنٹس کو کاؤنٹنگ سے قبل باہر نکال دیا، جبکہ پولنگ کے دوران پولیس کی موجودگی میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری رہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں بھی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مبینہ طور پر جعلی انتخابی مواد، مہریں اور دیگر شواہد دکھائے گئے،پریس کانفرنس کے دوران مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے کہا کہ وہ قانونی اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر فورم پر اپنے مؤقف کا دفاع جاری رکھے گی اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • نجکاری پروگرام کے تحت طے شدہ تمام اہداف اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    نجکاری پروگرام کے تحت طے شدہ تمام اہداف اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ نجکاری پروگرام کے تحت طے شدہ تمام اہداف اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے. نجکاری کے مختلف مراحل کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی رابطے سے کام کریں. زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کا طریقہ کار اس انداز میں وضع کیا جائے کہ بینک کا بنیادی مقصد اور زرعی شعبے میں اس کا کردار برقرار رہے. یقینی بنایا جائے کہ نجکاری کے بعد بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو زرعی قرضوں اور مالی وسائل کی فراہمی پر زرعی ترقیاتی بینک کی توجہ برقرار رہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کسانوں، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے مالی وسائل تک رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ زرعی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے.

    اجلاس میں وزارتِ نجکاری کی جانب سے وزیراعظم کو نجکاری پروگرام، مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے نجکاری پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 27 سرکاری ادارے تین مختلف مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے حوالے سے فنانشل کلوزنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی پہلی فنانشل کلوزنگ اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی 29 جون 2026 کو مکمل ہوئی۔

    وزیراعظم کو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) کی نجکاری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں کمپنیوں کے لیے اظہارِ دلچسپی (EOI) مشتہر کیا جا چکا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب FESCO کے لیے 7 اگست، GEPCO کے لیے 21 اگست اور IESCO کے لیے 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے سرمایہ کاروں کے ساتھ روڈ شوز کا عمل بھی جاری ہے۔وزیراعظم کو زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کی نجکاری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک کی ٹرانزیکشن اسٹرکچرنگ میں بینک کے زرعی قرضوں سے متعلق بنیادی مینڈیٹ کے تحفظ کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔اجلاس کو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی نجکاری پر پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم نے نجکاری کے تمام جاری معاملات کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور طے شدہ اہداف کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیرِ وزیرِ اعظم محمد علی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • آواران،دہشتگردوں کی جانب سے اغوا کی کوشش ناکام، بی ایل ایف کا کمانڈر ہلاک

    آواران،دہشتگردوں کی جانب سے اغوا کی کوشش ناکام، بی ایل ایف کا کمانڈر ہلاک

    آواران: دہشتگردوں کی جانب سے اغوا کی کوشش ناکام، مقامی مزاحمت میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر ہلاک ہو گیا

    ذرائع کے ضلع آواران میں فتنہ الہندوستان ( بی ایل ایف) کا کمانڈر دیگر دہشت گردوں کے ہمراہ مقامی سول کنٹریکٹر کے گھر گھس کر تاوان کی غرض سے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم مقامی افراد کی مزاحمت کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر اختر علی شیر ہلاک کردیا گیاجبکہ فائرنگ سے زخمی دہشتگرد اپنے کمانڈر کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔واقعے کے دوران کنٹریکٹر زخمی ہوا، جبکہ اس کے بڑے بھائی نے نہتے ہو کر حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ناکامی کے بعد دہشت گرد اب بلوچ شہریوں کو اغوا اور بھتہ خوری جیسے جرائم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔وزیراعظم

    ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کو ترجیح دے رہی ہے جو نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر استوار کریں۔

    وزیراعظم نے نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی سے متعلق اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے حوالے سے لائحۂ عمل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں پبلک اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے فروغ کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے بنیادی محرک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پبلک ایکویٹی مارکیٹ ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بینکاری شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم ابھی بھی محدود ہے، جس کے باعث متبادل سرمایہ کاری ذرائع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

