Baaghi TV

اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا

اسلام آباد: اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا ،اطلاعات کےعالمی برادری پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر رضامندی ظاہر کردی گئی ہے ،

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی مرتبہ پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز مل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کے لئے منتخب ہو گئے ہیں،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے، جب کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف 4 عالمی شخصیات کا چناؤ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرسعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی، سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

More posts