Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فرانس نےایک مسلمان ملک پرحملہ کردیا،شدید بمباری سے25 ہلاک

    فرانس نےایک مسلمان ملک پرحملہ کردیا،شدید بمباری سے25 ہلاک

    بماکو: فرانس نے ایک مسلمان ملک پرحملہ کردیا،شدید بمباری سے 25 ہلاکتیں ،اطلاعات کے مطابق افریقی ملک مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو سے 600 کلومیٹر دور واقع گاؤں پر فرانس کے جنگی طیاروں نے حملے کیے۔ حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 25 ہلاکتیں ہوئیں۔

    فرانسیسی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ انٹلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر جنگجوؤں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
    دوسری جانب علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی طیاروں نے ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور مرنے والے گاؤں کے نہتے شہری تھے۔

    ادھر مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی گاؤں پر فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اسی طرح مالی کی حکومت نے بھی اس واقعے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی داعش نے مالی میں ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور فرانس کے اس فضائی حملے کو اپنے اہلکاروں کا بدلہ لینے کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ترک ٹیلی ویژن سے عمران خان کا خصوصی انٹریو:کیااہم باتیں ہوئیں کسی بھی وقت نشرکیا جاسکتا ہے

    ترک ٹیلی ویژن سے عمران خان کا خصوصی انٹریو:کیااہم باتیں ہوئیں کسی بھی وقت نشرکیا جاسکتا ہے

    اسلام آباد :ترک ٹیلی ویژن سے عمران خان کا خصوصی انٹریو:کیااہم باتیں ہوئیں کسی بھی وقت نشرکیا جاسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک ٹیلی ویژن نے ایک خصوصی انٹریوکیا ہے ، یہ انٹریوترک ٹیلی ویژن پرکسی بھی وقت نشرکیا جاسکتا ہے

    ادھرذرائع کے مطابق اس اہم ترین انٹریو کوپاکستان ٹیلی ویژن بھی نشرکرے گا ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس انٹریوکوبہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ ان حالات میں جب کرونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں حالات انتہائی گھمبیرہیں اس کے اثرات پرکھل کربات ہوئی ہے

    اس کے علاوہ اس انٹریومیں اپوزیشن کی طرف سے حکومت پردباو اوراین آر او پربھی کپتان نے اپنا اصولی موقف دہرایا ہے،

    یہ بھی بتایا جارہاہے کہ یہ انٹریوہوسکتا ہے کہ آج ہی رات 9 بجے تک ترک ٹیلی ویژن پرنشرکیا جائے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ہوسکتا ہےکہ پاکستان ٹیلی ویژن بھی عمران خان کے ترک ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹریوکو نشررمقررکرسکتا ہے

  • اگرپاکستان ہمیں کچھ نہیں سمجھتا توپھرمیں میں کیوں کرتے ہو:امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش

    اگرپاکستان ہمیں کچھ نہیں سمجھتا توپھرمیں میں کیوں کرتے ہو:امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش

    واشنگٹن: اگرپاکستان ہمیں کچھ نہیں سمجھتا توپھرمیں میں کیوں کرتے ہو:امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش ،اطلاعات کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایری زونا سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اینڈی بگس نے 117 ویں کانگریس میں پاکستان مخالف بل پیش کیا ہے۔

    اس بل کو پیش کرنے سے پہلے پارلیمنٹ میں باقاعدہ یہ بحث ہوئی کہ پاکستان کے رویے بدل گئے ہیں اورکستان کی موجودہ حکومت کسی کوبھی خاطرمیں نہیں لارہی ، یہ بھی بحث ہوئی کہ پاکستان نے امریکہ کوافغانستان میں نقصان پہنچایا ہے اس کی تالافی بہت مشکل ہے ،

    اس بحث میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں ، جب تک عمران خان ہے پاکستان کودباومیں نہیں‌ لایا جاسکتا

