Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جوبائیڈن نے آتے ہی بجلی گرادی عرب امارات کوF-35 دینے سےانکارتوسعودی عرب سے تکرار

    جوبائیڈن نے آتے ہی بجلی گرادی عرب امارات کوF-35 دینے سےانکارتوسعودی عرب سے تکرار

    واشنگٹن :جوبائیڈن نے آتے ہی بجلی گرادی عرب امارات کوF-35 دینے سےانکارتوسعودی عرب سے تکرار ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیاروں اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج پر فی الحال عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پیکیج پر عمل در آمد نہ کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ، یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیاروں اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے موافقت کی تھی۔

  • وزیرا عظم کسانوں کے لیے بھی پیکج لے آئے

    وزیرا عظم کسانوں کے لیے بھی پیکج لے آئے

    وزیرا عظم کسانوں کے لیے بھی پیکج لے آئے

    باغی ٹی وی :موجودہ حکومت نے جہاں دیگر افراد کے لیے پروگرام جاری کیے ہیں‌وہاں وزیراعظم عمران خان نے ” کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نوجوان کسانوں میں جدید ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔

    کسانوں کو پیکج دیتے کےھ لیے عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایسے کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ،ان کی مدد کریں گے۔ ہندوستان میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کرنے رہی ہےجبکہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔پاکستان تب کامیاب ہو گا جب کسان کامیاب ہوگا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخصوصی ہدایات دی ہیں کسانوں کواوپراٹھاناہے، نوجوانوں نےڈیری فارمنگ،لائیواسٹاک میں تعاون کی درخواست کی، حکومت زرعی شعبےسےوابستہ نوجوانوں کومددفراہم کرےگی جبکہ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرزتقسیم کریں گے۔

    ہندوستان میں مودی سرکارکسانوں کااستحصال کررہی ہے، پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئےکام کررہی ہے، پاکستان تب کامیاب ہوگا جب کسان کامیاب ہوگا.

  • تین دنوں میں ن لیگ کی تین وکٹیں گرگئیں:ابھی توآغاز ہےبڑی لمبی لائن لگنےوالی ہے:لیگی رکن اسمبلی کادعویٰ

    تین دنوں میں ن لیگ کی تین وکٹیں گرگئیں:ابھی توآغاز ہےبڑی لمبی لائن لگنےوالی ہے:لیگی رکن اسمبلی کادعویٰ

    لاہور: تین دنوں میں ن لیگ کی تین وکٹیں گرگئیں:ابھی توآغازہوا ہے بڑی لمبی لائن لگنے والی ہے:لیگی رکن اسمبلی کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل نواز لیگ پریشانی کا شکار، ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے لیگی رکن اسمبلی کاشف محمود نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ سے ملاقات میں لیگی رکن اسمبلی نے عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا،جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی اور کرتے رہیں گے،تنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کےسفر کو آگےبڑھایا ہے۔

    کاشف محمود سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ہر شہر کا علیحدہ ڈیولپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے، بہاولنگر کے لیے بھی خصوصی پیکج دیا جائے گا، میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔

     

    عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے تنہا ہوچکےہیں، عوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات کی تھی، پی پی 265سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا تھا۔

     

     

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات میں ان پر اظہار اعتماد کیا تھا جبکہ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرچکے ہیں۔

  • ریکوڈک کیس:پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل ضبط:واپسی کے لیے سرگرم:باغی ٹی وی کی خبردرست ثابت ہوگئی

    ریکوڈک کیس:پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل ضبط:واپسی کے لیے سرگرم:باغی ٹی وی کی خبردرست ثابت ہوگئی

    کراچی: ریکوڈک کیس:پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل ضبط:واپسی کے لیے سرگرم:باغی ٹی وی کی خبردرست ثابت ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریکوڈک کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ریکوڈک کیس میں ضبط ہونے والے روز ویلٹ ہوٹل کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں جس کے تحت قومی ایئرلائن برٹش ورجن آئی لینڈز میں جاری ریکوڈک کیس میں فریق بننے جارہی ہے۔

