Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت میں کورونا کے بعد کالی پھپھوندی سے متاثرہ ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں

    بھارت میں کورونا کے بعد کالی پھپھوندی سے متاثرہ ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں

    ممبئی: بھارت میں کوروناکے ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں:وائرس کا دیگرملکوں میں پھیلنے کاخدشہ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ہزاروں مریض اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    بھارتی عوام کووڈ -19 سے تو نبرد آزما تھے ہی لیکن اس کے بعد پھیلنے والی ’کالی پھپھوندی‘ جیسی ہلاکت خیز بیماری کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لیے آپریشن کر کے ان کی آنکھیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس بارے میں ریاست راجستھان کے سرکاری اسپتال میں موجود ڈاکٹر اکشے نائر کے مطابق کالی پھپھوندی کے مریض کی زندگی بچانے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک ہی حل ہوتا ہے کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریض کی ایک یا دونوں آنکھیں نکال دی جائیں

     

    ڈاکٹر اکشے نائر کہ اگر اس سے متاثر پورے حصے بشمول جلد، اعصاب، آنکھ کے پپوٹے کو کاٹ کر نہیں نکالا جائے تو پھر یہ وائرس دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور اس کے بعد ہمارے پاس مریض کی جان بچانے کا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

    کورونا سے پہلے سال میں اس بیماری کے تین، چار کیسز سامنے آتے تھے لیکن اب روزانہ 6 افراد اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صرف راجستھان میں ہی 15 سو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر 20 سال سے بھی کم ہے۔

     

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق کالی پھپھوندی کورونا میں مبتلا اور اس سے صحت یاب ہونے والے ہزاروں مریضوں کو متاثر کررہی ہے جب کہ اس ہلاکت خیز بیماری کا کوئی موثر علاج نہ ہونے اور ادویات کی قلت کی وجہ سے بیماری کو دماغ تک پھیلنے سے روکنے کے لیے ہزاروں مریضوں کی آنکھوں کے ڈیلے اور پتلیاں نکال دی گئی ہیں۔

     

    بھارت کی بہت سی ریاستوں میں اسپتال کالی پھپھوندی سے متاثرہ مریضوں سے بھر چکے ہیں جب کہ اس بیماری میں مبتلا 60 فیصد مریضوں کی ایک یا دو آنکھیں نکال دی گئی ہیں۔ ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعدی بیماری میوکور مائیکوسس کے 100 مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وباؤں کے ایکٹ 2020ء کے تحت وبا قرار دے دیا گیا ہے۔

  • اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا

    اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا ،اطلاعات کےعالمی برادری پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر رضامندی ظاہر کردی گئی ہے ،

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی مرتبہ پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز مل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کے لئے منتخب ہو گئے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے، جب کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف 4 عالمی شخصیات کا چناؤ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرسعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی، سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

  • حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

    حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد:حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، بجٹ اور احتساب کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی نہیں اس ملک کے کمزوراوربے بسوں کی جنگ لڑرہےہیں ، عمران‌خان نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزادکشمیرکے انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی۔

  • بنگلہ دیش نےاسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا:    پاسپورٹ اوردیگرمعاملات پرعائدپابندیاں ختم کرنےکافیصلہ

    بنگلہ دیش نےاسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا: پاسپورٹ اوردیگرمعاملات پرعائدپابندیاں ختم کرنےکافیصلہ

    لاہور:ایک طرف فلسطینیوں پراسرائیلی کے مظالم عروج پردوسری طرف بنگلہ دیش اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق ایک طرف اسرائیلی ظالم افواج کی طرف سے فلسطینیوں پربمباری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اورپچھلے 12 دنوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید کرکے بھی اسرائیل کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ دوسری طرف بنگلہ دیش نے امت مسلمہ کے دلوں پروارکردیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت کی خواہش پربنگلہ دیش نے اسرائیل کوتسلیم کرنے کےلیے تیاریاں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات پرعمل درآمد بھی کروانا شروع کردیا ہے

    اس حوالے سے موصول ہونےوالی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے امیگریشن حکام کوہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اسرائیل کوناپسندیدہ فہرست سے خارج کرکے پسندیدہ ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے

    بنگلہ دیش نے اسرائیل کے پاسپورٹ پرقدغن لگانے اور خارج کرنے کی ایک شق کو ہٹا رہا ہے ، بنگلہ دیشی میڈیا نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی ہے کہ ممکنہ طور پر دنیا کے تیسرے سب سے بڑے مسلمان آبادی والے ملک سے یہودی ریاست یعنی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے جارہا ہے

    ویکلی بلٹز ویب سائٹ کے مطابق ، حال ہی میں جاری کردہ ای پاسپورٹ کے مطابق "یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لئے موزوں ہے” اور اب اس کے علاوہ اضافی دو الفاظ نہیں ہیں "سوائے اسرائیل کے ،” جیسا کہ ماضی کا معاملہ تھا۔

    محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ایوب چودھری نے صرف اتنا کہا کہ یہ اقدام "حکومتی فیصلے” کے بعد عمل میں آیا ہے۔

    دوسری طرف اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور بحر الکاہل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیلڈ کوہن نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور بنگلہ دیشی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا۔

    "بہت اچھی خبر! بنگلہ دیش نے اسرائیل پر سفری پابندی ختم کردی ہے۔ "یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور میں بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے تاکہ ہمارے دونوں لوگوں کو فائدہ ہو اور خوشحال ہوسکے۔”

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسرائیل اورسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باریہ انکشاف کرچکے تھے کہ ایشیا کا ایک بہت بڑا ملک اسرائیل کوتسلیم کرنےجارہا ہے اوربہت بڑے ملک سے مراد آج بنگلہ دیشی حکام کی طرف سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے بعد سامنے آگیا ہے اوروہ ہے "بنگلہ دیش”

  • اسرائیلی جارحیت:نوازشریف خاموش،دیارغیرمیں جائیدادیں       اوراسرائیلیی کمپنیوں سےشیئرز:خطرناک انکشافات

    اسرائیلی جارحیت:نوازشریف خاموش،دیارغیرمیں جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سےشیئرز:خطرناک انکشافات

    اسلام آباد:’اسرائیلی جارحیت پر نوازشریف خاموش رہے، وجہ بیرون ملک جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سے شیئرہیں :انکشاف کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری کے دوران دنیابھرکے مسلمان جس طرح بے چین اوردکھی رہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،

    اس کلچر کی تاریخ بھی نہیں ملتی جب ایسے مسلمان بھی دنیا نے دیکھے کہ جن کے دل مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، اس کے اسباب بہت زیادہ ہیں

    اسی دوران جب فلسطینیوں‌پراسرائیلی بمباری جاری تھی تووزیراعظم پاکستان نے اس پرسخت ایکشن لیتے ہوئے امت مسلمہ کوجگانےکے لیے دن رات سفارتکاری کی اورمعاملے کوفوری حل کرنے پرزوردیا، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ میں اس مسئلے پر بحث بھی وزیراعظم خان کی کوششوں کی بدولت ہے

     

    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1396381822523777024

    اس دوران کچھ مصلحت پسند سیاستدانوں نے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ، جن میں شریف فیملی سرفہرست ہے ، نوازشریف اورشہبازشریف کی طرف سے پاکستانی میڈیا میں بیان دلوا کر یہ تاثردیا گیا کہ وہ بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں مگرجب لندن میں مسلمان اوربڑی تعداد میں پاکستانی میاں نوازشریف کے پاس پہنچےاوردرخواست کی کہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے اس میں شرکت فرمائیں تونوازشریف نے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج نہیں کرسکتے ،

    نوازشریف نے یہ انکار کیوں کیا بہت سے ایسی وجوہات سامنے آئیں ہیں کہ جن کودیکھ کرپاکستانی دنگ رہ جاتے ہیں مگرکچھ ایسی وجوہات جوہرکسی کی سمجھ میں اتی ہیں ان کا تذکرہ فواد چ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شیئرز ہیں۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں

  • چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم

    چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم

    لاہور:چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اورریاست اورریاستی اداروں کو عزت دینے کے حوالے سے مشہورسیاسی شخصیت چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا رہے ہیں اوراس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری ہیں‌

    ایک طرف ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کوشاں ہیں کہ چوہدری نثار اگر ن لیگ میں نہیں جانا چاہتے توش لیگ میں آجائیں ، اس حوالے سے چوہدری نثارکودعوت وپیغام کا سلسلے کے ذریعے تیارکرنے کی کوششیں جاری ہیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی میں لینے کے حوالے سے بالکل تیار نہیں بلکہ اپنے خاص دوستوں میں بیٹھ کرچوہدری نثار کی ذات پربہت زیادہ کیچڑاچالتے ہیں اوریہ کہتے ہیں کہ چوہدری نثارایک سازشی شخص ہے جس کی وجہ سے وہ اقتدار سے محروم ہوئےہیں‌

    ادھر یہ بھی خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ چوہدری نثار اج بھی ایک باوقارسیاستدان کی حیثیت سے تمام ریاستی اداروں میں قدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی خواہش کے باوجود ان کے دوراقتدار میں چوہدری نثآر کے خلاف کوئی مقدمہ یا سازشی کھیل پنپ نہ سکا

    ان کے بارے میں ان کےدوستوں ، رشتہ داروں اورمقتدراداروں کے سربراہان کا یہ حسن ظن ہے کہ چوہدری نثارسیاست ، دولت حتیٰ کہ جان بھی قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اس ملک ، ملک کی عوام ،سیکورٹی اداروں اوردیگرمقتدراداروں سے بے وفائی نہیں کرسکتے ،کیونکہ وفا ، محبت اورقربانی ان کے خون میں شامل ہے

