Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت

    مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت

    اسلام آباد:مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

    عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاون لگایا گیا، غریب عوام کا نہیں سوچا گیا ، مودی حکومت نے صرف پیسے والے لوگوں کا مفاد سامنے رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ نورمقدم کیس پہلے دن سےخود فالو کر رہا ہوں، کیس کی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں، اس کیس کا کوئی ملزم بچ نہیں پائےگا، یقین دلاتا ہوں طاقتورکو بھی سزا ملے گی۔ افغان سفیر کی بیٹی کےواقعہ کوبھی خود دیکھا۔ نظام تباہ کرنے میں دیرنہیں لگتی مگردرست کرنےمیں وقت لگتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک تباہ کردیا، ادارے ٹھیک ہوتے تو یہ لوگ کیسے پیسہ بناتے، نیب پہلے چھوٹے چھوٹےلوگوں کو پکڑتا تھا،اب اسی نیب کے ہوتے ہوئےان کی چیخیں نکل رہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت قرضے دیئے جا رہے ہیں، 40 فیصد نچلے طبقے کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم

    علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم

    اسلام آباد:علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم کی اپنی عوام سے گفتگو لاک ڈاون کے معاملے میں سندھ حکومت سے تنازع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاون سے کورونا سے پھیلنا رکتا ہے لیکن مسئلہ عوام کا ہے جو یومیہ اجرت کما کر اپنا گزر اوقات کرتا ہے، وہ کیسے گزارا کریں گے۔

    عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے انہوں نے حکومت سندھ کو مخاطب کرکے کہا کہ جب تک آپ کے پاس اس کا جواب نہیں ہے تب تک مکمل لاک ڈاون مت کریں کیونکہ ایسی غلطی بھارت نے کی تھی جس سے ان کے ملک میں تباہی کا منظر ہے، ان کی معیشت کو غیرععمولی نقصان پہنچا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے ایسے حالات میں علما کرام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے آنے والا ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے اور خطرے کو ماسک کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر جانے سے قبل ماسک پہننیں کیونکہ اس سے 70 فیصد امکان ہوتا ہے کہ آپ وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سندھ سے کہا کہ مکمل لاک ڈاون لگانے سے قبل عوام کا خیال رکھنا ضروری ہے، جو یومیہ اجرت کما کر اپنا گزر اوقات کرتا ہے، وہ کیسے گزارا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کے پاس اس کا جواب نہیں ہے تب تک مکمل لاک ڈاون مت کریں کیونکہ ایسی غلطی بھارت نے کی تھی جس سے ان کے ملک میں تباہی کا منظر ہے، ان کی معیشت کو غیرععمولی نقصان پہنچا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستان پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہے، بھارت کو یہ نقصان اعجلت میں اٹھائے گئے لاک ڈاون سے متعلق فیصلے کی وجہ سے اٹھانا پڑا۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے کہا کہ کورونا سے مکمل تحفظ کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ویکسینیشن ہے، ابھی تک پاکستان میں 3 کروڑ افراد کو ویکسینیٹڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ ویکسین کی کمی نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بچوں اور ٹیچرز کو ویکسین لگوانے تک اسکول بھی نہیں کھولنے چاہیے لیکن معیشت کو نقصان نہ پہنچے اس امر کا بھی خیال رکھنا ہے۔

  • تین کروڑافرادکی ویکسی نیشن ہوچکی:چوتھی لہرخطرناک     :ان شااللہ سب آفات سےاللہ نجات دیں گے: اسد عمر

    تین کروڑافرادکی ویکسی نیشن ہوچکی:چوتھی لہرخطرناک :ان شااللہ سب آفات سےاللہ نجات دیں گے: اسد عمر

    اسلام آباد:تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی:چوتھی لہرخطرناک:ان شااللہ سب آفات سےاللہ نجات دیں گے:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا، تیسرے کروڑ کا ہدف صرف 16دن میں مکمل ہوا۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے تمام 6 دن ایک ریکارڈ تھے، اس دوران 50 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئیں۔ کل 9 لاکھ 34 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

     

    دوسری جانب ویکسی نیشن کے عمل کے باوجود ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار 837ہو گئی۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے، 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1495 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی افغانستان کے ہسپتال پر بمباری:افغان طالبان کوبھی نشانہ بنایاگیا

    بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی افغانستان کے ہسپتال پر بمباری:افغان طالبان کوبھی نشانہ بنایاگیا

    کابل:بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی افغانستان کے ہسپتال پر بمباری:افغان طالبان کوبھی نشانہ بنایاگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے افغانستان پر حملہ کردیاہے، بھارتی فضائیہ نے ہلمند کے دارلحکومت لشکر گاہ میں ہسپتال پر بمباری کی،