    پی آئی اے نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کر لیں۔ علاوہ ازیں پی آئی اے انوسٹمنٹ کے نام سے قائم ایئرلائن کی ذیلی کمپنی بھی کیس میں فریق بنے گی۔قومی ایئرلائن کی ذیلی کمپنی پی آئی اے انوسیٹمنٹ کیس میں دلائل دینے کے لیے علیحدہ وکیل کی خدمات حاصل کرے گی۔

     

     

    https://نیویارک اورفرانس میں‌ پاکستان کی ملکیت اربوں‌ ڈالرزکے ہوٹلوں پرقبضے کا منصوبہ:عالمی طاقتوں نے سرجوڑ لیئے

    واضح رہے کہ چند دن قبل باغی ٹی وی نے اپنی اسپیشل رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ریکوڈیک معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ عالمی کمپنی نیویارک اورپیرس میں پی آئی اے کے قیمتی ترین ہوٹلوں پرقبضے کا منصوبہ بنارہی ہیں اوراس سلسلے میں سرمایہ کاری کے تنازعات کو حل کرنے والی عالمی عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے

     

     

     

    باغی ٹی وی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ عالمی قوتیں بھی پاکستان کو ان دوقیمتی ترین جائیدادوں سے محروم کرنا چاہتی ہیں

    باغی ٹی وی نے چند دن قبل ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق عالمی قوتوں نے پھر سے اپنے مفادات کوہرصورت محفوظ رکھنے اورپانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں‌ ، اس حوالے سے پاکستان کے لیے کچھ اچھی خبر نہیں ہے ،

    ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سرمایہ کاری معاملات اورتنازعات کو حل کرنے کے لیے قائم عالمی ادارے کا دروازہ کھٹکھٹکا دیا گیا ہے اوراس کا اصل ہدف پاکستان کو نیویارک میں پاکستانی ملکیت روزویلٹ ہوٹل سے محروم کرنا ہے

    پاکستان کو امریکہ اور فرانس میں غیر منقولہ جائداد املاک کے ہاتھ چلے جانے کا خدشہ پیش ہوگیا ہے اوراس کا بڑا سبب پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کان کنی کے ایک معاہدے سے پاکستان کی دستبرداری ہے

    برٹش ورجن آئی لینڈ کی ایک عدالت نے نیو یارک کے روزویلٹ ہوٹل اور پیرس میں سیلیپٹ سکرائب ہوٹل جو دونوں سرکاری ملکیت میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ملکیت ہیں کی قیمت کا اندازہ کرنے کے لئے ایک عہدیدار مقرر کیا ہے۔

    خطرے کی بات یہ ہے کہ بیرک گولڈ اور انٹوفاگستا کا ایک کنسورشیم جو دو کثیر القومی کان کنی کمپنیاں ہیں ،جو بلوچستان میں تانبے اور سونے کی کان کنی کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف معاوضے کے طور پر ہوٹلوں پر کنٹرول چاہتے ہیں۔

    کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں معدنیات کو نکالنے سے بلاجواز روک دیا گیا تھا۔ دوسری طرف اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ اس منصوبے میں بے ضابطگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ملک کو اچھا سودا نہیں مل رہا تھا۔

    انٹرنیشنل سنٹر فار انوسٹمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) کے تحت ، بین الاقوامی بینک کی ماتحت عدالت 2019 میں پاکستان پر 5.97 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کے بعد سے پوری دنیا کے ثالثی قانون کے ماہرین نے اس معاملے میں دلچسپی لی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی حکومت عدالت سے باہر سمجھوتہ کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے لیے اتنی بڑی رقم کا جلد ادا کرنا بھی بڑا مشکل ہے جو آئی سی ایس آئی ڈی کی عدالت کی طرف سے عائد کیا گیا تھا

    “یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان کتنا معاوضہ ادا کرے گا کیونکہ ہر معاملہ مختلف ہے۔ مگر ماضی میں جو کچھ دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ سرمایہ کار بیرون ملک کسی ملک کے اثاثوں پرقبضہ جمانے کی بھرپورکوشش کرتے ہیں

    میں‌اس موقع ٔپر عرض‌کردوں کہ اس طرح کے معاملات کا فیصلہ انویسٹر اسٹیٹ ڈسپوٹ سیٹلمنٹ (آئی ایس ڈی ایس) کے تحت کیا جاتا ہے ، یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو دولت مند ممالک نے اپنی کمپنیوں کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا ہے۔

    غیر ملکی سرکاری اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں غیر معمولی نہیں ہیں۔ آئی سی ایس آئی ڈی اور اس طرح کے دیگر ٹریبونلز کے قانونی احاطہ میں ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے کام کرنے والے وکلاء جارحانہ طور پر ان مقدمات کی پیروی کرتے ہیں۔

  • پاکستان اردن کے ساتھ  برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی: پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ اردن کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں

  • نیاوزیراعلیٰ اور وزیراعظم کون ہوگا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    نیاوزیراعلیٰ اور وزیراعظم کون ہوگا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    نیاوزیراعلیٰ اور وزیرا عظم کون ہوگا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اگلا قدم تحریک عدم اعتماد ایک ایسا کام ہے جس میں بہت دم نظر آتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے اندر ایک ایسا دھڑا ہے جو حکومت کے ساتھ نظر نہیں آتا اور پندرہ سے بیس افراد اس فارورڈ لوگ کا حصہ ہیں. اور اگر یہ فارورڈ بلاک بن گیا تو تحریک عدم اعتماد تو کامیاب ہو جائے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کہ دس کی دس جماعتیں اب کس پر متفق ہوں‌گی کہ یہ نیا لیڈر آف دی ہاؤس ہوگا . اور اس سارے کھیل میں‌کنگ میکر ق لیگ نظر آ رہی ہے . ق لیگ اس وقت بہت مضبوط ہے . حکومت کے خلاف پرویز الہی کی حالیہ سٹیٹمنٹ بھی اہم ہے . جس میں انہوں‌ نے کافی شکوہ شکایت کی اور یہ تمہید بھی ہو سکتی ہے کہ وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں.

    اس سارے معاملے ابھی تک اتفاق نہیں ہوا کہ ن لیگ یہ چاہتی ہے کہ ن لیگ کا اپنا نام ہو حکومت کے لیے ، انہوں نے ممکنہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ایک تو حمزہ شہباز ہیں اور دوسرا ملک احمد علی خان ہیں جو قصور سے ہیں ، ملک براداران کا سب جماعتوں سے اچھا تعلق ہے . اور یہ قانون کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اتنا مشکل کام نہیں صرف چار ووٹوں کی برتری ہے . اور تحریک انصاف سے دکھی بہت لوگ ہیں. لیکن یہ الگ بحث ہے کہ پھر نیا نام کس کیطرف ہوگا اور تمام جماعتیں اس پر متفق بھی ہوں گی .مارچ حکومت کے لیے بہت مشکل مہینہ ہوگا.

    پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ وہ اپروچ نہیں کرتی اور اس معاملے میں انگیج نہیں کرتی . ان کا کہنا تھا ک پی ٹی آئی دھمکیاں تو دیتی ہے لوگوں‌کو لیکن اپروچ نہیں کرتی جو سیاست میں بہت اہم ہے . تحریک عدم اعتماد ایک ماسٹر سٹروک ہے اور یہ موو بہت ہی موثر ہے .
    پی پی پی اس وجہ سے اسٹیبلشٹمنٹ کے قریب آتی جا رہی ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میری چڑیل نے بتائی ہے کہ بختاور کی شادی میں بہت کم لوگ جارہے ہیں‌. حتی کی پیپلز پارٹی کے لوگ نہیں‌جارہے . اس میں کور کمانڈر کراچی جا رہے ہیں اور غالبا تینوں سروسز کے چیف بھی جارہے ہیں. یہ پیپلزپارٹی کا بہت بڑا سٹیپ فاورڈ ہے . پی پی لوگوں یہ باور کرانے میں‌کامیاب ہوئی ہے کہ ہم بہت امن پسند ہیں افراتفری نہیں‌چاہتے اور قابل قبول ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تحریک عدم اعتماد والے کام سے حکومت تو شاید بچ جائے لیکن اس کی دوڑیں بہت لگیں گیں.

  • روک لیں مجھےورنہ میں پی ڈی ایم چھوڑدوں گا:مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سےبغاوت:باغی کی خبرکی تصدیق ہوگئی

    روک لیں مجھےورنہ میں پی ڈی ایم چھوڑدوں گا:مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سےبغاوت:باغی کی خبرکی تصدیق ہوگئی

    اسلام آباد:روک لیں مجھے ورنہ میں پی ڈی ایم چھوڑدوں گا:مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سےبغاوت:باغی کی خبرکی تصدیق ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دی ہے کہ وہ بندگلی میں پہنچ چکے ہیں اوراگرنوازشریف اورزرداری نے مشکل وقت میں ساتھ نہ دیا تو وہ پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑدیں گے ،

    مولانا فضل الرحمن کے اس بیان کے بعد ہلچل مچ گئی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچادیا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی سربراہی نہ چھوڑیں اگرایسا ہوگیا توعام انتخابات تک پاوں نہیں جم سکیں گے اوربہت زیادہ رسوائی ہوگی

    یہ پیغام مریم نواز نے بھیجا ہے اورکہا کہ ابوآپ کو بہت مس کررہےہیں اوروہ آپ کے بغیرکچھ نہیں، مریم نواز نے کہا کہ ابوکہتے ہیں کہ میں آپ کو نہیں‌ چھوڑنے دوں گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے مولانا کی دھمکی پر کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اوران کی جوبھی شرائط ہیں وہ پوری کریں گے ، ذرائع کے مطابق اس پیغام کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی پی ڈی ایم کی سربراہی نہیں چھوڑ رہے ،

    مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی میڈیا میں کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر مسلط کر رہے ہیں۔ جب بلاول اور مریم نے خود ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر مجھے سربراہی کیوں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ ہر فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چھوٹی جماعتوں کو خدشات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعمال کر رہی ہے۔اورمجھے ایسے لگتا ہے کہ واقعی میرے ساتھ یہ کھیل کھیلا جارہا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ کل باغی ٹی وی نے یہ خبربریک کی تھی کہ فضل الرحمان کا نواز شریف اور زرداری کو فون”اگرحمایت نہ کروگے تو رشتے توڑ لیں گے”پی ڈی ایم سے علیحدگی کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے کچھ دل کی باتیں‌بھی کیں اورکہا کہ شیخ‌ رشید کی بات سچ ہے کہ آگے گلی بند ہے ، تو اب کیا‌کرنا چاہیے ، جس پر نوازشریف نے مولانا کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبرائیے جتنا مال چاہیے لیں اورتحریک کو جاری رکھیں ورنہ یہ "پاگل شخص” ہمیں نہیں چھوڑے گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے یہ بھی شکوہ کیا کہ ن لیگ توٹوٹ چکی ہے ، میاں شہبازشریف ہمارے بیانیے کو پسند نہیں کرتے ان حالات میں تو تحریک کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتی اوراگرن لیگ کا یہی حال رہا تو وہ پھر پی ڈی ایم میں رہنے کے حوالے سے نظرثانی کرسکتے ہیں

    مولانا کی طرف سے دونوں رہنماوں سے شکوہ کیا گیا کہ نیب کی طرف سے ان داماد کو نوٹس ملا کسی نے مذمت نہیں اورنہ ہی ہمارے لیے آوازاٹھائی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے کردار کی بہت مذمت کی اورنوازشریف نے مولانا کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجبوری ہے وقت نکالیں پھر بعد میں سوچیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا کی دھمکی پر ناٹ ریسپانڈنگ دیتے ہوئے اپنے پرانے موقف کو دہرایا کہ ہمیں ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں ہے اورمریم نواز پارٹی کی میٹنگز میں پی پی پرکڑی تنقید کرتی ہیں یہ برداشت نہٰیں‌، آصف علی زرداری نے اس موقع پر پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا لیکن پی ڈی ایم کے جارحانہ اندازکو ناپسند بھی کیا

    ذرائع کے مطابق ان اہم ایشوز کے علاوہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنمائوں کی حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ڈی ایم کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جلسہ مظفرآباد میں منعقد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی۔

  • بھارتی جنگی جنون میں اضافہ: دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسرے سال اضافہ کی تجاویز

    بھارتی جنگی جنون میں اضافہ: دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسرے سال اضافہ کی تجاویز

    وبائی مرض کورونا میں مسلسل اضافے کے باوجود بھارت کے جنگی جنون میں کمی نہیں آئی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے یکم فروری کو پیش کئے جانے والے 2021 کے بھارتی بجٹ میں دفاع کے حوالے سے مختص رقم میں غیرمعمولی اضافہ کا اعلان متوقع ہے۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سال بھی دفاعی بجٹ میں کم از کم چھ فی صد اضافہ کئے جانے کی تجاویز ہیں۔ بھارتی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عام طور پر دفاع کے لئے تین لاکھ سنتیس ہزار پانچ سو ترپن ہزار کروڑ روپے مخصوص کئے جاتے ہیں تاہم گزشتہ سال اس میں سات فی صد اضافہ کرکے اس رقم کو چار لاکھ ستر ہزار کروڑ روپے کردیا گیا۔ اس رقم میں محکمہ دفاع کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن کی رقم شامل نہیں۔ گزشتہ سال دفاعی بجٹ کے لئے مخصوص رقم میں سے دو لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو اٹھانوے کروڑ روپے ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کئے گئے جب کہ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو پچپن کروڑ روپے محکمہ دفاع کی ضروری سروسز کے لئے استعمال کئے گئے۔ بقایا رقم ضروری دفاعی سازوسامان کی خریداری میں صرف کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرچین کے ساتھ مبینہ کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر دفاعی نظام کو جدید ترین اور ماڈرن بنانے کے لئے اس سال بھی کم از کم چھ فی صد اضافہ کی تجویز ہے اس وقت دفاعی سازو سامان کی خریداری کے لئے جو منصوبے پائپ لائن میں ہیں ان میں بھارتی ائرفورس کے لئے 114 فائٹرز طیارے، بھارتی بحریہ کے لئے پی 75 آئی کلاس آبدوزیں اور فائٹرز اور دیگر اسلحہ شامل ہیں۔ بھارتی دفاعی ماہرین دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسرے سال اضافے کے امکانات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے خطے میں امن کے خلاف بڑا اقدام تصور کر رہے ہیں۔  

  • بریکنگ: اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا:کسی بھی وقت ہوسکتا ہے

    بریکنگ: اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا:کسی بھی وقت ہوسکتا ہے

    تل ابیب :بریکنگ: اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا:کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ا یران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے۔

     

     

    اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا ایران پر دباؤ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبر دار کر دیا کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دو بارہ شامل نہ ہوا جائے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پرتصفیہ چاہتےہیں اورکسی بھی وقت وہ ان مذاکرات کا اعلان کرسکتے ہیں

  • وزیر اعظم 5 فروری کو کیا کرنے والے ہیں ، اہم خبر آگئی

    وزیر اعظم 5 فروری کو کیا کرنے والے ہیں ، اہم خبر آگئی

    گزشتہ سال بھی وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گئے تھے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

    پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ، منگلا، ہولاڑ اور آزاد پتن کے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی گئی۔آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں، عوامی اجتماعات اور سیمینارز منعقد کیے گئے تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔

    وزیر اعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹرسلطان محمود کی ملاقات بھی ہوگی۔ عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت بھی کی ہے۔

    سیف اللہ خان نیازی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پربھی بریفنگ دیں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقامی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں۔ ان کہنا تھا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