Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گلوبل فلوٹیلا کے 4 اطالوی کارکنان کو اسرائیل نے ڈی پورٹ کر دیا

    گلوبل فلوٹیلا کے 4 اطالوی کارکنان کو اسرائیل نے ڈی پورٹ کر دیا

    اسرائیل نے گلوبل فلوٹیلا کے 4 اطالوی کارکنوں کو ڈی پورٹ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر کارکنوں کی ملک بدری کے لیے اقدامات جاری ہیں،اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ زیرِ حراست تمام فلوٹیلا کارکن محفوظ اور صحت مند ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا تھا،عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے،اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں،اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔

  • امن معاہدہ، ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں،اسحاق ڈار

    امن معاہدہ، ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے فوت ہورہے ہیں، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے ناکام ہو چکے ہیں، صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی اور میٹنگ کے بعد 8 مسلم ممالک نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر 20 پوائنٹس دیے اور بیان جاری کیے تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس جاری کیے وہ من وعن وہ پوائنٹس نہیں ہیں جو ہم نے دیے تھے، اس میں تبدیلی کی گئی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو ہم نے تیار کیا تھا اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں وضاحت دے چکے ہیں اور ہم 8 مسلم ممالک نے جو ڈرافٹ تیار کیا اس پر فوکس رکھیں گے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے اور غزہ کی تعمیر نو کی جائے ، یہ ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے یہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے، مسئلہ فلسطین پر سیاست کی گنجائش نہیں، فلسطین سے متعلق ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم کی تھی،صمود فوٹیلا میں ہمارے ایک سینیٹر صاحب بھی تھے، ہمارا اسرائیل سے کوئی روابط نہیں، کوئی رابطہ نہیں، اسرائیل نے 22 کشتیاں تحویل میں لے کر لوگوں کو تحویل میں لیا ہے، ہماری اطلاع کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد بھی تحویل میں لیے جانے والوں میں شامل ہیں،جب بھی ضرورت پڑی چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، چین کے ساتھ تعلق تھا، ہے اور رہے گا جب کہ سعودی عرب کےساتھ جو دفاعی معاہدہ ہوا ہے وہ بہت اہم ہے، دہائیوں سے ہمارا سعودیہ سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں۔

    اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے لقمہ دیا کہ شمع جونیجو ادھر کیا کر رہی تھیں؟شمع جونیجو کے ایوان میں ذکر پر نائب وزیراعظم نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار وہ میرا معاملہ نہیں ہے، میں آپ کو سنجیدہ مسئلے پر بتا رہا ہوں، بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے اور کچھ نہیں نظر آتا،شمع بھی اخیر میں آ جائے گی، اندھیرا ہے شاید اس لئے،شمع جونیجو کا نام سرکاری وفد میں نہیں کسی دوسرے وفد میں تھا ، ہم بھی بہت سال ان بینچوں‌پر بیٹھے، ان کو سیریس ہونا چاہئے،

    رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصرنے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہاکہ ہمارے سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب اسرائیل کی حراست میں ہے اس کیلئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں حکومت جواب دے.

  • قومی اسمبلی اجلاس،مریم کے بیان،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ،پریس کلب چھاپہ پر صحافیوں کاواک آؤٹ

    قومی اسمبلی اجلاس،مریم کے بیان،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ،پریس کلب چھاپہ پر صحافیوں کاواک آؤٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کورپس کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے 10 بہادر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں جانب سے گولہ باری ہوتی ہے اور یہ ایسی گولہ باری نہیں کہ رک نہ سکے۔ مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں۔ لیڈرشپ سے مشورے کے بعد معاملے کو حل کرلیں گے۔

    نیشنل پریس کلب پر اسلام پولیس گردی پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےاحتجاج اور سخت ردعمل دیا،پی آر اے پاکستان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا،پی آر اے پاکستان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ کیا گیا۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے، نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے،صحافیوں پر تشدد اور آئیے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،پی آر اے پاکستان ایسے واقعات کو غیر جمہوری سوچ کی عکاسی سمجھی ہےقابل مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

  • بلوچستان ،آپریشن کے دوران 7بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان ،آپریشن کے دوران 7بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو شکست فاش دی گئی،دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

  • گلوبل صمود فلوٹیلا،40 جہاز اسرائیلی تحویل میں، ایک غزہ کے قریب پہنچ گیا

    گلوبل صمود فلوٹیلا،40 جہاز اسرائیلی تحویل میں، ایک غزہ کے قریب پہنچ گیا

    یکم اکتوبر 2025 سے اب تک اسرائیلی فورسز نے غزہ جانے والے امدادی بیڑے "صمود فلوٹیلا” پر کارروائی کرتے ہوئے 46 ممالک کے 500 افراد کو حراست میں لیا ہے ،یہ کارکنان مختلف ممالک سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور محصور غزہ کے لیے امداد لے کر روانہ ہوئے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی طور پر 20 سے زائد مرتبہ فلوٹیلا کے جہازوں کو روکا اور کارکنان کو گرفتار کیا۔ تاہم اس تمام دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود ایک جہاز میکینو اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب ہوگیا اور بالآخر فلسطینی پانیوں میں داخل ہو گیا،اب یہ انکلیو کے ساحلوں سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے اور اس وقت غزہ کی پٹی کے قریب ترین جہاز ہے۔صمود فلوٹیلا کی 40 کشتیاں اسرائیل نے تحویل میں لی ہیں، 12 کشتیاں اب بھی غزہ کی طرف رواں دواں ہیں اور اسرائیلی جہاز انکو بھی تحویل میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں.