    بل میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت حاصل ہے جس کی مناسبت سے کئی مراعات کا حامل بھی ہے تاہم اب پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔

    امریکی میڈیا میں بھی بل کی بازگشت سنی گئی ہے اور یہ بل صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان سے تعلق کی پالیسی کا تذبذب کا شکار رہنے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حکومت میں بھی غیر یقینی صورت حال کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔

    اس حوالے سے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اہم اتحادی ہونے کی حیثیت کے خاتمے کا بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش تو کردیا گیا ہے تاہم بل پر پیشرفت کا امکان موجود نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا اعتراف امریکا کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔

  • مچھ واقعہ ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    مچھ واقعہ ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا مچھ واقعہ پر لواحقین سے تعزیت کے لئے جلد جاؤں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے، شہداء کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں ان کے مطالبات کا احساس ہے، جانتے ہیں ہمارا پڑوسی فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔دوسری جانب سانحہ مچھ کے ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات گئے کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذکرات کئے۔مذاکرات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہے، دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعظم کے آنے تک میتوں کو دفن کرنے اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔

  • احتساب قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو ادارے کیخلاف ایکشن لیں گے، سپریم کورٹ نیب پر برہم

    احتساب قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو ادارے کیخلاف ایکشن لیں گے، سپریم کورٹ نیب پر برہم

    احتساب قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو ادارے کیخلاف ایکشن لیں گے، سپریم کورٹ نیب پر برہم ہوگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ :سپریم کورٹ میں باغ ابن قاسم کرپشن سے متلق کیس کی سماعت ہوئی . عدالت میں‌ فاضل جج جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا نیب بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالتا . سپریم کورٹ کا نیب کے بارے میں یہ تاثر ہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا؟نیب کو پتہ ہے زین ملک کے لیے این او سی لانا مشکل ہے ،

    عدالت کا کہنا تھا کہ زین ملک اگر این او سی لے آئے تو پھر آپ جاری کرنے والوں کو مقدمے میں گھسیٹیں گے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ این او سی آیا تو جاری کرنے والے کو مقدمے میں شامل کریں گے. اس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ تو پھر نیب نے مرکزی ملزم کو 15 فروری تک کی مہلت کیوں دی؟نیب کی کارکردگی رپورٹ پڑی ہے، اربوں روپے اکھٹے کیے ہیں.نیب پر سرکار کا ہی نہیں ہر طرف سے دباؤ ہوتا ہے،قانون کا اطلاق سب پر برابر ہونا چاہیے، احتساب بھی قانون کے مطابق ہونا چاہیے،احتساب قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو ادارے کیخلاف ایکشن لیں گے،ہم نیب سے مطمئن نہیں ہیں. نیب کو کام سے کون روکتا ہے ہمیں بتائیں تاکہ اسے پکڑیں،نیب کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی نے مجھ پر مہربانی کی تو میں اس پر کروں،نیب کو بہادری اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے،

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں کوئی کام سے نہیں روکتا،جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ سینیٹ سمیت مختلف فورم پر نیب پر بات ہو رہی ہے، نیب نے سرکاری افسروں کو دبایا اصل بنفشیریز کو پوچھا نہیں.جسٹس مظاہر علی نقوی کا کہنا تھا کہ پہلا ریفرنس دوسرا ریفرنس یہ کیا مذاق بنایا ہوا ہے؟معلوم ہے کہ نیب مقدمات عام فوجداری کیسز نہیں ہوتے.نیب جس کیخلاف شواہد ہوں اسے گرفتار نہیں کرتا.نیب سرکاری افسروں کو سب پہلے گرفتار کر لیتا ہے.

  • برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ عین وقت پر منسوخ کردیا

    برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ عین وقت پر منسوخ کردیا

    لندن :برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ عین وقت پر منسوخ کردیا،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 26 جنوری کو بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کی۔

    ترجمان کے مطابق برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی لہر میں شدت اور ملک میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے تناظر میں وزیراعظم نے برطانیہ میں موجود رہنا بہتر سمجھا ہے تاکہ وہ کورونا کے حوالے سے مسائل پر نظر رکھ سکیں۔

    برطانوی حکومت کے مطابق بورس جانسن رواں سال کی پہلی ششماہی میں برطانیہ میں ہونے والی جی ۔سیون سمٹ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے، اس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔خیال رہےکہ 26 جنوری 1950کو بھارت نے اپنے آئین کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اس روز کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • قطرکے ساتھ پھرسے برادرانہ تعلقات قائم:کسی بڑے پیغام کا اشارہ

    قطرکے ساتھ پھرسے برادرانہ تعلقات قائم:کسی بڑے پیغام کا اشارہ

    ریاض : قطرکے ساتھ پھرسے برادرانہ تعلقات قائم:کسی بڑے پیغام کا اشارہ ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت 4 عرب ممالک کا قطر کیساتھ تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق قطر بائیکاٹ کے خاتمے کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

    چاروں عرب اسلامی ممالک نے 3 سال سے جاری قطر کا بائیکاٹ باقاعدہ طور پر ختم کر دیا۔ فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا، پانچوں ممالک کے درمیان ہر طرح کی سفری اور تجارتی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر کا برسوں سے جاری بائیکاٹ ختم کر دیا گیا، سعودی عرب اور قطر نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کر لیا۔

    گزشتہ روز دونوں خلیجی ممالک نے زمینی اور فضائی آمد و رفت بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ سعودی عرب نے قطر کیلئے اپنی ائیراسپیس، زمینی اور سمندری حدود کھول دیں۔ سعودی عرب،اس کے اتحادی ممالک اور قطر کے تعلقات کی بحالی کو خلیج کی سب سے بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل عرب میڈیا میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب اور قطر کی قیادت برسوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

    دعوٰی کیا گیا کہ عمان، کویت، سعودی عرب اور قطر کے حکام کے درمیان حال ہی میں مذاکرات ہوئے جن میں نمایاں پیشرفت ہوئی اور فریقین نے 3 سال سے جاری اس تنازع کے جلد خاتمے پر اتفاق کرلیا۔ خبر سامنے آنے کے بعد قطر اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے کویت کے اعلیٰ حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے ایک ماہ قبل جاری بیان میں خلیجی بحران کے حل کیلئے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہیں۔

    جبکہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امید ظاہر کی کہ تنازع کے حل کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاکر سفارتی تعلقات ختم اور بائیکاٹ کردیا تھا۔ ان ممالک نے قطر سے الجزیرہ چینل کو بند، ترک اڈہ خالی کروانے اور اخوان المسلمین سے تعلقات ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کیے تھے۔

    دوسری طرف تعلقات کی بحالی سے اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ کہیں قطربھی ان ملکوں میں شامل نہ ہوجائے جنہوں نے اسرائیل کوتسلیم کیا ہے اوراسرائیلی میڈیا کی طرف سے ایشیا کے بڑے ملک کی طرف سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے اشارے بھی اس طرف جارہے ہیں

  • جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد کس کوچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ بنادیاگیا

    جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد کس کوچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ بنادیاگیا

    پشاور: جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد کس کوچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ بنادیاگیا،اطلاعات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد سنیئر جج کو چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی، نوٹیفیکیشن جاری

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو جسٹس قیصر رشید کو مستقل طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کردیا ہے۔
    جسٹس قیصر رشید کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مستقل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ قیصر رشید خان 2 اگست 2011 سے پشاور ہائی کورٹ میں جج ہیں، جبکہ 16 نومبر 2020 سے پشاور ہائی کورٹ مین بطور چیف جسٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے 28 جون 2018 سے سینئر جج کی ذمہ داری سنبھالی، سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے بعد 16 نومبر 2020 کو انہیں قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