  • نوشکی،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،7 دہشتگرد جہنم واصل

    نوشکی،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،7 دہشتگرد جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جولائی کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک پناہ گاہ کی نشاندہی کرکے مسلسل نگرانی کی گئی،سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کمین گاہ کو تباہ کر دیا، کارروائی میں ایک خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے جبکہ جائے وقوعہ پر موجود اسلحہ،گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکاخیزآلات کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا، وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک مہم بھرپور قوت سے جاری رہے گی۔

  • شمالی وزیر ستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،5خوارج جہنم واصل ،میجر حافظ احسان الہیٰ شہید

    شمالی وزیر ستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،5خوارج جہنم واصل ،میجر حافظ احسان الہیٰ شہید

    خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا،آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الہٰی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،مارے گئےخوارج سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

  • جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 99ویں سالگرہ کی تقریب

    جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 99ویں سالگرہ کی تقریب

    راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کے 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی منفرد، آزمودہ اور ہر مشکل وقت میں مضبوط ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کے مشترکہ عزم سے بندھی ہوئی حقیقی شراکت دار ہیں۔

    اس موقع پر چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنی آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

  • انتخابی مہم میں مرکزی مسلم لیگ نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد کر دیا

    انتخابی مہم میں مرکزی مسلم لیگ نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد کر دیا

    آزاد کشمیر انتخابات میں حلقہ ایل اے 37 جموں فورنارووال سے مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم کی انتخابی مہم کے دوران آخری جلسہ میں‌مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک سٹیج پر جمع ہو گئیں،عثمان علیم کی بھرپور حمایت اور 2 اگست کو کرسی پر مہر لگانے،ووٹ کی حفاظت کرنے کا اعلان کر دیا

    ظفروال میں انتخابی جلسے سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز،رکن پنجاب اسمبلی محمود سنگراں،پیر سید اعجاز الحسن شاہ،نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرؤف،تحریک انصاف کے رہنما مجاہد خان،تحریک لبیک کے رہنما رانا امان اللہ خان،سنی اتحاد کونسل کے رہنما حاجی عبدالرزاق گجر،ندیم رحیم،چوہدری مصور مہیس ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،حافظ امتنان علی گوہر، عرفان مہیس،عثمان علیم،فیصل منظور ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا، انتخابی جلسے میں‌ شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے ،شرکا امیدوار عثمان علیم کے حق میں‌نعرے لگا رہے تھے،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال آپ نے ایسی منصوبہ بندی کی نارووال ڈوبا ہوا ہے ، تعلیم کی یہ منصوبہ بندی کی کہ غریب تعلیم سے دور ہے،عوام نیب زدہ لوگوں کو مسترد کریں گے ،آج دنیا دیکھ رہی الیکشن میں ہم جیت چکے ہیں ،دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم اکیلے نکلے تھے لیکن عوام کی محبت نے آج مقروض کر دیا،کاشتکاروں کو حکمرانوں نے تباہ کر دیا ،13 بندوں کا جلسہ کرنے والا احسن اقبال ہم پر رعب ڈالے گا؟ نارووال میں نئی فضا بنی۔ آج سب متحد ہیں۔ نونی ٹولے سے جان چھڑائیں گے۔ فارم 47 اب نہیں ملنا، یہ ابتدا ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی محمود سنگراں،پیر سید اعجاز الحسن شاہ، حافظ عبدالرؤف، مجاہد خان، رانا امان اللہ خان، حاجی عبدالرزاق گجر،ندیم رحیم،چوہدری مصور مہیس ،حافظ امتنان علی گوہر،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، عرفان مہیس،عثمان علیم،فیصل منظور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے عام آدمی کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا کہ جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا جہاد ہے،مسلم بھائی کے علاوہ کوئی امیدوار ہی نہیں عوام حکمرانوں کی گردن سے سریا نکالے گی،نارووال میں موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی زیرو ، عوام 2 اگست کو ن لیگ کا جنازہ پڑھیں گے،2 اگست کو کرسی پر مہر لگا کرخدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں، مدمقابل چور ہیں لٹیرے ہیں، عوامی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا

  • لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی آج چوتھی برسی، قوم کا خراجِ عقیدت

    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی آج چوتھی برسی، قوم کا خراجِ عقیدت

    لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی آج چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شہداء کی وطن کے لیے خدمات، قربانیوں اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

    یکم اگست 2022 کو بلوچستان میں شدید سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف تھی۔ اسی سلسلے میں اُس وقت کے کور کمانڈر 12 کور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے لسبیلہ پہنچے تھے۔واپسی کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے۔

    یہ حادثہ قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ تھا، کیونکہ شہداء سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے مشن پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ان کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں عوامی خدمت اور فرض شناسی کی روشن مثال قرار دیا جاتا ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور قومی بحرانوں میں عوام کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ لسبیلہ کے شہداء کی قربانی اس عزم کی علامت ہے کہ مسلح افواج ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن کردار ادا کرتی رہیں گی۔

  • رواں برس40 ہزار سے زائد آپریشن،2  ہزار سے زائد دہشتگرد جہنم واصل ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    رواں برس40 ہزار سے زائد آپریشن،2 ہزار سے زائد دہشتگرد جہنم واصل ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آج کی بریفنگ کا مقصد سیکیورٹی سے متعلق امور پر آگاہ کرنا ہے،آج میں بلوچستان کی صورتحال پر خاص توجہ دلاؤں گا،اب تک 40ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ،بلوچستان میں اب تک 31 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا چکے ہیں۔خیبر پختو نخوا میں 7177 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ،رواں سال 40 ہزار 348 آپریشنز کیے گئے، رواں سال شہادتوں کی تعداد 819 ہے جبکہ 2 ہزار 84 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردی کے واقعات سے رواں برس 819 شہادتیں ہو چکیں جن میں 303 آرمی کے جوان ، 322 شہری اور 194 دیگر سیکورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں،2023 میں شہید زیادہ تھے اور دہشت گرد کم مارے جارہے تھے۔ زیادہ تر بم دھماکوں میں افغان باشندے ملوث ہیں، ٹانک،کراچی میں پیش آنے والے واقعات میں افغانی ملوث تھے۔

    دہشتگردوں کو سرنڈر یا پھر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں زیادہ تر افغانی ملوث ہیں، اب ان سے بات چیت کی گنجائش نہیں ہے۔ رواں سال اب تک 3 ہزار 145 دہشت گردی کے واقعات ہوئے،ان میں سے 1971 خیبرپختون خوا، 1148 بلوچستان اور باقی ملک میں26 واقعات شامل ہیں، اس سال روزانہ اوسطاً 10 دہشت گرد مارے گئے ،اس سال دہشت گردی کے واقعات میں 322 عام شہری شہید ہوئے،اس سال کل 28 خود کش حملے کئے گئے، بیشتر خود کش بمبار افغان تھے، دہشت گردوں سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے انھیں یا تو قانون کے پاس سرنڈر کرنا ہوگا یا پھر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کرنا پڑے گا،دهشتگر دریاست کے سامنے نہ جھکے تو بھر پور جواب دیا جائے گا،