    ادھربھارتی فضائیہ کی اشرف غنی کی حمایت میں بمباری کے حوالے سے افغان طالبان نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ گئی اور عمارت تباہ ہوگئی۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے ہلمندکے دارلحکومت لشکر گاہ میں ہسپتال پر بمباری کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے اہلکار بھی افغان طالبان پرحملے کررہے ہیں اورصدراشرف غنی کی حکومت کوبچانے کے لیے سردھڑکی بازی بھی لگا رہےہیں‌

    دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

  • سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    کراچی :سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض،اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مد نظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ھے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنی کے علاوہ وفاق کےزیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ SOPs کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ SOPs کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔

    وفاق کے زیرانتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کرونا SOPs کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    ادھر ذرائع کےمطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج اوراس سے متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی

    ادھرکچھ پابندیاں‌ ہٹا بھی لی گئی ہیں ، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی،

    بیکری، ڈیری ملک شاپز پر کوئی وقت لاگو نہیں ہوگا، دودھ کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے، گاڑیوں کے عملے کا ویکسیینیشن کارڈ چیک کر کے جانے دیا جائے۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کے تحت کام کرسکتے ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی، ٹیکسی اور رکشہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی، گنجائش سے زائد افراد رکشہ، چنگچی اور ٹیکسی میں سوار نہ ہوں، گاڑی میں دو افراد کی سواری پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی، دودھ اور بیکری کی دکانوں کے عملے کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے

  • دیارغیرمیں چھُپ چھُپ کررہنا مصیبت بن گیا:نوازشریف نےوطن واپسی کے لیے مشاورت شروع کردی

    دیارغیرمیں چھُپ چھُپ کررہنا مصیبت بن گیا:نوازشریف نےوطن واپسی کے لیے مشاورت شروع کردی

    لاہور:دیارغیرمیں چھُپ چھُپ کررہنا مصیبت بن گیا:نوازشریف نےوطن واپسی کے لیے مشاورت شروع کردیا،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سیف اعوان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان آنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کےلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

    سیف اعوان کہتےہیں کہ نوازشریف نے ایک ماہ میں پارٹی رہنماﺅں اور وکلاء سے تین اہم میٹنگز کی ہیں،نوازشریف کے وکلاءاور پارٹی کا ایک بڑا گروپ وطن واپسی کا حامی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی رہنماﺅں کے ایک بڑے گروپ نے بھی وکلاء کی تجاویز کی حمایت کی ہے۔

    نوازشریف وطن واپسی کا حتمی فیصلہ پارٹی صدر میاں شہبازشریف سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی کریں گے ۔میاں نوازشریف اس حوالے سے مسلسل پارٹی رہنماﺅں اور اپنے وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ نوازشریف کے وکلاءنے کہا ہے کہ اگر آپ واپس آتے ہیں تو قومی امکان ہے عدالت آپ کو ریلیف دے گی۔کیونکہ عدالت نے آپ کو سرینڈر کرنے کا کہا ہے ۔تین چار پیشیوں میں آپ کو ریلیف مل سکتا ہے

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے وہ کسی عرب ملک میں سیاسی پناہ کےلیے کوشاں تھے مگرکسی عرب حکومت نے بھی اس سلسلے میں حامی نہیں بھری

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کے غیرملکی ساتھیوں نے بھی نوازشریف کوپاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ، ان میں‌ ان کے کاروباری مراسم رکھنے والے بھارتی دوست بھی شامل ہیں‌

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی یہ خبریں اہم ذرائع کے حوالے سے گردش کررہی تھی کہ نوازشریف کے بھارتی دوستوں نے نوازشریف کوپیشکش کی تھی کہ اگرانہیں پاکستان کے اعتراض کا ڈرنہ ہوتا تو آپ کو بھارت میں سیاسی پناہ دے سکتے ہیں

  • عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا. ترجمان دفتر خارجہ

    عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا. ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں

    زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اراکین یورپی پارلیمنٹ کا صدر اور نائب صدر یورپی کمشن کو خط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت و ملامت کرنے کا ایک اور کھلا ثبوت ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات ’معمول‘ پر ہونے کا مسلسل بھارتی پراپگنڈہ بے سوداورناکام ثابت ہوا حالات معمول پر ہونے کے جھوٹے اور خلاف حقیقت بیانیے کو پھیلانے کے لئے بھارت کا ایڑی چوٹی کا زور کام نہ آیا مسلسل پراپیگنڈے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت اور ملامت کا سلسلہ مزید زور پکڑتا جارہا ہے 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بہیمانہ جبر واستبداد میں کئی گنا اضافہ ہوا، 5 اگست کے بعد سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل میں کم ازکم تین مرتبہ جموں وکشمیر کا مسئلہ زیرغور آچکا ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2018 اور 2019 میں انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشن کے دفتر کی دو رپورٹس جاری ہوئیں ،رپورٹس کہتی ہیں کہ آزادکمشن تشکیل دے کر بھارتی زیرقبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں ،دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں جموں وکشمیر کے مسئلے پر بحث ہوئی ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو مسلسل بے نقاب کیا ،یہ حقائق اس سچائی کی گواہی ہیں کہ حالات معمول پر ہونے کا بھارتی ڈھکوسلا محض دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے ، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے مطالبات سے بھارت آنکھیں چرا نہیں سکتا آخر کار بھارت کو عالمی ضمیر اور رائے عامہ کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑیں گے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو ختم کرنا پڑے گا،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے بھارت کو اقدامات کرنے پڑیں گے جائز موقف پر ثابت قدم کشمیری بھائیوں بہنوں کے حقوق کے لئے پاکستان پوری قوت سے آواز بلند کرتا رہے گا

    وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

    بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    پاکستان کے عدالتی نظام بارے امریکی رپورٹ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے،دنیا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

  • میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

    میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

    میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی بنے گا تو ارد گرد کے لوگ سکون سے رہیں گے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن نالہ لئی کی تعمیر ہے، ہم نے تعلیم کے لیے بہت کام کیا اور کر رہے ہیں،مستقبل میں راولپنڈی یونیورسٹوں کا شہر ہوگا،پی ٹی آئی مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی،کووڈ کے دوران سینٹری ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں فغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں چار ٹیکسی ڈرائیوروں کو آئی جی سے کہہ کر رہا کردیا ہے،نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں،بہت پہلے کہہ چکا کہ ن سے ش نکلے گی،خطرات ہیں لیکن میں ڈرنے والا بالکل نہیں،ہم فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ،مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم چین کے ساتھ ہے،بعض طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں کہ پاک چین تعلقات خراب ہوں لیکن ایسا نہیں ہو گا،ساری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاون کو سراہا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،الیکشن وقت پر ہوں گے،لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا

    شیخ رشید اور چینی وزیرپبلک سیکیورٹی کے مابین رابطہ،داسو ہائیڈرو پاوربس حادثے بارے بات چیت

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

    اگر یہ کام ہو جائے تو سب مسائل حل ہو جائیں گے ،شیخ رشید

    وزیراعظم کس ملک جا رہے؟ کراچی سے کون گرفتار ہوا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    وزیرداخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اوقات بھول جاؤں،،بارڈرپرجاوَں گا، شیخ رشید

  • انتہائی اہم شخصیت 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری

    انتہائی اہم شخصیت 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری

    انتہائی اہم شخصیت 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری

    احتساب عدالت نے اسٹیل مل کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا سابق چئیرمین معین آفتاب کو باعزت بری کر دیا

    سابق چئیرمین معین آفتاب 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری ہو گئے معین آفتاب کے بری ہونے کا مختصرفیصلہ احتساب عدالت نمبر4 نے سنایا سابق چئیرمین معین آفتاب پر 31 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام تھا ،2012 سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطورملزم پیش ہو رہے تھے ،کروڑکی رقم خردبرد کرنے پرمعین آفتاب ڈھائی سال سے زائدایف آئی اے کی حراست میں رہے عدالتی کارروائی کے دوران 22 گواہان کے بیانات ریکارڈکیے گئے الزامات پرعلیحدہ علیحدہ 10 مقدمات درج کیے گئے 2009 میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسٹیل مل کرپشن پر ازخودنوٹس لیا

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

    نیب کے مطابق اسٹیل ملزکے لیے خام مال انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قیمت پرخریدا گیا ،ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کوہوا اوراسٹیل ملزخسارے میں گئی، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ ودیگرکے خلاف 2012 میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا ،

  • نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

    نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

    نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

    ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے عدالت سے نذیر چوہان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔سماعت کے دوران نذیر چوہان کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ یہ کیس سیاسی بنیادیوں پر بنایا گیا ہے اور فیس بک پر مشیر احتساب شہزاد اکبر کے خلاف جو پوسٹ شیئر کی گئی تھی وہ رکن اسمبلی کی اپنی نہیں تھی اور نہ ہی ملزم کے پاس ایسی کوئی چیز ہے جس کی ریکوری کرنی ہوایف آئی اے والے باہر آکر کہتے ہیں کہ جوڈیشل نہیں ہونے دیں گے ہم مزید ریمانڈ لیں گے جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالت پر شک کررہے ہیں ؟ جس کے جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بات نہیں ہے ہمیں آپ پر پورا یقین ہے

    ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان دوران تفتیش تعاون نہیں کررہے ہیں ان کا فیس بک اکاﺅنٹ چیک کیا ہے جہاں سے کچھ ویڈیو ز ملی ہیں ملزم کے واٹس ایپ نمبر اور موبائل کی ریکوری کرنی ہے ان چیزوں کی ریکوری کے ساتھ ہی کیس چلے گا اس لئے مزید ریمانڈ دیا جائے

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نذیر چوہان کو14روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا

    یاد رہے کہ ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا تا ہم ز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا تھا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا