Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ویڈیو سیکنڈل، پولیس کو ملی کامیابی ۔مفتی عزیز الرحمان گرفتار

    ویڈیو سیکنڈل، پولیس کو ملی کامیابی ۔مفتی عزیز الرحمان گرفتار

    ویڈیو سیکنڈل، پولیس کو ملی کامیابی ۔مفتی عزیز الرحمان گرفتار

    باغی ٹی وی :نازیباویڈیوکامعاملہ،مفتی عزیزالرحمان کو گرفتارکرلیاگیا، پولیس نے دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمنٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے . مفتی عزیزالرحمان کومیانوالی سےگرفتارکیاگیا،

    اس سے پہلے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کا موبائل فون لاہور کے اندر مختلف جگہوں پر مانیٹر کیا گیا لیکن وہ کسی بھی جگہ موجود نہیں تھے۔عارف رانا نے مزید بتایا کہ اہلکار ملزم اور ان کے بیٹوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ لیکن اب یہ خبریں ہیں کہ مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا ہے .

    واضح رہے مفتی عزیز الرحمن کی سزا تجویز کی تھی ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ویڈیو مجبورا ہم نے دیکھی، علماء نے دیکھی، یہ ویڈیو ایسی نہیں نشہ پلا کر نہیں، حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ خود حرکات میں شریک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے، اور سب سے پہلے مفتی عزیز الرحمان کو شرعی سزا دی جائے، انکی سزا یہ ہے کہ انہیں مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے

  • مفتی  ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عبدالعزیز ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالعزیز ویڈیو سیکنڈل میں سزا تجویز کی ہے

    ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مفتی عبدالعزیز ویڈیو سیکنڈل بارے گفتگو کر رہے ہیں، مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ویڈیو مجبورا ہم نے دیکھی، علماء نے دیکھی، یہ ویڈیو ایسی نہیں نشہ پلا کر نہیں، حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ خود حرکات میں شریک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے، اور سب سے پہلے مفتی عزیز الرحمان کو شرعی سزا دی جائے، انکی سزا یہ ہے کہ انہیں مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے

    مفتی عزیز الرحمان پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس نے انکی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہو گئے، اگر مفتی عزیز الرحمان پاکدامن تھے تو وہ فرار کیوں ہو گئے، فرار ہمیشہ مجرم ہی ہوتے ہیں، پاکدامن ہوتے تو وہ گرفتاری دیتے، کیس چلتا، حقائق سامنے آ جاتے لیکن ایک وضاحتی ویڈیو میں اعتراف جرم کے بعد وہ فرار ہو گئے اور ابھی تک پولیس کے ہتھے نہیں چڑھے

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کیا جائے اور سر رام پھانسی دی جائے

    واضح رہے کہ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد صابر شاہ سے بدفعلی کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے. گزشتہ 3 سال سے مفتی عزیز اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کررہا ہے. ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے مفتی عزیز سے لاتعلقی کرتے ہوئے مدرسہ سے فارغ کردیا ہے. پولیس نے متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے. تاحال مفتی عزیز کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں پاکستان میں 89 بدفعلی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں. ان میں 66 واقعات بچوں کے ساتھ بدفعلی کے ہیں. جن ان کی عمریں 11 سے 15 سال تک کی ہیں. اسی طرح ایک ایک واقعہ رواں برس ماہ اپریل میں پیش آیا. ایک امام مسجد 3 سال سے اپنے شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور اپنے ساتھی کی مدد سے اس کی ویڈیو بھی بناتا تھا. پولیس نے امام مسجد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا. بعد میں امام مسجد کے ساتھ مدعی پارٹی نے صلح کر لی اور تین سال تک بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو ایک بار پھر آزاد کر دیا گیا

    اسی طرح مانسہرہ میں مدرسے کے استاد نے 10 سالہ شاگرد سے 100 بار زیادتی کا واقعہ سامنے آیا. اسی طرح پاکپتن میں مدرسہ کے استاد نے 12 سال کے شاگرد سے زیادتی کی تھی. زیادہ تر ایسے واقعات بدنامی کے ڈر سے رپورٹ نہیں کرواتے ، زیادتی کیس میں عدالتیں ملزمان کو سزائیں بھی سنا چکی ہیں،2018 میں زینب کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا. ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے. 2020 میں لاہور موٹروے پر زیادتی کا کیس سامنے آیا. ملزمان کو گرفتار کر کے سزا سنائی گئی. تا ہم ایسے واقعات کی روک تھام ابھی تک نہ ہو سکی

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

  • سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں‌ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں‌ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں‌ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کو پکڑنے کےلیے آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس علاقے میں‌ سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی مسلح دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرگرم دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا، جو جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائک نزاکت حسین نے جامِ شہادت نوش کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان بہادر،سچےاوربات کے پکّے:امریکہ کواڈّے دینےسےانکار:پاکستان بدل گیا:افغان طالبان خوش