    آئین کے مطابق ہماری بنیادی ضرورت ہے کہ ہم ریاست کے وفا دار ہوں۔ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کو ہارڈ سٹیٹ بنانا ہے۔ ہارڈ سٹیٹ کا مطلب ملٹری کے کنٹرول کی سٹیٹ نہیں بلکہ اس کا مطلب وہ ریاست جہاں ہر کام آئین کے مطابق ہوتا ہے اور قانون سب کے لیے یکساں ہوتا ہے۔ اس میں کوئی ایلیٹ نہیں ہوتا، اگر بلا تفریق آئین اور قانون کے مطابق تمام معاملات لے آئیں تو یہ ہارڈ اسٹیٹ ہو گی،ہارڈ اسٹیٹ میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں اسکا مطلب مارشل لاء نہیں۔ اس میں عام اور خواص برابر ہیں۔ کیا ہم حقوق سے قبل فرائض سے آگاہ ہیں؟ آئین کے مطابق ہماری بنیادی ضرورت ہے کہ ہم ریاست کے وفا دار ہوں۔اپنے حقوق کا تقاضا کرنے سے پہلے اپنے فرائض کو سمجھیں، آرٹیکل 5 واضح ہے کہ ریاست سے وفاداری لازم ہے۔ کیا یہ ہر شہری کی ذمے داری نہیں ہے کہ ہماری پہلی اور آخری پہچان پاکستانی ہو نہ کہ ہم ترجیح دیں اپنی پنجابیت، پختونیت، بلوچیت، سندھیت اور کشمیریت کو،”فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چند دن پہلے واضح کہا کہ حقوق کی تحریک کے بجائے فرائض کی تحریک کی بات کیوں نہیں کرتے؟ ہر شہری اور ادارے کے فرائض کی بات ہونی چاہیے،حقوق کے ساتھ ذمہ داریاں بھی ضروری ہیں۔ ہر پاکستانی کی پہلی، آخری اور سب سے مقدم شناخت "پاکستانی” ہونی چاہیے، کیونکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، زندگی ہے اور شناخت بھی ہے۔

    ریاست ہے تو سیاست ہے،ریاست ہے تو جان ہے،ریاست ہے تو نام ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
    ہماری پہلی اور آخری پہچان پاکستانی ہونی چاہیے، نہ کہ پنجابیت، پختونیت، بلوچیت، سندھیت یا کشمیریت۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
    بلوچستان کا مسئلہ وہاں کے سردار اور ایلیٹ ہیں، کئی بلوچ سردار دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ناکامی کے بعد ہندوستان نے دہشتگردوں پر بھاری سرمایہ کاری شروع کردی،ریاست ہے تو سیاست ہے ریاست ہے تو جان اور مال ہے،ریاست ہی وہ بنیاد ہے جس پر سیاست، امن، شناخت اور مستقبل قائم ہوتے ہیں۔ ریاست محفوظ ہوگی تو سب کچھ محفوظ رہے گا۔جان بوجھ کر یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب ہیں ۔کچھ سردار سمجھتے ہیں غریب کا بچہ انکا غلام رہے، وہ کلاشنکوف اٹھائے انکا گارڈ بنے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بات کریں ہم ان سے بات نہیں کریں گے۔ انکو سمگلنگ اور منشیات لانے کی عادت ہے۔بلوچستان کا مسلئہ وہاں کے سردار اور ایلیٹ ہیں جو سمگلنگ سمیت بہت سے جرائم میں ملوث ہیں اپنا حصہ مانگتے ہیں وہ بھی ایک ہزار ارب روپے لیکن ہم نہیں دینگے ۔سردار کہتے ہیں کہ حصہ نہیں دوگے تو دہشت گردی کروائیں گے،ہم بلوچستان میں جو اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سے بات کریں گے کسی اور سے بات نہیں کریں گے ۔دہشتگرد اپنے ڈیزل اور سمگلنگ پرمٹ چاہتے ہیں ۔ جو انکو نہیں ملتے تووہ دہشتگردی کرتے ہیں ۔ بلوچستان کے وسائل کا حق بلوچستان کی عوام کا ہے ۔ بلوچستان میں وہی سیاسی نظام ہے جو باقی صوبوں میں ہے، اسمبلی میں وہی لوگ جاتے ہیں، وہ جیتتے ہیں یا ان کے خاندان والے جیت جاتے ہیں، وہ جیت جائیں تو جمہوریت ہے، بلوچستان میں جب تک اقتدار انہی مخصوص خاندانی چہروں کو ملے تو سب جمہوریت ہے، لیکن شکست ہوتے ہی یہی لوگ آمریت کا واویلا مچا کر ریاست پر زہر اگلنا شروع کر دیتے ہیں۔ بلوچستان میں سردار طبقہ اس پرانے نظام (سٹیٹس کو) کو برقرار رکھنا چاہتا ہے جس کے تحت غریب کا بچہ تعلیم، ترقی اور اچھے عہدوں سے محروم رہ کر ان کا غلام بنا رہے یہ عناصر اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات، غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ اور فنڈز کے حصول کے لیے دباؤ کی سیاست اور دہشت گردی کو ہوا دیتے ہیں، اور ریاست کو بلیک میل کر کے مذاکرات اور خوشامد کے طلبگار ہوتے ہیں، حالانکہ اصل اسٹیک ہولڈر بلوچستان کے عام عوام ہیں اس کے علاوہ، بلوچستان کی اہم جغرافیائی حیثیت اور قدرتی وسائل سے خائف ہو کر بیرونی طاقتیں بھی ان اندرونی سرداروں اور اشرافیہ کے ساتھ مل کر اس استحصال کے نظام کو قائم رکھنا چاہتی ہیں. احساس محرومی کی بات ہوتی ہے ، گوادر میں ساڑھے تین لاکھ کی آبادی ہے ، تین یونیورسٹیاں ہیں، چار کالجز اور تین سو اٹھارہ اسکولز ہیں ،

