Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب

    بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب

    بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب ہو گئی

    آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا،بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے،پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی،بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو یکسر حقائق کے برعکس پیش کر رہا ہے،جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے،کشمیری عوام بارہا جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر چکے ہیں،بے بنیاد پروپیگنڈے سے کشمیری عوام کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی

  • کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میں آپریشن،10 دہشتگرد جہنم واصل

    کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میں آپریشن،10 دہشتگرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، غزا بند کے پہاڑی علاقوں میں موجود دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے،ذرائع نے بتایا ہے کہ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادار وں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

  • سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق ولی عہد دسمبر کے اختتام سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا، جہاں ریاض میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی جاتی ہے تو اُسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اس اقدام کو خطے میں امن و استحکام اور باہمی اعتماد کی مضبوطی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید معاہدے متوقع ہیں جن میں توانائی، سرمایہ کاری، اور سیکیورٹی امور سرفہرست ہوں گے۔ حکومتی حلقے اس دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا یہ دفاعی معاہدہ خطے میں ایک نئے اسٹریٹجک توازن کو جنم دے سکتا ہے۔ اس معاہدے کے بعد نہ صرف پاکستان کی دفاعی پوزیشن مستحکم ہوگی بلکہ سعودی عرب کو بھی جنوبی ایشیا میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار میسر آئے گا۔

    محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس اور مشترکہ اعلامیہ بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے مستقبل کے تعاون کے خدوخال واضح کیے جائیں گے۔

  • پاک فوج کا 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک فوج کا 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان آرمی نے آج ملکی سطح پر تیار کردہ جدید ترین فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا۔ اس میزائل کا دائرہ کار 750 کلومیٹر ہے اور یہ جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، فتح-4 میں زمینی سطح کے قریب پرواز کرنے کی خصوصیت موجود ہے جس کی بدولت یہ دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو باآسانی چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے پاکستان آرمی کی روایتی میزائل فورس کی پہنچ، تباہ کن صلاحیت اور بقا مزید بڑھ گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس کی شمولیت پاکستان کی دفاعی طاقت کو مزید مستحکم کرے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل لانچنگ کو چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج کے سینئر افسران، اور اس منصوبے پر کام کرنے والے محب وطن سائنسدانوں اور انجینئرز نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

    صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق فتح-4 کی شمولیت سے پاکستان کا روایتی دفاعی ڈھانچہ مزید مضبوط اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروزمیزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام سے واقف ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس شاندار کامیابی پر پاک فورسز، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • خضدار میں آپریشن،7 دہشتگرد جہنم واصل،10 زخمی،اسلحہ برآمد

    خضدار میں آپریشن،7 دہشتگرد جہنم واصل،10 زخمی،اسلحہ برآمد

    ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا،بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں ،10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سیکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں انڈیا کی ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں،

  • کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو مسترد کردیا

    کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو مسترد کردیا

    آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال عوام نے یکسر مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی کال کے باوجود تمام بڑے شہروں میں بازار اور کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔

    راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں دکانیں کھلی رہیں اور شہری اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہے۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے ہنگامہ آرائی یا توڑ پھوڑ کے واقعات پیش نہیں آئے۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی ردِعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری عوام کسی بھی مفاد پرست گروہ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ عوام نے پرامن رہ کر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے امن کو سب سے مقدم سمجھتے ہیں۔

    سیکورٹی اداروں کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کے تحت عوامی املاک کو نقصان پہنچانے یا معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہ احتجاجی کال کی ناکامی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ کشمیری عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی، امن اور استحکام چاہتے ہیں۔

  • کوئٹہ،ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنۃ الہندوستان کا حملہ ناکام،خود کش سمیت 5 جہنم واصل

    کوئٹہ،ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنۃ الہندوستان کا حملہ ناکام،خود کش سمیت 5 جہنم واصل

    کوئٹہ، ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی جانب سے کیے گئے خودکش حملے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 ایف سی جوان بھی زخمی ہوئے جبکہ تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں،سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے جو سب مارے گئے ہیں۔پاکستان کی بہادر فورسز نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید جن میں فرنٹیئر کور کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔

    قومی وطن پارٹی کے چئرمین آفتاب خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایف سی ہیڈکواٹر دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں کئی افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر نہایت ہولناک ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات ایک تسلسل سے جاری ہیں، جو کہ روزمرہ زندگی اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں بارہا اس امر کا اعادہ کرچکا ہوں کہ شدت پسندی کی بیخ کنی صرف اور صرف نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنے میں ہی پنہاں ہے۔

  • سپریم کورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنےکا فیصلہ کالعدم

    سپریم کورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنےکا فیصلہ کالعدم

    سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنےکا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

    سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل منظور کر لی،اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل کی حمایت کر دی ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے کہا کہ جج کو عبوری حکم کے تحت کام سے روکا نہیں جا سکتا، جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواستگزارمیاں داؤد نےبھی اٹارنی جنرل سے اتفاق کیا

    جسٹس طارق محمود جہانگیری بحالی کے بعد اپنی عدالت پہنچ گئے۔ کیسوں کی سماعت کا آغاز کردیا۔سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے پر بحال کیا تھا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بینچ میں کیسوں کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • دیر میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد  عوام کاپرتپاک استقبال

    دیر میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد عوام کاپرتپاک استقبال

    خیبر پختونخوا کے علاقہ دیر میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد عوام نےپرتپاک استقبال کیا

    دیر میں پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے اقدامات پر والہانہ استقبال کیا، عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیامدیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا،دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی،خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیامپاک فوج کی موجودگی سے علاقہ میں امن و امان کے قیام پر عوام نے اظہارِ تشکر کیا،فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا