Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم جارہے ہیں :اہم اعلان:کون خوش:کون پریشان

    وزیراعظم جارہے ہیں :اہم اعلان:کون خوش:کون پریشان

    اسلام آباد : وزیراعظم جارہے ہیں :اہم اعلان:کون خوش:کون پریشان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےایک بڑافیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحا ل سمیت اپوزیشن کی تحریک اور طے شدہ ایجنڈے پر بات کی گئی۔

    کابینہ ارکان نے مچھ واقعے کے شہداء، اسامہ ستی اور پاک فوج کے شہداء کیلیے دُعائے مغفرت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی کورونا وباء کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اپوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں نیب پر میرا بھی زور نہیں ہے، اگر نیب میری مانتا تو میرے جاننے والوں کو کیوں گرفتار کرتا، نیب کوآزادی سے کام کرنے دیں گے ، نیب کے کام میں کسی کو مداخلت کرنے یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    کسی کرپٹ جماعت سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی ان کو کوئی ریلیف ملے گا۔ اجلاس میں بعض وزراء نے ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جانے کا مشورہ دیا ، کوئٹہ ضرور جاؤں گا، جلد شیڈول ترتیب دیں گے، حالات کنٹرول میں ہیں ، شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا ذکر چھیڑا تو کابینہ ارکان نے بھی کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

    جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں گیس کی زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ ماضی کی نسبت ہمارے دور میں بجلی کی کم لوڈشیڈنگ ہے۔ اجلاس میں حفیظ شیخ اور اسد عمر نے مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ہے، مہنگائی مزید کم ہوجائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبرز تعینات کرنے، پاکستان ایکسپو سینٹرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی۔

  • خواجہ آصف واقعی معصوم نکلے:نیب نے تسلیم کرلیا

    خواجہ آصف واقعی معصوم نکلے:نیب نے تسلیم کرلیا

    لاہور:خواجہ آصف واقعی معصوم نکلے:نیب نے تسلیم کرلیا‌،اطلاعات کے مطابق نیب لاہور نے اقرار کیا ہے کہ خواجہ آصف واقعی معصوم ثابت ہوئے ہیں اورابی تک ان کے48 بینک اکاوَنٹس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں‌، ان اکاؤنٹس میں ایک ارب 45 کروڑ کی خطیر رقم جمع ہوئی، یہ بینک اکاوَنٹس خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بےنامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے 48 بینک اکاوَنٹس کے سراغ لگانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان ایک ارب 45 کروڑ خطیررقم جمع ہوئی۔
    یہ بینک اکاوَنٹس خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بےنامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔ خواجہ آصف اور اس کی فیملی اراکین کے اکاوَنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔ خواجہ آصف سے دوران تفتیش بھاری رقوم اکاوَنٹس میں جمع ہونے پر پوچھا جائےگا۔

    خواجہ آصف سے بےنامی داروں کے اکاوَنٹس میں رقوم اور تعلق کا پوچھا جائےگا۔ مزید بتایا گیا کہ خواجہ آصف سے ان کے بےنامی داروں کو ان کے روبرو بٹھا کر بھی تفتیش ہوگی۔وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو کمایا اس پر انکم ٹیکس دیا ہے۔ خواجہ آصف کا سب کچھ ڈیکلیئر ہے۔ سب ریکارڈ پرموجود ہے۔

    یاد رہے یکم جنوری کو احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو 14روزہ کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر رکھا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ آصف کے تفتشی افسر تفتیش میں سچائی اور اصل حقائق سامنے لائے۔

    پراسکیوٹر کے مطابق ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن (3) کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم قبل 1991 میں ا اثاثہ خات 51 لاکھ روپے پر مشتمل تھے ۔ 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔

    خواجہ آصف اپنے ملازم طارق میر کے نام پہ ایک بے نامی کمپنی ” طارق میر اینڈ کمپنی” بھی چلا رہے ہیں۔ بینک اکائونٹ میں 40 کروڑ کی خطیر رقم جمع کروائی گئی ۔ خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت سے حاصل آمدن کا کوئی کاغذی ثبوت بھی فراہم نہ کر سکے، ملزم کے وکیل مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کے کہنے پر انکوائری شروع کی گئی ۔

  • ’’دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو شکست، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں‌ گے :کور کمانڈر کانفرنس

    ’’دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو شکست، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں‌ گے :کور کمانڈر کانفرنس

    راولپنڈی:’’دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو شکست، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں‌ گے :کور کمانڈر کانفرنس،اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ سرحدوں کی صورتحال، داخلی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ دلچسپی کےامور پرگفتگو بھی کی گئی۔

    کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنے تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقصد کی تکمیل تک کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

     

     

    کورکمانڈرز نے کہا کہ ’انشااللہ، بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سےہم کنار ہوگی‘۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امن و عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک کور کمانڈرز نے کہا کہ قومی کوششوں سے ہر قسم کے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، اس کے لیے معاشرےکے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’ ہرسطح پر بہترین صلاحیتوں کی بدولت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،قومی اداروں کےتمام عناصرکو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئےکردار ادا کرنا ہوگا‘۔

    کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

  • سپریم کورٹ نے کرک مندر کے بارے بڑا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے کرک مندر کے بارے بڑا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے کرک مندر کے بارے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فعال اور غیر فعال مندروں اور گوردواروں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک کی زمینوں سے تجاوزات ختم کرنے اور قبضوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پولیس چوکی ساتھ ہے، یہ واقعہ کیسے ہوگیا، اتنے لوگ جمع تھے، آپ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا فیض اللہ نے اجتماع کو سپانسرکیا، 6 علما میں سے صرف مولوی شریف نے احتجاج پر اکسایا، واقعہ میں ملوث 109 افراد گرفتار ہیں، ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پر مامور 92 اہکاروں کو معطل کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف معطلی کافی نہیں، مندر کی تعمیر کے لیے مولوی شریف سے پیسے لیے جائیں۔

    چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کے عہدے پر سرکاری ذہنیت لے کر نہ بیٹھیں، آپ کے ادارے کے ملازمین مندر کی زمینوں پر کاروبار کر رہے ہیں، انہیں گرفتار کریں، کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرائیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبائی حکومت سمادھی کی اپنے خرچے پر دوبارہ تعمیر کرے گی۔

    صوبائی متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سمادھی ہندو کمیونٹی خود چلاتی ہے، مندرفعال نہیں تھا اس لیے متروکہ وقف املاک کا عملہ یہاں نہیں ہوتا۔ چیئرمین ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا کہ مندر پر میلے بھی لگتے ہیں اور ہر ماہ 300 سے 400 ہندو حاضری بھی دیتے ہیں، 1997 میں بھی مندر کو توڑا گیا، متروکہ وقف املاک کے انکار کے بعد ہندو کونسل نے اپنے فنڈ سے مندر کیلئے پیسے دیئے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اپنی عمارتیں بنانے کیلئے متروکہ وقف املاک کے پاس پیسہ ہے لیکن ہندوئوں کیلئے نہیں۔ عدالت نے فعال اور غیر فعال مندروں، متروکہ وقف املاک کی زمینوں کے مقدمات کی تفصیل اور چیئرمین متروکہ وقف املاک کی کارکردگی رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک خیبرپختونخوا کو اقلیتی کمیشن سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔

    عدالت نے قرار دیا کہ سماعت کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کریں گے، مزید سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی۔

  • وزیراعظم نے عالمی برادری کو کشمیر کے معاملے پر جھنجھوڑ دیا

    وزیراعظم نے عالمی برادری کو کشمیر کے معاملے پر جھنجھوڑ دیا

    وزیر اعظم نے عالمی برادری کو کشمیر کے معاملے پر جھنجھوڑ دیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبر سہنے والوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے، عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی، اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا73 سال سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا۔

  • وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا 5 جنوری 2021 کو کشمیریوں کے یوم استصواب رائے پر پیغام

    وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا 5 جنوری 2021 کو کشمیریوں کے یوم استصواب رائے پر پیغام

    آج پوری دنیا میں کشمیری اقوام متحدہ کے اپنے ساتھ کئے جانے والے اس وعدے کی تکمیل کے انتظار کے بہترسال گزرنے کا دن منارہے ہیں جس میں کہاگیا تھا کہ تنازعہ کشمیر کافیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ اور شفاف رائے شماری میں کشمیریوں کےاستصواب رائے سے ہو گا۔ اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق استصواب رائے کی تکمیل کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی تھی۔ یہ وہ حق ہے جس سے تمام بنیادی اور انسانی حقوق جنم لیتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو ان کا یہ حق دینے سے کھلم کھلا انکاری ہے ۔ اقوام متحدہ خاص طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔اس وعدے کی عدم تکمیل کی بھارت تنہاوجہ ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص بھارت کا جبرو استبداداور مظالم نئی انتہاوں کو چھو چکا ہے اور 500 سے زائد ایام سے مقبوضہ وادی کا مسلسل فوجی محاصرہ جاری ہے۔ کورونا عالمی وباءکے دوران بھارت نے کشمیریوں کو زندگی، صحت اور خوراک کے بنیادی حقوق سے محروم کیاہے۔
    بیدار عالمی ضمیر کی تحسین کرتے ہیں جن نے بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کو مستردکیاجن کا مقصد غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اس کی متنازعہ حیثیت کو بدلنا ہے تاکہ کشمیریوں کو ان کے استصواب رائے کے حق سے محروم کیا جاسکے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اورآزادیوں کی لازما حمایت جاری رکھتے ہوئے بھارت پر زور دینا ہوگا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کے مبصرین کو غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر تک آزادانہ رسائی دے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دے۔ اگر بھارت کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو وہ عالمی میڈیا اور سول سوسائیٹی کوغیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے اور انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ کرنا کا آزادانہ موقع فراہم کرے۔
    میں پاکستان کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان بہادر کشمیریوں کی انسانی عزت ووقار کے لئے منصفانہ جدوجہد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کی فراہمی تک پوری قوت سے ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

  • ان کی حوس کا اندازہ کریں:پیسہ بنانے کے لیے ن لیگ کوبرطانیہ میں‌ پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھاہے،

    ان کی حوس کا اندازہ کریں:پیسہ بنانے کے لیے ن لیگ کوبرطانیہ میں‌ پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھاہے،

    اسلام آباد:ان کی حوس کا اندازہ کریں:پیسہ بنانے کے لیے ن لیگ کوبرطانیہ میں‌ پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھاہے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنی کے طورپرسامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ، اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نےبھی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ(ن) برطانیہ میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے،

    فرخ حبیب نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ کیا کوئی سیاسی جماعت بھی کمپنی بن سکتی ہے؟ کمپنی کے طور پر آپ وہاں کسی بھی طرح کا کاروبار کرسکتے ہیں، آپ کے پہلے اقامے نکلے، اب آپ کی پرائیویٹ کمپنی بھی نکل آئی ہے۔

    انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کا آرٹیکل 6 تھری اور آئین کا آرٹیکل17 تھری ہے، تمام رجسٹرڈ پارٹیوں کیلئے انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کروانا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو گھڑا پی ٹی آئی کیلئے کھود رہے تھے اس میں آپ خود گررہے ہو،2017ء سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس ہے، الیکشن کمیشن متعدد اجلاس کرچکا ہے، تین آرڈرز بھی پاس کرچکا ہے، 24 ستمبر2020ء کو حکم دیا کہ دونوں کی جماعتوں کی طرف سے بارہا اسکروٹنی کمیٹی کے بلانے کے کوئی پیسوں کاریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا، آپ اپنا جواب تو دیں، اس کی تفصیلات یہ ہیں، مسلم لیگ ن برطانیہ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، کیا کوئی سیاسی جماعت بھی کمپنی بن سکتی ہے؟کمپنی کے طور پر آپ وہاں کسی بھی طرح کا کاروبار کرسکتے ہیں، آپ کے اقامے ویسے ہی نکل آئے ہیں اب آپ کی پرائیویٹ کمپنی بھی نکل آئی ہے۔

    مسلم لیگ ن برطانیہ میں بطور پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں جماعتوں کیجانب سے اسکروٹنی کیلئے ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان لینے کیلئے اکاؤنٹس جمع کروانا ضروری ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکاؤنٹس میں آئے پیسوں کا ریکارڈ جمع کروانے کو تیار نہیں۔ ریکارڈ جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن 3 آرڈرز جاری کرچکا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرنسپل ایجنٹ آصف علی زرداری ہیں۔ نوازشریف اپنی ہی پارٹی کو10 کروڑ فنڈز دیتے ہیں۔ میں مریم نواز کی طرح نہیں کہہ سکتا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں۔ نوازشریف10 کروڑ روپے فنڈ دیتے ہیں اور پھر 6 کروڑ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیتے ہیں۔ میڈیا کے نام پر 70 کروڑ روپے مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس میں لکھا ہوا ہے۔

    پی ڈی ایم والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم کی صورت میں پاکستان میں جھوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستانی سیاست نے چیزوں کواتنا تبدیل کیا جس میں کرپشن کو کرپشن اور حلال حرام میں کوئی فرق نہیں کرتا تھا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے سیاست کو کاروبار کو ذریعہ بنایا، اس سے پوری قوم کے اخلاقی معیار کو تا رتار کیا گیا۔

  • زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے کی اہم ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

    زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے کی اہم ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

    راولپنڈی: زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے کی اہم ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل نے ملاقات کی ، جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس اہم ملاقات کے درمیان امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی تھی جس میں افغانستان میں امن عمل پر پیش رفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

  • جوکام 73 سال سے سابقہ حکمران نہ کرسکے:عمران خان نے کردکھایا: نوٹی فکیشن بھی جاری

    جوکام 73 سال سے سابقہ حکمران نہ کرسکے:عمران خان نے کردکھایا: نوٹی فکیشن بھی جاری

    لاہور : جوکام 73 سال سے سابقہ حکمران نہ کرسکے:عمران خان نے کردکھایا: نوٹی فکیشن جاری،اطلاعات کے مطابق جوکام پچھلے 73 سال میں سابق حکمران نہ کرسکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا ، جس کا آغازپنجاب سے کردیا گیا ہے، صوبہ پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا گیا ، آئندہ تعلیمی سال میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری کے بعد صوبہ پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے سنگل نیشنل کریکولم نافذ کر دیا گیا ، ایم ڈی بورڈ ڈاکٹر فاروق احمد نے نئے نصاب کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ، جس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے ساتھ ماڈل کتابوں کا بھی اجراء کر دیا ، ان کتابوں کے نمونوں کی بنیاد پر مزید کتب تیار کی جائیں گی۔

    اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ پناجب میں نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا ، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں ایس این سی کو نافذ کرنے کی پابند ہوں گی۔

  • خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،……….:اکیلا عمران خان کچھ نہیں کرسکتا:شبرزیدی کےچونکا دینے والے انکشافات

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،……….:اکیلا عمران خان کچھ نہیں کرسکتا:شبرزیدی کےچونکا دینے والے انکشافات

    اسلام آباد :إِنَّ اللّهَ لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِهِمْ:اکیلا عمران خان کچھ نہیں کرسکتا:شبرزیدی کےچونکا دینے والے انکشافات،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر کے سابق چیرمین شبر زیدی نے بڑے تہلکہ خیز اور چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں

    جب ہم خود بدلنا نہیں چاہتے تو چایے فوج آئے یا عمران ،چاہے صدارتی نظام ہو یا شریعت، کوئی مائی کا لعل ہمیں بدل نہیں سکتا. شبرزیدی کہتے ہیں کہ قوم کوبہترین موقع ملا ہے کہ وہ اپنے لیڈر کے ساتھ مل کراس معاشرے کوبدلنے کی جدوجہد کریں ، عمران خان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا ، اگرآج عمران خان کا ساتھ نہ دیا اور مخالفت برائے مخالفت کی توپھریاد رکھیں کہ یہ قوم روئے گی لیکن ان کوچپ کرانے والا کوئی نہیں ہوگا

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ ہمارا حال تو یہ ہے کہ جھوٹ، دھوکہ، چوری، ملک سے غداری اور خود غرضی میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ شاید اس کے بعد کوئی ہمیں اس جیسا مخلص بندہ نہ ملے ہم بس ایسے ہی ہیں

    شبر زیدی کہتے ہیں کہ میں کیا بتاوں کہ میں سات انڈسٹریز پہ ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی کوشش میں تھا جیسے سیمنٹ، سیگریٹ وغیرہ، لیکن ہم ناکام ہو گئے، سیگریٹ پہ لگایا گیا تو عدالت سے سٹے آرڈر آ گیا،

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ دوسری میری کوشش تھی ایف بی آر کو بینکنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو، پاکستان میں بزنس اکاونٹ 4 کروڑ ہیں لیکن ٹیکس میں 1 کروڑ ڈیکلئیر ہیں، ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں ہونے پر NTN لگنا چاہیے،

    ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی کہتے ہیں کہ بجلی کے ساڑھے تین لاکھ انڈسٹرئیل کمرشل کنکشن ہیں لیکن سیلز ٹیکس میں 40 ہزار رجسٹرڈ ہیں، میں نے ہر ڈسکو کو ڈیٹا کے لئے خط لکھا، ڈیٹا نہیں دیا گیا، پھر لاہور چیمبر آف کامرس سے پریشر آنا شروع ہوگیا کہ ہاتھ ہولا رکھیں

    شبرزیدی پاکستان میں زراعت کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان میں آڑھتی اتنا پاور فل ہے جس کی مرضی وہ قیمت بڑھائے یا کم کرے، مہنگائی کی اصل وجہ صرف آڑھتی ہے، وہ اتنا طاقتور اسلئے ہے کہ کرپشن کا پیسہ اسکا پارکنگ لاٹ ہے، میری آڑھتیوں سے بھی میٹنگ ہوئی تھی مجھے کہا گیا آپکے بس کا روگ نہیں،

    گوشت (بیف) کی اتنی بڑی ٹریڈ ہے ایک گوشت والا مجھ سے زیادہ پیسہ کما رہا ہے، لیکن سرکار کو ایک پیسہ نہیں جاتا، پولٹری کس کی ہے سب کو پتہ ہے، پولٹری پہ کتنا پیسہ سرکار کو جاتا ہے؟پولٹری پہ ٹوٹل انکم ٹیکس پورے پاکستان سے تیس چالیس کروڑ سے زیادہ نہیں ہے، شبر زیدی

    پاکستان میں سلک کی ایک بھی ملز نہیں چل رہی، نہ ہی پاکستان سلک امپورٹ کر رہا ہے، تو اندازہ لگائیں پاکستان میں سلک کا کپڑا کہاں سے آ رہا ہے ؟ سارا کچھ یہاں سمگلنگ سے چل رہا ہے، شبر زیدی

    کراچی چیمبر میں سراج قاسم تیلی کو کہا تھا کہ ٹیکس سے متعلق ساری مشکلات ختم کر دوں گا، لیکن شرط یہ ہے کل سے آپ کراچی میں سمگل گڈز نہیں بیچیں گے، لیکن انہوں نے انکار کر دیا، یہ ہمارے رویے ہیں، شبر زیدی

    مہنگائی ختم کرنے اور معشیت ٹھیک کرنے کا پہلا علاج یہ ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ بند کر دیں، بڑے نوٹ نہیں ہونے چاہیں، دوسرا مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں، آڑھتی مڈل مین خودبخود ختم ہو جائے گا، اس میں چھ سات بڑے آئیٹم لائیں، شبر زیدی

    انڈر انوائسنگ تقریبا 8 ارب ڈالر کے قریب تھی، جسے کم کر کے 3 ارب ڈالر کے پاس لایا گیا ہے، عمران خان کی حکومت کو اگر کوئی کریڈٹ جاتا ہے تو وہ یہ ہے، اس وجہ سے امپورٹر مجھ سے بہت ناراض ہوئے، میں نے کسٹم کلئیرنس پرائس کو ریٹیل پرائس کردیا، شبر زیدی

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے پوزیشن لی، عمران خان نے بھی لی، میرا سوال ہے بڑے خرچے پر شناختی کارڈ کے شرط کہاں گئی؟ وہ معاملہ کہاں پہنچا، چاہے اسکی لمٹ پچاس ہزار کی بجائے دو لاکھ کر دیں، لیکن معاملہ کہاں پہنچا ہے آج ؟

    شبرزیدی انکشاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ایک اکاونٹ دیکھا جس میں اربوں روپے آ جا رہے ہیں لیکن اسکا NTN کیوں نہیں ہے؟ سٹیٹ بینک یہ کیوں نہیں کرتا جس کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقوم ہوں وہ NTN رکھے گا، لمٹ ایک کروڑ کر لیں، دس کروڑ کر لیں، لیکن نمبر تو ہونا چاہیے

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ یہاں ایک پے رول پرطبقہ جہانگیرترین کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے وزیراعظم کی ذات کونشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن سچ یہ ہےکہ جہانگیر ترین کے علاوہ کسی سیاستدان کی کمپنی لسٹڈ نہیں ہے، وہ لوگ ڈاکومینٹیشن چاہتے ہی نہیں، میں خبر دے رہا ہوں، فرٹیلائزر ڈاکومنٹڈ ہے لیکن کوئی ڈیلر رجسٹرڈ نہیں ہے، شوگر کا کوئی ڈسٹری بیوٹر رجسٹرڈ نہیں ہے،

    ایف بی آر کے سابق چیئرمین دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے بزنس کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ دباو کا سامنا کرنا پڑا ہے، کوئی ایک فیصد بھی ڈاکومینٹیشن کے لئے انٹرسٹڈ نہیں ہے، وہ ہر وہ کوشش کرتے ہیں جس میں ڈاکومینٹیشن نہیں ہو،

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ یہ ایشو منظم اور غیرمنظم کا ہے کہ اگر میں کمپنی میں آکے بزنس کروں گا تو ٹیکس ریٹ بھی زیادہ ہوگا ریکوائرمنٹ بھی زیادہ، پریشانی بھی زیادہ، انفرادی میں یہ سب نہیں ہوگا، تو یہ تصور غلط ہے،

    شبرزیدی نے اپنی بات پھردہراتے ہوئے کہا کہ بات سیاسی ہوجائے گی، ذاتی کاروبار کا یہاں جو سلسلہ ہے اسکا منبہ نوازشریف ہیں انکی پالیسی دیکھ لیں، انکے گروپ میں کوئی کمپنی لسٹڈ نہیں ہے، کسی سیاستدان کی کمپنی لسٹڈ نہیں، سوائے ایک جہانگیر ترین کے۔ اسلئے کہ انکو ڈاکومینٹیشن نہیں چاہیے، یہ پورا مافیا ضیا کے دور میں بناہے

    شبرزیدی نے کہا کہ میں پھرکہتا ہوں کہ میرے عمران خان سے ذاتی بے شماراختلافات ہوں لیکن میں بتارہاہوں کہ وہ قوم کے لیے درد رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ حکومت نہیں مہنگائی کی وجہ کرونا ہے جس نے دنیا کی بڑی بڑی معاشی قوتوں کا دیوالیہ کردیا ہے ، یہاں تولوگ کھاکرسوتے ہیں ان ترقی یافتہ ممالک میں لوگ اس کرونا کی وجہ سے مہنگائی اورحکومتی ٹیکسز کی وجہ سے بتاہ حال ہوگئے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ، برطانیہ اورایسے دیگرملکوں میں لوگ کھانے کے لیے کچھ مل نہیں رہا

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ سن لیں پھرکہہ رہا ہوں کہ جنرل ضیاالحق کے دورسے شروع ہونے والا یہ مافیانوازشریف اورایسے ہی ان سے فائدہ اٹھانے والے دیگرتجارتی ، معاشی ، سیاسی حلیف ہی اس ملک کوچلنے نہیں دے رہے جس کا نقصان غریب نہیں امیرکوہوگا اوربہت زیادہ ہوگا