    ادھر لاہور،اسلام اباد میں یہ بھی خبریں پھیل رہی ہیں کہ چوہدری نثاراگرپنجاب کے وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو وہ آنے والے وقتوں میں ن اورش لیگ میں اپنے حامیوں کوکھینج کواپنے ساتھ ملا لیں گے جس کا لامحالہ فائدہ چوہدری نثار اورجس جماعت کی وہ حمایت کریں گے اس کو ہوگا

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اسی فارمولے کے تحت ہوسکتا ہے کہ چوہدری نثار کوعثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ‌پبجاب لگا کرعثمان بزدار کوجنوبی پنجاب کے صوبے کا عبوری وزیراعلیٰ لگایا جاسکتا ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگرچوہدری نثارپنجاب کے وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو آنے والے الیکشنوں میں عمران خان کومشکلات کے باوجود 2018 کے انتخابات سے زیادہ سیٹیں دلواسکتےہیں ، ہوسکتا ہے کہ اسی فارمورلے عمل ہورہا ہو اورآنے والے اگلے چند ہفتوں میں اس پرعمل ممکن ہوسکے

    دوسری طرف بعض سیاسی جماعتوں‌کے قائدین کے تبصروں کے جواب میں چوہدری نثار کہتے ہیں سوچ اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسمبلی سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ حلف اٹھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کی وجہ بنا۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے بطور آزاد امیدوارجیتے تھےتاہم انہوں نے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

  • بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے بارہ ارکان گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان ارکان میں شامل ایک خاتون مسز منجو برجیش کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر واہگہ بارڈر پر موجود عملے نے روک لیا اور فوری طور پر پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ان کے پاس بھارت کی طرف سے کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھاتاہم واہگہ کے طبی عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسزمنجو برجیش میں کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسز منجو کو پندرہ روز کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق واہگہ حکام نے انہیں اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منجو برجیش کو اسلام آباد جانے کی اجازت دینے کی بجائے بھارت واپس کیوں نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں کورونا کی خطرناک قسم فنگس بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے باوجود اسے اسلام آباد بھیجنا حیران کن بات ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت سے گزشتہ روز 17 افراد نے پاکستان آنا تھا لیکن صرف 12 افراد پاکستان آئے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ باقی 5 افراد میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جن کی وجہ سے انہیں بھارت میں کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیااور وہ پاکستان نہ آسکے۔ 

    دریں اثناباغی ٹی وی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے عملہ کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں ہی پندرہ روز کے لئے قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے پاک بھارت سرحد بند کر رکھی ہے تاہم ویانا کنونشن کے تحت سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے بارڈر کسی بھی کھولے جا سکتے ہیں۔  

  • پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا

    پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا

    لاہور : پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں وفاقی حکومت نے شامل کر دیا، نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

    شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیرتارڑ اورامجد پرویزایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست میں‌ یہ عرض کی گئی ہے کہ عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں لیکن ہم عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، اس لیے عدالت درخواست واپس کرے، شہباز شریف کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو سماعت کریں گے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام حکومت کی طرف سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جس کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے عدالت سے رجوع کیا تھا

  • بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات

    بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات

    بیجنگ: بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات ،اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئی جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین زلزلے کے طاقتور جھٹکوں سے لرز اُٹھا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں زلزلے کی شدت 6.4 ریکاڑ کی گئی۔

     

    یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد جو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

     

    یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چنگھائی میں طاقتور زلزلے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود یہاں نقصان کم ہوا۔

    واضح رہے کہ چین میں 2008 کو 7.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے میں 87 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2003 میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 268 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے

    نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے

    نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏نائیجیرین ائیرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    نائجیرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے. لیفٹیننٹ جنرل جنرل ابراہیم عطا ہر کے طیارے کو حادثہ کڈونا ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا

    ایوان صدر نے بتایا کہ نائیجیریا کے آرمی چیف ، لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطاہیر جمعہ کو شمالی ریاست کڈونا کے سرکاری دورے پر طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے ، فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ کڈونا ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں آرمی جنرل کے علاوہ دیگر فوجی افسران بھی ہلاک ہوگئے۔

    نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس حادثے کو ایک "ہلاکت خیز زخم” قرار دیا اور کہا کہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب ہماری مسلح افواج ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا خاتمہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    یہ حادثہ نائیجیریا کی فضائیہ کا مسافر طیارہ ابوجا ہوائی اڈے کے بالکل نیچے گرنے کے تین ماہ بعد پیش آیا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انجن فیل ہو جانے کی وجہ سے اس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