  • ن لیگ کا پہلا نمبر:50 سے زائدارکان اسمبلی بازی لے گئے

    ن لیگ کا پہلا نمبر:50 سے زائدارکان اسمبلی بازی لے گئے

    لاہور:ن لیگ کا پہلا نمبر:50 سے زائدارکان اسمبلی بازی لے گئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 سے زائد موجودہ اور سابقہ اراکانِ اسمبلی سمیت با اثر قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کروا کر تیس تیس سال سے زیر قبضہ اراضی واگزار کروالی ہے۔

    اس امر کا انکشاف محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے پنجاب حکومت کو بھجوائی ہوئی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی، بہاوالدین، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر اراکین اسمبلی نے اپنے عزیز رشتے داروں اور فرنٹ مینوں کے ذریعے قبضے کیے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں میں سر فہرست ہے جن کے سابقہ اور موجودہ اراکین اسمبلی اور صوبائی و فاقی وزیروں نے قبضے کیے اور اس اراضی پر شادی ہال، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں، پٹرول پمپس، فارم ہاوس، کمرشل مارکیٹ، وین بس اسٹینڈ اور سینما گھر بنا رکھے تھے اور سالوں سے کروڑوں روپے ماہانہ کما رہے تھے۔

    مجموعی طور پر ان اراکین اسمبلی اور ان کے عزیز رشتے داروں نے 460 ایکڑ 5 ہزار 522 کینال اور 64 مرلے اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ اس میں سے زیادہ تر زرعی اور کمرشل اراضی ہے جو محکمہ اینٹی کرپشن نے خالی کروائی اور ان پر تمام شواہد کے ساتھ مقدمات درج ہوئے اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق قبضہ کرنے والے ریوینیو ضلعی و صوبائی حکومت اور مختلف محکموں کے افسران کی ملی بھگت سے اراضی پر قبضہ کر تے تھے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن نے جن موجود اور سابقہ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی ان میں ملک سیف الملوک ہو کر، مبشر مبین داود میاں نصیر احمد محمد طارق نصراللہ بشارت رانا مبشر میاں جاوید لطیف، احسان رضا خان، وسیم اخت،ر غلام دستگیر، محمد قاسم بٹ ، اخلاق بٹ، شیخ ثروت اکرام، محمد لطیف، مظہر قیوم نارہ، شہباز احمد چٹھ، ذیشان زیب بٹ، مختار احمد، خواجہ محمد آصف، بیگم خواجہ آصف، خواجہ آصف کا بیٹا محمد اسد، اور دیگر شامل ہیں۔ ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کارروائی کی۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد گوھر نفیس کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کر نے والوں کے خلاف کارروائی قانون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔

  • اسرائیل نوازکون ؟عمران خان یا فضل الرحمن:اب فیصلہ کرے عوام

    اسرائیل نوازکون ؟عمران خان یا فضل الرحمن:اب فیصلہ کرے عوام

    پشاور: اسرائیل نوازکون ؟عمران خان یا فضل الرحمن:اب فیصلہ کرے عوام ،اطلاعات کے مطابق جسے مولانا فضل الرحمن یہودی اوراسرائیل نواز کہتے ہیں اسی وزیراعظم کے حکم پرکے پی کے وزیراعلیٰ نے ایسا اقدام اٹھایا ہے کہ لوگوں نے مولانا فضل الرحمن کوسازشی اوراسرائیل نوازقراردیا ہے ،

    یہ اعلان اہل پاکستان کے لیے ایک بڑا پیغام ہے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تقریبا 22 ہزار آئمہ مساجد کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ ان اعزازیوں پر ماہانہ تقریبا 22 کروڑ 72 لاکھ جبکہ سالانہ ڈھائی ارب سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

    وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں ضم قبائلی اضلاع کے ائمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ اگلے مالی سال کے آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں۔

    محمود خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پورے کی جائیں۔