    چار اینگلز سے حملے کی وڈیو بناتے ہیں، تم حملہ کرنے آئے ہو یا فلم کی شوٹنگ کرنے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے چند روز پہلے بالکل واضح انداز میں بات کی،افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہیں،دہشت گردوں کا ایک قبیلہ ہے جس میں اسٹیٹس کو ہے،یہ اسٹیٹس کو یہ ہے کہ غریب کا بچہ پڑھے نہیں ہمیشہ ان کا غلام رہے،دہشت گردی کے خلاف ریاست کا مؤقف دوٹوک ہے؛ اب رعایت یا مذاکرات کا راستہ بند ہو چکا ہے۔ قانون کی عملداری تسلیم کریں، بصورت دیگر ریاست پوری قوت سے کارروائی کرے گی،بلوچستان میں جو کانٹینٹ بنانے کا کام شروع ہوا ہے، خوبصورت وارداتیں، ویڈیو بنائیں گے، ایک بندہ آرہا ہے، پولیس اسٹیشن پر حملہ کر رہا ہے، 4 اینگل سے کیمروں سے ویڈیو بن رہی ہے، تم پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے آئے ہو یا کوئی فلم کی شوٹنگ کرنے آئے ہو،ہماری ذمہ داری ہےہمیں ریاست سےمخلص رہناہے،ہماری سب سےپہلی پہچان پاکستانی ہے کوئی دوسری قومیت نہیں ہے،افغانستان اور بھارت کے درمیان بی ایل اے کے علاوہ اور کیا چیز مشترکہ ہے،دہشت گردی میں ملوث افراد کو مسنگ پرسنز کے بیانیے کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، بلوچستان کا فی کس آمدنی 75 ہزار سے زائد ہے اور پنجاب کی فی کس آمدنی 45 ہزار سے کم ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی طرف سے سویلین افراد کی جان و مال کو نشانہ بنانے کی وڈیوز میڈیا کے سامنے پیش کردیں اور کہا کہ یہ نرم اہداف کو نشانہ بنا کر بیانیہ بناتے ہیں اور پھر بھارت کو بھیجتے ہیں جو پھر اسے اچھالتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جنھوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    مسنگ پرسنز دہشتگردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کو باہرنکل کرمار ر ہے ہیں، ہم ان کا شکارکر رہے ہیں، اس لیے اب فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارت میں بیٹھے ہینڈلرز اب سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس سال اب تک 178 سویلینز کو شہید کیا جا چکا ہے، انہوں نے 24 مقامات پر پلوں اور سڑکوں کو تباہ کیا، 60 مقامات پر آگ لگائی گئی، یہ ہے ان لوگوں کی احساس محرومی اور ان کا ترقی مخالف ایجنڈا جسے وہ پروان چڑھاتے ہیں۔اب ان کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست کے آگے سرنڈر کرو، مصالحت کا وقت ختم ہو گیا ہے،لاپتہ افراد سے متعلق ایک کمیشن بنایا گیاجس میں درخواستیں دی گئیں اور مختلف اعداد و شمار دیے جاتے ہیں،لاپتہ افراد سے متعلق کبھی کہا جاتا ہے کہ 10ہزار کبھی 20ہزار کہتے ہیں ،لاپتہ افراد کمیشن میں بلوچستان سے 2ہزار 900درخواستیں آئیں، 2700افرد کی شناخت بھی ہوگئی، مسنگ پرسنز کے معاملے پر ہزاروں افراد کے لاپتا ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے حقائق اور ریکارڈ موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے لاپتا افراد کے معاملات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کر رکھا ہے، جس کی نمائندگی ہر ضلع میں موجود ہے۔ اگر کسی شخص کے لاپتا ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو اس کا نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کیا جائے تاکہ ریکارڈ کی بنیاد پر اس کی تصدیق کی جا سکے ، مسنگ پرسنز کمیشن کے قیام کے بعد اب تک 10 ہزار 900 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 9 ہزار 372 کیسز نمٹا دیے گئے ہیں۔ ان کیسز میں 4 ہزار 896 افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں، 1 ہزار 360 مختلف جیلوں میں موجود ہیں، جبکہ تقریباً 300 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ مزید 2 ہزار 400 کے قریب کیسز میں کمیشن نے قرار دیا کہ متعلقہ افراد لاپتا نہیں تھے۔ بعض افراد جنہیں مسنگ پرسنز قرار دیا جاتا ہے، بعد ازاں گوادر، کوئٹہ اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کے دوران مارے جاتے ہیں، جبکہ بعض دہشت گرد سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں.

    دہشت گرد تنظیمیں جان بوجھ کر بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بناتی ہیں،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کی بچیوں کے ساتھ ایک واردات ڈال رہے ہیں، ذہنی طور پر ان کو ٹریپ کرکے ان کے ہاتھوں دہشتگردی کراتےہیں، اس کا ہمارے دین اور کلچر کے ساتھ کوی تعلق نہیں، لاپتہ افراد سےمتعلق کبھی کہا جاتا ہے 10 ہزارکبھی 20 ہزارکہتے ہیں، لاپتا افراد سے متعلق کمیشن بنایا گیاجس میں درخواستیں دی گئیں، بلوچستان سےلوگ خود کہتے ہمارا بھائی یا بیٹا مسنگ ہوگیا اس سے کوئی تعلق نہیں، ایسے مسنگ کا پتہ چلتا ہے کہ وہ بی ایل اے میں شامل ہوگیا ہے، بھارت اور ہم میں فرق یہ ہے کہ ہم دہشتگردوں کو مارنے جاتے ہیں، انکی فلم بنانے کے لئے نہیں۔ اپنے حقوق کے شکوے کئے جاتے ہیں لیکن اس ملک کے آئین میں پہلے یہ لکھا ہے کہ آپ پہلے ریاست کے وفادار ہوں، آپ پہلے اپنی ریاست کے وفار ہوں گے تو پھر اپنے حقوق کی بات کریں،دہشت گرد تنظیمیں جان بوجھ کر بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بناتی ہیں،الحمدللہ بلوچستان کی پولیس ان بدمعاشوں کو رگڑنے کے لیے کافی ہے،یہ جو فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج ہیں، ان کے مائی باپ آر ایس ایس، بھارت، اور ہیبت اللہ اینڈ پارٹی ہیں۔ یہ سب مل کر آتے ہیں، مگر جہاں بھی یہ فوج اور ایف سی کے خلاف آتے ہیں، وہاں انہیں جوتے پڑتے ہیں۔ ہم تو انہیں باہر نکل کر مار رہے ہیں۔ اس سال اب تک 2,084 مارے جا چکے ہیں، اور گنتی جاری ہے۔ ہم تو انہیں کہتے ہیں کہ آؤ۔کسی کو افغان مہاجرین کے انخلاء سے مسئلہ ہے تو وہ بھی اپنے مسئلے کے ساتھ وہاں چلے جائیں جہاں یہ جارہے ہیں،بھارت کی300 سےزائدبوگس ویب سائٹ بلوچستان کےخلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں، بوگس ویب سائٹس مختلف پلیٹ فارمزکےذریعےنفرت اورتقسیم کو ہوا دے رہی ہیں، ان کے پیچھے ہندوستان کا سائبرہوگا لیکن ہمارا بچہ بچی بھی کم نہیں، ہم بلوچستان کے عوام کو امپاور کرنا چاہتےہیں اور کررہے ہیں، ہر سال بلوچستان میں آئی ٹی میں 10800 طلبا کو تعلیم دی جاتی ہے، 26 لاکھ افغان مہاجرین بھجوائے جاچکے ہیں، جانا ہے تو ویزا لیں، حکومت سے درخواست کریں، رکارڈ پر جائیں اور واپس آئیں، ابھی تک ہم 25 ارب کےقریب اسمگلڈسامان پکڑ چکے ہیں، ہارڈ اسٹیٹ میں اسمگلرز کی جگہ صرف جیل میں ہے، ساڑھے 4 ہزار بندے پکڑے جو ہیومین اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

