Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ترک قوم کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں:ہم حاضر:ہمیں‌ خدمت کا موقع دیا جائے:وزیراعظم عمران خان

    ترک قوم کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں:ہم حاضر:ہمیں‌ خدمت کا موقع دیا جائے:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :ترک قوم کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں:ہمیں‌ خدمت کا موقع دیا جائے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنگل میں لگی آگ سے نقصان پر ترک حکومت اور عوام سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے،

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے ترک قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مدد کے لئے تیار ہیں، آگ سے ہونے والے نقصان پر ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ سے پیدا صورتحال پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر ن لیگ شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ انتالیا کے مشرق میں ترکی کے 6 صوبوں میں جنگل میں لگی آگ بھڑک اٹھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت دکھی ہین کہ جنگل میں بھڑکنے والی آگ قیمتی جانوں کے ضیاع ، زرعی زمینوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنی۔

     

    انہوں نے ترک حکومت اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔

    ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ؟ شہباز گل نے آج سچ سچ بتا ہی دیا

    پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ؟ شہباز گل نے آج سچ سچ بتا ہی دیا

    لاہور:پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟ شہباز گل نے آج سچ سچ بتا ہی دیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بارپھرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،

     

     

    ادھر اسی حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جارہا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔

     

    پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے مطابق 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے اور 140 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔

     

    شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد اور پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کررہی ہے۔

  • ‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏:آرمی چیف

    ‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏:آرمی چیف

    راولپنڈی :‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس ‏میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاعوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا ‏کردار ادا کر سکتا ہے میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکےشکست دے۔

     

    جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے پاکستان اورافغانستان ‏کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ‏علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک ‏افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔

    افغان صحافیوں نےآرمی چیف سےملاقات اور بات چیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن کے لئے ‏پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ افغان صحافیوں نےبڑی تعدادمیں مہاجرین کا ‏خیال رکھنےپربھی شکریہ اداکیا۔

  • نور مقدم کے وکیل کا دھماکہ خیز انٹرویو، پولیس پہنچی تو کیا دیکھا، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    نور مقدم کے وکیل کا دھماکہ خیز انٹرویو، پولیس پہنچی تو کیا دیکھا، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    نور مقدم کے وکیل کا دھماکہ خیز انٹرویو، پولیس پہنچی تو کیا دیکھا، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی: سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے نور مقدم کیس کے وکیل شاہ خاور سے اپنے اہم وی لاگ میں بات کی . اس سلسلے میں نور مقدم کے وکیل شاہ خاور نے کیس کو صورت حال بتاتے ہوئے کہا ہے ، یہ کیس ایک کھلا کیس ہے جس میں‌ چشم دید گواہ نہیں‌ ہے . لیکن واقعاتی شہادتیں موجود ہیں‌.

    انہوں نے کہا کہ جب پولیس اس قتل کے وقوعہ پر پہنچی تو قاتل جائے وقوع پر موجود تھا اور اسی کمرے کے اندر موجود تھا تھا جہاں نور مقدم کی لاش بری حالت میں پڑی تھی . پولیس نے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کیا اور اسی طرح دیگر شہادتیں بھی فرانزک کے لیے اکٹھی کر لیں .

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر یہ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملنے والے ثبوتوں سے بہت سی پیچیدہ باتیں کھل رہی ہیں‌. اور کیس میں واضح ہے کہ مبینہ طور پرقاتل ہی نور مقدم کا قاتل ہے .

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا اس مقدمے کا دفاع کرنے والے پھر اس کیس کو اس طرف نہیں لے جائیں‌گے اور نور کے کردار پر سوال اٹھائیں گے کہ اس کے اس کے ساتھ تعلقات تھے . میڈیا پر یہ باتیں شروع ہوجائیں گی اور ایسا کچھ ہمارے میڈیا پر بھی ہوتا ہے . پچھلے کیسز میں یہی کچھ ہوتا چلا آیا ہے .

    وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ تو دفاع کے اندر وکلا کرتے ہیں اور کردار کشی کی جاتی ہے . لیکن ہم نے اس کی پراسکیوشن بڑی مضبوط کی ہے اور تمام شہادتیں جو قاتل کے خلاف ہیں اس کو شامل کیا ہے . ہماری کوشش ہے کہ تفتیسش کا عمل جلدی مکمل ہو . اور یہ کیس جلد اپنے انجام کو پہنچے ،

    مبشرلقمان نے سوال کیا کہ کیا آپ پر پریشر بھی آ رہا ہے تو اس کے جواب میں وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ایسے مقدمات میں پریشر آتا ہی رہتا ہے لیکن ہم کسی پریشرمیں نہیں‌آئیں گے . مبشر لقمان کا وکیل شاہ خاور کو کہنا تھا کہ جو بھی ہو جائے آپ کو پریشر میں نہیں آنا. مبشر لقمان نےکہا کہ ملزم پولیس کی حراست میں‌ کافی سکون دہ حالت میں دیکھا گیا . تو اس کے جواب میں شاہ خاور کا کہنا تھا کہ جب ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہو . پھر اس کو تھرڈ ڈگری تشدد نہیں کیا جاتا. اس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاں بیان معتبر نہیں ہوتا مجسٹریٹ کے سامنے اس نے اعتراف نہں کیا.

    شاہ خاور کا کہنا تھا کہ قتل کیس میں ملزم کا پہلا بیان کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے . اس لیے اس قتل میں پراسکوشن کافی مضبوط ہے . یہ بیان اس کے حوش و ہواس میں‌ تھا. جو کہ کافی مدد دے سکتا ہے .

    مبشر لقمان نے پوچھا کہ آپ اس اندوہ ناک قتل کے بارے کیا سوچتے ہیں تو شاہ خاور کا کہناتھا کہ بہت ہی زیادہ خوفناک کیس ہے جس کی ویڈیو کو کوئی دیکھ بھی نہیں سکتا . ہماری کوشش ہے کہ اس کیس کو ایک مثال بنایا جائے کہ آئندہ خواتین کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو.

  • لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

    لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

    لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے لیے

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلا کورونا کیس رپورٹ ہونے سے اب تک ٹاسک فورس کام کررہی ہے،سندھ کورونا فورس میٹنگ میں کچھ فیصلے ہوئے ہیں،کورونا کی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے،کراچی میں 26فروری کوپہلا کیس سامنے آیا تھا،4 سے 5 روز میں اسپتالوں پر کورونا مریضوں کا دباوَ مزید بڑھ جائیگا ، کورونا کی پہلی لہر میں صحت کے نظام پر دباؤ تھا۔ ہم نے اپنی ہیلتھ کیئر کو بہتر کیا، پھر وباء پر کنٹرول کیا۔ہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو ویکسین نہیں کروائیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی، ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے آپ کی مدد کریں گے، کراچی کے لوگوں سے کہوں گا جزوی لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں، صوبہ سندھ کے عوام جزوی لاک ڈاوَن کے 9 دن تعاون کریں 9 دن بعد بھی وبا میں کمی نہیں ہوگی لیکن ہم نے اس میں وقفہ لانا ہے، کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 25فیصد سے زائد ہوگئی ہے،سندھ میں8 اگست تک جزوی لاک ڈاوَ ن ہوگا،9ا گست کو لاک ڈاوَن کھولنے کی طرف جائیں گے،

    قبل ازیں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور تاجروں نے اس قسم کے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی لیکن سندھ حکومت نے مشاورت کی بجاء فیصلہ تھوپنے کی روایت برقرار رکھی اپوزیشن کو مشاورت براء نام کے لیے تو بلالیا گیا مگر ان کی بات نہیں سنی گئی ،مراد علی شاہ اور ان کے چیمپئن بتائیں کے غریبوں مزدوروں اور دیہاڑی دار چھوٹے کاروبار والوں کو کس طرح راشن یا دیگر سامان مہیا ہوگا؟ لاک ڈاؤن سے قبل عوامی مفادات کے لیے کیا کوششیں کی گئی؟ جو لوگ ویکسین بھی بیچ دیں ان سے کیا سندھ کی عوام کی بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے تحریک انصاف سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے عجلت میں لاک ڈاؤن کے فیصلے سے تاجروں غریبوں کو نقصان ہوگا سندھ حکومت این سی او سی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپناتی مگر انہوں نے ایک بار پھر نادر شاہی فرمان عوام پر تھوپ دیا ہے

  • خان صاحب: مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں مرکزی خطاب آپ کا ہوگا:ولی عہد محمد سلمان کی دعوت قبول

    خان صاحب: مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں مرکزی خطاب آپ کا ہوگا:ولی عہد محمد سلمان کی دعوت قبول

    اسلام آباد : خان صاحب: مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں مرکزی خطاب آپ کا ہوگا:ولی عہد محمد سلمان کی دعوت:قبول کرلی گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ، سمٹ اکتوبر میں سعودی عرب میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے میڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں اکتوبر میں سعودی عرب میں ہوگا۔

    سعودی عرب پاکستان کے کلین گرین منصوبے کی طرح مڈل ایسٹ گرین انیشی ٹو شروع کررہاہے ، پاکستان اور سعودی عرب 10ارب درختوں کےمنصوبےکی طرز پرتعاون کریں گے۔سعودی ولی عہد کی جانب سے دعوت نامہ پاکستان ماحولیاتی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا‏۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

  • کرونا کا پھیلاؤ، ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن، فیصلہ ہو گیا

    کرونا کا پھیلاؤ، ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن، فیصلہ ہو گیا

    کرونا کا پھیلاؤ، ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن، فیصلہ ہو گیا

    کراچی سمیت سندھ میں کل سے 8 اگست تک لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے

    انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہ کی جائے گی اپوزیشن کے تمام ایم پی ایز اورکاروباری حضرات نے فیصلے کی تائید کی، ڈاکٹر ز نے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کی تائید کردی

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کل سے اگست 8 تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی، ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہونگی فارمیسی کھلی رہے گی،تمام مارکیٹیں بند رہیں گی،جو روڈ پر آئے گا انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کیسز کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔

  • نورمقدم قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل، کی بیہوش ہونے کی ایکٹنگ

    نورمقدم قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل، کی بیہوش ہونے کی ایکٹنگ

    نورمقدم قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل، کی بیہوش ہونے کی ایکٹنگ

    اسلام آباد میں نورمقدم کے قتل کا معاملہ پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا

    ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا، ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوال پوچھے گئے، ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا،ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا،

    پولی گرافک ٹیسٹ سے ملزم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کے سچ اورجھوٹ کا تعین کیا جائے گا ،نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج اسلام آباد پولیس لاہور لائی تھی، پولیس کے انسپکٹر عبدالستار سخت سیکورٹی میں ملزم کو لاہور لائے تھے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

  • ڈرون نے بھارتی فوج کی نیند حرام کر دی،ایک گھنٹے میں تین الگ الگ مقامات پر نظر آئے ڈرون

    ڈرون نے بھارتی فوج کی نیند حرام کر دی،ایک گھنٹے میں تین الگ الگ مقامات پر نظر آئے ڈرون

    ڈرون نے بھارتی فوج کی نیند حرام کر دی،ایک گھنٹے میں تین الگ الگ مقامات پر نظر آئے ڈرون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ڈرون سے خوف کم نہ ہوا، جموں کشمیر میں مسلسل ڈرون نظر آنے لگے، بھارتی فوج کی نیندیں حرام ہو گئیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب ایک بار پھر بھارتی فوج کو ڈرون دکھائی دیئے ہیں، اس بار ضلع سانبا کے تین الگ الگ مقامات پر ڈرون دکھائی دیئے اور بھارتی فوج، پولیس نے ان ڈرونز پر فائرنگ کی تا ہم کوئی بھی ڈرون نہیں گرا، اور سب غائب ہو گئے،بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ براہرنا، چلادھا اور گگوال میں ایک ہی وقت میں ڈرون نظر آئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپ اور آئی ٹی بی پی کیمپ کے پاس نظر آئے جس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی جموں ،پٹھان کوٹ شاہراہ پر حساس سیکورٹی اداروں کے اوپر دو ڈرون نظر آئے تا ہم فائرنگ کے بعد وہ بھاگ گئے اور غائب ہو گئے ، اب تک بھارتی فوج کو جتنے بھی ڈرون نظر آئے سب پر فائرنگ کی گئی تا ہم کسی بھی ڈرون کو آج تک گرایا نہیں جا سکا، سب ڈرون فائرنگ کے بعد غائب ہو جاتے ہیں

    بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے کے بعد جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈرون رکھنے، فروخت کرنے اور انکے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے کہ ڈرون کس کس کے پاس ہے

    حکام کے مطابق علاقے میں ڈرون پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں، تمام فوجی اڈوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

    جموں ،بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ایک بار پھر نظر آیا ڈرون

    بھارت میں نئی ڈرون پالیسی کا مسودہ پیش

  • وزیرِ اعظم نے چیمبرز آف کامرس کے صدورکو ملاقات میں سنائی خوشخبری

    وزیرِ اعظم نے چیمبرز آف کامرس کے صدورکو ملاقات میں سنائی خوشخبری

    وزیرِ اعظم نے چیمبرز آف کامرس کے صدورکو ملاقات میں سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تجاویز کے تبادلے اور حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کی گئی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر سمیت کراچی، لاہور، سرحد، کوئٹہ کے صدور شامل تھے گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدور اور نائب نے بھی شرکت کی .وفاقی وزرا حماد اظہر،خسرو بختیار ،عبدالرزاق داود ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر و دیگربھی ملاقات میں شریک ہوئے،وزیرخزانہ شوکت ترین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی.

    شرکا نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو کورونا کے باوجود کامیاب معاشی پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا مراعات اور کاروباری برادری کو ازبکستان کی تجارتی معاہدوں کی بھی تعریف کی ،شرکاء کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری نظام میں اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی،وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی،