Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی

    کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق ماہرین ، تجزیہ نگار یہ کہہ رہے ہیں‌کہ کل سے شروع ہونے والا اجلاس بہت اہم ہے ،

    ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیےگئے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔پاکستان کو اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی قوی امید ہے

    21 نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا لیکن اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگا، لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

    اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ میں شامل ہے۔

  • ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانےوالی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنےکابھی حوصلہ نہیں:فردوس عاشق

    ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانےوالی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنےکابھی حوصلہ نہیں:فردوس عاشق

    ڈسکہ: ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانےوالی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنے کا بھی حوصلہ نہیں’:فردوس عاشق اعوان،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (م) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل وغارت کی سیاست کی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

    ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے (ن) نے اپنے سپیشلسٹ رانا ثناء اللہ اور میاں جاوید لطیف کو یہاں بھیجا تھا۔ مگر مریم نواز آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ساری جانیں گئیں، یہ سب کچھ الیکشن کو آلودہ اور عوام کو ڈرانے کیلئے کیا گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے ان کی لیڈرشپ کہہ رہی تھی کہ اب الیکشن بندوق سے جیتیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کا منفاقانہ رویہ ہے۔ اپوزیشن والے سارے وہی لوگ جنہوں نے ووٹ خریدے اور بیچے ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں نوشہرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم ہم نے تودھاندلی کا گلا نہیں پھاڑا۔ یہی ایک جمہوری اور آمر کی گود میں پلنے والی جماعت میں فرق ہے۔

    فواد نےچودھری کہا کہ مریم بی بی کی والدہ نے ایک حلقے میں 3 ارب خرچ کیا تھا۔ ہماری پنجاب حکومت اس ضمنی الیکشن میں بالکل غیر جانبدار رہی۔ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کا الزام تو ہمیں لگانا چاہیے۔ مریم نواز نے تو رات کو ایک بجے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھا؟

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے الیکشن کو خون آلودہ کرنے کی سازش کی۔ مریم نواز نے قاتل کو ساتھ کھڑا کرکے شاباش دی۔ وہ چوری کرکے سینہ زوری کر رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی! ہم 1947ء سے کبھی اپنے گاؤں سے نہیں ہارے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا ہے کہ یہ نشست ہم جیت چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل سابق وزیراعظم بذرگ سیاستدان سردار سکندرحیات نے افسوس کا ا‌ظہارکرتےہوئے کہا تھا کہ نوازشریف نے بھی اپنی اولاد کوکوئی تیمز اوراورادب نہیں سکھایا ، انہوں نے کہا تھا کہ ایک بے ادب لڑکی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے اوران کی عزتیں پامال کررہی ہے ، آج ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بذرگ سیاستدان کی اسی دکھ بھری پکار کا حوالہ دیا ہے

  • شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    کراچی پولیس کی شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

    پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 938 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 160 کلو 647 گرام چرس، 01 کلو 164 گرام ہیروئن اور 512 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی۔

    گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 131 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیکر فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیئے جا چکے ہیں۔

    شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 04 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 04 زخمی سمیت 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

    کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 81 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 09 گاڑیاں تحویل میں لے لئے۔

    کراچی پولیس کیجانب سے جرائم
    کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

  • ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،محمد ثروت اعجاز قادری

    ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،محمد ثروت اعجاز قادری

    سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
    سینٹ ممبران کی خریدوفروخت سے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، محمد ثروت اعجاز قادری
    ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانیوالوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی بحران کی طرف دھکیل دیاہے
    اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں
    محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، محمد ثروت اعجاز قادری
    علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ؐکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، محمد ثروت اعجاز قادری
    ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،نیوکراچی میں خواجہ غریب نوازؒکے عرس سے خطاب

    کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے، سینٹ ممبران کی خریدوفروختسے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے،ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانے والوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی اور پارلیمانی بحران کی طرف دھکیل دیاہے، انتخابی اصلاحات کے لیے تمام جمہوری جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوکراچی میں حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمدثروت اعجاز اقادری کاکہناتھاکہ مہنگائی اوربیروزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس،آٹا، چینی، آئل، سبزیاں سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کے لیے قوم کسی قسم کاکوئی ریلیف برداشت نہیں کرے گی،ملک کو چلانے کیلئے حکومت کو سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،خود انحصاری کی پالیسی اوراسلام کے معاشی نظام کے ذریعے ہی خوشحالی ممکن ہے،علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں،محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،ملک کی ترقی واستحکام اور کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کرینگے،اس موقع پر علامہ محمدآصف مجتبائی، ذیشان قادری ودیگرنے بھی خطاب کیا.

  • جنگ جیو نیوز کراچی آفس پر مظاہرین کا دھاوا، توڑ پھوڑ

    جنگ جیو نیوز کراچی آفس پر مظاہرین کا دھاوا، توڑ پھوڑ

    کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پرجنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین  نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے دیے۔
    مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

    جنگ جیو انتظامیہ کے مطابق مظاہرین نے جیو نیوز کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
    مظاہرین نے دفتر کے باہر  دھرنا دے دیا ہے اور جیو نیوز کے پروگرام  کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
    دوسری جانب سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت  دی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔

    ‏وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جنگ، جیودفاترپرحملےکی مذمت کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ ‏تشددکسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے،شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نےبروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی۔
    ‏اس واقعےکی تحقیقات ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ‏احتجاج سب کاحق ہےمگرتشددکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،

  • ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم”جاوید بٹ” رانا ثناءاللہ اورکیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ مین نکلا

    ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم”جاوید بٹ” رانا ثناءاللہ اورکیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ مین نکلا

    لاہور: ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ مریم نوازکے شوہر:نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ مین نکلا ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ کیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ مین نکلا ۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عثمان ڈار نے نامزد ملزم محمد جاوید بٹ کی کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ مریم نواز کے پیش خدمت! ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے! ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے،

     

     

     

    عثمان ڈار کہتے ہیں کہ دنیا والو آپ نے تو دیکھ لیا مگرکیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟‘‘ ۔

    اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عثمان ڈار نے لکھا کہ ’’ دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں! بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیف کردار تک پہنچائیں گے‘‘ ۔

  • پاکستان،بھارت سمیت دنیا بھرمیں رہنےوالےسکھوں نےمبشرلقمان کےنام خصوصی پیغام بھیج دیا

    پاکستان،بھارت سمیت دنیا بھرمیں رہنےوالےسکھوں نےمبشرلقمان کےنام خصوصی پیغام بھیج دیا

    ننکانہ صاحب:پاکستان،بھارت سمیت دنیا بھرمیں رہنے والے سکھوں نے مبشرلقمان کے نام خصوصی پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق ننکانہ صاحب میں آئے دنیا بھر سے سکھ زائرین نے معروف صحافی مبشرلقمان کے نام خصوصی پیغام بھیج کراپنا دکھڑا سنایا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق درداس سنگھ جو کہ سکھ رہنما ہیں اورکرتارپورراہداری کے حوالے سے بڑے سرگرم ہیں ، انہوں نے آج باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اورسنیئر صحافی مبشرلقمان کو سکھ کمیونٹی کے دلوں کی آواز سناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے سکھوں کے لیے ہمیشہ آوازبلند کی اورسکھ آپ کی ان خدمات کے معترف ہیں

     

     

    درداس سنگھ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کرتارپورراہداری کوکھولنے کے حوالے سے بڑی مہم چلائی سکھوں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے میں‌پہنچایا

    انہوں نے کہاکہ پاکستان نے 2019 میں کرتارپورراہداری کھول کرسکھوں پربڑا احسان کیا مگربھارت اس کو ثبوتاژ کرنے کے لیے بہت زیادہ سازشیں کررہا ہے، پاکستان نے راستے کھول دیئے ہیں بھارت نے بند کردیئے ہین‌

    درداس سنگھ کہتے ہیں کہ پاکستان ، بھارت اوردنیا بھر کےسکھ پھرآپ سے سکھوں کی آوازدنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے درخواست پیش کرتے ہیں آپ ہمارے لیے ، ہماری کمیونٹی کے حقوق کےلیے آوازبلند کریں

    درداس سنگھ کہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کی آوازکس قدرموثراورثمرآورہے ، آپ ہمارے لیے آواز بلند کریں ، بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں ، سکھ آپ کی کوششوں کوپہلے بھی سلام کرتے ہیں پھربھی احسان مند رہیں گے

  • ہمارے ایشین،یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں:    جوبائیڈن نےجنگی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی

    ہمارے ایشین،یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں: جوبائیڈن نےجنگی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی

    واشنگٹن: ہمارے ایشین ، یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں:جوبائیڈن نے چین کے خلاف جنگی حکمت عملی اپنانا شروع کردی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کثیر الجہتی پر زور دیتے ہوئے امریکی ، مغربی ، یورپی اتحادیوں اور ایشیائی شراکت داروں سے چین کے ساتھ طویل المدتی سٹریٹجک مقابلے کے لئے مل کر تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

    امریکی صدرجو بائیڈن نے جمعہ کو ورچوئل میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ‘آپ کو معلوم ہے ہمیں چین کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک مقابلے کے لئے مل کر تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امن ، سلامتی اور اپنی مشترکہ اقدار کے دفاع اور بحر الکاہل میں ہماری خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لئے ریاستہائے متحدہ ، یورپ اور ایشیا کس طرح مل کر کام کریں گے ، اس کا نتیجہ حتمی کوششوں سے ہوگا۔

    انہوں نے مذید کہا کہ چین کے ساتھ مقابلہ سخت ہونے جا رہا ہے۔ میں یہی توقع کرتا ہوں اور اس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ میں عالمی نظام پر یقین رکھتا ہوں۔
    امریکی صدر نے کہا ، ‘یوروپ اور امریکہ ، ہند بحر الکاہل میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ، پچھلے 70 سالوں میں اس کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے چینی حکومت کی اقتصادی زیادتیوں اور جبر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی معاشی نظام کی بنیادوںکو بچایا جا سکے۔
    "ہر ایک کو ایک ہی اصول کے مطابق کھیلنا چاہئے۔ امریکی اور یوروپی کمپنیوں کو کارپوریٹ گورننس کا عوامی طور پر انکشاف کرنے کی ضرورت ہے –

    جوبائیڈن نے مزید کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے ڈھانچے کو اور بدعنوانی اور اجارہ دارانہ طریقوں کو روکنے کے لئے قوانین پر عمل کیا جائے۔ چینی کمپنیوں کو بھی اسی معیار پر قائم رہنا چاہئے۔

    مسٹر بائیڈن نے کہا ، "ہمیں ان اصولوں کی تشکیل کرنی چاہئے جو سائبر اسپیس ، مصنوعی ذہانت ، بایو ٹکنالوجی میں ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور طرز عمل کے اصولوں پرتعمیل کر سکیں تاکہ وہ لوگوں کو نیچے گرنے کی بجائے اوپر اٹھانے کے لئے استعمال ہوں ۔

    انہوں نے جمہوری اقدار کے لئے اٹھ کھڑے ہونے اور ان لوگوں کے خلاف آوازاٹھانے کا مطالبہ کیا جو جارحیت کو یکجہتی اور عام بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    سری نگر: فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراد کرکے بھاری نقصان پہنچانے لگی ، ادھر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے فیس بک انڈیا ہیڈ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ایک شہری نے فیس بک انڈیا پر اشتہار کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ معاملے کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر نے پولیس کی سائبر سیل کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وویک ساگر نے ہائی کورٹ میں شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پر ایک تشہیر کے ذریعہ 20,700 روپئے کی آن لائن دھوکہ دہی ہوئی۔ متاثر شخص نے بتایا کہ وہ فیس بک، بجاج فائنانس اور کوائنڈریٹ ٹیلی وینچر اور دیگر نے انٹرنیٹ اور ایم ایس ایس سروس کا استعمال کرتے ہوئے اس سے 20,700 روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ متاثرہ نے کہا اس کے ساتھ جس طرح کی دھوکہ دہی ہوئی ہے، اسے دیکھتے ہوئے آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ، 2000 کا معاملہ بنتا ہے۔

    متاثر شخص کی طرف سے ایڈوکیٹ دیپک شرما نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ متاثرہ شخص اپنی شکایت درج کرانے کے لئے ایک پولیس کی سائبر سیل کے پاس بھی گیا تھا، لیکن پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد متاثرہ شخص نے مقامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ شخص نے دھوکہ دہی میں شامل ملزمین کے خلاف 156(3) سی آر پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

    متاثرہ شخص کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مقامی عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا آخری فیصلہ پولیس افسران پر چھوڑ دیا۔ اب متاثرہ شخص نے مقامی عدالت کے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ اس معاملے میں اب جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے فیس بک انڈیا ہیڈ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.