    وزیر داخلہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، گڈ گورننس کے بغیر آپ کے معاملات حل نہیں ہوسکتے، ترجمان پاک فوج
    وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ وزیر داخلہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، گڈ گورننس کے بغیر آپ کے معاملات حل نہیں ہوسکتے، آبادی بڑھ چکی ہے، صوبے وہی چار ہیں، ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، 1972 میں ہماری آبادی 7 سے 8 کروڑ تھی، آج آبادی 25 کروڑ ہے تو ہمیں کچھ سوچنا پڑے گا، 4 گنا آبادی بڑھ گئی ہے اور وہی 4 صوبے ہیں تو ہمیں کچھ سوچنا پڑے گا۔ قابل احترام سیاستدانوں سمیت تمام پارٹیوں کی خواہش ہے مسائل حل ہوں۔نیشنل ایکشن پلان کے14نکات ہیں جس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے اٹوٹ انگ ہیں، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، یہ کشمیریوں نےطے کرنا ہےکہ انہوں نے پاکستان سے ملنا ہے یا بھارت سے، جو کشمیری وہاں سے آئے وہ کیوں چھوڑے کےآئے؟ کیونکہ وہاں ظالم نظام ہے، کشمریوں کا فیصلہ پکا ہے، اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ کے قریب سیکیورٹی فورسز لگائی ہوئی ہے، 2019 میں بھی طبیعت صاف کی تھی،2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان سے پوچھ رہےہیں پہلگام میں تمہاری سکیورٹی کدھر تھی، اب انہوں نے حقوق کے لبادے میں واردات ڈالی۔ مولانا فضل الرحمن کی شہدا سے متعلق گفتگو ناقابل فہم ہے،شہادت فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے،فلسفہ شہادت پر فوج ائیر فورس،نیوی اور پولیس کھڑی ہے،کارگل میں دلیر جوان شہید ہوئے تھے