Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے     سابق افغان وزیر داخلہ

    امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے سابق افغان وزیر داخلہ

    سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے-

    باغی ٹی وی : افغانستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان میں افغان صدر کے مندوب محمد عمر داؤدزی نے ہفتے کو ’العربیہ‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے کابل حکومت سے نہیں بلکہ تحریک طالبان تحریک سے مذاکرات کیے تھے امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیاکہ طالبان افغانستان میں ’داعش‘ کی طرز پر’خلافت‘ قائم کرنا چاہتے ہیں موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا جنگجوئوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے…

    علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی، افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، تیزی سے سب کچھ ہونا حیران کن اور غیر متوقع تھا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغان ایوان صدر اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں میں خراب رہے ہیں افغان عوام اعتدال پسند شخصیات چاہتے ہیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستانی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی کی وجہ نظام کی تبدیلی تھا اور اب نظام تبدیل ہو چکا ہے، اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اشرف غنی، جرنیل اور سابقہ حکومتی عہدیداروں سمیت جو بھی افغانستان آنا چاہے آسکتا ہے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا، تاجک، بلوچ، ہزارہ، پشتون اور ہم سب بھائی ہیں۔

    خلیل الرحمان حقانی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، قوم کو متحد کرنے والوں کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر بھگدڑ ، کتنے افراد جان کی بازی…

  • اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے      خلیل الرحمان حقانی

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے خلیل الرحمان حقانی

    افغان طالبان کے مرکزی رہنما خلیل الرحمان حقانی نے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کے دوران طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی تھی اور اب بھی نہیں کر رہے، امریکا نے ہمارے مذہب اور ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہو کر بندوق اٹھائی۔

    خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ ہماری دشمنی کی وجہ نظام کی تبدیلی تھا اور اب نظام تبدیل ہو چکا ہے، اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی ہے-

    افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ اشرف غنی، جرنیل اور سابقہ حکومتی عہدیداروں سمیت جو بھی افغانستان آنا چاہے آسکتا ہے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا، تاجک، بلوچ، ہزارہ، پشتون اور ہم سب بھائی ہیں۔

    خلیل الرحمان حقانی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، قوم کو متحد کرنے والوں کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے افغانستان چھوڑ کر جانے والوں کو پیغام دیا کہ باہر نہ جائیں، یہیں رہ کر اپنے ملک کی خدمت کریں، دشمن آپ کو ڈراتے ہیں کہ امارات اسلامی آپ کو سزائیں دیں گے، امارات اسلامی کسی سے انتقام نہیں لیتا،اسلام امن کا دین ہے، یہاں سب کو برابر حقوق ملیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

    خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اور مسلمان ملکوں کے لیے پیغام ہے اپنے لوگوں کو حقوق دیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، جن لوگوں کے جو حقوق بنتے ہیں وہ انہیں فراہم کریں۔

    آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں اور سابق صدر غنی کے بھائی نے اسلامی امارت افغانستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی-

    جبکہ طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے بھی طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیاہے –

    دوسری جانب احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے بھی طالبا ن کی حمایت کا یقین دلایا اس بات کا اعلان بھی طالبان رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کابل میں ایک تقریب کے دوران کیا جبکہ اس سے قبل احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

  • داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرہ کے پیشِ نظر امریکا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق امریکی سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کرسکتا ہے لہٰذا صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنہیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے۔

    امریکی حکام نے کہا کہ کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب تک کابل ایئرپورٹ پر داعش کے ممکنہ حملے کے خطرےکی کوئی تفصیل نہیں دی گئی دولت اسلامیہ نے کابل میں حملوں کی عوامی سطح پر کوئی دھمکی بھی نہیں دی۔

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    جبکہ العربیہ اردو کے مطابق افغانستان میں امریکا کے سفارت خانہ نے ملک میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسفر کے لیے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے سے گریز کریں۔

    امریکی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کے باہرممکنہ سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں،اس کے پیش نظر ہم امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈے کی جانب سفر سے گریز کریں۔

    سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دروازوں کی جانب اس وقت تک نہیں آئیں جب تک انھیں امریکی حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا جاتا ہے۔

    پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ

    کابل میں گذشتہ اتوارکوطالبان کے کنٹرول کے بعد سے روزانہ ہزاروں غیرملکی اور افغان شہری ہوائی اڈے کا رُخ کررہے ہیں اور انھیں امریکا اور دوسرے ممالک کی خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے-

    ’طالبان کاافغانستان‘ چھوڑکربیرون ملک جانے کے خواہاں افغانوں کا ہوائی اڈے اور اس کے باہرکے علاقے میں رش لگا ہواہے اورگذشتہ ایک ہفتے سے وہاں افراتفری کا عالم ہے۔اس دوران میں تشدد یابھگدڑ کے واقعات اور طیاروں سے چمٹنے کے بعد گر کردس سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

  • آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : او آئی سی کا غیر معمولی ایگزیکٹو اجلاس آج 22 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گااجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک رابطے پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سفیروں اور مستقل نمائندوں کا اجلاس ہو گا۔

    ہفتہ کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گاانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان جماعتیں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے کام کریں گی۔

    شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ مصروف رہے جس میں ملکی معیشت، تعمیر نو، بحالی اور انسانی ضروریات کو سپورٹ کرنا شامل ہے-

  • مریم نواز کے بیٹے نوازشریف کے نواسے کی شادی:جنید صفدر کےسرپرمودی کی پگڑی:نوازشریف انتہائی خوش

    مریم نواز کے بیٹے نوازشریف کے نواسے کی شادی:جنید صفدر کےسرپرمودی کی پگڑی:نوازشریف انتہائی خوش

    لندن : مریم نواز کے بیٹے نوازشریف کے نواسے کی شادی:جنید صفدر کےسرپرمودی کی پگڑی:نوازشریف انتہائی خوش،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جو نوازشریف کے نواسے ہیں کی شادی سے ایک روز قبل ایک ایسی تصویروائرل ہوئی ہے جس کو بھارت میں بہت پسند کیا جارہا ہے

     

    یاد رہےکہ جنید صفدر کی شادی لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوگی جس میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکیں گے۔

    ادھر سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جنید صفدر نے گلابی رنگ کی پگڑی سر پر باندھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی گلابی رنگ کی پگڑی باندھ کر تقریب میں شریک ہیں۔

     

    یہ وہی پگڑی ہے جو نوازشریف کے جگری یار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے نوازشریف کونواسی کی شادی پرتحفے کے طورپردی تھی ، یہی چارپہن کرنوازشریف نے نواسی کی شادی میں مودی کے گفٹ کا بار بار ذکر بھی کیا تھا

     

     

    دسمبر 2015 میں جب وزیرا عظم نریندر مودی اچانک پاکستان گئے تھے تو کہا گیا تھا کہ انھوں نے میاں نواز شریف کو ایک گلابی راجستھانی پگڑی تحفے میں دی تھی جو وزیر اعظم پاکستان نے اپنی نواسی کی شادی میں پہنی تھی!

     

    اس وقت خبروں میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یہ پگڑی پہن کر ہمسایہ ملک کے لیے اپنی صدق دلی کا اظہار کیا ہے اور اس سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کے تحفے کی کتنی قدر کرتے ہیں!

    یاد رہے کہ گلابی رنگ کوہندوازم بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ،

    خیال رہےکہ جنید صفدر کا نکاح اتوار 22 اگست کو لندن میں ہوگا جس کا دعوت نامہ بھی مریم نواز نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔

  • افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    کابل:افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سمیت کئی مخالفین وادی پنجشیر پہنچ گئے تھے۔

    اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف سخت مزاحمت کا خطرہ تھا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد شاہ نے بھی جنگ کی تیاری شروع کردی تھی اور امریکا سے بھی مدد طلب کی تھی۔

    تاہم اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق احمد مسعود اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں امریکا کو مطلوب حقانی گروپ کے اہم ترین کمانڈر اور جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب اس سےقبل احمد مسعود کا کہنا تھاکہ طالبان سےجنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سابق نائب صدر امراللہ صالح جنگ چاہتا تھا، اسے کہہ دیا گیا ہے کہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔

  • سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جنگ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں اور سابق صدر غنی کے بھائی نے اسلامی امارت افغانستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی-


    یاد رہے کہ اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں ہیں۔

    میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

    علاوہ ازیں حشنت غنی نے بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔

    ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان

  • ملا عبدالغنی  برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان

    ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان

    ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد قطر سے طالبان رہنماوں کی افغانستان آمد کا سلسلہ جاری ہے