    وزیراعظم عمران خان بہادر،سچےاوربات کے پکّے:امریکہ کواڈّے دینےسےانکار:پاکستان بدل گیا:افغان طالبان خوش

    وزیراعظم عمران خان بہادر،سچے اوربات کے پکّے لیڈر:امریکہ کواڈّے دینے سے انکار:پاکستان بدل گیا:افغان طالبان خوش ہوگئے، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے وزیراعظم پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ان کویقین ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واقعی ایک عظیم مسلمان رہنما اوراپنے وعدوں اوردعووں کے پکّے ثابت ہوئے

    محمد سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کومنہ توڑجواب دینے اورکسی بھی قسم کی فوجی مدد دینے کے ساتھ ساتھ اڈے دینے سے انکارنے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان بدل گیا ہے اوراب پاکستان میں‌ وہ قیادت نہیں جوایک ٹیلی فون کال پرڈھیرہوجایا کرتی تھی

     

     

    یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کیا اور کہا ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستانی اڈے استعمال کرنے نہیں دے گا، پاکستان نے افغان امن عمل میں قلیدی کردار ادا کیا ،جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے ، پاکستان سی آئی اے کو اڈے استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

     

    یاد رہے اس قبل وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا ۔

    خیال رہے امریکا کی جانب سے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے انخلا کے بعد غیر ملکی میڈیا قیاس آرائیاں کررہا تھا کہ امریکا افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان سے اڈے لے رہا ہے تاہم حکومت پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

  • تیسرا دن تیسرا زلزلہ:پاکستان زلزلوں کی لپیٹ میں‌ آگیا

    تیسرا دن تیسرا زلزلہ:پاکستان زلزلوں کی لپیٹ میں‌ آگیا

    کوئٹہ :تیسرا دن تیسرا زلزلہ:پاکستان زلزلوں کی لپیٹ میں‌ آگیا،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان میں مسلسل تین دنوں میں تیسرا زلزلہ آیا ہے اوراس کا سب سے متاثرہ خطہ بلوچستان کا علاقہ ہے ، رپورٹس کے مطابق ژوب میں زلزلہ، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی

    حکام کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    یاد رہےکہ کل آواران اورگردونواح میں‌ زلزلہ آیا تھا اورپرسوں بھی بلوچستان کے مختلف حصوں میں زلزلہ آیا تھا

  • میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ سیکنڈل کے مفتی عزیز الرحمان کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا

    مفتی عزیز الرحمان نے طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا، اس وضاحتی بیان میں مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے‌ آزادانہ ویڈیو خود بنائی ہے اس پر کوئی جبر نہیں ہے، اگر جبر ہوا ہوتا تو اسوقت کیوں نہ چیختا ، آج مجھے مدرسے سے نکلوانے کے لئے ویڈیو سامنے لائی گئی، یہ سردیوں کی ویڈیو ہے، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اسداللہ فاروق نے مدرسہ سے اخراج کا لیٹر جاری کر دیا

    وضاحتی ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان جرم کا اقرار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لڑکے پر کوئی دباؤ نہیں تھا ویڈیو اس نے خود بنائی، تو دوسری جانب اسی ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان نے قرآن پر حلف بھی دے دیا کہ ویڈیو جھوٹ ہے،حالانکہ اسی میں خود تسلیم کر رہے ہیں کہ جو ویڈیو بنائی گئی وہ سردیوں کی ہے اور صحیح ہے اور لڑکے نے خود بنائی

    پاکستانی معاشرے میں علماء کرام مفتیان عظام کو عزت کا جو درجہ دیا جاتا ہے شاید ہی وہ کسی کو دیا جاتا ہے لیکن اس ایک ویڈیو کے آنے کے بعد مذہبی طبقہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مفتی عزیز الرحمان جو مدرسے کے طالب علم سے تین سال سے مسلسل جنسی عمل کر رہے تھے اور ویڈیو میں اس بات کا اقرار کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو دو ڈھائی سال پرانی ہے، اس کے باوجود ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ مجھے مدرسے سے نکلوانے کے لئے ویڈیو سامنے لائی گئی، اگر مفتی عزیزالرحمان کی یہ بات صحیح بھی ہے تو بالکل درست ہے کیونکہ ایسے افراد جن کی جگہ جیل ہے انکو مدرسے کی جگہ جیل میں ہونا چاہئے، تین سال تک طالب علم سے زیادتی، پھر اسکو امتحان پاس کروانے کے لئے بلیک میلنگ، عمر ستر برس، اور پھر حرکتیں ایسی کہ مفتی کے پوتے بھی سوچتے ہوں گے کہ ہمارا دادا کیا کام کر رہے ہیں،جب ویڈیو سامنے آئی تو گناہ کا اقرار کرنے کی بجائے پاکدامنی کی صفائیاں دلوانے لگے ، مدرسے کی انتظامیہ جو طالب علم کی بات نہیں سن رہی تھی ،اسکو جھوٹا اور مفتی عزیزالرحمان کو پاکدامن قرار دے رہی تھی لیکن ویڈیو آنے کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے اخراج کا نوٹس جاری کیا

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل اتنا بڑا اسکینڈل ہے کہ مبینہ طور پر مدرسہ کی دیگر انتظامیہ بھی اس میں ملوث ہے، طالب علم نے جب انتظامیہ کو بتایا تھا تو اس پر تحقیقات کیوں نہیں کی گئی تھیں، مفتی کی سفید داڑھی دیکھ کر پاکدامن کیوں قرار دے دیا گیا تھا، کیوں کسی کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ مفتی صاحب مفتے بنے ہیں، مدرسہ انتظامیہ نے کیوں نوٹس نہیں لیا، جب ویڈیو بنی تو صرف مفتی عزیزالرحمان کو اخراج کا کیوں کہا گیا انکے خلاف کاروائی کیوں نہ کی گئی، مدرسہ انتظامیہ نے‌ مفتی کو مدرسہ سے نکال کر قانونی کاروائی سے بچایا ہے، اسکا دوسرے لفظوں میں یہی مطلب سامنے آ سکتا ہے کہ مدرسہ انتظامیہ مفتی عزیزالرحمان کے گناہ کو نہ صرف چھپا رہی تھی بلکہ اب اسے قانونی طور پر بھی بچا رہی ہے .

    مفتی عزیز الرحمان پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس نے انکی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہو گئے، اگر مفتی عزیز الرحمان پاکدامن تھے تو وہ فرار کیوں ہو گئے، فرار ہمیشہ مجرم ہی ہوتے ہیں، پاکدامن ہوتے تو وہ گرفتاری دیتے، کیس چلتا، حقائق سامنے آ جاتے لیکن ایک وضاحتی ویڈیو میں اعتراف جرم کے بعد وہ فرار ہو گئے اور ابھی تک پولیس کے ہتھے نہیں چڑھے

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کیا جائے اور سر رام پھانسی دی جائے

    واضح رہے کہ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد صابر شاہ سے بدفعلی کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے. گزشتہ 3 سال سے مفتی عزیز اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کررہا ہے. ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے مفتی عزیز سے لاتعلقی کرتے ہوئے مدرسہ سے فارغ کردیا ہے. پولیس نے متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے. تاحال مفتی عزیز کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں پاکستان میں 89 بدفعلی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں. ان میں 66 واقعات بچوں کے ساتھ بدفعلی کے ہیں. جن ان کی عمریں 11 سے 15 سال تک کی ہیں.
    اسی طرح ایک ایک واقعہ رواں برس ماہ اپریل میں پیش آیا. ایک امام مسجد 3 سال سے اپنے شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور اپنے ساتھی کی مدد سے اس کی ویڈیو بھی بناتا تھا. پولیس نے امام مسجد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا. بعد میں امام مسجد کے ساتھ مدعی پارٹی نے صلح کر لی اور تین سال تک بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو ایک بار پھر آزاد کر دیا گیا

    اسی طرح مانسہرہ میں مدرسے کے استاد نے 10 سالہ شاگرد سے 100 بار زیادتی کا واقعہ سامنے آیا. اسی طرح پاکپتن میں مدرسہ کے استاد نے 12 سال کے شاگرد سے زیادتی کی تھی. زیادہ تر ایسے واقعات بدنامی کے ڈر سے رپورٹ نہیں کرواتے ، زیادتی کیس میں عدالتیں ملزمان کو سزائیں بھی سنا چکی ہیں،2018 میں زینب کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا. ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے. 2020 میں لاہور موٹروے پر زیادتی کا کیس سامنے آیا. ملزمان کو گرفتار کر کے سزا سنائی گئی. تا ہم ایسے واقعات کی روک تھام ابھی تک نہ ہو سکی

  • اک زرداری سب پر بھاری،دورہ لاہور میں اہم شخصیات کا پی پی میں شمولیت کا اعلان متوقع

    اک زرداری سب پر بھاری،دورہ لاہور میں اہم شخصیات کا پی پی میں شمولیت کا اعلان متوقع

    اک زرداری سب پر بھاری،دورہ لاہور میں اہم شخصیات کا پی پی میں شمولیت کا اعلان متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کا دورہ لاہور آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے

    آصف زرداری کے دورہ لاہور کے دوران اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے ،سابق صدرنے پیپلزپارٹی پنجاب کو متحرک کرنے کے لیے مختلف اہم شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ہیں سابق صدرآصف زرداری نے قاسم ضیا سے رابطہ کیا اور انہیں پنجاب میں اہم ذمہ داری کی پیش کش کر دی،

    آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، سابق صدر پیپلزپارٹی پنجاب تنظیم کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، آصف زرداری دورہ لاہور کے دوران پارٹی کارکنان،رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آصف زرداری ایک طویل عرصے کے بعد لاہور کا دورہ کر رہے ہیں،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

    پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

    میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

    وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

    جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

  • شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے ان کے ساتھ امریکہ میں کیا سلوک ہوا ؟شہر یار آفریدی

    شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے ان کے ساتھ امریکہ میں کیا سلوک ہوا ؟شہر یار آفریدی

    شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے ان کے ساتھ امریکہ میں کیا سلوک ہوا ؟شہر یار آفریدی

    تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے ان کے ساتھ امریکہ میں کیا سلوک ہوا ؟

    شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ انجیلا مرکل کہتی ہے کہ آپ کا ایک خدا ہے تو آپ کیوں متحد نہیں ؟حریت کانفرنس کے لوگ کہتے ہیں کہ کشمیر سودے کی بات نہ کریں ہمت ختم ہوتی ہے آپ نے اجمل قصاب کے حوالے سے کیا کیا؟ سب جانتے ہیں،سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا جاتی امرا میں جائیدادیں غربا کی زمینوں پر قائم کی گئیں، وزیراعظم عمران خان قبضہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہیں سیاسی جماعتوں سے سوال ہے یہ عدالتوں سے کیوں بھاگتے ہیں ؟سابق وزیراعظم آج باہر کیوں بیٹھے ہیں، فیٹف کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثار نے2014-15 میں کہا تھا کہ بلیک واٹرز کے گھر ہیں ،چودھری نثار نے کہاتھا بلیک واٹرز کے گھر ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ماضی میں قبائلی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، ظلم کی انتہا کی گئی مگر کوئی آواز نہیں اٹھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں ڈرون حملے ہوتے رہے ،ملک کے اڈے سابق ادوار میں دیئے گئے، عمران خان نے دنیا کے سامنے اسلامو فوبیا اور مسئلہ فلسطین کو اٹھایا ،فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاکہ عمران خان کی تقریر سننا چاہونگا،

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

  • ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

    ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

    ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے صدارتی امیدوار ابراہیم رئیس کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے

    ابراہیم رئیس ایرانی صدارتی انتخابات میں امیدوار تھے، گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی، صدارتی انتخابات میں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم رئیس فاتح ہیں ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل شکست تسلیم کرلی غیرحتمی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لیے،غیرحتمی نتائج کے مطابق محسن رضائی 33اورناصر ہمتی کو 24لاکھ ووٹ ملے،

    ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی اور وہ حقیقت پسند صدر حسن روحانی کے بعد صدارت کے لیے پسندیدہ امیدوار تھے ابراہیم رئیسی نے 2017 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم، صدر حسن روحانی نے اُنہیں شکست دے دی تھی۔

    حسن روحانی 2013 میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے اور 2017 کے انتخابات میں وہ دوبارہ کامیاب ہوئے۔ البتہ، ایران کے آئین کے تحت وہ مسلسل تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    پاکستان میں بھی ایرانی صدارتی الیکشن کی پولنگ ہوئی ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کی شرکت کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے شہروں میں پانچ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا

    اعتدال پسند ایرانی صدر حسن روحانی نے رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لوگوں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد دیتا ہوں۔ سرکاری سطح پر میری مبارک باد بعد میں آئے گی لیکن ہم جانتے ہیں کہ انتخاب میں کس نے زیادہ ووٹ لیے اور آج لوگوں نے کس کو منتخب کیا۔دو دیگر رجعت پسند امیدواروں محسن رضایی اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی نے رئیسی کو واضح انداز میں مبارک باد دی۔

  • پاکستان امریکا کو اڈے دے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے واضح پیغام دے دیا

    پاکستان امریکا کو اڈے دے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے واضح پیغام دے دیا

    پاکستان امریکا کو اڈے دے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے واضح پیغام دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا

    غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔

    قبل ازیں کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے، ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔

    امریکہ کو اڈے دینے کی خبریں چلنے پرپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی افواج کو ایئر بیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے،ایئر بیسز حوالے کرنے کا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا،عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ڈرامہ ثابت ہوا افغانستان کے داخلی معاملے میں کود کر جنگ کے شعلے اپنے ملک تک لے آئے جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے