Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • صحرائے تھرمیں پاک فوج کی "جدارالحدید”جنگی مشقیں اپنے عروج پر

    صحرائے تھرمیں پاک فوج کی "جدارالحدید”جنگی مشقیں اپنے عروج پر

    کراچی :صحرائے تھرمیں پاک فوج کی "جدارالحدید”جنگی مشقیں اپنے عروج پر،اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے صحرائی جانبازوں نے صحرائے تھر میں جدید ترین اوراہم ترین جنگی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کراچی کور کے دستے صحرائے تھر میں مشق "جدار الحدید” کے نام سے جنگی مشقیں کررہے ہیں‌ جو 28 جنوری 2021 کو شروع ہوئیں تھیں ۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ چار ہفتوں سے جاری دفاعی مشقوں کے دوران صحراوں میں دشمن سے لڑائی کی مہارت سیکھا ہے ۔

    پاک فوج کی یہ صحرائی جنگیں مشقیں چھور سے 74 کلومیٹر آگے انتہائی سخت مشکل ترین صحرائی حالات میں کی جارہی ہیں‌ ، جس کا اختتام 28 فروری 2021 کو ہوگا

  • ن لیگ کوسخت صدمہ : اہم رہنما کنٹینرسے گرکرشدید زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا

    ن لیگ کوسخت صدمہ : اہم رہنما کنٹینرسے گرکرشدید زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا

    لاہور:ن لیگ کوسخت صدمہ : اہم رہنما کنٹینرسے گرکرشدید زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی اہم رہنما اورسرگرم کارکن سیالکوٹ میں کنٹینرسے گرکرشدید زخمی ہوگئی ہیں ، جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    سیالکوٹ سے ذرائع کےمطابق اہم رہنما ترجمان ن لیگ عظمیٰ بخاری سیالکوٹ میں ایک کنٹینرپرچڑھ کرانتظآمات کا جائزہ لے رہی تھیں کہ اچانک پاوں پھسل جانے سے نیچے گرگئیں‌اوران کی کمرکوسخت چوٹ لگی ہے

     

    ادھر اس حوالے سے مقامی ن لیگی رہنماوں‌کا کہنا ہے کہ عظمیٰ‌بخاری اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اورلیگی قیادت ان کی عیادت کے لیے ہنگامی طورپرسیالکوٹ پہنچ رہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈاکٹروں نے عظمیٰ بخاری کو لاہورمنتقل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے

  • وکٹوریہ نولینڈ جوبائیڈن کی کارخاص مقرر:مسلم ممالک  میں  قتل عام کی ماسٹرمائنڈ ماضی بھی خون آلود،مستقبل بھی خطرناک

    وکٹوریہ نولینڈ جوبائیڈن کی کارخاص مقرر:مسلم ممالک میں قتل عام کی ماسٹرمائنڈ ماضی بھی خون آلود،مستقبل بھی خطرناک

    نیویارک:خونخوار وکٹوریہ نولینڈ جوبائیڈن کی انڈرسیکرٹری مقرر:ماضی بھی خون آلود،وکٹوریہ نولینڈ جوبائیڈن کی انڈرسیکرٹری مقرر:عراق،افغانستان ،شام ،لیبیا میں قتل عام کی ماسٹرمائنڈ ماضی بھی خون آلود،مستقبل بھی خطرناک ،اطلاعات کے مطابق صدر جو بائیڈن کی سیاسی امور کے انڈر سکریٹری کے لئے وکٹوریہ نولینڈ کی نامزدگی نے دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا ہے ، جو محکمہ خارجہ کا تیسرا اعلی عہدہ ہے۔

    جوبائیڈن کی انڈرسیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ نے اس قدرجنگی جرائم کیے کہ دنیا اب یہ منظردوبارہ نہیں دیکھنا چاہتی مگراس کے باوجود اس خونخوارطبعیت کی حامل خاتون کواتنا بڑا عہدہ دے گیا ہے ،

    ماہرین کہتے ہیں کہ وکٹوریا نولینڈ جنہوں نے پچھلے 30 سالوں سے امریکی خارجہ پالیسی کو ایک تباہی سے لے کر ایک اور تباہی تک پہنچایا ، اس کے باوجود وہ کسی بھی طرح کے احتساب سے بچ گئں‌ہیں ، یہ بڑی حیرانی کی بات ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اعلی سطح کے تقرری کے طور پر نولینڈ کی تصدیق ابھی سینیٹ کے ذریعہ کرنی ہوگی۔ان بے رحم خاتون کی تقرری کوروکنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں نے کوششیں شروع کردی ہیں ،

    جہاں تک اس بے رحم خاتون کی مجرمانہ زندگی کا ماضی ہے تو اس پرسرسری نظرڈالتے ہیں

    افغانستان اور عراق
    2000 سے 2003 تک جب سابق امریکی صدر بش نے عراق پر اور پھر افغانستان پر حملہ کیا ، نوولینڈ نیٹو میں بش کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھیں ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کی افغان حکومت نے القاعدہ کو ختم کرنے کے لئے امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش کی ، لیکن پیش کش مسترد کردی گئی۔اس پیش کش کومسترد کرنے میں وکٹوریا نولینڈ کا مرکزی کردار ہے جس کی سزا اب امریکہ دہائیوں سے برداشت کررہا ہے

    2003 سے 2005 تک نولنڈ نائب صدر ڈک چینئی کے وزیر خارجہ پالیسی کی مرکزی کردارتھیں جس نے عراق کے صدر صدام حسین کو گرانے والی جنگ کے منصوبے اور انتظام میں مدد کی ، بشمول عراق کے مبینہ ہتھیاروں پر مبنی فوجی کارروائی کے لئے اس خاتون نے بش کو مجبور کیا اورپھردنیا دیکھ رہی کہ عراق اس وقت سے لیکراب تک مذبح خانہ بنا ہوا ہے

    وکٹوریہ نولینڈ 2005 سے 2008 تک نیٹو میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں جہاں اس کا مقصد نیٹوکو امریکہ کی طرف سے مقاصد کے حصول کے لیے مدد فراہم کرنا اوران کی رہنمائی کرنا تھی

    ۔

    ذرائع کے مطابق وکٹوریہ نولینڈ کے تعلقات کو اس طاقتور اورمالی طورپربہت مضبوط شخص سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جسے عراق جنگ کے سب سے زیادہ منافع بخش افراد میں ایک آئل فیلڈ سروسز کارپوریشن ، ہیلیبرٹن تھا۔”

    ہالیبرٹن نے عراق جنگ سے متعلق وفاقی معاہدوں میں 39.5 بلین ڈالر کی رقم حاصل کی۔’ نولینڈ کے باس نائب صدر ڈک چینی ، اس ہالیبرٹن کے سابق سی ای او تھے۔

    ذرائع کے مطابق صرف یہ ہی نہیں بلکہ لیبیا کی تباہی میں وکٹوریہ نولینڈ کا مرکزی کردار ہے اوریہ وہ خاتون ہے جن نے اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت پرامن لیبیا کوخون کے سمندرمیں بدل کررکھ دیا

    یہ خاتون اس وقت کی سیکرٹری کارجہ ہلیری کلنٹن کی ترجمان کے طورپرسامنے آئیں‌ اورلیبیا کی تباہی کا سبب بن گئیں‌

    ایسے ہی شام کی تباہی میں اس خاتون نے اپنا حصہ ڈالا اورپھردنیا دیکھ رہی ہے کہ روشن شام ملک میں کئی سالوں سے شام ہوگئی اندھیرے چھا گئے اورلاکھوں شامی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے لاکھوں ہی بے وطن ہوگئے اس سارے کھیل میں جوبائیڈن کی اس خاص انڈرسیکرٹری کا مرکزی کردار ہے

    وکٹوریہ نولینڈ نے دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ دیا ، دیگرملکوں میں مداخلت ، بغاوت ، پراکسی جنگوں ، جارحیت ، اور قبضے کی خارجہ پالیسی کو فروغ دیا ہے اور اس پالیسی کو افغانستان ، عراق ، لیبیا ، شام اور یوکرین میں خونی اور تباہ کن نتائج کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔

    انتہائی منافقت کے ساتھ ، وہ روس پر امریکہ میں غلط فہمی پھیلانے کا الزام عائد کرتی ہے ، جبکہ وہ کھلے عام "پوتن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے جہاں وہ اپنے ہی شہریوں سمیت ، کمزور ہے۔” وہ "نیٹو کی مشرقی سرحد کے ساتھ مستقل اڈے قائم کرنا اور مشترکہ تربیتی مشقوں کی رفتار اور مرئیت کو بڑھانا چاہتی ہے۔”

    نولنڈ چکن ہاکس کی رانی ہے ، جو ہمیشہ کی جنگ کی لیڈی میکبیتھ ہے۔ ان کی جو پالیسیوں نے فروغ دیا ہے اس سے سیکڑوں ہزاروں متاثرین موجود ہیں۔ پھر بھی اسے ایک نوچ نہیں ملی ہے۔ اس کے برعکس ، اس نے فوجی ٹھیکیداروں سے بھرا ہوا اسٹاک پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھایا ہے۔

    ان حالات و واقعات کو دیکھا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وکٹوریہ نولینڈ کی تقرری ایک خطرناک پیغام ہے دنیا کو پھرجنگوں ، تصادم اورتباہیوں کی طرف پھر سے لے جانے کے لیے ایک چال ہے جس کا کنٹرول پینٹا گان میں ہے نہ کے جوبائیڈن کے پاس جوخود ہروقت شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے

  • پی ٹی آئی نے مزید سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیئے، پنجاب سے کون کون امیدوار؟

    پی ٹی آئی نے مزید سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیئے، پنجاب سے کون کون امیدوار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے لیے مزید ٹکٹس جاری کردئیے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے فہرست جاری کردی پنجاب سے اعجاز چودھری اور عون عباس کو ٹکٹ دے دئیے گئے،خیبر پختونخوا سے ذیشان خانزادہ ،فیصل سلیم اور نجی اللہ خٹک کو جنرل سیٹ پر ٹکٹس دے دئیے

    پنجاب سے سیف اللہ نیازی،اعجاز چودھری، عون عباس ،علی ظفر، ڈاکٹر زرقہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے

    اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔ ‏سندہ سے فیصل واڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے‏

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

  • مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن کے لئے اسلام آباد سے پی پی رہنما ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی،اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار جیتیں گے،

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد شروع دن سے اپنے اپنے مفادات کے لئے ہے، ہر پارٹی کے اپنے مفاد ہیں، ہر ایک کی اپنی مرضی ہے، شیخ صاحب انتہائی زیرک آدمی ہے، وہ اکثریت سے جیتیں گے، پیپلز پارٹی نہیں چاہ رہی کہ نواز شریف کا کوئی امیدوار اسلام آباد سے آئے، ن لیگ گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، یہ انکے بنیادی اصول کے ہی خلاف ہے یوسف رضا گیلانی کو تین مارچ کو سبکی کا سامنا ہوگا،

    پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،اطلاعات کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی آج دن دو بجے الیکشن کمیشن آفس جائیں گے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

    اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے کل 25نامزدگی فارم جاری ہوچکے ہیں،سینٹ الیکشن اسلام آباد PTI سے حفیظ شیخ اور PDM کیطرف سے یوسف رضا گیلانی کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، اسلام آباد سے ایک سینٹر منتخب کروانے کیلئے قومی اسمبلی یعنی ایم این اے کے171 ووٹ درکار ہونگے

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

  • ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس ،جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے رجسٹرار سے تحریری فیصلے کی کاپی طلب کر لی

    جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گیارہ فروری کے فیصلہ میڈیا پر جاری کر دیا گیا جسکی کاپی مجھے نہیں ارسال کی گئی۔ مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا؟یہ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایت کس نے جاری کی؟

    مجھے واٹس ایپ پر کیا موصول ہوا ؟کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    لگتا ہے وزیراعظم نےعدالتی فیصلہ ٹھیک سے نہیں پڑھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہرمخالف غداراورحمایت کرنے والا محب وطن ،ملک کو منظم طریقے سے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی،بینچ کا حصہ بننے والے ججز کو فیصلے کی کاپی فراہم کی جاتی ہے،میں بینچ میں شامل تھا پریکٹس کے مطابق کیس کی فائل مجھے نہیں بھیجی گئی ۔اور فیصلہ میڈیا میں جاری کر دیا گیا ۔مجھے فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا حق نہیں دیا گیا ۔مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلے کی کاپی موصول ہوئی مگر مجھے نہیں،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم،انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

  • عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے

    سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کچھ کا اعلان باقی ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے کہ جس عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے تعلق ہی نہیں اسکو کیوں ٹکٹ دیا جا رہا ہے،

    بلوچستان سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبدالقادرایک پیراشوٹر ہیں جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور عبدالقادر کے متبادل امیدوار پر بھی غور شروع کردیا ہے.

    اس حوالے سے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سرمایہ دار ہوں گے مگر ہم اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے. تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کا حتمی فیصلہ صوبائی پارلیمانی لیڈر کرتا ہے، اس نام پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے صوبے میں جماعت کے سینئر اور سنجیدہ سیاسی لوگ موجود ہیں.

    پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان نے عبدالقادر کی جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی شیئیر کیں اورکہا کہ اس کا پارٹی سے تعلق نہیں تو پھر اسلئے سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا جا رہا ہے

    سینیٹ انتخابات کے لیے عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیداروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوارہیں، بی اےپی کی ‏مشاورت سےعبدالقادرکوسینیٹ ٹکٹ دیاگیا ہے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمیں ‏حکومت کیلئے بی اےپی کی ضرورت ہے، سینیٹ ٹکٹ ایسےافرادکودے رہےہیں جن کی جدوجہد ہے،لوگ ان کوہی ‏زیادہ جانتے ہیں جوٹی وی پرآتے ہیں۔ سینیٹ ٹکٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈنےتجویزکرناہے، وزیراعظم عمران خان ‏نے کسی بھی نام کی تجویزنہیں دی، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہےجس میں اظہاررائےکی آزادی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منیربلوچ ‏پرانے پی ٹی آئی ممبرہیں ان کی رائےبھی دیکھی جائےگی۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے عبدالقادر کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔

  • سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی

    سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا تھاسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا کہ کیا 2روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کیے جاسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا، کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، امیدواروں کے انٹرویو ، سسکروٹنی دیگر عوامل کےلیےپارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے،

    تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں،شیڈول کے اجرا سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں،ایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں، امیدواروں کو امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں،

    پیپلز پارٹی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں،

  • کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم پاکستانی ہیرومحمد علی سدپارہ جو دنیا بھر کے کوہ پیماوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے اس کے لیئے معجزے کے انتظار میں ہے اور اس صورتھال سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے کئی لوگ اپنے زاتی اور وقتی فائدے کے لیئے ان کے چاہنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسی نے ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اور فیس بک اکاونٹ بنا لیئے ہیں تو کوئی غلط ہیڈلائنز لگا کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کبھی خبر آتی ہے کہ علی سد پارہ زندہ ہیں اور مل گیا تو کبھی یہ خبر آتی ہے کہ علی سدپارا کو آئس لینڈ کی سپیس ایجنسی نے ڈھونڈ نکالا ہے اور اس حوالے سے تصویریں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ آج کی اس ویڈیو مین ہم ڈیٹا کی مدد سے حقائق سے پردا اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ وہ لوگ جو محمد علی سدپارہ کو ڈھونڈنے کے لیئے بیس کیمپ پر موجو ہیں اور آئس لینڈ کی کمپنی سے ڈیٹا وصول کر رہے ہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں اور انہوں نے جو معلومات شئیر کی ہیں اس پر روشنی ڈالیں گے، مجھے امید ہے کہ علی سد پارہ کے حوالے سے آپ کے سوالوں کا حقیقت پر مبنی جواب ہم اس ویڈیوں میں دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
    اگر آپ نے ابھی تک اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہے تو کر لیں اور بیل آئی کون کو پریس کر دیں۔
    کیا علی سدپارہ زندہ ہیں۔؟

    کیا انہوں نے برف مین گھر بنانے کے بعد اب میں پناہ لی ہوئی ہے،؟
    کیا پناہ لینے کی صورت میں وہ جان بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔؟
    ابھی تک علی سدپارہ کو تلاش کرنے کے دوران جو ڈیٹا سامنے آیا ہے وہ کیا ہے اور آئس لینڈ کی سپیس ایجنسی
    Ice eye
    کس طرح علی سدپاا کو ڈھونڈنے میں حیران کن مدد کر سکتی۔ وہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جو پہلی دفعہ علی سدپارا اور ٹیم کو ڈھونڈنے کے لیئے استعمال کر رہی ہے۔ اور وہ ایسے کام کر سکتی ہے جو سرچ آپریشن میں انسانی آنکھ اور ہیلی کاپٹرز نہیں کر سکتے۔
    وہ کون سی وجوہات ہیں کہ علی سدپارا کو تلاش کرنے والی ٹیم نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے اور تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن جاری ہے۔
    آپ دیکھ رہے ہیں مبشر لقمان یو ٹیب چینل اور میں ہوں مبشر لقمان۔
    John Snorri,
    Ali Sadpara,
    اور
    Juan Pablo Mohr
    کو
    K2
    کے ڈیتھ زون کہلائے جانے والے
    Bottle neck
    کے علاقے میں
    لاپتہ ہوئے آج سات دن گزر چکے ہیں،
    انتہائی شدید طوفانی موسم کے باوجود، جو مزید چند دن جاری رہے گا،
    محمد علی سد پارہ کی تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیم نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے
    ہیلی کاپٹرز
    High risks flights
    کے باوجود کے ٹو کے ایک ایک چھپے کو سکین کر رہے ہین اور اب آپریشن میں
    C130
    کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
    یہاں پائلٹس کی بہادری کو بھی سلام ہے جو انتہائی شدید موسم کے باوجود
    Lama Helicopters
    کو ان کی زیادہ سے زیادہ اونچائی کی سکت
    7800
    میٹر سے بھی اوپر اڑاتے رہے جو ان کی
    Ceiling
    نہیں ہے۔
    اور اپنی جان تک کو خطرہ میں ڈالے رکھا۔
    کئی موقعوں پر پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر بیس کیمپ میں موجود
    Climbers
    نے بھی انہیں جوائن کیا اور وہاں کئی چیزوں کی تصاویر لی گئی تاکہ انہیں بعد میں
    Study
    میں شامل کیا جا سکے۔
    تمام تر کوششوں کے باوجود ان کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔
    ایک پریس ریلیز جس پر علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ،
    محمد علی سب پارہ کے دوست
    Rao ahmed
    جو ان کا ٹویٹر بھی چلا رہے ہیں اور بیس پر
    Virtual camp
    بھی دیکھ رہے ہیں
    اور
    Vanessa O’Brien
    جنہوں نے
    John snori
    کے ساتھ کے ٹو سر کیا تھا اور پاکستان کی
    Good will ambassador
    کے طور پر ایکٹ کرتی ہیں
    کے دستخط موجود ہیں
    انہوں نے اس میں کہا ہے کہ
    ان کی باڈیز نہ ملنے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ
    انہوں نے
    Ice cave
    بنا لیا ہے یا کسی جگہ پر پناہ لے لی ہے۔
    پناہ لینے اور ان کے بچنے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ان کے پاس پانی گرم کرنے کے لیئے کتنا فیول ہے جو ان کی لائف لائن کو لمبا کر سکتا ہے اور انہوں نے کتنا نیچے آکر پناہ لی ہے۔
    ورچوئل بیس کیمپ کی
    اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ
    Iceland’s space agency
    کے ساتھ مل کر وہ کام کر رہے ہیں جس مین خراب موسم کے باوجود
    High resolution settalite imagery
    حاصل کر کے انہیں
    Analyse
    کیا جا سکتا ہے اور یہ
    SAR
    ٹیکنالوجی ہے۔ نہ کے
    SAT technology.

    SAR technology
    Synthetic aperture radar
    پر مبنی ہوتی ہے اور
    اب تک کی سب سے کامیاب ٹیکنالوجی ثابت ہوئی ہے۔ جو ہوا اور سپیس سے انتہائی
    Accurate image produce
    کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
    اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دن ہو یا رات، بارش ہو یا ہوا، آپ اوپر سے نیچے تک دیکھ …

  • عقلمند لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیےوہ یہ غلطی نہیں کریں گے

    عقلمند لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیےوہ یہ غلطی نہیں کریں گے