    امارت اسلامی افغانستان کے سیاسی دفتر کے سربراہ محترم ملا عبدالغنی برادر قندھار پہنچے تھے جہاں سے وہ آج کابل پہنچے ہیں، طالبان کے اہم رہنما ملا خیر اللہ خواہ بھی انکے ہمراہ تھے ،کابل پہنچنے پر طالبان نے اپنے رہنماؤں کا بھر پور استقبال کیا

    دوسری جانب خلیل الرحمٰن حقانی ، جو طالبان کے ایک اہم رکن اور حقانی نیٹ ورک کے رہنما ہیں ، نے حزب اسلامی کے رہنما انجینئر گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے جس میں اگلی حکومت کی تشکیل ، ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر دفتر کے رکن اور خلیل الرحمان حقانی کے بھائی انس حقانی نے بھی گزشتہ روز حزب اسلامی کے رہنما سے ملاقات کی تھی

    قبل ازیں پاکستان میں طالبان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے اور واپس بلایا جا رہا ہے۔ طالبان نے جنگ بند کر دی ہے اور وہ افغانستان کی تعمیر نو اور غریبوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طالبان افغان فوج کو واپس بلائیں گے اور باقاعدہ فوج بنائیں گے۔ اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سرکاری عہدیداروں کو کام پر واپس آنا چاہیے ،

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

  • مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد سلوکی کا واقعہ ،متاثرہ خاتون کے ساتھی کا میڈیکل کروا لیا گیا،

    متاثرہ خاتون کےساتھی نے واقعے کی تفصیل بتائی زیر حراست افراد کی شناخت کے لیے ساتھی کی مدد لی جارہی ہے،دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ اب تک66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا،گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی 100 سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا، ملزمان جھنگ، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں فرار ہوگئے تھے مزید ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیوز اور تصاویر نادرا کے پاس موجود ہیں

    دوسری جانب ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے تفتیشی ٹیم کو واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی ہے،اورکہا ہے کہ متاثرہ لڑکی عائشہ کے پھٹے کپڑوں کو قبضے میں لیا جائے

    ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 400 افراد کی دست درازی کے واقعہ سے بیس دن پہلے کی سپیشل برانچ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق پارک میں سکییورٹی صورت حال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے 23 جولائی کو سپیشل برانچ کی رپورٹ پر جواب مانگا تھا ،خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی سی لاہور کی جانب سے چیف سیکرٹری کے لیٹر پر رپورٹ طلب کی گئی جبکہ سپیشل برانچ کی رپورٹ میں پارک میں سیکیورٹی ناقص انتظامات کا ذکر کیا گیا پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی اور گریٹر اقبال پارک انتظامیہ مقرر کردہ تعداد سے کم سیکیورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی پارک میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں تھے

    گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ ، ملوث ملزم کی ضمانت 3ستمبر تک منظور کر لی گئی،واقعے میں ملوث ملزم نے گرفتاری کے خوف سے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں 400نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،سیشن کورٹ لاہو ر کے ایڈیشنل سیشن جج نے مینار پاکستان کیس کے مقدمے میں ملوث ملزم شہروزسعید کی عبوری ضمانت پرسماعت کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل عدا لت میں پیش ہوا اور استدعا کی کہ ملزم شامل تفتیش ہو نا چاہتا ہے ،عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی

    دوسری جانب گریٹراقبال پارک مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ میں چند اوباش نوجوان ایک لڑکی کو نہ صرف زچ کررہے ہیں بلکہ اسکی عزت سے بھی کھیلنے کوشش کررہے ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزم ہیں انہیں سخت سے سخت سرعام سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے قانون سازی کی جائے جس میں کم از کم سزا سرعام پھانسی ہو۔

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

    پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

    اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

  • سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، وزیر اعظم کا جمشید اقبال کو خراج تحسین

    سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، وزیر اعظم کا جمشید اقبال کو خراج تحسین

    چترال: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے اہلکار جاں بحق ہوگیا تھاوزیر اعظم عمران خان نے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے جمشید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس صمن میں وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی پیغام شئیر کیا ہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔


    وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی، جو سب کے لئے قابل تقلید ہے، جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں اللہ ان کی شہادت قبول فرمائے۔

    وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکار جمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق گرمی کے باعث گھنے جنگل میں آگ لگی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں درجنوں دیار کے قیمتی درخت جل کرخاکستر ہوگئے۔