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ "صمود فلوٹیلا” کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف عالمی توجہ مبذول کرانا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محصور شہریوں تک امداد پہنچانا ہے۔ اس قافلے میں شامل کارکنان میں انسانی حقوق کے کارکن، صحافی اور مختلف ممالک کے سماجی رہنما شامل تھے۔بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا کو غزہ میں جاری انسانی بحران سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

  • آئی ایم ایف ہدایت پر سیلاب سے نقصانات کا  ابتدائی تخمینہ تیار

    آئی ایم ایف ہدایت پر سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ تیار

    وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا ہے، آئی ایم ایف کو فصلوں، انفرا اسٹرکچر اور لائیو اسٹاک سمیت نقصانات پر بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سیلاب سے مختلف صوبوں میں ہونے والے نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں،سیلاب سے ابتدائی مجموعی نقصانات کا تخمینہ 360 ارب روپے تھا۔

    لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے سے متعلق آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی پیشرفت ہو گئی اور وفاقی حکومت نے نئے پاکستان لیبر فورس سروے کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے سروے رپورٹ میں پاکستان میں غربت، بے روزگاری، گھرانوں کی آمدن، اخراجات کے رجحان کا ڈیٹا جاری ہو گا، پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ سروے کے نتائج بھی رواں ماہ جاری کیے جائیں گے،ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو اہم سروے کے فیلڈ ورک اور نتائج کی تیاری پر اعتماد میں لیا گیا، آئی ایم ایف نے سروے کے نتائج دسمبر 2025 تک تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ ادارہ شماریات کی جانب سے اضلاع، صوبوں کی سطح پر مکمل ڈیٹا بیس کی تیاری پر کام جاری ہے اور سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام ابھی جاری ہے۔

  • پاکستان کا فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

    پاکستان کا فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

    ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان نے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا اورغزہ کا غیرقانونی محاصرہ ختم کرنے اورانسانی امداد کی آزادانہ ترسیل پر زور دیا جب کہ پاکستان نے فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی قوانین، انسانی حقوق اورانسانی ہمدردی کے قوانین کے احترام پر زور دیا، اسرائیل کو اس کے بار بار کے جرائم پر جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا جب کہ پاکستان نے آزاد، خودمختار اور قابل عمل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کی ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،

  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ،یونان،اٹلی،ترکیہ میں احتجاج

    گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ،یونان،اٹلی،ترکیہ میں احتجاج

    اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو احتجاج کی کال دے دی

    گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے،گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کےساتھ ملوث ہیں۔

    گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،اٹلی اور ترکیہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا،اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام کارکن محفوظ ہیں۔ حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
    اسرائیل نے اب تک گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 13 کشتیوں کو روکا ہے اور ان پر سوار افراد کو حراست میں لیکر اسرائیلی بندر گاہ پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیل کے اس ایکشن پر اب تک ترکی، اٹلی، فرانس سمیت کم از کم پندرہ ممالک میں احتجاج جاری ہے۔

  • گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی دھاوا،تمام شرکا گرفتار،پاکستان کی مذمت

    گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی دھاوا،تمام شرکا گرفتار،پاکستان کی مذمت

    غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل نے دھاوا بول دیا اور فلوٹیلا میں موجود پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

    اسرائیلی فوجی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل گلوبل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں چلا دیں،غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے امداد لے جانے والے اس فلوٹیلا پر پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما گریٹا تھنبرگ سمیت 500 کے قریب افراد سوار ہیں،فلوٹیلا منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی ایک جہاز میں داخل ہوئے اور جہاز پر سوار تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فلسطین فورم کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو قابض اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے،پاک فلسطین فورم نے مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امداد لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے،اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا.
    منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی بحری فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی ‘دیر یاسین’ سمیت دیگر کشتیوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد کشتی سے براہِ راست نشریات اور تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں، کشتی میں سوار افراد کی صورتحال بھی غیر واضح ہے،گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی بحریہ کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ کشتیاں غزہ سے صرف 46 ناٹیکل میل یعنی85 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

    فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر امدادی سامان موجود ہے اور ان کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔ بین الاقوامی کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود ان کا مشن جاری رہے گا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں فلوٹیلا کو ریڈیو کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلوٹیلا کو کہا گہا ہے کہ اگر وہ غزہ کو امداد پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنا رخ اشدود کی بندرگاہ کی جانب موڑلیں جہاں سے امداد کو غزہ پہنچادیا جائے گا،اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے اور فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے۔فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں‘۔

    ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔’الما‘ پر موجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے‘۔متیہان ساری کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز ’الما‘ سے صرف 5 سے 10 میٹر کے فاصلے تک آگئے تھے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

  • خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