Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت کی ریاستی دہشت گردی ،پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی ،پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی :پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل عام،پھانسیوںاورانسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کی جائیں،آسیہ اندرابی سمیت بھارتی جیلوں میںسیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق رہنماؤں کو رہا کرائے جائے ۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی :پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنماؤں کی قید کا مقصد بذریعہ بربریت کشمیر پر قبضے کو طول دینا ہے،ہندوستان نے جان بوجھ کر مقدمے کی سماعت تیز کی، عدل پامال کیا، بھارت نے آسیہ اندرابی پر جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کر رکھا ہے،آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنماؤں کی قید کا مقصد بذریعہ بربریت کشمیر پر قبضے کو طول دینا ہے،

    دفتر خارجہ نے کہا کہ آسیہ اندرابی مسلسل 15 سال سے غیر قانونی اور غیر انسانی قید و بند کا شکار ہیں، تنظیم نے ہندوستانی قابض فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد اور بدسلوکی کے خلاف مہم شروع کی،آسیہ اندرابی 4 دہائیوں تک مقبوضہ کشمیر میں معاشرتی اصلاحات کیلئے سرگرم رہیں، جیل میں آسیہ اندرابی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ ماورائے عدالت قتل عام، پھانسیوں، انسانی حقوق پامالیوں کی تحقیقات کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق جنیوا سے رابطہ کیا گیا اورمطالبات کیے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں،

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی 2رپورٹس کی روشنی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے،امقبوضہ کشمیر میں رائج تمام کالے قوانین ختم کیے جائیں،سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام الزامات، جھوٹے مقدمات ختم کرنے میں کردار ادا کرے، بھارت، آسیہ اندرابی، ان کے شوہر، ساتھیوں کے خلاف تمام من گھڑت الزامات ختم کرے،بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید آسیہ اندرابی کو فوری رہا کیا جائے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی انسانی حقوق اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہا ہےاورانڈیا، اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت، کشمیری جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے،یہ بھارتی طرز عمل بدنیتی پر مبنی، عدالتی قتل کے مترادف ہے۔

  • اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے   جے آئی ٹی بنا دی گئی، سربراہ کون ہوں‌گے ، تفصیلات جاری

    اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی گئی، سربراہ کون ہوں‌گے ، تفصیلات جاری

    اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی گئی

    اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے چیف کمشنر اسلام آٰباد نے جے آئی ٹی بنا دی۔ سینٹ کمیٹی نے بھی نوٹس لے لیا، چھ جنوری کو اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    اسلام آباد میں پولیس گردی سے نوجوان جاں بحق، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بن گئی۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ چیف کمشنر کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت بنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ، ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او رمنا بھی جے آئی ٹی میں شامل ہے۔

    دوسری طرف سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا، چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ والدین اور پیارے کس اذیت سے گزررہے ہوں گے، اس درد کو بیان کرنا ممکن نہیں، ہتھیارکا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے۔

    ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسامہ ندیم ستی کے والد نے تھانہ رمنا میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست دے دی ہے۔درخواست میں میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس اہلکاروں سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔بیٹے نے ان پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کا مجھ سے ذکر کیا تھا۔پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے۔گزشتہ رات ان پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا۔پانچ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی اور درندگی کا مظاہرہ کر کے بیٹے کو مار دیا۔

    پولیس اہلکاروں کے نام مدثرمختار، شکیل احمد، سعیداحمد ،محمد مصطفیٰ اورافتخارا حمد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مین شاہراہ پر میرے بیٹے کی گاڑی پر 17 گولیاں چلائی گئیں۔قتل کیس میں 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اسامہ سیکٹر جی 13 کا رہائشی اور طالب علم تھا جس کے والد تاجر ہیں، وہ دہشتگرد نہیں تھا،

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

  • پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایاا،طلاعات کے مطابق آج پھر پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ نئے سال 2021ء کے دو روز کے دوران دوران ازلی دشمن کے دو ڈرونز گرائے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چکوٹھی سیکٹر کے مقام پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

     

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2021ء کو بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا، یہ بھارتی ڈرون پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مقام نوشہری پر مار گرایا تھا۔

    یاد رہے کہ 30 دسمبر 2020ء کو بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔بدھ کی رات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں انڈیا کے جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سال 2020 کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے 16 ڈرونز مار گرائے۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

    پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی انڈین فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے ایک سپاہی فضل الٰہی شہید ہو گئے تھے جبکہ پھالنی بازار میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

  • ’’نواز شریف”کردار ہے ، پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ‘‘:اہم شخصیت نے پول کھول دیا

    ’’نواز شریف”کردار ہے ، پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ‘‘:اہم شخصیت نے پول کھول دیا

    اوکاڑہ: ’’نواز شریف”کردار ہے ، پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ‘‘:اہم شخصیت نے پول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے نوازشریف کے اعلیٰ کردار کوتسلیم کرتے ہوئے کہا ہے نوازشریف اک نام ہے ، جس کو وہ جانتےہیں جو بہت قریب رہ چکے ہیں‌،

    نوازشریف کی اس خوبی کوسراہتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ان کی ملی بھگت سے محمد علی درانی، شہباز شریف اور مولانا کو ملے۔

    ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لیے مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایالیکن زرداری سب پر بھاری نکلے۔

    حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضیا الحق کی برسی سے مسلم لیگ کی سیاست شروع ہوئی اور زرداری نے اسے بینظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا، زرداری نے اپنا ویٹو کا حق پی ڈی ایم سے منوالیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور اجلاس میں پی پی سی ای سی کے فیصلے تسلیم کرلیے گئے، پی ڈی ایم اجلاس میں استعفے ہوں یا سینیٹ الیکشن تمام فیصلے ویٹو ہوگئے، زرداری اور بلاول نے پی ڈی ایم کے تمام فیصلے ویٹو کردئیے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت میں کانٹ چھانٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس کا پہلا نشانہ فضل الرحمان بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حافظ حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں مولانا شیرانی کو مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں پارٹی سربراہ بنانے کی بات کرنے والے ساتھیوں کو خاموش کروایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو ن لیگ، پی پی جیسی نہج پر پہنچایا جا رہا تھا، میں نے اس کے خلاف آواز بلند کی، مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی حقیقت آج معلوم ہوئی، کاش وہ ہماری بات مان لیتے تو اپنی پارٹی کو اتنا نقصان نہ پہنچتا۔

  • مولانا فضل الرحمان لاعلاج مرض میں مبتلا ہوگئے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان لاعلاج مرض میں مبتلا ہوگئے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    لاہور:مولانا فضل الرحمان لاعلاج مرض میں مبتلا ہوگئے:اہم شخصیت کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ، پنجاب کی ایک اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک خطرناک اورلاعلاج بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا مرض لاعلاج ہے۔انہوں نے اس لاعلاج مرض کے بارے میں بتایا کہ یہ لاعلاج مرض اقتدارکی خواہش کے لیے ہرغیرقانونی اورپاکستان دشمن اقدامات کی صورت میں سامنے آیا ہے ،

    اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی منجدھار میں ڈوب گئی، مریم نواز لیڈر بننا چاہتی ہیں تو جاتی عمرہ کے محل سے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قبضہ مافیا کوجڑسےاکھاڑپھینکنا چاہتی ہے،قبضہ مافیا کا قلع قمع کرنےمیں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

  • عمران خان زندہ باد: پبلک سروس کمیشن مافیا پکڑکراحسان کردیا

    عمران خان زندہ باد: پبلک سروس کمیشن مافیا پکڑکراحسان کردیا

    لاہور:عمران خان زندہ باد: سالوں سے مصروف پبلک سروس کمیشن مافیا پکڑاکرغریبوں پراحسان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پرچے لیک کرکے کروڑوں روپے کمانے والے بالآخرپکڑے ہی گئے جس کا بلا شبہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے

    دوسری طرف لاہور سے ذرائع کے مطابق اس پرچے کے لیک کرنے والوں کوبالآخر پنجاب کی ہونہار اینٹی کرپشن ٹیم نے پکڑ کراس ملک کے غریبوں پراحسان کرہی دیا ہے ، ڈائریکٹر ویجلینس، اینٹی کرپشن پنجاب ،،عبدالسلام عارف نے خوشخری سناتے ہوئے کہا ہے کہ چار ملزمان کو پیپر لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے

    ان کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق سول سیکرٹریٹ سے ہے،جبکہ ایک ملزم کا تعلق پی پی ایس سی ہے،عبدالسلام عارف نے کہا ہے کہ دو ملزم پرائیویٹ ہیں جبکہ ٹیم کے کپتان ڈی جی گوہر نفیس ہیں

    عبدالسلام عارف کہتے ہیں‌ کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن بہت بڑا ادارہ ہے،سالوں سے میرٹ پر کام کر رہا تھا یہ ادارہ کچھ لوگوں کی وجہ سے یہ ادارہ بدنام ہو گیا تھا،ڈی جی کی اجازت کے بعد چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی

    ان کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ ایک پیپر کا مانگ رہے تھے ،آٹھ لاکھ میں ڈیل تہہ پائی تھی،ملزمان اپنے نمبر بدل کر ہمیں کال کرتے رہے،ملزمان گرفتار کرنے سے پہلے موک پریکٹس کی پوری مکمل پلاننگ کی،ملزمان نے کافی امیدواروں کو خود پک کیا

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صبح چار بجے ملزمان نے امیدواروں کو کا لاہور سے پک کیا،پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے باہر نکلے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور نہر سے ملزمان کو گرفتار کیا

    ایک غضنفر نامی ملزم سول سیکرٹریٹ کا ملازم تھا،غضنفر ملزم نے بعد میں بیان دئیے جس سے فائدہ ہوا ،بعد میں پی پی ایس سی کا ملازم پکڑا،چئیرمین اور سیکرٹری پی پی ایس سی ساری بات کی ، عبدالسلام عارف نے کہا ہے کہ اس ملزم کے پاس سے آج تحصیل دار کے امتحان کے لئے پیپر نکلا

    ملزمان نے لیکچرار ڈپٹی اکاونٹس آفسر انسپکٹر اینٹی کرپشن اور مختلف امتحانات کے پیپر بیچے ہیں،ڈی او پی پی ایس سی پیپر اپنے پاس رکھ کر بیچتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا منظم گروہ تھا
    ملزم غضفر خود ہر امتحان میں داخل ہوتا ہے

    ڈائریکٹر ویجلینس، اینٹی کرپشن پنجاب ،،عبدالسلام عارف نے خوشخری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے بہت بڑی کامیابی ملی

  • خواجہ آصف اورنوازشریف کا اندازلوٹ مارایک :سوال گندم جواب چنا:عدالتیں حقائق پربات کرتی ہیں:زبان تراشیوں پرنہیں :شہزاداکبر

    خواجہ آصف اورنوازشریف کا اندازلوٹ مارایک :سوال گندم جواب چنا:عدالتیں حقائق پربات کرتی ہیں:زبان تراشیوں پرنہیں :شہزاداکبر

    اسلام آباد :خواجہ آصف اورنوازشریف کی ٹی ٹیاں :سوال گندم جواب چنا:عدالتیں حقائق پربات کرتی ہیں:زبان تراشیوں پرنہیں :شہزاداکبر نے خواجہ آصف کو”گالڑی ” قراردیا ، اطلاعات کے مطابق شہزاد اکبر نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف سے عدالت میں جوسوالات پوچھے جارہے ہیں وہ ان کا جواب دینے کی بجائے کہانیاں‌سنا رہے ہیں ، عدالتیں ایسی کہانیوں کونہیں بلکہ حقائق کو تسلیم کرتی ہیں‌

    شہزاد اکبر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے ان کا حال ایک طرف وزیردفاع تودوسری طرف دبئی میں 50ہزارار درہم ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے

    مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہیں کرسکے، 1993 میں اثاثے صرف 51 لاکھ روپے تھے، یو اے ای میں ماہانہ بائیس لاکھ روپے تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، لیگی رہنما نے اپنے قائد کی طرح ٹی ٹی کا طریقہ اپنایا، وزارت جاتے ہی نوکری بھی چلی گئی۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے پوچھا جائے تنخواہ کے اکاؤنٹ ٹرانسفر کی تفصیلات دیں تو کہتے ہیں وہ مجھے کیش دیتے تھے، پوری دنیا میں تنخواہ بذریعہ بینک اکاؤنٹ ملتی ہے، خواجہ آصف کے پاس کوئی پے سلپ نہیں، لیگی رہنما نے دبئی کے اکاؤنٹ سے پاکستان میں ٹی ٹی لگوائی۔

    شہزاد اکبر کاکہنا تھا خواجہ آصف کو یہ نوکری صرف اس وقت ملی جب وہ وزیر دفاع تھے، آج کل تو خواجہ آصف وزیر بھی نہیں، پی ڈی ایم بھی پھُس ہوگئی، آجکل دبئی کی نوکری کیوں نہیں کر رہے، خواجہ آصف کے کیس میں بھی کیلبری فونٹ والا سلسلہ نکل آیا، لیگی رہنما نے پلاٹ کی فروخت کا جو معاہدہ دکھایا اس میں استعمال ہونیوالے چیکس کی سیریل ایک ماہ بعد جاری ہوئی، سیالکوٹ میں گھر سے ملحقہ جو پلاٹ فروخت ظاہر کیا وہ آج بھی خواجہ آصف کے قبضےمیں ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نیب قوانین تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے، نیب قوانین سابق حکمرانوں نے بنائے۔

  • پاکستانی قوم کوفخرہے:امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرنےمریضوں کے کروڑوں روپے کے بل معاف کردیئے

    پاکستانی قوم کوفخرہے:امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرنےمریضوں کے کروڑوں روپے کے بل معاف کردیئے

    واشنگٹن/ ‎اسلام آباد:پاکستانی قوم کوفخرہے:امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرنےمریضوں کے کروڑوں روپے کے بل معاف کردیئے،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے مریضوں کو کرسمس کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے چھ لاکھ ڈالر سے زائد کے بل معاف کر دیے۔

    پاکستانی ڈاکٹرعمر عتیق کرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے معروف امریکی میگزین نیوز ویک نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے 200 کینسر مریضوں کے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بل معاف کر دیے ہیں۔

    پاکستانی روپے کے حساب سے یہ رقم 10کروڑ 46 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے

    نیوز ویک کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیر علاج رہے ہیں۔

    امریکی اخبار لکھتا ہے کہ ایک مسلمان پاکستانی ڈاکٹر نے ڈاکٹر عمر عتیق نے کرسمس کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک سچا مسلمان دوسرے مذاہب کی کس طرح عزت کرتا ہے ، نیوز ویک لکھتا ہے کہ ڈاکٹر عمر عتیق نے اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔

    نیوز خراج تحسین پیش کرتے ہوئےلکھتا ہےکہ اس پاکستانی ڈاکٹر کےاس عمل نے امریکہ ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں‌کے سرفخر سے بلند کردیا ہے ، انہوں نے اپنے مریضوں کو لکھے گئے پیغام میں مزید کہا کہ ’آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ کلینک نے مریضوں کے بقایات جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

    ڈاکٹر عمر عتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل بو سکتا ہے۔ڈاکٹر عمر عتیق کے کینسر سنٹر میں کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقوں کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

    نیوزویک نے اس موقع پرکینسرکے خطرناک مرض سے آگاہی کے لیے ایک ویڈیوبی شیئر کی ہے تاکہ لوگوں کواحساس ہوسکے کہ ڈاکٹرعمر عتیق کس قدر بڑی خدمت والا کام کررہے ہیں‌

    blob:https://videos.newsweek.com/915d9533-3ef8-4bd0-a584-4c1c231470b1

     

     

     

    ڈاکٹر عتیق نے مزید کہا کہ مریضوں کی واجب الادا رقم معاف کرنے سے زیادہ بہتر وقت اور کوئی نہیں ہو سکتا جب کورونا کی وبا نے گھر، زندگیاں اور کاروبار تباہ کر دیے ہیں۔

    ڈاکٹر عمر عتیق کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یونیورسٹی آف آرکنساس میں میڈیسن کے پروفیسر ہونے کے علاوہ امریکی کالج آف فزیشن کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر عمر عتیق کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مریضوں کو قرضے کے بوجھ سے نجات دلانے کی خوشی ہے۔ڈاکٹر عمر کے کلینک نے کسی بھی مریض کا رقم یا انشورنس نہ ہونے کے باعث علاج کرنے سے انکار نہیں کیا۔

    ’کسی بھی مریض کا فزیشن ہونا میرے لیے باعث فخر ہے۔‘

    دوسری طرف پاکستان بھر سے اس فرزندپاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری طرف امریکہ میں ڈاکٹرعمر عتیق کے اس جزبہ خدمت انسانی اورعیسائی مذہب کوان کے مذہبی دن کی مناسبت سے ایک اچھا پیغام دینا ایک بہت ہی اچھا تصور کیا جارہا ہے ،امریکہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈاکٹرعمر عتیق کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں‌

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

  • اسمگلڈ تیل سے معیشت کوسالانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ وزیراعظم کا بریفنگ کے بعد بڑا حکم

    اسمگلڈ تیل سے معیشت کوسالانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ وزیراعظم کا بریفنگ کے بعد بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد ودیگر نے شرکت کی،اجلاس میں اسمگلڈ تیل کی فروخت سے متعلق امورپربریفنگ دی گئی،

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلڈ تیل سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان ہورہا ہے،اس وقت ملک میں 2094 پیٹرول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں،

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ،انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا

    وزیراعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    اسمگلنگ کے ذریعے لائی جانے والی آذربائیجان کی لڑکی کی واپسی کی درخواست پر فیصلہ آ گیا