    اسلام آباد :عقلمند ن لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیے وہ یہ غلطی نہیں کریں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے سینیئر تھنک ٹینک کے ماہرین نے پاکستانی سیاست کا نچوڑ نکال کرکہا کہ جوحرکتیں نوازشریف کرچکا اب ان زہرقاتل حرکات کی وجہ سے نوازشریف کی پاکستانی سیاست میں ایک فیصد بھی واپسی نہیں ہے اوراگرن لیگ بضد رہی توکئی اوربھی نوازشریف کی محبت میں مارے جائیں گے

    اس حوالے سے پاکستان کے سینیئر ماہرین سیاست و قومی سلامتی تھنک ٹینکس نے پچھلے کئی سالوں کے حالات وواقعات کا نچوڑنکال کریہ بات واضح کردی ہے کہ نوازشریف اورنوازشریف کے وہ ساتھی جوغیروں کی گود میں کھیل رہے ہیں ان کی سیاست میں‌واپسی کا تصورکرنا احمق پن ہی ہوگا

    انہیں حالات کے پیش نظران ماہرین نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کچھ مصدقہ اطلاعات کی بنا پریہ اخذ کیا ہے کہ اکثروبیشترن لیگی ممبران اسمبلی یہ یقین کرچکے ہیں کہ نوازشریف کی اس سسٹم میں واپسی نہیں ہے اس لیے ان کو نوازشریف کو چھوڑکرملک کی تعمیر وترقی پرتوجہ دینا چاہیے

    ویسے تو ان ماہرین نے مجموعی خاکہ کچھ اس طرح کا ہی بیان کیا ہے لیکن فی الحال انہوں نےسینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انکشافات کیئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ن لیگ کے ایک درجن سے زائد امیدوار آس لگائے بیٹھے ہیں مگر پارلیمانی امور کے اعداد و شمار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ، کے پی کے ،بلوچستان اور وفاق سے کسی لیگی امیدوار کی کامیابی کا امکان نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کوئی معجزہ ہو جائے تو الگ بات ہے۔پنجاب سے ن لیگ کے پانچ سینیٹرز، راجہ ظفر الحق، پرویز رشید،مشاہد اللہ خان،چوہدری تنویر اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ریٹائرڈ ہو جائیں گے جن میں سے راجہ ظفر الحق ،پرویز رشید ، مشاہد اللہ خان کی واپسی کے امکانات تو ہیں لیکن یہ ممبران اسمبلی کے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلوں سے مشروط ہیں

    جب کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کی خواہش پر پنجاب میں اپنا ووٹ بنوا چکے ہیں۔ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمود شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف انہیں لاہور سینیٹر منتخب کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔عطااللہ تارڑ اور سعود مجید بھی آس لگائے بیٹھے ہیں۔جمع تفریق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ن لیگ کی چار پانچ نشستیں جیتنے کا امکان ہے۔جس کی وجہ سے کئی کی ناراضی بھی سہنی پڑے گی۔

    ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ن لیگی ممبران اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ وفاق میں توعمران خان کی حکومت ہی ہوگی ، پنجاب میں زیادہ امکان ق لیگ کی حکومت کے آنے کا ہے اوراگرق لیگ اکثریت نہ بھی لے سکے تو اقلیت کے باوجود اگلی حکومت پنجاب میں ق لیگ کی ہوگی اوریہ ن لیگی ممبران اسمبلی سمجھتے ہیں کہ اصل مسلم لیگ تو ق لیگ ہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثرارکان اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ چوہدری برادران تہہ دل سے اپنوں اوربیگانوں کی عزت کرتے ہین اور ان میں‌ سیاسی ڈکٹیٹرشپ نہیں ہے

    ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی توپھربھی وہ ایسے ممبران اسمبلی کو پریشانی نہیں ہے ، کیونکہ ان میں‌ سے کئی ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ جوبھی آئے لیکن ملک وقوم کی ترقی کے لیے آئے وہ قبول کریں گے

    جبکہ یہ تاثربھی اب یقین کی حد تک پایا جارہا ہےکہ ن لیگی ارکان اسمبلی یہ عزم کرچکے ہیں کہ وہ نوازشریف کی خاطر سیاست نہ کریں بلکہ اب ان کو ملک کی ت تعمیرو ترقی کی سیاست کرنی چاہیے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹ میں توقع سے کم ممبران ہی منتخب ہوسکیں گے