Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    لاہور:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی زمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فیصلہ کن ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں محمد نواز نے ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ اگلے اوور میں اسپنر نے جے جے اسمٹس کا بھی کام تمام کردیا۔

    جینمین ملان اور پائٹ وین بلجون نے اسکور 41 تک پہنچایا، بلجون نے حسن علی کو لگاتا تین چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر حسن نے انہیں باؤلڈ کر دیا۔اس موقع پر اسپنر زاہد محمود کو باؤلنگ کے پاس لایا گیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی کپتان کو گولڈن ڈک پر شکار کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 27 رنز بنانے والے ملان کو بھی چلتا کردیا۔

    اگلے اوور میں عثمان قادر نے ایندائل فلکوایو کو بھی چلتا کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔زاہد محمود نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوین پریٹوریس کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔

    65 رنز پر 7 وکٹیئں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی بساط جلد ہی لپٹ جائے گی لیکن ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور بیجورن فورٹئین کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، بیجورن 10رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ جنوبی افریقہ کی اچھے اسکور تک رسائی بھی یقینی بنائی۔

    جارح مزاج بلے باز نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکوں سمیت 25 رنز بنائے اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میچ اور سیریز میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حارث رؤف، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی جگہ آصف علی، حسن علی اور پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر بیجورن فورٹوئین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

     

     

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔شامل تھے

     

    جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے اسمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، بیجورن فورٹوئین، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی۔شامل تھے

  • جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں

    جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں

    کراچی :جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق کثیر الملکی بحری مشق امن-2021 ”امن کے لیے متحد“ نصب العین کے تحت جاری ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی یہ مشق ، مشق میں شریک مختلف اقوام کو باہمی تبادلہ خیال اورمیری ٹائم تعاون کے فروغ کا موقع فراہم کرتی ہے۔ مشق کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پی این ایس قاسم منوڑہ کراچی میں ایک شاندار انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اورانسدادِ میری ٹائم دہشت گردی کے آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ندیم رضا مہمانِ خصوصی تھے۔ انھوں نے کثیرالملکی بحری مشق امن-21 کے بطریقِ احسن انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

     

     

    امن مشق-21 میں شریک ممالک کے بینڈز نے متاثرکن انٹرنیشنل بینڈز ڈسپلے پیش کیا جس کا مقصد مختلف اقوام کو ثقافت کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ قریب لانا ہے۔ سری لنکا کے ملٹری بینڈ، پاکستان کی تینوں افواج پر مشتمل بینڈ، سندھ رینجرز کے بینڈ اور کوسٹ گارڈ کے بینڈ نے روایتی اور ملٹری دھنیں بجائیں۔ان مسحورکن دھنوں کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔ پاک میرین کی خصوصی رائفل ڈرل بھی اس سرگرمی کا حصہ تھی جس کے دوران مہارتوں و صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

     

    علاوہ ازیں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا انسدادِ ہشت گردی آپریشن طاقت اور خصوصی مہارتوں کا قابل رشک مظاہرہ تھا جس کا مقصد میری ٹائم دہشت گردی کا مقابلہ، اسپیشل آپریٹنگ لائحہ عمل کو مزید بہتر بنانا، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور مشق میں شریک اسپیشل آپریشن فورسز ٹیموں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔

     

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ندیم رضا نے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ بحری مشق امن-21 بحری دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحدہ عزم ، مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مندوبین کی ایک کثیر تعداد، غیر ملکی سفراء، مشق میں شریک بحری افواج کے آفیسرز و سیلرز اور پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اور بحری دہشت گردی کے انسدادکے مظاہرے کو دیکھا۔

     

    کثیرالملکی بحری مشق امن-21کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اُردن کی نیول فورس کے کمانڈرکرنل ہشام خلیل مبارک الجراح، کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈکرنل ویس عمار بوگرے(Wais Omar Bogoreh) ، ڈپٹی چیف آف رشین نیوی ہیڈکوارٹر ریئر ایڈمرل اولیگ اپیشیو (Oleg Apishev)، سری لنکن نیوی کے فلیٹ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل وائی ایم جی بی جے تھیلاک(YMGB Jayathilake)اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیوسینٹ ریئر ایڈمرل کرٹ رینشا (Curt Renshaw)سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز ایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمرل احمد بن محمد ، برازیل سرفیس فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل روگیریو ڈا روچا(Rogerio Da Rocha)نے بھی سربراہ پاک بحریہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

     

    ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی اشتراک اور میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے امن اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے مشق میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نیول چیف نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی جو وہ ریجنل میری سیکیورٹی پٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون کے ذریعے اُٹھارہی ہے۔معزز مہمانوں نے کثیرالقومی بحری مشق امن-2021کے انعقاد اور خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کی مدد کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔

    اس کے علاوہ پاک بحریہ کی سرپرستی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام کثیرالملکی بحری مشق امن 21-کے دوران منعقد ہونے والی عالمی میر ی ٹائم کانفرنس کی دوسرے دن کی سرگرمیاں بھی اختتام پذیر ہوئیں۔ اس عالمی میری ٹائم کانفرنس کا موضوع ”ایک محفوظ اور پائیدار ماحول میں بحری اقتصادیات کی ترقی: بحر ہند کے مغربی خطے کے لیے ایک مشترکہ مستقبل“ ہے۔

    کانفرنس کے دوسرے دن نامور قومی و عالمی اسکالرز نے میری ٹائم سیکیورٹی، ماحول اورخطے میں ترقی کے مواقع سے متعلقہ مختلف اُمور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ میری ٹائم اُمور کے وفاقی وزیر، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اور نامور اسکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی جو کثیرالملکی ساتویں بحری مشق امن-21کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔مزید برآں، امن مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے آفیسرز و جوانوں اور پاک بحریہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جن میں کرکٹ ، باسکٹ بال، والی بال، شوٹنگ اور گالف کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔

  • امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود

    امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود

    کراچی:امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود،اطلاعات کے مطابق بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب کا پاکستان نے کرارا جواب دے دیا، 40 سے زائد ممالک نے پاکستان کے امن مشقوں میں شرکت کی۔

     

     

     

     

    پاکستان نے امن 2021 مشقوں کے ذریعے سے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

     

    امن مشقیں دو ہزار اکیس کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پانیوں میں فوجی کشتیوں، اور فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں نے گشت کیا، جانبازوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا مظاہرہ بھی کیا۔

    پاک سر زمین کے محافظوں نے رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سےاترنے کی مہارت دکھائی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کثیر القومی امن مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔

     

    آج امن مشق 2021 میں انسداد دہشت گردی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے قبل بین الاقوامی بینڈز نے شان دار کلچرل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،

     

    پاکستان میرینز کے دستے نے مہمان خصوصی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی، 40 سے زائد ممالک کے بحری جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیل آپریشن فورسز تقریب میں شریک ہوئیں، مختلف ممالک کے آبزرورز اور میری ٹائم ٹیمز بھی موجود تھیں۔

    بحریہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد ممالک کی مشقوں کا مقصد آپریشن ڈرلز میں اضافہ، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ، کثیر الجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحتیوں کا اضافہ، اور سمندر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کا ایک اور مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا بھی ہے۔

    امن مشق میں سعودی عرب، چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، روس، جاپان، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، پولینڈ، رومانیہ، ایران، بحرین، اردن، عمان، کویت، قطر، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، عراق، کینیا، لیبیا، نائیجیریا، فلسطین، سوئٹزر لینڈ، بیلا روس، برازیل، کانگو، جبوتی، سری لیون، سوڈان، جنوبی کوریا، تنزانیہ اور یوکرین نے شرکت کی۔

     

    2021 امن مشق نے بھارت کی سازشوں کا بھی منہ توڑ جواب دے دیا، پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد ہو گئے،

     

     

    یاد رہے کہ پلواما حملے کا ڈراما بھی 14 فروری 2019 کو پیش کیا گیا تھا، 14 فروری کے ہی روز پاکستان میں مشقوں میں 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی سامنے آئی، جس نے پلواما حملے کی سازش کو سمندر برد کر دیا۔

  • قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئے

    قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئے

    لاہور:قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئےاطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے7 امیدواروں کو نامزد کردیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کےلیے7 امیدواروں کو نامزدکیا ہے۔

    ن لیگ کیطرف سے نامزدگیوں میں ایک ایسی شخصیت کا بھی نام سامنے آگیا ہے جو کئی سالوں سے نوازشریف اورمریم نواز کو عدلیہ ، فوج سمیت دیگرقومی اداروں کے خلاف سکرپٹ لکھ کردے رہے ہیں ، نوازشریف اورمریم نوازکو سکرپٹ لکھ دینے والی اس شخصیت کا نام عرفان صدیقی ہے اوران کوآج متنازعہ سکرپٹ لکھنے کا صلہ بھی مل گیا

    مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عرفان صدیقی کے واٹس ریکارڈ سے یہ بات ثآبت بھی ہوچکی ہے کہ وہ اس نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں میں اپنی تحریروں سے جان ڈال رہے ہیں

  • جوعوام کاخیرخواہ نہیں‌اس کوعوام کےٹیکس سےتنخواہیں اورمراعات بھی نہیں لینی چاہیں:وزیراعظم سخت ناراض

    جوعوام کاخیرخواہ نہیں‌اس کوعوام کےٹیکس سےتنخواہیں اورمراعات بھی نہیں لینی چاہیں:وزیراعظم سخت ناراض

    اسلام آباد:جوعوام کاخیرخواہ نہیں‌اس کوعوام کےٹیکس سےتنخواہیں اورمراعات نہیں لینی چاہیں:غیرسنجیدہ افسران سنجیدہ بنیں:وزیراعظم نے افسران کو رویے اچھے بنانے کی نصیحت کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی طرف سے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔ غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے اور پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ، 7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے 833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    وزیراعظم آفس نے 403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات، زراعت، ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔ وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔

    وزیراعظم آفس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کئے گئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، لیہ، جھنگ، بْوریوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کئے گئے ہیں وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • افغانستان خوفناک دھماکوں سےلرزاٹھا، 100 سےزائد ٹینکرتباہ،اربوں ڈالرکا نقصان،بڑے پیمانےپرجانی نقصان

    افغانستان خوفناک دھماکوں سےلرزاٹھا، 100 سےزائد ٹینکرتباہ،اربوں ڈالرکا نقصان،بڑے پیمانےپرجانی نقصان

    کابل :افغانستان میں خوفناک دھماکوں سے لرزاٹھا، 100 سے زائد ٹینکر تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہو گئے۔

    افغانستان کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا۔

    گورنر ہرات کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ادھر سربراہ ہرات چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

    ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا تھا، پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث ہرات کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • 26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ، حافظ حسین احمد نے بڑا انکشاف کردیا

    26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ، حافظ حسین احمد نے بڑا انکشاف کردیا

    26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ، حافظ حسین احمد نے بڑا انکشاف کردیا

    باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی 26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ”رینٹل احتجاج“ کے مشہور و معروف ٹھیکیدار خام مال جمع کرنے میں ہمہ تن لگے ہوئے ہیں،


    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپیوں کے عیوض طلحہ محمود، اعظم سواتی اور شیخ یعقوب جیسے ارب پتی عناصر کو ٹکٹ دی گئی،

    لانگ مارچ کے سلسلے میں‌مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے۔

    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 19 فروری کو ڈسکہ میں شیر آ رہا ہے۔ یہ صرف الیکشن نہیں جنگ ہے۔ الیکشن والے دن شیر پر مہر لگانی ہے۔ نواز شریف نے ووٹ چوروں کیخلاف جنگ شروع کی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔ ڈسکہ میں عمران کا بندہ ووٹ مانگنے آئے توپوچھنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو، یہ جہاں نظرآئے نعرہ لگانا سب سے بڑا چورعمران خان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو لیکن سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مر جاؤں گا اپنے قائد کو نہیں چھوڑوں گا۔ اسی وجہ سے انہیں سزا دی گئی۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چارسال پہلے کہا تھا عمران جاؤکرکٹ کھیلو، نوازشریف نے دودفعہ بے گناہی کے باوجود جیل کاٹی، نوازشریف نے عوام کے لیے سرنہیں جھکایا، میرے والد نے نے چارسال پہلے جوبات کہی وہ آج سچی ثابت ہورہی ہے،انہوں نے کہا تھا عمران تمہارے بس کا روگ نہیں۔ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔

    عمران خان بڑا ضدی ہے یہ چھوٹےموٹےلانگ مارچ سے نہیں گھبرائےگا:مولانا فضل الرحمن

  • 100 روز میں تبدیلی کا وعدہ وفا نا ہوسکا

    100 روز میں تبدیلی کا وعدہ وفا نا ہوسکا

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل 100 روز میں تبدیلی کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہونے پر عوام کو مزید چھ مہینے کی نوید سنائی۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ فرمانا کہ تبدیلی کے لیے 5 سال کا عرصہ کافی نہیں، وفاقی حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔ اسکی مثال ایسی ہی ہے کہ ناچ نا جانے آنگن ٹیڑھا۔ دنیا بھر کی جمہوریتیں 4-5 سال میں عوامی فلاح کے اتنے کام کرجاتیں ہیں کہ اقتدار میں نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ بن جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں الٹا ہی حساب ہے، یہاں ماضی اور حال میں بلند و بانگ دعووں کیساتھ جو اقتدار میں آیا اسکی تمام توانائیاں اقتدار کی بقا کی خاطر مخالفین کو زیر کرنے اور کرپشن میں صرف ہوئیں۔ نتیجتاً اختیارات اور وسائل پر قابض لفظوں کے سوداگر بے بس عوام کو انتخابات آتے ہی پھر لفظوں کے جال میں پھنساتے ہیں۔ حکمران قوم کو بے وقوف سمجھنے کی غلطی نا کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اگر انتخابی و معاشی اصلاحات سمیت صحت، تعلیم، پولیس، عدلیہ اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر کام کرتی تو آج نصف دور اقتدار گزر جانے کے بعد عوام کو تبدیلی کے ثمرات ملنا شروع ہوجاتے اور عمران خان کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کے تبدیلی کے لیے 5 سال کم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ پانچ سال میں تبدیلی ناممکن ہے عوام سے امید کی کرن چھین لینے کے مترادف ہے۔ اقتدار ملنے کی تیاری سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتدار ملنے سے قبل کی جانی چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا نظام مزید نہیں چل سکتا۔ پاک سرزمین پارٹی گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کا مطالبہ کرتی ہے، جس میں قومی اتفاقِ رائے سے 10، 20 اور 50 سالہ اہداف کا تعین کیا جائے جس کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اپنا پارٹی منشور پیش کر کے عوام سے مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں الیکشن سیل کے زمہ داران کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

  • حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات، محض13دن میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں اضافہ کیوں؟؟ ایم کیو ایم (پاکستان)

    حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات، محض13دن میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں اضافہ کیوں؟؟ ایم کیو ایم (پاکستان)

    حکومتی بھوکھلاہٹ نے ملک کو معاشی طور پرمفلوج کردیاہے،شاہد فراز
    کے الیکٹرک صارفین پر 200ارب کا مزید اضافی بوجھ قابل ِ قبول نہیں،
    رواں ماہ میں محض 13ایام میں تیسری بار بجلی نرخ میں اضافہ حیران کن ہے،
    حکمرانوں کو اپنی جاگیردارانہ سوچ اورطرزحکمرانی کو تبدیل کرنا ہوگا،
    مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے گزشتہ روز آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سائٹ انڈسٹریل ایر یا سے آئے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ حکومتی بھوکھلاہٹ اور نااہل طرزِ حکمرانی نے ناصرف صنعتی سیکٹر کا دیوالیہ کردیا ہے بلکہ ملک بھر میں عوامی سہولت کیلئے قائم کردہ ادارے اور شعباجات اپنی بدنیتی و نااہلی کے سبب تباہ و برباد کردئیے جنہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا آسان نہ ہوگا۔شاہد فرازنے کہاکہ ملک میں تعلیمی شعباجات ہو ں یا صنعتی سیکٹرغلط حکومتی پالیسیوں کے سبب تیزی سے تنزلی کا شکار بنتے جارہے ہیں جبکہ ملک میں گورنینس نام کی کہیں کوئی چیز موجود نہیں،جس کی زندہ مثال کے الیکٹرک کے وہ احمقانہ و جبرانہ اقدام ہیں جس کے تحت رواں ماہ کے دوران محض 13ایام میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں بلاجواز اضافہ حیران کن ہے، جو ملکی معیشت سمیت عام صارفین کو زندہ درگور کرنے کی حکومتی سازش ہے، جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نیپرا اور کے الیکٹرک کی جانب سے کئے جانے والے اس ظالمانہ اقدام کی مد میں کراچی صارفین پر 200ارب کا مزید اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو حکومتی جانبداری اور غاصبانہ سوچ کا تسلسل ہے،جبکہ اس قسم کے غیر سنجیدہ اورعوام دشمن اقدام لوگوں میں نفرتوں اور محرمیوں کو پر وان چڑھانے کازریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 50یونٹ جیسے چھوٹے صارفین پر یکساں طور پر نافذالعمل ہونا ہے،جبکہ تجارتی و صنعتی سیکٹرمسلسل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مالی بحران اور تالہ بندی کا شکار بنتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی جاگیردارانہ سوچ اورطرزحکمرانی کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ با حیثیت کراچی کے شہری ہم سے زیادہ اس شہر کے لوگوں اور انکی سوچ کو کوئی نہیں جانتا،اس شہر کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور محرمیوں کو مٹانے کیلئے اس شہر کے مقامی افراد کو یکساں وسائل اور حقوق کی فراہمی کویقینی بنانا ناگزیر ہوچکا ہے بصورت دیگر حالات کی غلط سمت میں جاتا دیکھ رہے ہیں۔

  • عمران خان چھوڑبھی دے میں عمران خان کونہیں چھوڑوں گا    کیوں کہ وہ میری نسلوں کے لیے لڑرہا ہے:جہانگیرترین

    عمران خان چھوڑبھی دے میں عمران خان کونہیں چھوڑوں گا کیوں کہ وہ میری نسلوں کے لیے لڑرہا ہے:جہانگیرترین

    لاہور:عمران خان چھوڑ بھی دے میں عمران خان کو نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ وہ میری نسلوں کے لیے لڑرہا ہے:اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم کیساتھ اپنی وفاداری ثابت کر دی۔ جہانگیر خان ترین کہتے ہیں کہ عمران خان مجھے چھوڑ بھی دے لیکن زندگی میں کبھی عمران خان کونہیں چھوڑوں گا

    جہانگیر خان ترین اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے عمران خان سے ہزاراختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس بات کا مجھے یقین ہے کہ عمران خان اس ملک اوراپنی قوم کوبحرانوں سے نکال کرایک زندہ تابندہ قوم دیکھنا چاہتا ہے ، وہ میری آپ کی ساری قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے جنگ لڑرہا ہے ، اس لیے میں عمران خان کوکبھی بھی نہیں چھوڑوں گا

    دوسری طرف جہانگیرخان ترین کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ انہوں نے عمران خان سے دور کرنے کی کچھ سازشیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ، ادھر اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

    جہانگیر ترین شوگر اسکینڈل کی وجہ سے حکمراں جماعت سے دور ضرور ہوئے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے وزیراعظم کیساتھ اپنی وفاداری ثابت کر دی ہے۔
    اس حوالے سے سینئر صحافی حبیب اکرم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما جہانگیر ترین سے ملے اور اپنے شکوے شکایات کا اظہار کیا۔ تاہم جہانگیر ترین نے ان سب رہنماوں کو بلا امتیاز یہی مشورہ دیا کہ تحریک انصاف کی تمام تر جدوجہد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف رہی ہے، لہذا ان دو پارٹیوں سے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔

    حبیب اکرم کا مزید بتانا ہے کہ ان کی حال ہی میں جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے دوران ان سے سوال کیا کہ آیا وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے لگے کہ میں تحریک انصاف کی توڑ پھوڑ میں شامل ہوں۔

    چونکہ تحریک انصاف نے 22 سال تک ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف جدوجہد کی، لہذا اگر کوئی ایسی جماعت ہے جہاں ہماری جگہ بنتی ہے، تو وہ تحریک انصاف ہی ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی غیر حاضری تحریک انصاف کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا باعث تو بن سکتی ہے، لیکن ترین صاحب خود سے پارٹی کا کوئی الگ دھڑا بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